1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پڑھو اور جانو دلچسپ معلومات ۔۔۔۔ مریم عامر

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏9 اگست 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پڑھو اور جانو دلچسپ معلومات ۔۔۔۔ مریم عامر
    pj.jpg
    دُنیا میں با صلاحیت لوگوں کی کوئی کمی نہیں،اپنی محنت اور پختہ عزم سے لوگ بڑے بڑے پہاڑ سر کر جاتے ہیں۔آج ہم آپ کو ایک ایسے ہی نوجوانوں کے بارے میں بتا رہے ہیں
    جسے پہاڑو ں کی چوٹیاں سر کرنے کا شوق ہے ،اور یوں تو دُنیا میں بے شمار افراد اس کے شوقین ہیںلیکن ''ایلیکس ہونولڈ''نامی نوجوان کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اونچی چٹانوں اور مشکل ترین چڑھائیوں پر بغیر کسی سہارے کے چڑھ جاتا ہے۔خطروں کا یہ کھلاڑی گزشتہ کئی سالوں سے اپنے ہاتھوں کے ذریعے بغیر کسی سہارے کے خطر ناک چٹانوں پر مہم جوئی کر رہا ہے۔یہ نوجوان اونچی چٹانوں پر جانے کے لیے کسی دوست یا ساتھی کو بھی ساتھ نہیں لے جاتا بلکہ تن و تنہا چٹانوں پر موجود قدرتی دراڑوں کو پکڑ کر اوپر کی جانب چڑھائی کرتا ہے۔ایلیکس اپنی اس منفرد صلاحیت کے ذریعے اب تک تیز رفتاری سے مہم جوئی کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر چکا ہے۔

    اسی طرح افریقہ کے ملک نامیبیا میں بھی ایک ایسی بہادر لڑکی موجود ہے جس نے اپنی عمر کی لڑکیوں اور کھلونوں کی بجائے خطر ناک چیتوں سے دوستی کر لی ہے۔اس نڈر لڑکی کا نام ''مارلیس''ہے جس کا سارا بچپن انہی چیتوں کے ساتھ گزرا ہے۔اپنے فارم پریہ اپنے والدین کے ساتھ نہیں چیتوں کے ہمراہ گھُل مل کر بڑی ہوئی ہے۔اسے اپنے ملک میں چیتا گرل بھی کہا جاتا ہے۔یہ لڑکی اپنی اس منفرد دوستی کے باعث تیرہ سال کی عمر سے جانوروں کے موضوع اور خصوصی طور پر چیتوں کے ساتھ بننے والی لا تعداد ہالی وُڈ فلموں میں بھی کام کر چکی ہے۔یہ چیتے نہ صرف مارلیس کے دوست ہیں بلکہ اسے کھیل ہی کھیل میں ڈراتے اور حیرت انگیز طور پر اس سے ڈرتے بھی ہیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں