1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پستانوں کے امراض

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از معظم, ‏11 فروری 2008۔

  1. معظم
    آف لائن

    معظم ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2008
    پیغامات:
    50
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    پستانوں کے امراض
    ورم پستان، پستان میں پھوڑاMastitis, Mammary abscess
    پستانوںسے دودھ نہ نکلنے پر وہ تن جاتے ہیں، عورت کے حلمے اندر کو دھنس جاتے ہیں، بچہ دودھ نہیں پی سکتا، تناؤ بڑھ جانے پر پستان کی سوزش اور التہاب، شدید درد، بخار اور ورم وغیرہ جیسی علامات پید اہوجاتی ہیں اور دودھ نہ نکلنے پر پیپ پیدا ہوکر پھوڑا بن جاتاہے، چھاتی پر زور سے ہاتھ یا چوٹ لگ جانے پر بھی یہ مرض ہوجاتا ہے۔
    علاج: (١)بریسٹ پمپ سے دودھ نکال دیں۔
    (٢) گرم پانی میں بورک ایسڈ ڈال کر گرم گرم لوشن سے پستانوں کی ٹکور کریں۔
    (٣) کلورومائی سٹینChloramphenicol (Chloromycetin) ایک کیپسول روزانہ٢ بار کھانا پستان کے پیپ دار انفکشن اور ولادت کے بعد سیلان (Lochia)رک جانے سے پیدا ہونے والے ورم پستان میں مفید ہے۔
    (٤) ایمکلاکس Ampicillin+ Cloxacillin(Amclox) ١ سے ٢ کیپسول دن میں ٤ بار کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے دیں. خصوصی فائدے کے لئے٥٠٠ ملی گرام والے١ سے ٢وایلس کا کافی واٹر فار انجکشن میں اچھی طرح ملاکر کولہے کے گہرے عضلے میں روزانہ انجکشن لگائیں۔
    توجہ! پینی سیلن سے حساس افراد اور انفکشن والے ایک نواتی کثرت خلیات ابیض میں اس کا استعمال نہ کریں۔
    (٥) اینٹرو مائی سٹینChloramphenicol (Enteromycetin)ایک کیپسول یا سیرپ٥ سے ١٠ ملی لیٹردن میں ٤ بار دیں۔
    (٦) ٹیرامائی سین Oxytetracycline (Terramycin) ایک کیپسول ٢٥٠ ملی گرام والادن میں تین بار دیں۔
    (٧)سوگینرلPiroxicam (Suganril)ایک دو ٹکیہ١۔٢ بار روزانہ کھلائیں۔
    (٨) رفائنڈ کیسٹر آئل کو گرم کر کے اس میں کافور (Camphor) ملاکر ، اس سے مالش کریں۔
    حلمے (نپل) کے گھاؤNipples cracked
    پستانوں کے حلمے صاف نہ کرنے پر دودھ اور میل کچیل جم کر گھاؤ یا خراش پیدا کر دیتا ہے. بچے کو دودھ پلانے کے بعد پستانوں کو گرم پانی سے صاف کر دینا چاہیے. گھاؤ ہوجانے پر بچے کو دودھ نہ پلائیں۔
    علاج: (١) ٹینک ایسڈ ٤ ملی گرام کو ٣٠ ملی لیٹر گلسرین میں ملا کر ایک یا دو بارلیپ کریں یا بورک گلسرین لگائیں یا بوروفیکس مرہم لگائیں۔
    (٢) نیوپر کینالCinchocain (Nupecainal) مرہم کو نپل پر لگائیں۔
    (٣) بورولین (Borolin)مرہم نپل پر دن میں ١۔٢ بار لگائیں۔
    (٤)فوراسین Nitrofurazone (Furacin)مرہم نپل پر اور حلمے پر ٢۔٣ بار لگائیں. ساتھ ہی سپٹران Co-trimoxazole(Septran) ایک ٹکیہ دن میں ٢۔٣ بار پانی سے کھلائیں۔
    (٥) جنٹی سین ٹائیپیکل کریم (Genticin typical cream)متاثرہ حلمے پر دن میں ٣۔٤ بار لگائیں۔
    (٦) نیوسپورین ایچ Polymixin B sulph+ Neomycin+ Hydrocortisone(Neosporin-H) مرہم کو حلمے پر دن میں٢۔٣ بار لگائیں۔
    (٧) نیبا سلف اسکن آئنٹمنٹ (Nebasulf skin oint.)اسے متاثرہ حلمے پر دن میں ٢۔٣ بار لگائیں۔
    توجہ! دوا سے حساس مریضوں میں اس کا استعمال نہ کریں۔
    (٨)کامیلوسانAnti-infective (Camilosan)مرہم حلمے کے گھاؤ پر دن میں ٢۔٣ بار لگائیں۔
    (٩) لیڈر مائی سین Demeclocycline(Ledermycin)مرہم کو متاثرہ پستان کے حلمے پر ٢۔٣ بار لگائیں۔
    (١٠) ٹٹراڈاکسDoxycycline (Tetradox) پہلے دن ٢ کیپسول (٢٠٠ ملی گرام) اور اس کے بعد ایک کیپسول (١٠٠ ملی گرام) یا سیرپ ١٠ ملی لیٹر روزانہ دیں۔
    پستانوں میں دودھ کی زیادتی
    Breast engorgment, Glactorrhoea
    کبھی کبھی ماں کے پستان میںدودھ کی اتنی زیادتی ہوجاتی ہے کہ بچہ دودھ نہیں پی سکتا ، ایسی حالت میںدودھ کو کم کرناضروری ہوجاتا ہے۔
    علاج: (١) لائنورال Ethynylestradiol (Lynoral)٠٥ئ٠ ملی گرام کی ٢ ٹکیہ ولادت کے بعد روزانہ ٢ بار دیںدو دن کے بعد ایک ٹکیہ روزانہ ایک بار یا دو بار دیں۔
    (٢) پستانوں پر بلاڈونا گلسرین لگائیں۔
    (٣)چھاتیوں پر چمپا کے پھول باندھیں. پروکٹینال Bromocriptine (Proctinal)١ سے ٢ ٹکیہ دن میں ٢۔٣ بار غذا کے ساتھ دیں۔
    (٤) بریسٹ پمپ سے پستانوں سے تھوڑی تھوڑی دیر بعد دودھ نکالتے رہیں. ساتھ ہی ڈینوجن Danazol (Danogen)١٠٠ سے ٤٠٠ ملی گرام روزانہ دیں۔
    (٥) اے سیڈریکسHydrochlorthiazide (Esedrex) آدھی سے ایک ٹکیہ دن میں تین بار دیں۔
    (٦)سسٹانن٠٠ا (Sustanon 100) ایک ملی لیٹر کا ہر ٢۔٣ ہفتے بعد عضلاتی انجکشن لگائیں۔

    پستانوں میں دودھ کی کمی
    Decrease in milk secretion, Suppression of lactation
    کبھی کبھی ماں کے پستانوں میں بچے کی پرورش کے لئے لازم دودھ نہیں آتا یا بہت کم دودھ آتا ہے. ایسی حالت میں ماں کو دودھ، مکھن، گوشت اور دوسری مقوی غذائیں کھلائیں. گرم اور خشک اشیاء نہ کھانے دیں. مسور کی دال کافی مقدار میں کھلائیں۔
    علاج: (١) اگر عورت کو تغذیاتی غذائیں جیسے دودھ، مکھن، ملائی، گندم کی دلیاں، سینویاں دودھ میں پکا کر کھلائیں اور بنولے کی کھیر وغیرہ زیادہ مقدار میں کھلائیں، رات کو بار بار بچے کودودھ پلانے کی عادت نہیں ڈالنی چاہیے، تاکہ دودھ پلانے والی عورت کم سے کم٦ گھنٹے تک سو سکے. آرام کرنے سے ماں کا دودھ بڑھ جاتا ہے۔
    (٢) پستانوں پر کیسٹر آئل کی مالش کرتے رہیں اور ارنڈ کے پتے پستانوں پر باندھنے سے دودھ بڑھ جاتا ہے۔
    (٣) لیکٹونک(Lactonic) گرینیولس دو چای چمچہ بھر دن میں دو بار دیں۔
    (٤) عورت کے جسم میں لیکٹوجینک ہارمون کی کمی ہوجانے سے دودھ آنا کم ہوجاتا ہے. ساتھ ساتھ کافی مقدار میں کچھی مونگ پھلی کے دانے اور شتاور صبح شام کھلاتے رہیں۔
    دودھ کا رک جانا یا جم جاناRetention or Freezing of milk
    بعض اوقات پستانوں میں دودھ بہت گاڑھا ہو کر رک جاتا ہے اور حلمے (نپل) کے باریک سوراخ سے نہیں نکل سکتا . زیادہ وقت تک پستان میں دودھ جم یا رک جانے سے وہ سڑنے لگتا ہے. اس انفکشن سے عورت کوبخار، پستانوں میں ورم اور بے چینی وغیرہ کی علامات پیدا ہوتی ہیں۔
    علاج: (١)عورت کو بستر پر لٹائے رکھیں. گرم پانی میں بورک ایسڈ ملاکر فلالین یا کسی صاف کپڑے کو اس میں بھگو کر دھیرے دھیرے متاثر پستان پر ٹکور کریں. سخت درد ہونے پر کپڑے کو نچوڑ کر گرم حالت میں پستان پر رکھ دیں. ٹکور سے دودھ پتلاہونے پر بریسٹ پمپ سے نکال دیں۔
    (٢) بریسٹ پمپ سے دودھ نکال لینے کے بعد پستان کو پونچھ کر اکتھیول بلاڈونا پلاسٹر یا اکتھیول مرہم لگائیں۔
    (٣) پروکین پینی سیلین (Procain penicillin)٤ لاکھ یونٹ کو ٩ئ٠ ملی لیٹر ڈسٹلڈ واٹر فار انجکشن میں گھول کر دو مقدار بنا لیں. ایک مقدار٥ئ٠ ملی لیٹر(٢ لاکھ یونٹ) کا ہر ١٢ گھنٹے پر عضلاتی انجکشن لگائیں۔
    دودھ کا بخارFever during lactation
    پستانوں میں دودھ رک جانے اور دودھ سڑنے سے عورت کو بخار ہوجاتا ہے اور پستان میں ورم ہونے لگتا ہے. پستان میں کافی درد، لالی پن، اکڑن اور چھونے سے شدید تکلیف ہوتی ہے۔
    علاج: (١)بریسٹ پمپ سے اگر تھوڑا بھی دودھ نکل سکے تو نکال دیں. اگر دودھ نہ نکلے تو بھول کر بھی زبردستی دودھ نکالنے کی کوشش نہ کریں. پستان پر بورک ایسڈ ملے گرم پانی سے بار بار آہستہ آہستہ ٹکور کریں. اس کے بعد اسپنچ کو اس بورک ملے گرم پانی میں بھگو کر قابل برداشت گرم اسپنچ کو متورم پستان پر رکھیں. پھر اسی طرح تکرار کریں. ایسا کرنے پر دودھ پتلا ہو جائے تو بریسٹ پمپ سے تھوڑا تھوڑا نکالنے کی کوشش کریں یا عورت کا اپنا لڑکا یا لڑکی یا شوہر منہ سے دودھ کو دھیرے دھیرے کھینچ کر پھینک دے اور منہ کو ضد جراثیم ڈائیلوشن سے صاف کر لے۔
    توجہ! دودھ نہ نکلے تو زبر دستی نہ نکالیں۔
    (٢) انٹرو مائی سٹین (Enteromycetin)٢٥٠ ملی گرام ایک کیپسول
    وائی سولون Prednisolone(Wysolone)٥ ملی گرام ایک ٹکیہ
    سیلنVitamin C (Celin) ٥٠٠ ملی گرام آدھی ٹکیہ
    تینوں کو ملا کر ایسی ایک مقدار ہر ٤ گھنٹے بعد کھلائیں. دافع تپ و التہاب ہے۔
    (٣) اومناٹاکس Cfotoxim (Omnatax)ایک وائل میں اچھی طرح واٹر فار انجکشن ملاکر روزانہ عضلاتی انجکشن لگائیں۔
    (٤)ایمکلاکس Ampicillin+ Cloxacillin(Amclox)٥٠٠ ملی گرام کے ایک وائل کا روزانہ گہرے عضلے میں انجکشن لگائیں۔
    (٥) بسٹرے پین Procain penicillin+ Penicillin G sod.+ Streptomycin(Bistrepen)آدھے سے ایک گرام جیسی ضرورت ہو ویسی مقدار میں روزانہ عضلاتی انجکشن لگائیں۔
    (٦) مائیکروپائرین ۔سیAspirin+ Caffein (Micropyrin-C)٢ سے ٤ ٹکیہ ٢۔٤ بار روزانہ کھانے کے بعد دیں۔
    پستانوں کا پورا نہ ابھر نا Breast under developed
    بعض کنواری لڑکیوں کی چھاتی اچھی طرح نہیں ابھرتی، جس کو مرض کہا جاتا ہے. قدرت کا نظام ہے کہ شادی ہوجانے کے پرایسی لڑکیوں کی چھاتیاں اچھی طرح ابھر آتی ہیں. اگر شادی کے بعد بھی چھاتیوں میں ابھار نہ آئے تو علاج کرنا چاہیے۔
    علاج: (١)پلے سنٹریکس Ext. of human placenta(Placentrex)٢ ملی لیٹر کا عضلاتی انجکشن روزانہ یا تیسرے دن لگائیں. کل ١٥ سے ٢٠ انجکشن لگائیں۔
    (٢) سینٹے وینی Vit. B & Calcium (Santevini) سیرپ ٣ چھوٹے چمچے (١٥ ملی لیٹر) ٢ بار روزانہ پلائیں۔
    (٣)نیوگیڈین الکزر ١٥ سے ٣٠ ملی لیٹر کھانے کے بعد یا پہلے روزانہ ٢ بار دیں۔
     
  2. راجہ صاحب
    آف لائن

    راجہ صاحب ممبر

    شمولیت:
    ‏8 ستمبر 2006
    پیغامات:
    390
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی صاحب خبروں کا ماخذ بھی دیا کریں ساتھ میں‌ :soch:

    اخلاقی طور پر ضروری ہے
     
  3. ڈاکٹر نسرین
    آف لائن

    ڈاکٹر نسرین ممبر

    شمولیت:
    ‏20 مئی 2008
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    بیچاے کا اکاونٹ بند کر دیا گیا ہے، کچھ پوچھنا ہے تو آپ ان کے آئی ڈی پر میل کریں۔ ویسے میں بھی ایک ڈاکٹر آپ سے پوچھتی ہوں کیا اس طرح کے مضامین اردو میں بھی آپ کو کسی ویب سے ملے یا اس کے ملنے کا امکان ہے؟ ایسا ہے تو ہمیں بھی بتا دیں تاکہ ہم بھی استفادہ کریں
     
  4. ڈاکٹر نسرین
    آف لائن

    ڈاکٹر نسرین ممبر

    شمولیت:
    ‏20 مئی 2008
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    راجہ صاحب اگر آپ کو میڈیکل میں دلچسپی ہے تو ڈاکٹر صاحب کی سابقہ پوسٹنگز جو دیگر پرانے صفحوں پر ہیں ان کا بھی مطالعہ کیجیے بہت معلومات ہیں
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ڈاکٹر نسرین صاحب کو معظم، برحق سمیت کئی مخصوص حضرات کے اکاؤنٹس بند ہوجانے پر اتنا افسوس ہوا ہے کہ نصف درجن مرتبہ " بیچارے کا اکاونٹ " والے پیغامات جگہ جگہ ارسال کرچکی ہیں۔
    ڈاکٹر صاحب ہم بھی آپکے غم میں برابر کے شریک ہیں :rona:
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    میں بھی دیکھیں کتنا افسوس ہے مجھے [​IMG]
     
  7. ڈاکٹر نسرین
    آف لائن

    ڈاکٹر نسرین ممبر

    شمولیت:
    ‏20 مئی 2008
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    نٹ سرچ سے انھیں مضامین کی مدد سے مجھے یہ سائٹ دریافت ہوا، تو جو معلومات لینی تھیں وہ تو رہ گئی نا؟امراض کی جستجو کرتے ہوئے اس فورم تک پہنچی تو معلوم ہوا کہ وہ خدا حافظ کر چکے ہیں تو بہت سی معلومات حاصل کرنی تھی ان سے، اب تو یہ ممکن نہیں، تو دکھ کی بات ہی ہے؟
     
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آپ نے اپنے کورس کے دوراں کیوں نہیں پڑہا تھا :soch:
     
  9. ڈاکٹر نسرین
    آف لائن

    ڈاکٹر نسرین ممبر

    شمولیت:
    ‏20 مئی 2008
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    آپ نے اپنے کورس کے دوراں کیوں نہیں پڑہا تھا :soch:[/quote:vefwyhei]

    کورس گزارنے کے بعد کیا کوئی ڈاکٹر کچھ نہیں پڑھتا، جناب اچھا ڈاکٹر وہی ہوتا ہے جو کورس گزارنے کے بعد کم از کم روزانہ 3 گھنٹہ میڈیکل کتابوں کا مطالعہ رکھتا ہو اور ساتھ کسی تجربہ کار ڈاکٹر سے منسلک رہے۔
    اگر ہم نے پانچ سال پہلے میڈیکل کورس کیا ہو تو کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ان پانچ سالوں کے دوران میڈیکل سائنس میں کوئی تحول و تبدیلی نہیں ہوئی، کسی نئی بیماری کی دریافت یا نیا مرض وجود میں نہیں آیا؟
    جو شخص جستجو میں رہتا ہے وہی کامیاب ہوتا ہے، اگر آپ کے پاس مزید ڈاکٹروں ای میل اور پتے وغیرہ ہوں تو فراہم کریں میں ان کے پاس جو معلومات ہوں گی سیکھوں گی، تعلیم کے معاملے میں ہمیشہ اپنے کو دوسروں سے چھوٹا سمجھنا چاہیے
     
  10. ڈاکٹر نسرین
    آف لائن

    ڈاکٹر نسرین ممبر

    شمولیت:
    ‏20 مئی 2008
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    لاجواب ہیں ڈاکٹر صاحب کے مضامین، اس لئے اکثر پڑھ لیا کرتی ہوں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں