1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان عوامی تحریک اور ایم کیو ایم میں نچلی سطح پر رابطہ

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از تیسرا انسان, ‏16 نومبر 2016۔

  1. تیسرا انسان
    آف لائن

    تیسرا انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏7 نومبر 2016
    پیغامات:
    454
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان عوامی تحریک کے پانچ رکنی نمائندہ وفد نے PAT کے جنرل سیکریٹری خرم نواز گنڈا پور کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ کے عارضی مرکز پر ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرمحمد فاروق ستار اور سینئرڈپٹی کنوینرمحمد عامر خان سے ملاقات کی اورانہیں ڈاکٹر طاہر القادری کا خصوصی پیغام پہنچایا ۔ ملاقات میں ملک کی تیزی سے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ PAT کے وفد میں راؤ کامران ، ظفر اقبال ، عاطف اور دیگر شامل تھے ۔ اس موقع پرایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سید امین الحق ، شبیر قائم خانی ، عبدالقادرخانزادہ ، عبدالوسیم اور فیض محمد فیضی بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹرمحمدفاروق ستاراورعامرخان نے وفد کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ ایم کیوایم کی 37 سالہ عملی جدوجہد ملک کے غریب و متوسطہ طبقے کے حقوق کے حصول اورانہیں انصاف کی فراہمی کے لئے ہے ، ایم کیوایم چاہتی ہے کہ ملک میں غریب ومتوسطہ کی حکمرانی قائم ہو اور فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورکرپشن کا مکمل خاتمہ ہو ۔ اس موقع پردونوں جانب سے ملک سے کرپشن کے خاتمے اورانصاف کے حصول کے لئے بھرپورتعاون پراتفاق بھی کیا ۔
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    [​IMG]
    ۔
    کراچی ، 15 نومبر 2016ء
     
    حنا شیخ نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں