1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏30 ستمبر 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 3ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام 4بجے شروع ہو گا،دونوں ٹیموں کے مابین ابتک 127ون ڈے میچز میں سے 55میں پاکستان اور69میں ویسٹ انڈیز نے فتح حاصل کی جبکہ 3مقابلے ٹائی ہوئے، دونوں ٹیمیں شارجہ میں 18ون ڈے کھیل چکی جن میں 9میں گرین شرٹس جبکہ9میں ہی فتح ویسٹ انڈیز کا مقدر بنی۔ اظہرعلی الیون3 میچزکی سیریزمیں وائٹ واش کرنے میں کامیاب رہی تو وہ آئی سی سی رینکنگ میں9 سے8ویں نمبر پر آجائے گی۔ سرفرازکی زیرقیادت ٹی20 سیریز میں کلین سوئپ نے اظہر پر دباؤ بڑھا دیا، دونوں ٹیموں نے شارجہ میں پریکٹس کی۔قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ کپتانی کا فیصلہ کرکٹ بورڈ نے کرنا ہے ۔میں ایسی کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتا۔میرے علم میں نہیں کہ اسی باتیں میڈیا میں کیوںآتی ہیں ۔میڈیا تنازعات پیدا کرنے سے گریز کرے ۔کپتانی سے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ نئے کھلاڑی آرہے ہیں جس سے کارکردگی بہتر ہوگی ۔فیلڈنگ میں بہتری آئی ہے ۔حسن علی اور محمد نواز جیسے کھلاڑیوں کے آنے سے تبدیلی آئے گی ۔ہم وہاں نہیں پہنچے جہاں ہونے چاہئے تھا ۔کپتانی کوئی دبائو نہیں ہے بلکہ اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔پاکستانی کسی بھی فارمیٹ میں جیتے کھلاڑیوں کوحوصلہ بڑھتا ہے ۔ہم فیورٹ نہیں تاہم ٹی ٹونٹی والی کارکردگی کا برقرار رکھیں گے ۔ویسٹ انڈیز خطرناک ٹیم ہے اسے آسان نہیں لیں گے ۔ جیت کیلئے تمام شعبوں میں محنت کرنا ہوگی ۔ویسٹ انڈین کھلاڑی کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ہمیں بھی جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہوگی ۔ہم بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ان کو دبائو برقرار رکھنا ہوگا۔ حریف ٹیم کو خود پر حاوی نہیں ہونے دینگے ۔ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے کہا کہ ٹی ٹونٹی سیریز کو بھول کر نئے سرے سے ون ڈے سیریز کا آغاز کرینگے ۔پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز میں اچھا پرفارم کیا مگر ون ڈے سیریز مختلف ہے ۔ہمارے ٹاپ آرڈر بلے بازوں کیلئے بہترین موقع ہے کہ وہ لمبی پارٹنر شپس قائم کریں اور زیادہ دیر تک کریز پر ٹھہریں۔اگر کھلاڑی کریر پر ٹھہرے تو اچھا ہدف دے سکتے ہیں ۔ہمارے کھلاڑی ایسے ہیں کہ وہ ذمہ داری نبھا سکتے ہیں ۔کیرن پولارڈ ‘مارلن سیموئلز اور دنیش رامدین کافی عرصہ سے اچھا پرفارم کر رہے ہیں ۔کارلو س براتھا ویٹ اچھی اننگز ختم کرنے کیلئے بہترین کھلاڑی ہیں۔جانسن چالز‘ینگ کریگ‘ایون ایلوس جیسے کھلاڑی کسی بھی وقت کچھ بھی کر سکتے ہیں۔​
     
  2. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں