1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستانیوں کے کارنامے

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏16 اکتوبر 2017۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اس لڑی میں پاکستانیوں کے کارنامے شیئر کیجیئے

    ------------------------------------------------------------------------------------------------------------


    پاکستان کے محمود احمد نے ایشین شطرنج چمپئن شپ جیت لی

    [​IMG]

    پاکستان کے شطرنج ماسٹر محمود احمد لودھی نے نیوزی لینڈ میں ایشین چمپئن شپ جیت لی۔لاہور سے تعلق رکھنے والے محمود احمد لودھی نے نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں ہونے والی ایشین سینئر چیس چمپئن شپ جیت لی۔ شطرنج کا یہ عالمی مقابلہ آکلینڈ میں 7 سے 15 اکتوبر تک منعقد ہوا۔

    محمود احمد لودھی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 میں سے 6 میچز جیتے اور صرف 1 میچ ہارے جب کہ 2 میں مقابلہ برابر ہوگیا۔محمود احمد لودھی اس سے قبل 2015 میں بھی ایران میں ہونے والی سینئر ایشین چیمپین شپ جیت چکے ہیں۔
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی نوجوان کا کارنامہ،پہلی روبوٹ ویٹرسروس ملتان میں شروع

    پاکستان میں پہلی بار روبوٹس نے بیرے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جسے لوگوں کی خاصی توجہ حاصل ہو رہی ہے
    [​IMG]
    دور جدید میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بہت عام ہو گیا ہے ۔

    روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں وہیں پاکستان میں پہلی بار روبوٹس نے بیرے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔

    پاکستان کے ان روبوٹ ویٹرز کی دھوم بین الاقوامی میڈیا تک بھی پہنچ گئی ہے۔

    ملتان کے ایک ریستوران میں موجودروبوٹس نہ صرف گاہکوں کو خوش آمدید کہتے ہیں بلکہ انتہائی پھرتی سے بطور بیرے اپنے فرائض بخوبی انجام دیتے ہیں

    ۔گاہکوں کو پیزا پیش کرتے دونوں روبوٹس ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    فزکس کے میدان میں پاکستانی نوجوان کا کارنامہ

    [​IMG]

    پاکستانی نوجوان شہیر نیازی نے طبیعات میں سائنسی تحقیق سے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کردیا۔

    17 سالہ شہیر نیازی کے برقی چھتوں ’الیکٹرک ہنی کوم‘ پر تحقیقی مضمون نے علم طبیعات کے ماہرین کو بھی حیران کردیا اور ان کے مضمون نے تحقیق کے لیے ایک نیا زوایہ دیا ہے جس پر آئندہ ریسرچ کی جاسکتی ہے۔

    شہیر نیازی کا مضمون گزشتہ ماہ دنیا کے مشہور تحقیقی جریدے رائل سوسائٹی اوپن سائنس جنرل میں شائع ہوا جسے دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے۔

    ایک انٹرویو میں شہیر کا اپنی تحقیق سے متعلق کہنا تھا کہ تیل کی تہہ پر لوہے کی راڈ کے ذریعے ہائی وولٹیج گزاری جاتی ہے جس سے برقی پاروں کا تیل پر دباؤ بڑھ جاتا ہے تو وہ انہیں راستہ دے دیتا ہے اور وہ دوسرے الیکٹروڈ سے مل جاتے ہیں لیکن اس عمل سے تیل کی شکل شہد کی مکھیوں کے چھتے کی طرح ہوجاتی ہے اسے الیکٹرک ہنی کوم کہتے ہیں۔

    شہیر نیازی کی تحقیق میں نیا عنصر تیل کی سطح پر حرارت کا فرق بھی شامل ہے جو کہ سب سے منفرد ہے۔

    اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل بائیو میڈیسن، پرنٹنگ اور انجینئرنگ میں استعمال ہوتا ہے، تحقیق کے ذریعے نئی چیزیں سامنے لائی گئی ہیں جس میں تیل کی سطح پر حرارت کا فرق بھی شامل ہے اور اس کی تصویر کشی بھی کی گئی جو کہ اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا ہے۔

    اپنے مستقبل کے ارادوں سے آگاہ کرتے ہوئے شہیر نے کہا کہ وہ علم طبیعات کی طرف جانا چاہتے ہیں اور مزید تحقیق اور مضمون لکھنے کے خواہش مند ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میری تحقیق کو امید کے برخلاف پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور مستقبل میں پاکستان کے لیے دوسرا نوبل انعام حاصل کرنے کا خواہش مند ہوں۔


     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    چترال کے رہائشی پاکستانی انجینئر کا کارنامہ، 40 زبانوں والا کی بورڈ ایجاد



    [​IMG]


    چترال سے تعلق رکھنے والے پاکستانی سافٹ ویئر انجینئر نے پاکستان کی 40 زبانوں پر مشتمل کمپیوٹرکی بورڈ تیار کرلیا۔
    ماہر لسانیات انجینئر رحمت عزیز چترالی نے ایک ایسا کمپیوٹر کی بورڈایجاد کیا ہے جس کے ذریعے اب پاکستان کی چالیس زبانوں میں کمپیوٹر کمپوزنگ کی جا سکتی ہے۔ انجینئر رحمت عزیز چترالی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی وہ چھوٹی چھوٹی زبانیں جو معدومی کا شکار ہیں جن میں میکھوار، کلاشا، بلتی، شینا اور دیگر زبانوں پر مشتمل ایک کمپیوٹرکی بورڈ بنایا ہے جس سے پاکستانیعوام اپنی مادری زبان میں کمپوزنگ کرسکتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ آپ کسی بھی زبان کا نظم نثر کوڈ کرنا چاہیں گے تو آپ کے پاس اس کا سافٹ وئیر ہوگا تو آپ کسی بھی جگہ سے کاپی پیسٹ کرکے اپنی ریسرچ پر کام کرسکتے ہیں۔
    انجینئر رحمت عزیز چترالی نے بتایا کہ یہ آن لائن میں نے ڈال دیا ہے ہر پاکستانی اس کو مفت میں ڈاو ن لوڈ کرسکتا ہے اپنے کمپیوٹر کی سیٹنگ کو تبدیل کیے بغیر بھی یہ سافٹ ویئر استعمال کیا جا سکتا ہے، اس کو خریدنے کی بھی ضرورت نہیں۔
    انجینئر رحمت عزیز چترالی کو چالیس زبانوں کے کی بورڈ بنانے کی ایجاد پر پرائیڈ آف دی نیشن اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا ہے۔
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت زبردست بہت شکریہ
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بھئی دل خوش ہوگیا
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ جناب
     
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی ٹیلنٹڈ طالب علم جس نے اپنی مدد آپ کے تحت الیکٹرک بائیک بنا کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • [​IMG]
    پاکستانی طالب علم نے اپنی مدد آپ کے تحت الیکٹرک بائیک بنا کر پوری دنیا میں ملک وقوم کا نام روشن کردیا، یہ الیکٹرک بائیک 60کلومیٹر فی گھنٹہ تک دوڑ سکتی ہے اور پوری بیٹری چارج ہونے میں تقریباً تین گھنٹے کا وقت صرف ہوتاہے ۔
    ڈیلی پاکستان فیس بک لائیو سے یاسر شامی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط نے بتایاکہیہ پاکستان کی پہلی الیکٹرک بائیک ہے جس کی لگی ہرچیز میڈان پاکستان ہے ،یہ الیکٹرک بائیک پٹرول کے بغیر بیٹری پر چلتی ہے اور ایک دفعہ کی بیٹری چارجنگ کا خرچ 10روپے آتاہے ، بی ایم ڈبلیو کی طرح اس کی ایک مرتبہ سپیڈ فکس کرنے کے بعد آپ پیڈل سے پاﺅں ہٹالیں تو وہ برقراررہے گی ، اس میں یہ بھی خصوصیت ہے کہ اگر آپ کو زیادہ سفر کرنا ہے اور بیٹریاں ختم ہورہی ہیں تو اسے فکس کرکے اپنی منزل پر پہنچ سکتے ہیں ، ویسے بھی یہ ایک عام ساکٹ کیساتھ کھڑی کرکے چارج کی جاسکتی ہے ۔
    ایک سوال کے جواب میں عبدالباسط نے بتایاکہ الیکٹرک بائیک کیساتھ موجود بیٹری کی وارنٹی ایک سال ہے ، اس سے پہلے خرابی ہوئی تو ہم تبدیل کردیں گے، بائیک کی قیمت 40ہزار روپے ہے ۔ رات کی تاریکی میں چلانے کے لیے فرنٹ اور بیک لائیٹ کے علاوہ موبائل چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی ٹیلنٹڈ شخص جو کہ حافظ قرآن بھی ہے ، جس نے صرف 70 ہزار میں روبوٹ والا باورچی بنا کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    news-1502529801-5678_large.png
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آنکھوں کی بینائی سے محروم پاکستانی شخص جو 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا کر دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرسکتا ہے
    news-1506513207-8987_large.png
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان میں قابلیت کی کمی نہیں’ ملک ضہیر ایک ایسے پاکستانی ہیں جنہوں نے ایک امریکی خاتون سوزن ولین کو چیلنج کیا. سوزن ولیم نے23 انچ بڑا غبارہ بنا کر ورلڈ رکارڈ قائم کیا.ملک ضہیر کا کہنا ہے کہ سوزن ولین نے 23 انچ بڑا ببل بلون بنایا جبکہ وہ 30 انچ بڑا ببل بلون بنا سکتے ہیں.
    ملک ضہیر 3 ببل کھا کے 30 انچ بڑا غبارہ بنا سکتے ہیں.
    آن لائین ویب سائٹ نے ان کا وڈیو بنایا اور حکومت سے درخواست کی کہ ان کے ٹیلنٹ کو پوری دنیا کے سامنے لایا جائے اور ان کا نام گنیز بک آف ریکارڈز میں شامل کیا جائے.
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    واہ

    اتنا زرخیر ہے ہمارا وطن اور ہمیں پتا ہی نہیں
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ایک ہونہار اور باصلاحیت طالبعلم نے ایک بڑا کارنامہ کر دکھایا ۔ طالبعلم مدثر نے ٹریفک حادثات سے بچنے اور موٹر سائیکل سواروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک ایسا ہیلمٹ تیار کر لکیا ہے جسے پہنے بغیر موٹر سائیکل سٹارٹ نہیں ہوتی۔ طالبعلم مدثر کا کہنا ہے کہ اس ہیلمٹ کے بغیر نہ تو کوئی موٹر سائیکل چلا سکتا ہے اور نہ ہی کوئی موٹر سائیکل کو چوری کر سکتا ہے۔ مدثر نے بتایا کہ اس ہیلمٹ میں ایک ایسا سسٹم فٹ کیا گیا ہے کہ ہیلمٹ اُتارتے ہی موٹر سائیکل کو سگنل مل جاتا ہے کہ بائیک چلانے والے نے ہیلمٹ اُتار دیا ہے جس کئے بعد موٹر سائیکل کا انجن بند ہو جاتا ہے۔ مدثر نے بتایا کہ میں نے اپنی مدد آپ کے تحت یہ سسٹم تیار ہے اور اس سسٹم کی تیاری میں مجھے 4 ماہ کا عرصہ لگا۔ مدثر کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ہماری سر پرستی کرے تو ہم ایسے کئی جدید آلات بنا کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔
    [​IMG]
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    دنیا بھر کے تعلیمی اور سائنسی ماہرین اس بات پر متفق نظر آتے ہیں کہ پاکستانی نوجوان انتہائی ذہین ہیں اور اس کا ثبوت کمپیوٹر کی قلیل زندگی اور نامساعد حالات کے باوجود ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا ہے، جس کا دنیا بھر میں اعتراف کیا جاتا ہے۔
    حال ہی میں یونیورسٹی آف دی پنجاب کے شعبہ الیکٹریکل انجنیئرنگ میں ہونہار طلبہ کے ایک گروپ نے ایک ایسی خودکار مشین تیار کرلی ہے جو کیمرے کی مدد سے الیکٹرونکس آلات میں استعمال ہونے والے پرنٹڈ سرکٹ بورڈ میں خودکار طریقے سے سوراخ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔
    اس مشین کو تیار کرنے والے ہونہار طلبہ میں محمد عظیم، ماہ زیب جمیل اور محمد عبد الباسط شامل ہیں جنہوں نے اسسٹنٹ پروفیسر عمر فاروق کی زیر نگرانی اس منصوبے پر کام کا آغاز کیا۔ طلباء کا کہنا ہے کہ ان کی تیار کردہ کیمرہ بیس آٹومیٹک ڈرلنگ مشین انسانی ہاتھوں کی مدد کے بغیر خودکار کیمرے کی مدد سے پی سی بی میں مطلوبہ جگہوں پر سوراخ کرسکتی ہے۔
    [​IMG]
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    سرسید یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنولوجی کے ہونہار طلباء کے ایک گروپ نے ایک ایسا روبوٹ تیار کرلیا ہے جو پانی میں رہ خودکار انداز میں نگرانی کرتا ہے۔ یہ روبوٹ نہ صرف سمندر کے نسبتاً شفاف پانی میں بلکہ دریا سمیت ہر طرح کے گدلے پانی میں بھی ہر طرح کے مواد کی نشاندہی کرسکتا ہے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ اس روبوٹ کو فوجی مقاصد کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
    اے یو وی یعنی آٹونومس انڈر واٹر وہیکل نامی اس روبوٹ کو سرسید یونیورسٹی کے ۶ طلباء نے سر محمد آصف کی نگرانی میں تیار کیا ہے، جبکہ گروپ میں ابواعلٰی خالد، محمد علی، شجاعت کمال، محمد اشعر یاسین اور طاہر احمد کے علاوہ گروپ لیڈر محمد دانش شامل ہیں۔
    گزشتہ دنوں کراچی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے گروپ کے سربراہ محمد شجاعت کمال نے بتایا کہ زیرآب نگرانی کرنے کی صلاحیت کے حامل اس روبوٹ کا ڈیزائن بحر اوقیانوس اور بحر ابیض میں پائی جانے والی تارپیڈو نامی مچھلی سے مشابہ رکھا گیا ہے۔ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے پانی میں دیر تک خودکار انداز میں کام کرنے کی صلاحیت رکھنے والے اس روبوٹ سے سمندر میں دشمن کی موجودگی، بحری جہازوں و آبدوزوں اور ہتھیاروں کی نشاندہی کے علاوہ آبی حدود کے تعین اور ڈیمز میں موجود لیکج کا پتہ چلانے کے علاوہ مرمت اور مدد فراہم کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے
    [​IMG]
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں