1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ٹچ سکرین کے ساتھ کھیلنے والے بچوں کی نیند میں کمی

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏15 اپریل 2017۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    محققین کا کہنا ہے کہ جو بچے سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے ساتھ زیادہ دیر تک کھیلتے ہیں وہ دوسرے بچوں کی نسبت کم سوتے ہیں۔
    سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہونے والے اس تحقیق کے مطابق ایسے بچوں میں ٹچ سکرین پر گزارا ہوا ہر ایک گھنٹہ ان کی 15 منٹ کی یومیہ نیند میں کمی کا باعث بنتا ہے۔
    * ننھے بچوں کا سکرین ٹائم محدود کرنے کی ہدایات
    تاہم ٹچ سکرین کے ساتھ کھیلنے والے بچوں کی متحرک صلاحتیں نسبتاً جلد اجاگر ہوتی ہیں۔
    لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین کو اس کے بدلے نیند کو قربان نہیں ہونے دینا چاہیئے۔
    ان کے بقول گھروں میں ایسی ٹچ سکرینز کے معاملے میں گویا ایک بھونچال سا آیا ہوا ہے لیکن لوگ اس کی وجہ سے بچوں کے اوائل عمری میں نشوونما پر پڑے والے اثرات سے انجان ہیں۔
    لندن کر برکبیک یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق میں تین سال تک کے715 بچوں کے والدین سے سوالات کیے گئے۔
    اس میں پوچھا گیا کہ ان کا بچہ سمارٹ فون یا ٹیبلٹ کے ساتھ کتنی دیر تک کھیلتا ہے اور اس کے سونے کے اوقات کیا ہیں۔
    مطالعے سے پتا چلا کہ 75 فیصد ننھے بچے ٹچ سکرین روزانہ استعمال کرتے ہیں، ان میں چھ سے 11 ماہ کی عمر کے بچوں کا 51 فیصد اور 25 سے 36 ماہ کے عرصے کے بچوں میں 92 فیصد ایسا کرتے ہیں۔
    لیکن ٹچ سکرینز کے ساتھ کھیلنے والے بچے رات میں کم اور دن میں زیادہ سوتے ہیں۔
    مجموعی طور پر ٹچ سکرین کے ساتھ گزارے ہوئے ہر ایک گھنٹے کے بدلے ان کی نیند کے 15 منٹ کم ہو جاتے ہیں۔
    اس تحقیق میں شامل ڈاکٹر ٹِم سمتھ نے بی بی سی نیوز سے باتے کرتے ہوئے بتایا کہ ’ جب آپ دن مںی 10 سے 12 گپنٹے سوتے ہوں تو یہ پندہ منٹ بہت کم نظر آتے ہیں لیکن یہ کم عمری میں نیند کے باعث حاصل ہونے والے فوائد کے وقت میں کم ہونے والے ہر ایک منٹ معنی رکھتا ہے۔ ‘
    ان کا کہنا تھا ’یہ مطالعہ حتمی نہیں ہے لیکن یہ ٹچ سکرین کے باعث نیند میں کمی کے ممکنہ مسائل کی نشاندہی ضرور کرتا ہے۔
     
    سعدیہ اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ایسا ہی ہے آپ نے درست معلومات فراہم کی ہیں

    شکریہ
     
  3. سيد لبيد غزنوي
    آف لائن

    سيد لبيد غزنوي ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2016
    پیغامات:
    282
    موصول پسندیدگیاں:
    79
    ملک کا جھنڈا:
    بالکل بجا ارشاد فرمایا ہے ۔۔ایسا ہی ہے ۔۔بہت اچھی معلومات ہیں۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں