1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وہ مبارک مقام جہاں سے اسلام کا آغاز ہوا

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از کنعان, ‏8 فروری 2017۔

  1. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    وہ مبارک مقام جہاں سے اسلام کا آغاز ہوا
    08 فروری 2017
    [​IMG]

    مکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) غار حراء کو سرچشمہ نورہدایت قرار دیا جاتا ہے کیونکہ یہیں سے انسان کی دنیا اور آخرت کی بھلائی پرمبنی پیغام کا آغاز ہوا اور دنیا کے کونے کونے تک جا پہنچا۔


    مکہ مکرمہ سے دور سطح سمندر سے 634 میٹر بلند غارحرامیں نبی آخر الزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تدبر وتفکر میں مشغول تھے کہ پہلی وحی نازل ہوئی اور اب ممکنہ طور پر پہلی مرتبہ اس کی اندرونی تصویر بھی منظرعام پر آگئی ۔

    العربیہ کے مطابق مسجدالحرام سے چار کلومیٹر دور غار حرا سے خانہ کعبہ کا براہ راست نظارہ ممکن ہے، وہاں ایک ہی وقت میں زیادہ سے زیادہ چھ افراد سما سکتے ہیں جبکہ یہاں تک پہنچنے کے لیے اچھی خاصی جسمانی طاقت کی ضرورت ہے کیونکہ چڑھائی چڑھتے ہوئے وہاں تک پہنچنا اتنا آسان نہیں۔ جبل النور کی چوٹی پر پہنچ کر وہاں سے غار حرا کے اندر جانے کے لیے مزید 20 میٹر چلنا پڑتا ہے۔ دنیا کے کسی اور مقام پر ایسا کوئی غار نہیں یہ غار باہر سے کافی حد تک اونٹ کی کوہان سے مشابہت رکھتی ہے، دن ہو یا رات ، کوئی ایسا وقت نہیں جب وہاں مسلمان زائرین نہ پہنچ رہے ہوں۔

    [​IMG]

    حرمین شریفین کے محقق محی الدین الھاشمی نے العربیہ کو بتایا کہ زیارات کے لیے آنے والے زائرین نہ صرف غار حرا سے پتھر اور کنکریاں توڑ کر تبرک کے طور پر اپنے ساتھ رکھتے ہیں بلکہ یاد گار کے لیے وہاں پر کوئی عبارت بھی لکھ ڈالتے ہیں۔ بہت سے زائرین اس جگہ کے تقدس کا خیال رکھنے کے بجائے وہاں پر فالتو چیزیں بھی پھینک آتے ہیں ۔

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    ح
     
    اجیہ خان اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ جی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں