1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وہ بھارتی شہری جو جاسوس بن کر پاکستان آیا اور پاک فوج میں شامل ہو گیا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از کنعان, ‏11 اپریل 2017۔

  1. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    وہ بھارتی شہری جو جاسوس بن کر پاکستان آیا اور پاک فوج میں شامل ہو گیا ،​

    میجر کے عہدے تک جا پہنچا تو بلآخر آئی ایس آئی نے اسے کس طرح پکڑا ؟​

    ایسا واقعہ کہ جان کر آپکی بھی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں​
    11 اپریل 2017
    [​IMG]
    نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کبھی سربجیت سنگھ تو کبھی کلبھوشن یادیو، بھارت نے پاکستان میں باربار امن تباہ کرنے کی کوشش کی اور اس مقصد کیلئے جاسوس ”رویندرا کوشک“ کو بھی پاکستان بھیجا گیا ۔
    تفصیلات کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ نے رویندرا کوشک نامی تھیٹر کے اداکار کو جاسوسی کیلئے بھرتی کیا ، 2 سال ٹریننگ دی اور پھر بدامنی پھیلانے کیلئے 1975ء میں صرف 23 سال کی عمر میں پاکستان بھیج دیا۔ ملزم نے کراچی کی یونیورسٹی میں نبی احمد شاکر کے نام سے داخلہ لیا اور گریجوایشن کرنے کے بعد پاک فوج میں کمیشنڈ آفیسر کے طور پر شمولیت اختیار کی اور ترقی پا کر میجر کے عہدے پر فائز ہو گیا ۔

    1979ء سے 1983ء کے دوران ملزم ”را“ کو حساس معلومات فراہم کرتا رہا تاہم پاک فوج نے اس دوران ایک بھارتی جاسوس کو گرفتار کیا جس نے رویندرا کوشک کے عزائم کو بھی بے نقاب کر دیا اور پھر 1983 میں اسے بھی گرفتار کر لیا گیا جو پاکستانی جیل میں 16سال قید رہا اور 2001ء میں ٹی بی کے مرض کی وجہ سے ملتان کی جیل میں ہلاک ہو گیا ۔ اسے اردو اور پنجابی زبان سکھا کر اور یہاں کے بود وباش کی بہت اعلیٰ تربیت دے کر بھیجا گیا تھا جس کی بنا پر یہاں اس نے کئی سال ایک پاکستانی شہری کی حیثیت سے گزارے۔ نبی احمد شاکر کی خفیہ شناخت کے ساتھ رویندرا نے یہاں شادی بھی کر لی اور اس کے بچے بھی تھے۔

    کہا جاتا ہے کہ وہ یہاں سے کافی خفیہ معلومات بھارت بھیجنے میں کامیاب رہا تھا رویندرا کو سزائے موت سنائی گئی تھی تاہم بعد میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس سزا کو عمر قید میں تبدیل کر دیا تھا۔

    ح
     
    Last edited by a moderator: ‏12 اپریل 2017
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں