1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نمی دانم چہ منزل بود ۔۔ امیر خسرو کا نعتیہ کلام + اردو ترجمہ

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏3 نومبر 2008۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نمی دانم چہ منزل بود، شب جائے کہ من بودم​


    ابو الحسن یمین الدین امیر خسرو رحمۃ اللہ علیہ کا نامِ نامی کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ ان جیسی نابغہِ روزگار، کثیر الجہتی، ہمہ گیر اور متنوع شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ یہاں فارسی غزلیاتِ خسرو کا انتخاب، اردو نثری ترجمے اور اردو منظوم ترجمے کے ساتھ پیش ہے۔
    منظوم ترجمہ جناب مسعود قریشی صاحب نے کیا ہے جو کہ کتاب خسرو شیریں بیاں مطبوعہ لوک ورثہ اشاعت گھر سے لیا گیا ہے۔

    امیر خسرو کی ایک مشہور و معروف نعتیہ غزل پیشِ خدمت ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ غزل امیر خسرو کے پانچوں دواوین میں نہیں ملتی لیکن یہ بات سب تذکرہ نگاروں میں متفق ہے کہ یہ غزل امیر خسرو کی ہی ہے۔ اور اسکے پسِ منظر میں عالمِ روحانیت کا ایمان افروز واقعہ بھی مروی ہے۔


    شعرِ خسرو

    نمی دانم چہ منزل بود، شب جائے کہ من بودم
    بہ ہر سُو رقصِ بسمل بود، شب جائے کہ من بودم

    اردو ترجمہ
    مجھے نہیں معلوم کہ وہ کون سی جگہ تھی جہاں کل رات میں تھا، ہر طرف وہاں رقصِ بسمل ہو رہا تھا کہ جہاں میں کل رات کو تھا۔​

    منظوم ترجمہ مسعود قریشی

    نہیں معلوم تھی کیسی وہ منزل، شب جہاں میں تھا
    ہر اک جانب بپا تھا رقصِ بسمل، شب جہاں میں تھا

    شعرِ خسرو

    پری پیکر نگارے، سرو قدے، لالہ رخسارے
    سراپا آفتِ دل بود، شب جائے کہ من بودم​


    اردو ترجمہ
    پری کے جسم جیسا ایک محبوب تھا، اس کا قد سرو کی طرح تھا اور رخسار لالے کی طرح، وہ سراپا آفتِ دل تھا کل رات کہ جہاں میں تھا۔

    منظوم ترجمہ مسعود قریشی

    پری پیکر صنم تھا سرو قد، رخسار لالہ گُوں
    سراپا وہ صنم تھا آفتِ دل، شب جہاں میں تھا


    شعرِ خسرو

    رقیباں گوش بر آواز، او در ناز، من ترساں
    سخن گفتن چہ مشکل بود، شب جائے کہ من بودم


    اردو ترجمہ

    رقیب آواز پر کان دھرے ہوئے تھے، وہ ناز میں تھا اور میں خوف زدہ تھا۔ وہاں بات کرنا کس قدر مشکل تھا کل رات کہ جہاں میں تھا۔

    منظوم ترجمہ ۔ مسعود قریشی

    عدو تھے گوش بر آواز، وہ نازاں تھا، میں ترساں
    سخن کرنا وہاں تھا سخت مشکل، شب جہاں میں تھا


    شعرِ خسرو

    خدا خود میرِ مجلس بود اندر لا مکاں خسرو
    محمد شمعِ محفل بود، شب جائے کہ من بودم


    اردو ترجمہ
    اے خسرو، لا مکاں میں خدا خود میرِ مجلس تھا اور حضرت محمد اس محفل کی شمع تھے، کل رات کہ جہاں میں تھا۔

    منظوم ترجمہ ۔ مسعود قریشی

    خدا تھا میرِ مجلس لا مکاں کی بزم میں خسرو
    محمد تھے وہاں پر شمعِ محفل، شب جہاں میں تھا

    :saw: :saw: :saw: :saw: :saw: :saw: :saw:​
     
    زنیرہ عقیل، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    بہت خوب بہت اچھے اس شئیرنگ کا بہت شکریہ
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. دستور
    آف لائن

    دستور ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    57
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    اسلام علیکم نعیم بھائی۔
    بہت ھی زبردست کیا آپ کو فارسی آتی اگر آتی ھے تو کیا آپ ابتدائی فارسی کی کلاس کا احتمام کر سکتے کیوں کہ مجھ کو بہت ھی شوق ھے سیھکنےکا کیوں کہ جتنے بھی بڑے بڑے شاعر ہیں اُن کا کلام زیادہ تر فارسی میں ہیں۔اور یہ بھی ھے کہ اگر آپ کو کسی معلومات کی ضرورت ہیں تو اگر گوگل میں سرچ کرتے ہیں تو وہ فارسی میں ھوتی ھے۔اب میں تو ٹکرے مارتا رہے جاتا ھوں :takar: لیکن کچھ بھی سمجھ میں نہیں آتا۔ :201:
     
    نعیم اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم دستور بھائی !
    میں بے علم آدمی ہوں ۔ مجھے فارسی نہیں آتی ۔

    نعتیہ کلام کو پسند کرنے کا شکریہ :dilphool:
     
  5. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ محبوب خان بھائی ۔
    لیکن سچ بات ہے کہ آپ جیسی صاحبِ طرز شخصیت سے صرف ایک " سمائیلی" کی توقع نہیں رکھتا ۔
    آپ کے خوبصورت اندازِ تحریر کو پڑھنے کے میں ہمیشہ مشتاق رہتا ہوں۔
    اس لیے تھوڑاسا ہمارا بھی خیال کیا کریں :hands:
     
  7. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ محبوب خان بھائی ۔
    لیکن سچ بات ہے کہ آپ جیسی صاحبِ طرز شخصیت سے صرف ایک " سمائیلی" کی توقع نہیں رکھتا ۔
    آپ کے خوبصورت اندازِ تحریر کو پڑھنے کے میں ہمیشہ مشتاق رہتا ہوں۔
    اس لیے تھوڑاسا ہمارا بھی خیال کیا کریں :hands:[/quote:2o33y1do]

    نعیم بھائی یہ آپ کا حسن نظر ہے وگرنہ میں کہاں اور میرے الفاظ کہاں۔ آج یعنی جمعرات 6 نومبر کو سندھ یونیورسٹی کے ایک کانفرنس میں‌تحقیقی مقالہ پڑھنے جانا ہے۔ اور کچھ دنوں سے تیاری کے سلسلے میں تھوڑی بہت مصروفیات تھی۔ اور اب تو انشاء اللہ سوموار کو ہی آن لائن ہو پاونگا۔

    سو کچھ مذکورہ بالہ مصروفیات آڑے آنے کی وجہ سے مجھ ناچیز کے توجہ کا حال "ڈاماڈول" ۔۔۔ویسے اس محاورے یا لفظ میں سے مجھے تو۔۔۔ڈول کا پتا ہے مگر ۔۔ڈاما۔۔کا نہیں پتا۔۔۔۔ بہرحال قصہ کوتا۔۔۔۔۔یوں ہم صرف اپنی اردو کے مسکراہٹ کا سہارے کچھ تو اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں کہ ۔۔۔چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے۔۔۔ویسے یہ مصرع نعیم بھائی جب آپ چوپال سے کچھ دن پرے تھے تو آپ کے یاد میں کسی جگہ پوسٹ کیے تھے۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    :titli: :titli: :titli: :titli:
    :titli: :titli: :titli: :titli:
    :a150: :a150: :a150:
    :a191: :a191: :a191:
    :a180: :a180: :a180:
    :a165: :a165: :a165:


    ذرا ایک نظر--------------------اردو ادب/تلقین انقلاب
     
  9. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    مشہورِ زمانہ نعتیہ کلام ہے۔
    ہر بار پڑھنے کا اپنا لطف ہے۔
    جزاک اللہ
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    السلام علیکم ۔
    میرا پسندیدہ نعتیہ کلام معہ ترجمہ یہاں‌پا کر بہت خوشی ہوئی ۔
    جزاک اللہ نعیم بھائی ۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ وسیم بھائی ۔
    اللہ تعالی آپکی محبتیں قبول فرمائے۔ آمین
    میں نے ویڈیو گوگل میں آپکی نعتیں دیکھی اور سنی ہیں۔ ماشاءاللہ آپکی آواز بہت پیاری ہے۔

    دعاؤں میں یاد رکھا کریں۔
     
  12. اقرا انوار
    آف لائن

    اقرا انوار ممبر

    شمولیت:
    ‏9 جون 2017
    پیغامات:
    4
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    خدا خود میرِ مجلس بود اندر لا مکاں خسرو
    محمد شمعِ محفل بود، شب جائے کہ من بودم
    main nay m.phil k thesis may is shai

    r ka reference dayna hai kindly ap mujay guaid karay k main kesay iss ka reference do,mohtaram naeem sahib
     
    نعیم اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
     
    پاکستانی55 اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  15. اقرا انوار
    آف لائن

    اقرا انوار ممبر

    شمولیت:
    ‏9 جون 2017
    پیغامات:
    4
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    ھارون صاحب بہت شکریہ
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم اور اقرا انوار .نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    خدا جانے یہ حضرت امیر خسرو رح کا فیض ہے جب بھی جہاں بھی یہ کلام قوالی کی صورت میں سنا جائے ۔ دل رقص کرنے کو مچلتا ہے۔
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوبصورت
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں