1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نعت وہ لکھوں جس میں عجز ہو، عقیدت ہو

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از زینب, ‏2 اگست 2012۔

  1. زینب
    آف لائن

    زینب ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جولائی 2011
    پیغامات:
    273
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    ملک کا جھنڈا:
    نعت رسولِ مقبول ﷺ



    حرف حرف عزت ہو، لفظ لفط مدحت ہو
    سوچ سوچ ندرت ہو، شعر شعر حرمت ہو
    لہجہ لہجہ امرت ہو، صفحہ صفحہ عظمت ہو
    نعت وہ لکھوں جس میں عجز ہو، عقیدت ہو


    پھول پھول نکہت ہو، نجم نجم رفعت ہو
    زیست زیست چاہت ہو، خواب خواب قربت ہو
    روح روح عشرت ہو، قلب قلب الفت ہو
    نعت وہ لکھوں جس میں عجز ہو، عقیدت ہو

    آپؐ ہی سے نسبت ہو، اس طرح کی قسمت ہو
    رنج رنج راحت ہو، درد درد فرحت ہو
    چشم چشم حسرت ہو، آپؐ کی محبت ہو
    نعت وہ لکھوں جس میں عجز ہو، عقیدت ہو

    سوچ ہو، بصیرت ہو، آپؐ ہی کی سیرت ہو
    لمحہ لمحہ تسکیں ہو، لحظہ لحظہ راحت ہو
    گاؤں گاؤں خوشحالی، شہر شہر جنت ہو
    نعت وہ لکھوں جس میں عجز ہو، عقیدت ہو

    زندگی کا رستہ ہو، ایک ہی تمنا ہو
    اُنؐ کے در پہ جانا ہو، اور فصیحؔ ایسا ہو
    پاؤں پاؤں چلنا ہو، عمر کی مسافت ہو
    نعت وہ لکھوں جس میں عجز ہو، عقیدت ہو
     
    ٍفیصل شیخ، نعیم، برادر اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت وہ لکھوں جس میں عجز ہو، عقیدت ہو

    زینب صاحبہ: اسلام علیکم
    اللہ سبحانہ و تعالی کے چنندہ بندے اپنے رب کی اطاعت اور اس کے محبوب سے لگاو کو ذیادہ دیر چھپا نہیں سکتے کہ حق و سچ اپنے اظہار کیلئے رستے نکال لیتا ہے۔

    بہت اچھے خیالات ہیں۔ مجھے پہلا بند بہت پسند آیا اور میرے خیال میں حاصل نعت بھی اسے ہی قرار دیا جاسکتا ہے:

    حرف حرف عزت ہو، لفظ لفط مدحت ہو
    سوچ سوچ ندرت ہو، شعر شعر حرمت ہو
    لہجہ لہجہ امرت ہو، صفحہ صفحہ عظمت ہو
    نعت وہ لکھوں جس میں عجز ہو، عقیدت ہو

    بہت سی دعائیں
     
  3. نذر حافی
    آف لائن

    نذر حافی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2012
    پیغامات:
    403
    موصول پسندیدگیاں:
    321
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: نعت وہ لکھوں جس میں عجز ہو، عقیدت ہو

    ماشااللہ۔۔۔کیا کہنے۔۔۔۔
     
  4. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    جواب: نعت وہ لکھوں جس میں عجز ہو، عقیدت ہو

    سبحان اللہ تعالی ۔
    صلی اللہ تعالی علیٰ سیدنا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم
     
  5. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔
    اللہ جزائے خیر دے آمین
     
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ بہت عمدہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں