1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مودی کو کرارا جواب

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از عبداللہ امانت محمدی, ‏25 ستمبر 2016۔

  1. عبداللہ امانت محمدی
    آف لائن

    عبداللہ امانت محمدی ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2016
    پیغامات:
    106
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    ہندوستان کی ہمیشہ سے یہ عادت رہی ہے کہ ان کے کتوں کو بھی کوئی پتھر مار دے تو کہتے ہیں یہ پتھر پاکستان سے آیا ہے چہ جائیکہ اس بات پر غور کریں کہ ہمارے کتے جن کو کاٹتے ہیں وہ بھی بدلہ لینے کی طاقت رکھتے ہیں۔ ایسی ہی ایک مثال اُری حملہ کے متعلق پاکستان پر الزامات کی بارش کرنا ہے حالانکہ پوری دنیا نے دیکھا ہے کہ تقریبا لگاتار اسی دنوں سے بھارتی فوج کشمیریوں پر نا قابل برداشت ظلم کر رہی ہے۔ ارے !تم لوگ کیا سمجھتے ہو کہ ایک برہان وانی کو شہید کر کے باقی کشمیریوں پر ظلم کرتے رہو گے اور وہ چپ چاپ تمہاری بربریت برداست کرتے رہیں گے۔ بھارتیو یاد رکھو !برہان وانی نے ایسی شمع جلائی ہے کہ ہر گھر سے برہان وانی نکلے گا اور آزادی حاصل کرنے تک تم سے لڑتے رہیں گے ان شاءاللہ۔

    مودی تم کہتے ہو کہ پاکستان کے حکمران اپنے ملک کے شہریوں پر ظلم کرتے ہیں۔ اصل میں بات یہ ہے کہ جو اندھا ہوتا ہے اسے ایسے لگتا ہے کہ پوری دنیا نابینی ہے حالانکہ پوری دنیا ٹھیک ہوتی ہے اور اس اندھے کو کچھ بھی نظر نہیں آتا۔ٹھیک اسی طرح تواپنے ملک کے شہریوں پر ، مسلمانوں پر ، سکھوں پر ،عیسائیوں پر، دلت خاندانوں پراور ہر اس شخص پر بے شمار ظلم کرتا ہے جو تیری آمریت کے خلاف آواز اٹھاتا ہے۔ مودی تو بڑا شریف بن کر بھاشن دیتا ہے کہ پاکستانی حکمران اپنی عوام پر ظلم کرتے ہیں تم نے کبھی اپنے گریبان میں نظر ڈالی ہے کہ تم کتنے بڑے دہشتگرد ہو۔ تم نے 2002 میں گجرات میں 2500 سے زائد مسلمانوں کو شہید کروایا، جس میں کئی ہزار لوگ زخمی اور بے گھر ہوئے۔ زمینیں چھین لیں اور بچوں کو زندہ جلا دیا اور عورتوں کو زیادتی کا نشانہ بنوایا۔ تم دلت خاندانوں کو زندہ جلاتے ہو اور ان کے بچوں کو کتوں کے بچے کہتے ہواور تم عیسائی عورتوں کی عزت لوٹتے ہو اور ساتھ میں نعرے لگاتے ہو بھارت ماتا کی جئے۔ اگریہ تمہاری بھارت ماتا ہے تو لعنت ہے تمہاری بھارت ماتا پر اور تم پر۔

    ارے مودی! تم کہتے ہو کہ پاکستان دہشتگروں کو سپورٹ کر تا اور تم امن پسند ہو حالانکہ BJP جس پارٹی کے تم لیڈر ہو وہ انڈیا کی بہت بڑی اتنک وادی پارٹی ہے اور RSS جس کے رحم و کرم پر تم پرائم منسٹر بنے ہو وہ انڈیا کی سب سے بڑی اتنک وادی جماعت ہے۔ لہذا دہشتگردی اور اتنک وادی کی بدبو تمہارے اپنے پاس سے آتی اور تم لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کی طرف اشارہ کر دیتے ہو۔تم کہتے ہو کہ جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ سعید دہشتگرد ہیں لہذا انہیں بین کرو حالانکہ پاکستانی کہتے ہیں کہ حافظ سعید امن اور فلاحی کاموں کے لیے جدوجہد کرتے ہیں لیکن اس بات میں کوئی شک نہیں کے اکثر انڈین کہتے ہیں کہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اتنک واد پھیلا رہے ہیں پھر بھی تم انہیں بین نہیں کرتے بلکہ انہیں سپورٹ کرتے ہو۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ تم کتنے بڑے دھوکہ باز، مکار اور جھوٹے ہو۔

    ارے مودی! تم نےلاسٹ ٹائم اپنے پھاشن میں کہا کہ پاکستان سے بنگلہ دیش نہیں سنبھالہ گیا اور اب بلوچستان بھی نہیں سنبھالہ جا رہا۔ ارے عقل کے اندھے شاید تمہیں تاریخ کا علم نہیں کہ ہم نے تم پر ہزار سال حکمرانی کی ہے۔ ارے !ہم ہی تو ہیں جنہوں نے ہندوستان کی ٹکڑے ٹکڑے کیے ہیں اور ان شاءاللہ آئندہ بھی کئی ٹکڑے کریں گے۔ رہی بات بنگلہ دیش کی تو وہ ہمارے مسلمان بھائی ہیں کیونکہ درخت سے جب ٹہنی ٹوٹتی ہے تو درخت کے ساتھ ساتھ ٹہنی کو بھی دکھ ہوتا ہے۔ مودی تم کہتے ہو بلوچستان ، پاکستان کے ساتھ نہیں تو یہ تمہاری بہت بڑی غلط فہمی ہے بلوچی عوام آئے دن تمہارے پتلے جلاتے ہیں اور بھارت کے خلاف اور پاکستان کی حمایت میں نعرے لگاتے ہیں۔ تم ہماری فکر چھوڑے اور اپنی فکر کرو کے بھارت کے کتنے ٹکڑے ہونے والے ہیں۔ کیونکہ کشمیر بنے گا پاکستان، ان شاءاللہ۔ پنجاب بنے گا خالصتان اور آسام اور ناگا کے لوگ بھی ان شاءاللہ علیحدہ ملک بنائے گے۔

    وطن کی فکر کر ناداں مصیبت آنے والی ہے تری بربادیوں کے مشورے ہیں آسمانوں میں

    نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے ہندستاں والو تمہاری داستاں تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں

    مودی یاد رکھو! ہمارے قائد محمد علی جناح نے کہا تھا کہ If you want peace, we do not want war, if you want war we accept your offer unhesitatingly. We will either have a divided India or a destroyed India. ہم بھی تمہیں اسی طرح کہتے ہیں کہ اگرتم امن کے ساتھ کشمیر کو آزاد کر دو تو تمہارے لیے بہتر ہے اور اگر تم جنگ چاہتے ہو تو تمہاری جنگ والی آفر بھی ہمیں قبول ہے۔

    ہو بھی سکتا ہے ختم سارا لحاظ اٹھ بھی سکتا ہے ہاتھ کے ساتھ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں