1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

معصوم سے چہرے والی اس مسلمان لڑکی نے ایسا خوفناک ترین کام کر ڈالا کہ جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از کنعان, ‏21 جنوری 2017۔

  1. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    معصوم سے چہرے والی اس مسلمان لڑکی نے ایسا خوفناک ترین کام کر ڈالا کہ جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے
    21 جنوری 2017
    برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) شام و عراق میں برسرپیکار تنظیم داعش کے شدت پسند یورپی ممالک میں دہشت گردی کی کئی وارداتیں کر چکے ہیں۔ اب جرمنی میں داعش کے پراپیگنڈے سے مرعوب ایک 16 سالہ مسلمان طالبہ نے ایسا خوفناک کام کر ڈالا ہے کہ ہر سننے والا کانپ اٹھے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق صفیہ نامی اس مراکشی نژاد لڑکی کو پولیس نے ایک ناکے پر روک کر اس کی چیکنگ کرنی چاہی، اس پر صفیہ نے اپنے پاس چھپائے ہوئے چاقو سے ایک خاتون پولیس آفیسر کا گلہ ہی کاٹ ڈالا۔ موقع پر موجود دیگر آفیسرز نے ملزمہ کو قابو کر لیا جس کے باعث خاتون پولیس آفیسر کی جان بچ گئی تاہم اسے کئی دن ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں گزارنے پڑے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جرمنی کے شہر ہینوور (Hannover) میں پیش آیا۔ لڑکی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اب اسے اقدام قتل اور دہشت گردی کی حمایت کرنے کا مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹرز نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسے کم از کم 6 سال قید کی سزا دی جائے۔ صفیہ کی نشاندہی پر اس کے ایک 19 سالہ ساتھی محمد حسن کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جسے خاتون پولیس آفیسر پر حملے کی منصوبہ بندی اور صفیہ کی معاونت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ اسے 3سال قید کی سزا دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ دونوں کو اگلے ہفتے سزا سنائی جائے گی۔ پولیس نے عدالت میں بتایا ہے کہ ”صفیہ اور محمد حسن شام جا کر داعش میں شامل ہونا چاہتے تھے لیکن پولیس کی چیکنگ کی وجہ سے ان کا منصوبہ ناکام ہو گیا جس پر انہوں نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے پولیس پر حملے کی منصوبہ بندی کی اور صفیہ نے اس منصوبہ بندی کو عملی جامہ پہناتے ہوئے خاتون پولیس آفیسر کا گلہ کاٹ دیا۔“

    ح
     
    پاکستانی55 اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مسلمانوں کی نئی نسل کو اس وقت "شخصی اعتدال و توازن اور اسلام بطورِ دینِ امن و محبت" کی تعلیمات سے روشناس کروانے کی اشد ضرورت ہے۔
     
    کنعان اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کیا یہ بات ۱۰۰ فیصد یقینی ہے کہ اس لڑکی کو عافیہ صدیقی نہیں بننے دینگے
    ان کے بارے میں بھی اسی قسم کا جھوٹا مقدمہ ہوا تھا
     
    کنعان اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں