1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مسہ دور کرنے کا آپا زبیدہ کی چیلی کا ٹوٹکا بذریعہ واٹس ایپ

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از زیرک, ‏3 نومبر 2017۔

  1. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    ایک آپا یا خالہ زبیدہ کیا کم تھی کہ اب واٹس ایپ پہ اس کی مریدنیاں بھی آ گئی ہیں، آج مجھے بھی ایک ٹوٹکا کسی مریدنی نے بھیجا اب پتا نہیں اسے مجھ میں مسہ کہاں سے نظر آگیا، خیر ٹوٹکا حاضر خدمت ہے۔
    ٹوٹکا نمبر 1
    مسے کو باندھنے سے ختم کرنے کا پہلا ٹوٹکاجس میں ایک دھاگے کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مسے کو دھاگے کے ذریعے باندھنے سے اس کی نشونما رک جاتی ہے اور اس کا سائز نہیں بڑھتا۔ مسے کو ایک ہفتے تک دھاگے سے گانٹھ لگا کر باندھنے سے اس کا خاتمہ ہو سکتا ہے لیکن اگر ایسا نہ ہو تو احتیاطاً دھاگے کا استعمال نہ کریں کیونکہ ممکنہ طور پر مسہ میں درد اور سوجن ہو سکتی ہے۔ یہ آسان ٹوٹکا ہے بس آپ کو ایک عدد دھاگے کی نلکی خریدنی پڑے گی۔
    ٹوٹکا نمبر 2
    مسے کو باندھنے سے ختم کرنے کا دواسرا ٹوٹکا جس میں آپ کو گھوڑے کی دم کا بال درکار ہو گا، یہ ایک قدیم نسخہ ہے جو اکثر پرانے سنیاسی، حکیم اور سیانے استعمال کرتے تھے۔ کسی کوچوان یا فارم سے گھوڑے کا ایک باریک مگر مضبوط بال لے لیجئے اور اسے مسے کے گرد گانٹھ لگا کر باندھ لیجئے۔ بقول آپا زبیدہ کی مریدنی کے ایسا کرنے سے مسہ چند روز میں جھڑ کر ختم ہوجائے گا۔ لیکن یہاں ایک گھپلہ ہے کہ اگر کہیں سے گھوڑے کا بال نہ ملے تو آپ کو گھوڑا خریدنا پڑے گا۔ خیر سے موصوف کافی مہنگے جناور ہیں انہیں خریدنے کے لئے آپ کو اپنا گھر بھی بیچنا پڑ سکتا ہے۔
     
    زنیرہ عقیل اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں