1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مدینہ میں زلزلہ کتنے سو سال بعد آیا , خبر پڑھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از کنعان, ‏18 جنوری 2018۔

  1. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    مدینہ میں زلزلہ کتنے سو سال بعد آیا , خبر پڑھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

    ریاض ، اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے حکام نے واضح کیا ہے کہ گذشتہ روز مدینہ منورہ میں معمولی شدت کا زلزلہ آیا تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

    سعودی عرب کے قومی زلزلہ مرکز ارضیاتی آتش فشاں اتھارٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ھانی زھران نے کہا کہ 16 جنوری 2018ء کو مقامی وقت کے مطابق دو بج کر 59 منٹ پر مدینہ منورہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹزلر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز مدینہ منورہ سے شمال مغرب میں 14 کلو میٹر دور تھا۔ ڈاکٹر زھران نے بتایا کہ سطح زمین سے یہ زلزلہ سات کلو میٹر اندر ہوا۔ زلزلے کے وقت ایک دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل مدینہ منورہ میں زلزلے کی کوئی خبر نہیں آئی۔ نہ ہی آنے والے زلزلے میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ حضرت عمرکے دور خلافت میں مدینہ منورہ میں آخری بار زلزلہ آیا تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالی زمین پر اپنا درہ لے کر بیٹھے تھے کہ زلزلے کی وجہ سے زمین کانپنے لگ گئی تھی جس پر آپ نے اپنا درہ اٹھا کر زمین پر مارتے ہوئے کہا تھا کہ
    "اے زمین ٹھہر جا، تو کیوں کانپ رہی ہے ، کیا عمر نے تیرے پر انصاف نہیں کیا؟"

    کہا جاتا ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالی کے اس واقعہ کے بعد سے مدینہ منورہ میں کبھی زلزلہ نہیں آیا

    تاہم اب جبکہ ایسی صورتحال سامنے آئی ہے تو دنیا بھر کے مسلمان اور اسلامی اسکالر اسے ایک عجیب واقعہ قرار دے رہے ہیں جب کہ مدینہ منورہ میں بھی اس حوالے سے گفتگو کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مسلمانوں کے مذہبی حلقے اسے غیر معمولی واقعہ قرار دے رہے ہیں۔

    آصف عظام
    17 جنوری 2018
     

اس صفحے کو مشتہر کریں