1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

محسن نقوی صاحب کی شاعری ۔۔ پڑھیے اور شئیر کیجئے

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ساگراج, ‏6 اکتوبر 2008۔

  1. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: محسن نقوی صاحب کی شاعری ۔۔ پڑھیے اور شئیر کیجئے

    بہت خوب

    بہت شکریہ مدت بعد محسن جی کا خوبصورت کلام ارسال کرنے پہ
     
  2. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    جواب: محسن نقوی صاحب کی شاعری ۔۔ پڑھیے اور شئیر کیجئے

    بہت مہربانی خوشی۔
     
    محمد آصف بلوچ نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محسن نقوی صاحب کی شاعری ۔۔ پڑھیے اور شئیر کیجئے

    تو آشنا ہے نہ اجنبی ہے، ترا مرا پیار سرسری ہے
    مگر یہ کیا رسمِ دوستی ہے، تو روٹھ جائے تو کچھ نہ پائے؟

    ساگراج بھائی اچھی شاعری ارسال کی :222:
     
  4. ساگراج
    آف لائن

    ساگراج ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2008
    پیغامات:
    11,702
    موصول پسندیدگیاں:
    24
    جواب: محسن نقوی صاحب کی شاعری ۔۔ پڑھیے اور شئیر کیجئے

    شکریہ حسن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محسن نقوی کی شاعری ۔۔ پڑھیے اور شئیر کیجئے

    درِ قفس سے پرے جب صبا گزرتی ہے
    کسے خبر کہ اسیروں پہ کیا گزرتی ہے

    تعلقات ابھی اس قدر نہ ٹوٹے تھے
    کہ تیری یاد بھی دل سے خفا گزرتی ہے

    وہ اب ملے بھی تو ملتا ہے اس طرح جیسے
    بجھے چراغ کو چھو کر ہوا گزرتی ہے

    فقیر کب کے گئے جنگلوں کی سمت مگر
    گلی سے آج بھی ان کی صدا گزرتی ہے

    یہ اہلِ ہجر کی بستی ہے احتیاط سے چل
    مصیبتوں کی یہاں انتہا گزرتی ہے

    بھنور سے بچ تو گئیں کشتیاں مگر اب کے
    دلوں کی خیر کہ موجِ بلا گزرتی ہے

    نہ پوچھ اپنی انا کی بغاوتیں محسنؔ
    درِ قبول سے بچ کر دعا گزرتی ہے

    محسن نقوی ​
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: محسن نقوی صاحب کی شاعری ۔۔ پڑھیے اور شئیر کیجئے

    دل دکھتا ھے

    دل دکھتا ھے
    آباد گھروں سے دور کہیں
    جب بنجر بن میں‌آگ جلے

    دل دکھتا ھے
    پردیس کی بوجھل راہوں میں
    جب شام ڈھلے

    دل دکھتا ھے
    جب رات کا قاتل سناٹا
    پُر ہول فضا کے وہم لیے
    ودموں کی چاپ کے ساتھ چلے
    دل دکھتا ھے
     
  7. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محسن نقوی صاحب کی شاعری ۔۔ پڑھیے اور شئیر کیجئے

    نعیم بھائی اور خوشی جی عمدہ شاعری ارسال کرنے کا شکریہ :222: :86:
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محسن نقوی صاحب کی شاعری ۔۔ پڑھیے اور شئیر کیجئے

    سچ کہا شاعر نے۔ بہت خوب۔
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محسن نقوی صاحب کی شاعری ۔۔ پڑھیے اور شئیر کیجئے

    وہ دے رہا ہے دلاسے عمر بھر کے مجھے
    بچھڑ نہ جائے کہیں پھر اداس کرکے مجھے

    جہا‌ں نہ تو، نہ تری یاد کے قدم ہوں گے
    ڈرا رہے ہیں وہی مرحلے سفر کے مجھے

    ہوائے دشت اب تو مجھے اجنبی نہ سمجھ
    کہ اب تو بھول گئے راستے بھی گھر کے مجھے

    دلِ تباہ ، ترے غم کو ٹالنے کے لیے
    سنا رہا ہے فسانے اِدھر اُدھر کے مجھے

    کچھ اس لیے بھی میں اس سے بچھڑ گیا محسن
    وہ دُور دُور سے دیکھے ، ٹھہر ٹھہر کے مجھے


    محسن نقوی ​
     
  10. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: محسن نقوی صاحب کی شاعری ۔۔ پڑھیے اور شئیر کیجئے

    ہوائے دشت اب تو مجھے اجنبی نہ سمجھ
    کہ اب تو بھول گئے راستے بھی گھر کے مجھے


    نعیم بھائی عمدہ غزل ارسال فرمانے کا شکریہ :101:
     
  11. عاصم محمود
    آف لائن

    عاصم محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏25 دسمبر 2011
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    45
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: Re: محسن نقوی صاحب کی شاعری ۔۔ پڑھیے اور شئیر کیجئے

    :a180::n_thanks:
     
  12. عارف علی سندھو
    آف لائن

    عارف علی سندھو ممبر

    شمولیت:
    ‏16 مارچ 2017
    پیغامات:
    5
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    وہ مسکرا کے وسوسوں میں‌ڈال گیا
    خیال تھا کہ اسے شرمسار کرنا ھے❤
     

اس صفحے کو مشتہر کریں