1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لیونل میسی 5 بار بہترین فٹ بالر کا اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از مخلص انسان, ‏13 جنوری 2016۔

  1. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    فیفا بیلن ڈور 2015 کی تقریب سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں منعقد ہوئی جہاں گولڈن بال کے لیے لیونل میسی ، پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور برازیلین اسٹارنیمارمیں مقابلہ تھا تاہم لینول میسی ایک بار پھر یہ اعزازحاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ میسی کو 41.33 فیصد ووٹ پڑے جب کہ ان کے حریف ریال میڈرڈ کے رونالڈو کو 27.76 اور بارسلونا ہی کے نیمار نے صرف 7.86 فیصد ووٹ لیئے ۔
    لیونل میسی اس سے قبل 2009 سے لے کر2012 تک مسسل چار بار یہ اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں ۔ بہترین خاتون کھلاڑی کا اعزاز امریکا کی کارلی لائیڈ کے نام رہا جب کہ میسی کے کلب بارسلونا کے منیجر لوئی اینرک بہترین کوچ قرار پائے ۔ سال کے بہترین گول کا ایوارڈ برازیل کے وینڈل لیرا کے نام رہا جب کہ بہترین خاتون کوچ کا ایوارڈ امریکا کی ویمنز فٹبال ٹیم کی منیجر جل کے نام رہا ۔
    اس موقع پرفیفا الیون میں بھی سال کے بہترین کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا جن میں لیونل میسی، کرسٹیانو رونالڈو، نیمار، پال پوگبا، لوکا موڈرچ، اینڈرس انیسٹا، ڈینی ایلوس، سرجیو راموس، مارسیلو اور تھیاگو سلوا شامل ہیں جبکہ گول کیپر کے طور پر جرمنی کے مینوئل نوئیر کا نام شامل کیا گیا ہے۔
    [​IMG]
     
    آبی ٹوکول نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    آبی ٹوکول بھائی 5 ماہ میں اس لڑی کو پسند کرنے والے دنیا کے پہلے صارف بن گئے
    :) :)
    لڑی کے نام کے مناسبت سے کہا ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں