1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لوڈ شیڈنگ

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد اجمل خان, ‏3 جون 2017۔

  1. محمد اجمل خان
    آف لائن

    محمد اجمل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اکتوبر 2014
    پیغامات:
    209
    موصول پسندیدگیاں:
    181
    ملک کا جھنڈا:
    لوڈ شیڈنگ۔۔۔ لوڈ شیڈنگ ۔۔۔ لوڈ شیڈنگ

    آج ہر طرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا رونا ہے۔
    گرمی بڑھنے کے ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور بڑھتی جا رہی ہے جو کہ ہر عام و خاص کے لئے نا قابلَ برداشت ہے۔

    لوڈ شیڈنگ کی وجہ کر کاروباری طبقے اور صنعتکاروں کومشکلات کا سامنا ہے۔ اِس وجہ کر مالی نقصانات یا منافعے میں کمی کسی کیلئے بھی قابلِ قبول نہیں۔

    یہ لوڈ شیڈنگ‘ یہ اندھیراتو عارضی ہے اور اسے روشن کرنے کیلئےہمارےپاس ایمرجنسی لائٹس‘ یو پی ایس اور جنریٹرز وغیر ہ موجود ہیں ۔۔۔ لیکن ایک دن ہماری زندگی کی روشنی بھی نہیں رہے گی اور ہم قبر کے اندھرے میں داخل کر دیئے جائیں گے تو کون سی ایمرجنسی لائٹ ہم جلائیں گیں ؟

    ہم سب جانتے ہیں:

    كُلُّ نَفْسٍ ذَائِقَةُ الْمَوْتِ ۗ سورة الأنبياء 35
    ’’ ہر جاندار موت کا مزہ چکھنے والا ہے ‘‘

    اور ہمیں بھی موت آئے گی پھر ہم قبر میں کون سی ایمرجنسی لائٹس یا یو پی ایس سے کام لیں گیں؟

    آج بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لمحہ بھر بھی ہم اندھرے اور گرمی میں رہنے کو یا کوئی بھی مالی نقصان برداشت کرنے کو تیار نہیں لیکن طرح طرح کی گناہوں کی وجہ سے ہمارے دلوں میں جو لوڈ شیڈنگ ہوتا رہتا ہے جس کا نقصان دنیا کی اس نقصان سے کہیں زیادہ ہے اور جو ہماری ابدی زندگی پر اثر انداز ہوگا۔۔۔اُسے کیسے آرام سے برداشت کئے بیٹھے ہیں ؟

    آج کتنے لوگ ہیں جو دنیا کی اس وقتی لوڈ شیڈنگ سے بچنے کیلئے ناجائز بجلی کی کنکشن لئے ہوئے ہیں‘ ناجائز اور حرام کی کمائی سے اپنے گھروں میں جنیریٹر ‘ یو پی ایس ‘ ایمرجنسی لائٹس وغیرہ خرید کر لائے ہیں اور اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو جہنم کی ایندھن بنا رہے ہیں جبکہ اللہ رب العزت نے ہمیں اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو جہنم کی آگ سے بچانے کو کہا ہے:

    يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا قُوا أَنفُسَكُمْ وَأَهْلِيكُمْ نَارًا وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ عَلَيْهَا مَلَائِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ لَّا يَعْصُونَ اللَّ۔هَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ﴿٦﴾ سورة التحريم

    ’’ اے ایمان والو! تم اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو اس آگ سے بچاؤ جس کا ایندھن انسان ہیں اور پتھر جس پر سخت دل مضبوط فرشتے مقرر ہیں جنہیں جو حکم اللہ تعالیٰ دیتا ہے اس کی نافرمانی نہیں کرتے بلکہ جو حکم دیا جائے بجا لاتے ہیں‘‘

    آئیے آج ہم سب اپنی گناہوں سے توبہ کریں ‘ اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو جہنم کا ایندھن بننے سے بچائیں اور عہد کریں
    کہ :
    ہم اِس دنیا کی لوڈ شیڈنگ میں اندھرا اور گرمی برداشت کر لیں گے لیکن ناجائز و حرام طریقے سے روشنی اور تھنڈک حاصل نہیں کریں گے اور نہ ہی اللہ اور رسول ﷺ کی نا فرمانی کریں گے تاکہ آخرت میں ہمارا رب ہمیں کامل نور ( روشنی) عطا کر ے:

    يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّ۔هِ تَوْبَةً نَّصُوحًا عَسَىٰ رَبُّكُمْ أَن يُكَفِّرَ عَنكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَيُدْخِلَكُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ يَوْمَ لَا يُخْزِي اللَّ۔هُ النَّبِيَّ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ ۖ نُورُهُمْ يَسْعَىٰ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَبِأَيْمَانِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ﴿٨﴾ سورة التحريم
    ’’ اے ایمان والو! تم اللہ کے سامنے سچی خالص توبہ کرو۔ قریب ہے کہ تمہارا رب تمہارے گناه دور کر دے اور تمہیں ایسی جنتوں میں داخل کرے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں۔ جس دن اللہ تعالیٰ نبی کو اور ایمان والوں کو جو ان کے ساتھ ہیں رسوا نہ کرے گا۔ ان کا نور ان کے سامنے اور ان کے دائیں دوڑ رہا ہوگا۔ یہ دعائیں کرتے ہوں گے اے ہمارے رب ہمیں کامل نور عطا فرما اور ہمیں بخش دے یقیناً تو ہر چیز پر قادر ہے‘‘

    تو آئیے دعا کریں:

    رَبَّنَا أَتْمِمْ لَنَا نُورَنَا وَاغْفِرْ لَنَا ۖ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ﴿٨﴾سورة التحريم
    ’’ اے ہمارے رب ہمیں کامل نور عطا فرما اور ہمیں بخش دے یقیناً تو ہر چیز پر قادر ہے‘‘

    آمین یا رب العالمین۔
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
    پاکستانی55 اور محمد اجمل خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد اجمل خان
    آف لائن

    محمد اجمل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اکتوبر 2014
    پیغامات:
    209
    موصول پسندیدگیاں:
    181
    ملک کا جھنڈا:
    آمین
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں