1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فشارالدم قوی / ہائی بلڈ پریشرکوکیسے قابوکریں ؟

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از عبیداللہ عبید, ‏30 اپریل 2014۔

  1. عبیداللہ عبید
    آف لائن

    عبیداللہ عبید ممبر

    شمولیت:
    ‏12 نومبر 2008
    پیغامات:
    6
    موصول پسندیدگیاں:
    12
    تحریر: حکیم عبیداللہ عبید

    معلم و مشرف (شعبہ طب) جامعہ قدوسیہ مینگورہ، ضلع سوات، پاکستان

    ہائی بلڈپریشرجسے ہائیپرٹنشن کے نام سے بھی جاناجاتاہے ،کے بارے میں عوامی معلومات کی اشاعت ماضی قریب میں ہوئی ہے۔بلکہ کسی حدتک یہ کہنابے جانہ ہوگاکہ اس کے متعلق وسیع جانکاری موجودہ سائنسی دورکی مرہونِ منت ہے۔ماضی میں،اس مرض نے لاتعدادمریضوں کواپنے خونی پنجے میں جکڑا۔بہت ہی کم لوگ ہوتے کہ انہیں اس مرض سے واقفیت حاصل ہوتی اوروہ بروقت اس کی روک تھام میں مصروف ہوجاتے ۔

    ماہرین نے اس مرض کے بارے میں کچھ اعدادوشمار بھی جاری کئے ہیں جس سے اس کی ہولناکی وسنگینی کاایک مجمل خاکہ سامنے آجاتاہے ۔

    ٭ 2002ء میں امریکہ میں کل اموات تقریباً261,000 ہوئیں۔جن میں بلڈپریشر کے سبب مرجانے والے مریضوں کی تعداد49,707 تھی۔

    ٭امریکہ میں ہائی بلڈپریشرکے مریضوں ( جن کی عمریں6 سال سے 65سال تک ہیں ) کی تعداد65 ملین ہے۔

    ٭ہرتین بالغ امریکیوں میں ایک ہائی بلڈپریشرکامریض ہے۔

    ٭ افریقی نژاد امریکیوں کی چالیس فیصدی ہائی بلڈپریشرکے شکارہیں۔

    ٭ 65 ملین امریکیوں میں سے ایک تہائی ایسے ہیں جنہیں اپنے ہائی بلڈپریشرکے بارے میں قطعی طورپرعلم نہیں ہے۔

    بلڈپریشرکس وجہ سے لاحق ہوتاہے؟ اس کے بارے میں قطعی طورپر کچھ نہیں کہاجاسکتااسی وجہ سے امریکی محکمہ برائے صحتِ عامہ کے ماہرین لکھتے ہیں
    "The cause of 90-95 percent of the cases of high blood pressure isn't known; however, high blood pressure is easily detected and usually controllable.
    ( 90%سے 95%تک ہائی بلڈپریشرکے کیسزکی وجوہات معلوم نہیں ہیں تاہم آسانی سے بلڈپریشرکاپتہ لگایاجاتاہے اورعموماًقابوکیاجاسکتاہے )
    لیکن پھربھی جدیدتحقیق اورمختلف تجزیاتی مطالعات سے کم ازکم اس امر سے پردہ اٹھ جاتاہے کہ شریانوں کی مختلف خرابیوں سے اس مرض کاگہراتعلق ہے جس کانتیجہ اکثر ( Stroke ) کی شکل میں ظاہرہوتاہے۔ اورقلبی حملے ( Heart Attack ) کاتویہ ایک لازمی جزہوتاہے۔آپ نے دیکھ لیا کہ امریکہ جیسے جدید ترقی یافتہ ملک کے65 ملین امریکی مریضوں میں سے ایک تہائی اس مرض کے بارے میں بھی پوری آگاہی نہیں رکھتے توہماراکیاپوچھنا۔ہمارے ہاں اس وقت اس مرض کاپتہ چل جاتاہے جب بیمار آئی سی یو لے جانے کاضرورت مندہوتاہے ۔ہمارے ہاں اسے بڑھاپے کامرض سمجھاجاتاہے اوربوڑھے افرادبھی اس بارے میں ایک بہت بڑی غلط فہمی کے شکارہیں کہ ہائی بلڈپریشرصرف ان بوڑھوں کوہوجاتاہے جن کاوزن زیادہ ہو یاوہ مٹاپے کے شکارہوں۔اگرچہ ایسے افرادکابلڈپریشرمیں مبتلاہونے کاخطرہ دوسروں کی نسبت زیادہ ہوتاہے لیکن اس کایہ مطلب ہرگزنہیں کہ دبلے پتلے اورکم وزن یاکم عمرافرادکویہ مرض بالکل نہیں ہوتا۔اگرکوئی اس قسم کی خوش فہمی کاشکارہے توبرائے مہربانی اپناخیال کیجیے گا۔

    اس مرض کاہماری نجی زندگی سے گہراتعلق ہے ہم کیسے اپنی زندگی گزارتے ہیں؟مطمئن ،پرسکون ،جفاکش اورجسمانی ورزش کااہتمام کرنے والے زیادہ تر اس کی تخریب کاریوں سے محفوظ ہوتے ہیں۔خوشحال ،آرام پسند،سست وکاہل،دفتری کاموں میں مصروف ،غصیلے، موروثی اثرات کی وجہ سے بلڈپریشرکے لیے موزون اورزیادہ موٹے لوگ زندگی کے ایک موڑپرضروراس مرض کے شکارہوجاتے ہیں۔اس سے آپ قبل ازوقت بھی اپنی بچاو کرسکتے ہیں اورمرض کاشکارہونے کے بعد بھی۔لیکن اس ضمن میں ایک بات ضروریادرہنی چاہیے کہ مرض لاحق ہونے کے بعد اگرآپ اپنادفاع کررہے ہیں تواس جنگ میں کچھ نہ کچھ نقصان آپ کا ہوچکاہوگااورمزیدنقصان سے بچنے کے لیے آپ نے ہتھیاراٹھائے ہیں۔کیایہ بہتر نہیں ہوگاکہ مرض کے حملہ آورہونے سے قبل آپ ایسے اقدامات کریں جن سے یہ نتیجہ حاصل ہوکہ ہائی بلڈپریشرکے لیے آپ ایک آسان شکارنہیں رہے؟

    اب میں سب سے پہلے ایسی تدابیرذکرکرتاہوں جن سے دونوںقسم کے لوگ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

    1۔ہائی بلڈپریشرمیں مبتلامریض 2۔ہائی بلڈپریشرسے بچاو کے خواہشمند افراد
    اوربعدمیں وہ ارزان اورعام دستیاب ادویہ تحریرکروں گاجن سے یہ مرض باسانی قابوہوسکتاہے۔

    1) خوردنی نمک ( table salt )کم استعمال کریں۔

    2) سرخ گوشت جسے ہم اپنے عرفِ عام میں بڑاگوشت کہتے ہیں،کم کھائیں۔

    3) جماہواگھی ہرقسم ، دیسی گھی،مکھن،بالائی چاہے دودھ کی ہویادہی کی اوروناسپتی گھی سے پرہیزکریں۔

    4) غصّے میں نہ آئیں۔

    5) اپنی معاشی حالت پرشاکروصابررہیں۔

    6) بڑی سے بڑی پریشانی اورتکلیف میں صبرکادامن ہاتھ سے چھوٹنے نہ پائے اور مصیبت کی گھڑی میں اپنے رب کوضروریادرکھیں۔

    7) ورزش باقاعدگی سے کریں(یادرہے کہ ورزش کالازمی مطلب کھلاڑیوں کی طرح اچھل کود نہیں بلکہ لمبی سیراورطویل فاصلہ طے کرناجس سے آپ کاجسم گرم اورہلکاساپسینہ آجائے)۔

    سبزیاں،پھل،مچھلی اورپانی زیادہ استعمال کریں۔

    جن لوگوں کوبلڈپریشرکی بیماری کچھ عرصے سے لاحق ہے اوراکثراس مرض کو ادویہ ہی کے ذریعے قابوکرتے ہیں وہ مذکورہ سات تدابیر کے ساتھ ساتھ یہ ادویہ بھی استعمال میں رکھیں۔اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ وہ شفایابی عطاکرے گا۔

    1:چھوٹی چندن کے نام سے ایک بوٹی عام طورپرپنساریوںکے ہاں ملتی ہے یہ ہائی پرٹینشن کے لیے بے نظیردواہے۔یہ دواتقریباً12گرام کے قریب لے لیں اورکوٹ کراچھی طرح پیس لیں اورپھرایک رتی کی مقدارمیں صبح وشام پانی سے کھانے کے بعد استعمال کریں۔اگرمرض کی نوعیت شدیدہویعنی اس مقدارسے قابومیں نہ آئے تودن میں تین یاچارمرتبہ استعمال کریں۔(یہ دوامستندنباتاتی دواخانے بھی گولیوں کی شکل میں تیارکرتے ہیں اگرکوٹنے اورچھاننے کے لیے وقت آپ کے پاس نہ ہوں توآپ کو بازارسے بنی بنائی مل سکتی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ کسی مستنددواخانے کی بنی ہو)

    2:اگربلڈپریشرشدیدقسم کی نہ ہوتوکبھی کبھار خفیف مقدارمیںکسی پیشاب آوردوا (diuretic) کے استعمال سے بھی یہ مرض قابومیں آجاتاہے جس کی وجہ سے روایتی ادویہ کی جگہ یہ دوائیں بلڈپریشرکوبغیرکسی قسم کی دقت کے کنٹرول کرتی ہیں۔اور پیشاب کے لیے بہتر دواشربتِ بزوری تجویزکی جاسکتی ہے۔یادرہے کہ مولی اوراس کے پتوں میں بھی یہ خاصیت موجود ہے اس طرح تربوز،خربوزہ،ککڑی اورکھیرابھی انہی اوصاف کے حامل ہیں۔اگرکوئی دوسرامرض لاحق نہ ہواوریہ چیزیں میسرہوں توانہیں کام میں لائیں۔

    3:لہسن فشارالدم کی بیماری میں نعمتِ غیرِمترقبہ ہے۔چونکہ یہ شریانوں کامرض ہے اوراس میں یاتوشریانوں کی لچک ختم ہوجاتی ہے اوریاشریانو ںمیں مخصوص مادوں کی رکاوٹ پڑجاتی ہے دونوں حالتوںمیں شریانوں کی انبساط ( پھیلاو ) کی ضرورت ہوتی ہے اورلہسن یہ ضرورت بخوبی پوراکرتاہے۔لہسن کے استعمال کابہتر طریقہ یہ ہے کہ اسے دودھ یادہی کی آدھی پیالی میں ڈال دیں۔لہسن کی دویاتین پھانکیں کافی ہوں گی۔صبح اسے تھوڑاساکوٹ کردہی یادودھ کے ساتھ استعمال کریں۔موسمِ گرمامیں دہی اورسرمامیں دودھ بہترہوتاہے۔لہسن کے بارے میں قدیم معا لجین کی رائے یہ ہے کہ یہ جسم سے فاسدمادے خارج کرتاہے۔

    4:بعض مریض ایسے بھی ہوتے ہیں جن کواس مرض کے ساتھ دوسرے امراض نے بھی آ گھیراہوتاہے۔اکثر بلڈپریشرکے مریضوں کوقبض کی شکایت ہتی ہے،کوئی معدے سے بے حال ہوتاہے اورکسی کے لیے ذہنی اوراعصابی تناو باعثِ پریشانی ہوتاہے۔نباتاتی ماہرین کے مطابق مذکورہ امراض بھی کبھی کبھارہائی بلڈپریشرکاسبب بن جاتے ہیں۔یہاں ایک ایسے مرکب کانسخہ ذکرکیاجاتاہے جس میں مذکورہ بیماریوں سے نجات کے لیے باری تعالیٰ نے شفارکھی ہے۔ادرک تازہ، پودینہ تازہ، اناردانہ اورلہسن تازہ۔ ان چارچیزوں کوکوٹ کراسے اپنی خوراک میں بطورچٹنی استعمال کریں۔لیکن اس میں نمک بالکل نہ ڈالیں۔یہ ایک عام چٹنی ہے جسے گھروں میں اکثراستعمال کیاجاتاہے ادرک مقوی اعصاب خاصیت کی حامل ہے ۔ شیخ الرئیس ابن سیناتحریرکرتے ہیں کہ پودینہ قلبی امراض میں مفیدہے۔لہسن اوراناردانہ کے دل کے مریضوں کے لیے مفیدہونے پرجدیدوقدیم ماہرین کے تجربات شاہد ہیں۔

    اورآخرمیں ایک بارپھریہ تحریرکیاجاتاہے کہ اس مرض کوآسان نہ سمجھیں۔یہ اپناتخریبی عمل آہستگی سے انجام دیتاہے اوراس وجہ سے اسے ماہرین نے ” خاموش قاتل “ کانام دیاہے۔اپنے معالج سے اس کے بارے میں وقتاً فوقتاً معلومات حاصل کریں۔اس کی ہدایات کونظراندازنہ کریں۔ادویہ باقاعدگی سے استعمال کریں۔پاپیادہ سیراورعبادت کے ذریعے اپنے رب کوراضی اوراس سے مددطلب کریں۔اللہ تعالیٰ ہم سب کوصحتِ کاملہ عطافرمائے۔آمین(ختم شد)

    ماخوذ: اردو ڈائجسٹ لاہورو ماہنا مہ البلاغ کراچی
     
    بنت الهدی، سین، دُعا اور 6 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    مفید معلوماتی مضمون ہم تک پہنچانے کا بے حد شکریہ۔
     
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے بلڈ پریشر سے متعلق ایک مختصر تحریر رقم کی تھی آپ بھی ملاحظہ فرمائیں:

    فشار خون (بلڈ پریشر)

    تعارف:- انسـانی خون کے حجـم میـں دباؤ کی ذیادتی یا کمی کی وجہ سے جسـم میـں دوران خون کی ذیادتی ((High Blood Pressure اور دوران خـون کی کمی ((Low Blood Pressure کا باعـث ھـوتی ھے، اسے فشار خون (Blood Pressure) کہتے ھیں۔ اس موزی مر‌ض کے سبب اعصابی نظام متاثر ھوتا ھے اور حرکت قلب بند ھو جانے سے موت بھی واقع ھو جاتی ھے۔


    علامات:-

    • چہرہ زرد ھو جاتا ھے۔
    • آنکھیں کمزور ھو جاتی ھیں
    • آنکھوں کے گرد حلقے پڑجاتے ھیں۔
    • نیم بیہوشی کا احساس ھوتا ھے۔
    • سر درد اور کمزوری ھوجاتی ھے۔
    • جسم سیاہ ھوجاتا ھے۔
    • دانت اور جبڑے متاثر ھوتے ھیں۔
    • نیند نہیں آتی اور نبض سست پڑ جاتی ھے۔

    علاج:-
    • فشار خون کے مریض کو آرام دہ پوزیشن میں لٹا دیں۔
    • اردگرد سے رکاوٹوں کو ہٹا دیں تاکہ مریض کو تازہ ہوا ملے۔
    • مریض کے کھانے میں چکنائی، پنیر، گوشت، مرغی اور انڈوں سے اجتناب کریں۔
    • مریض کو چاھیۓ کہ ذیادہ سوچوں سے اجتناب کریں اور مسکراتے رھیں۔
    • زندگی کا لطف اٹھائیں۔
    • اگر گرمی لگے تو چہرے کو اچھی طرح دھوئیں اور ٹھنڈے پانی سے غسل کریں۔
    • اگر بہت بےچینی ھو تو خامشی اختیار کریں۔
    • ہمیشہ یاد رکھیں کہ پرھیز علاج سے بہتر ھے۔
    عبدالقیوم خان غوری
     
    سین، دُعا، نعیم اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    غوری بھائی مفید معلومات کے لیے شکریہ۔
     
  5. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    پتریس وادی کاغان اور کشمیر میں ملنے والی عام بوٹی ہے۔ اس علاقے میں اس کا نام پتریس ہے۔ اردو میں اسے اتیس کہتے ہیں۔ اس کی دو قسمیں ہیں۔ اتیس شیریں اور اتیس تلخ۔ فشار خون کے لیے اتیس کا استعمال مفید ہے۔ اتیس تلخ مریضوں کو استعمال کروانا چاہیے۔کوشش کریں کہ بالاکوٹ سے اتیس منگوائی جائے کہ اس کا فائدہ بہت ہے۔

    فشار خون کو متوازن کرنے کے لیے ایک نسخہ آپ کو بتانا چاہتا ہوں۔ پانچ سے سات آلو بخارہ خشک رات کو ایک پیالی پانی میں ڈال دیں اور صبح انہیں پن چھان کر ایک ہفتہ استعمال کریں۔ فشار خون قابو میں آ جائے گا۔ اس کے بعد ضرورت محسوس ہو تو گاہے بگاہے استعمال کریں۔

    ایک وظیفہ ہے۔۔۔ ۴۱ دن کرنا ہے۔ اس سے آپ کا فشار خون قابو میں آ جائے گا۔

    وظیفہ یہ ہے کہ فجر کی نماز پڑھ کر ایک پیالی میں پانی ڈال کر رکھیں۔ اول آخر درود ابراہیمی ایک ایک بار پڑھیں اور درمیان میں سورۃ یاسین پڑھیں۔

    فشار خون کا ایک اور نسخہ حاضر ہے۔ اس میں خوبی یہ ہے کہ اس کے استعمال سے بلند فشار خون ہو یا کم، قابو میں آ جاتا ہے۔ دونوں قسم کے فشار خون کے لیے میں سیکڑوں مریضوں کو دے چکا ہوں۔ نسخہ یہ ہے پشاوری قہوہ بنا کر صبح شام ایک ایک پیالی استعمال کریں۔

    فشار خون کے مریضوں کے لیے ایک نسخہ استعمال کرتے ہیں۔ اس سے فشار خون قابو میں آ جاتا ہے۔ ۲ عدد سبز مرچ اور ۲ ترئی لہسن میں معمولی مقدار میں نمک شامل کر کے چٹنی بنائیں اور صبح شام روٹی سے لیں۔

    مضمون ہذا کی تدوین کرکے یہاں پیش کیا ہے۔۔۔۔اصل مضمون کے لیے اس ربط پر جائیں۔
     
    سین، دُعا، نعیم اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: کلونجی میں موت کے سواہر مرض کا علاج ہے (بخاری، ابن ماجہ، مسند احمد) آپ خود بھی کلونجی کو شہد کے شربت کے ساتھ ملا کر استعمال کیا کرتے تھے۔ قدیم اطباءکلونجی اور اس کے بیجوں کے استعمال سے خوب واقف تھے۔ وہ کلونجی کے بیج کو معدے اور پیٹ کے امراض مثلاََ ریاح، گیس کا ہونا، آنتوں کا درد، نسیان، رعشہ، دماغی کمزوری، فالج اور افزائش دودھ کے لئے استعمال کراتے تھے۔
    کلونجی ایک قسم کی گھاس کا بیج ہے۔ اس کا پودا سونف سے مشابہ، خود رو اور تقریباََ سَوا فٹ بلند ہوتا ہے۔کلونجی کی فصل حاصل کرنے کے لئے اس کی باقاعدہ کاشت کی جاتی ہے۔ اس کے پھول زردی مائل، بیجوں کا رنگ سیاہ اور شکل پیاز کے بیجوں سے ملتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض لوگ انہیں پیاز کا بیج سمجھتے ہیں۔ اصلی کلونجی کی پہچان یہ ہے کہ اگر اسے سفید کاغذ میں لپیٹ کر رکھیں تو اس پر چکنائی کے داغ لگ جاتے ہیں۔ہر شاخ کے اوپر سیاہ دانے داربیج ہوتے ہیں۔ اسی بیج کے حصول کے لئے بھارت، بنگلہ دیش، ترکی، وغیرہ میں اس کی کاشت کی جاتی ہے۔ کلونجی کے ان بیجوں کی خصوصی مہک ہوتی ہے۔ اسے ادویات کے علاوہ کھانے اور اچار وغیرہ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
    شعبہ طب میں اسے مصفی دوائی کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔کلونجی کے بیجوں میں فاسفورس، فولاد، اور کاربو ہائڈریٹ کے مرکبات شامل ہوتے ہیں۔کلونجی کی کیمیاوی تجزیے سے معلوم ہو ا اس میں پیلے رنگ کا مادہ کیروٹین پایا جاتا ہے جو جگر میں پہنچ کر وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ان کے علاوہ بھی بہت سے ایسے مرکبات کلونجی میں پائے جاتے ہیں، جو نظام انہظام کے لےے مفید ہیں۔یہ بولی امرض کو دور کرتا ہے۔یہ جسم کی قوت مدافعت میں اضافہ کرنے کے علاوہ ہر قسم کے امراض کے علاج میں معاون ہے۔ کلونجی کے تیل میں ساٹھ فیصد لینو لیٹک ترشہ (Linoletic Acid) اور تقریباََ ۱۲ فیصد Lipase کیمیاوی مادہ پایا جاتا ہے۔ یہ گرم درجہ حرارت میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    مکمل مضمون یہاں سے ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔
     
    سین، دُعا، نعیم اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    لہسن سے نہ صرف بلڈپریشر کم ہوتا ہے بلکہ اس میں خون کو پتلا کرنے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے۔ اس کی مدد سے شریانوں میں خون جمنے اور لوتھڑے بننے کا خطرہ ختم ہوجاتا ہے۔ لہسن کھانے سے بدن میں آکسیجن جذب کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے، جس سے دل و دماغ طاقت پاتے ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر یا بلند فشار خون کے لیے مختلف ادویہ کا استعمال عام ہے، لیکن طبی ماہرین اب لہسن کی افادیت کے قائل ہو رہے ہیں۔

    لہسن سے دل کی شریانوں کی سختی سے نجات اور محفوظ رہنے کیلئے اس کو استعمال کرنے کاطریقہ معالجین کے ہاں بہت عام ہے۔ اس مقصد کیلئے لہسن کو باریک کاٹ کر شیشے کے ایک مرتبان میں ایک تہائی بھرکر اسے انگور کے سرکہ میں بھردیا جاتا ہے۔ اس مرتبان کو دو ہفتوں تک روزانہ دھوپ میں رکھ کر چھان لیا جاتا ہے۔ دوپہر کے کھانے کے بعد اس مشروب کے دو قطرے گرم پانی میں ملا کر دئیے جاتے ہیں اور روزانہ ایک قطرے کا اضافہ کیا جاتا ہے۔25 قطروں کے بعد روزانہ ایک قطرہ کم کرکے دو قطروں تک استعمال کے بعد یہ سلسلہ روک دیا جاتا ہے۔ دوہفتوں کے وقفے کے بعد اسے دوبارہ اسی طرح استعمال کرتے ہیں۔

    اسی طرح شریانوں کی سختی جوڑوں کے درد‘ ہائی بلڈپریشر کے لیے لہسن کا ایک اور انتہائی زوداثر اور آزمودہ نسخہ ہے: خالص شہد ایک درمیانے سائز کے پیالے کی مقدار لے لیں اور کسی اچھی کمپنی کا فروٹ سرکہ (اگر سیب کا ہو تو بہتر ہے) اسی پیا لے کی مقدار لے لیں۔ درمیانے سائز کے 8 عدد لہسن اچھی طرح گرائنڈ کرلیں اور ان تینوں چیزوں کو اچھی طرح آپس میں ملالیں پھر کسی بوتل میں بھر کر آٹھ دن تک اس آمیزے کو کسی اچھی جگہ رکھ دیں۔ آٹھ دن کے بعد روزانہ نہار منہ ایک چمچ لے لیں اور ناشتہ آدھے گھنٹے بعد کریں انشاء اللہ بہت جلد ان امراض سے پیچھا چھوٹ جائے گا۔
     
    سین، دُعا، نعیم اور 4 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    آج پورے پیسے وصول ہوگئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    بہت خوب محبوب خان بھائی۔۔۔۔۔۔ جی خوش ہوگیا۔
     
    دُعا اور محبوب خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. نوائے ملت
    آف لائن

    نوائے ملت ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اپریل 2014
    پیغامات:
    59
    موصول پسندیدگیاں:
    56
    ملک کا جھنڈا:
    بہت معلوماتی
     
  10. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سب بھایئوں کا شکریہ ۔
    جزاکم اللہ خیر
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت عمدہ اور مفید معلومات۔۔تمام بھائیوں کا بہت بہت شکریہ شئیر کرنے کے لیے۔۔بہت سے لوگوں کو فائدہ ہوگا ۔جزاک اللہ خیرا۔
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں