1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فرعون کے محل میں اذان کی آواز!!

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏25 اگست 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:

    فرعون کے محل میں اذان کی آواز!!

    فرعونوں نے مصر پر تین ہزار تین سو سال تک حکومت کی تھی. تاریخ میں 33 فرعون گزرے ہیں. ہر فرعون کو تقریبا سو سال تک اقتدار ملا تھا. حضرت موسیٰ کے ساتھ آخری فرعون کا مقابلہ ہوا، یہ پانی میں ڈوبا اور اس کے ساتھ ہی فرعونوں کا اقتدار بھی ڈوب گیا. فرعون ختم ہو گئے اور ریت نے ان محلات کو ڈھانپ لیا. یہ ریت کے چھوٹے بڑے ٹیلے بن گئے. ان ٹیلوں کے ارد گرد لکسر کا شہر آباد ہو گیا
    . ان ٹیلوں میں سے کسی ایک ٹیلے پر ایک چھوٹی سی مسجد بنا دی گئی.
    1900 کے شروع میں کھدائی شروع ہوئی فرعون کا محل ریت سے برآمد ہوا تو پتا چلا کہ یہ مسجد فرعون کے خصوصی دربار کے اوپر بن گئی تھی. یہ مسجد آج تک قائم ہے. اوپر مسجد اور نیچے فرعون کا دربار ہے.
    کل شام سورج اپنی شعائیں سمیٹ رہا تھا. ہم فرعون کے سنگی ستونوں کے درمیان کھڑے تھے. سورج کی سرخ شعائیں نیل کے پانیوں میں غسل کر رہی تھیں. شام لکسر کے افق پر آہستہ آہستہ پر پھیلا رہی تھی.. میں پانچ ہزار سال پرانے محل کی کھڑکی میں کھڑا ہو گیا. میرے دیکھتے ہی دیکھتے سورج کی سرخی نیل کے پانیوں میں گھل گئی.
    اور اس کے ساتھ ہی فرعون کا محل اذان کی آواز سے گونج اٹھا. میں نے زندگی میں ہزاروں اذانیں سنی ہیں. لیکن فرعون کے محل میں اذان کی آواز کا اپنا ہی سرور تھا. موزن کی آواز کا اتار چڑھاؤ محل کی دیواروں سے ٹکرا رہا تھا. اور دیواروں پر لکھی تحریروں کو پیغام دے رہا تھا، دنیا کے ہر فرعون کو زوال ہے. لیکن الله کا پیغام دائمی ہے.
    اس دنیا میں اَشْھَدُ أَنْ لَا اِلٰہَ اِلَّااللَّہُ کے سوا ہر چیز فانی ہے. مجھے اذان کی اس آواز میں فرعون کا مجسمہ اداس دکھائی دیا. مجھے محسوس ہوا جیسے وہ اپنے گزرے تکبر پر نوحہ کناں ہو.

    (از جاوید چودھری ، کالم " نیل کے ساحل سے)​
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا لکھتا ہے مگر سنا ہے کہ اس کے پاس بہت سی لفافے آتے ہیں
     
    آصف احمد بھٹی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    وزیراعظم کا چہتا ہے لفافے تو ملنے ہیں (نوٹوں سے بھرے)
     
  4. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    با ادب با ملاحظہ ہوشیار ۔۔۔۔۔۔ والی تاریخ لیکھنے کے لئے آتے ہونگے
     
  5. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جاوید چوہدری صاحب بہت سی باتیں ہوا میں ہی کر جاتے ہیں ۔ ۔ ۔
     
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یعنی بائی آئیر میل
     
  7. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    تو کیا یہ جھوٹ لکھتے ہیں
     
  8. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    مکمل جھوٹ تو نہیں مگر سچ اور جھوٹ کا ایسا ملغوبہ کہ جو مکمل جھوٹ سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے ۔ ۔ ۔
     
  9. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    نیم حکیم خطرہء ِ جان والا معاملہ ہے یہاں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں