1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غزل ۔ از آسی انصاری

'شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عثمان غنی آسؔی, ‏7 دسمبر 2017۔

  1. عثمان غنی آسؔی
    آف لائن

    عثمان غنی آسؔی ممبر

    شمولیت:
    ‏29 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    32
    موصول پسندیدگیاں:
    46
    ملک کا جھنڈا:
    کل نہیں سنبھلتا تھا جن سے ایک پیمانہ
    آج ان کے ہاتھوں میں ہے نظامِ میخانہ
    تھا جو کل تلک میرا اب ہوا وہ بیگانہ
    لٹ گئی مری دنیا بن گیا میں افسانہ
    وقت کی بہاروں میں کھو کے اس قدر بھولے
    جب خزاں کا دور آیا تب انھوں نے پہچانا
    رہ پہ عشق کی چل کر ہم کہاں پہ آپہنچے
    نہ ہے یاں کوئی اپنا نہ ہی کوئی بیگانہ
    درمیانِ الفت یہ جو کھڑی ہیں دیواریں
    توڑ کر انہیں اکدن جا ملے گا دیوانہ
    آ تجھے چھپا لوں میں آشیانۂ دل میں
    کون جانے کل کیا ہو آج دن ہے مستانہ
    پیار سے جو مانگے تو کردوں آرزو پوری
    عشق کا دھنی ہوں میں دے دوں دل کا نذرانہ
    گِھر گیا بلاؤں میں آج ہر طرف سے میں
    بجلیوں کی ذد میں ہے آج میرا کاشانہ
    موت یہ مری مجھکو کس جگہ پہ لے آئی
    ہر طرف ہے خاموشی ہر طرف ہے ویرانہ
    زندگی سے بہتر ہے موت کا مزہ آسؔی
    ظلم کی غلامی سے خوب تر ہے مرجانا
    یہ ستم نہیں تو پھر اور کیا ہے اے آسؔی
    ایک سمت شمّع ہے ایک سمت پروانہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں