1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عام طور پر بولے جانے والے10 جھوٹ

'ادبی طنز و مزاح' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالمطلب, ‏21 مئی 2016۔

  1. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    ویسے عموماً ہم اپنی روز مرہ زندگی میں اکثر و بیشترمختلف مواقعوں پر جھوٹ بولتے رہتے ہیں۔ لیکن کچھ جھوٹ ایسے بھی ہیں جواکثر بولے جاتے ہیں۔ آج ہم آپ کے ساتھ عام طور پر بولے جانے والے 10طرح کے جھوٹ شیئر کریں گے ۔

    سب سے پہلا عام طور پر بولا جانے والاجھوٹ ’میں معافی چاہتا یا چاہتی ہوں ، آئی ایم سوری ‘۔ ہم اس حقیقت سے بھی واقف ہیں انسان غلطی کا پتلا ہے اور اکثر غلطیاں کرتا رہتا ہے لیکن اپنی غلطی کو چھپانے اور ایک اور مرتبہ اسے دہرانے کیلئے آئی ایم سوری جیسے الفاظ کا استعمال ضرور کرتا ہے ۔

    دوسرا جھوٹ ’’مجھے تم سے نفرت ہے ، آئی ہیٹ یو‘‘ہم اکثر سوچتے ہیں کہ تین لفظ بول دینے سے ہم اپنے نام نہاد دشمن سے بالکل قطع تعلق ہو سکتے ہیں ۔ لیکن ایسا ہر گز نہیں ہوتا ،یہ تو ٹریلر تھا پکچر ابھی باقی ہے میرے دوست ۔

    تیسرا جھوٹ جسے شاید دنیا کا سب سے بڑا جھوٹ کہنا درست ہوگا و ہ ہے ’’مجھے تم سے محبت ہے ، آئی لو یو‘‘۔ اگرچہ ہم میں سے بیشتر افراد ان تین لفظو کا ادا کرنا اور کسی کے منہ سے انکا اظہار سننے کا بے چینی سے انتظار کرتے ہیں ۔ لیکن کیا ان الفاظ کا بولنے والا ان کی اصل ذمہ داری کو نبھانے کا ارادہ بھی رکھتاہے ؟ بعض و اوقات تو یہ جملہ کچھ دن ، مہینوں یا سالوں تک بولا اور سنا جاتا ہے تاہم کبھی کبھار اس کی زندگی انتہائی مختصرلالچ کے چند لمحوں تک محدود ہوتی ہے ۔

    چوتھا جھوٹ ’’میں نے اس سے محبت کرنا چھوڑ دیا ہے‘‘یہ کہنا بے حد آسان ہے مگر جہاں کوئی آپ کے دل میں بس جائے وہاں یہ لفظ بے کار ہیں ۔

    پانچواں جھوٹ ’’میں ٹھیک ہوں ‘‘جب بھی ہم سے کوئی پوچھتا ہے کیا حال ہے تو ہمارا ایک ہی جواب ہوتا ہے میں ٹھیک ہوں لیکن کیا یہ جواب درست ہوتا ہے ؟ کیا ایسا نہیں ہوتا جب صبح سویرے ہمارا فون جگانے کے ساتھ پوچھتا ہے کیسے ہیں آج؟ تو کیا دل نہیں چاہتا کہ سب کچھ کہہ ڈالیں اسے ؟

    چھٹا جھوٹ ’’مجھے فرق نہیں پڑتا‘‘کیا حقیقتاً ہمیں اس بات سے فرق نہیں پڑ رہا ہوتا جس کیلئے ہم ان لفظوں کا بولنا ضروری سمجھ رہے ہوتے ہیں ؟

    ساتوا ں جھوٹ ’’کچھ نہیں ‘‘عام طور پر جب ہم کسی بات پر اداس ہوتے ہیں اور کوئی پوچھ لے کیا ہوا تو ہمارا جواب ہوتا ہے کچھ نہیں ۔ کیا اس وقت سچ میں کچھ نہیں ہوتا یا ہمارے اندر ایک طوفان برپاہوتا ہے ۔

    آٹھواں جھوٹ ’’کوئی بات نہیں،سب ٹھیک ہے ‘‘یہ جملہ اکثر اوقات خواتین استعمال کرتی ہیں ۔ علاوہ ازیں وہ خواتین جو اپنے محبت کے ساتھیوں کے ساتھ بے پناہ محبت کرتی ہیں ۔ اگر آپ اپنی شریک سفر یا محبت کی ساتھی کو ایسا کہتے سنیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ سب ٹھیک ہے بلکہ اس کا مطلب ہوگا کچھ بھی ٹھیک نہیں ۔

    نواں جھوٹ ’’میں ڈائٹ پے ہوں ‘‘ایسے افراد جو کسی خاص موقع پر اس قسم کے الفاظ کا سہارا لیتے ہیں در حقیقت وہ آپ کے اسرار کا شدت سے انتظاع کر رہے ہوتے ہیں کہ کب آپ انھیں اپنے ساتھ کھانا شیئر کرنے کی دعوت دیں گے ۔ یاد رکھیں جو لوگ متناسب غذا کا استعمال ضروری خیال کرتے ہیں وہ اس کا ڈھنڈورا نہیں پیٹتے ۔

    دسواں اور آخری سب سے ذیادہ بولا جانے والا جھوٹ ہے ’’مجھے کوئی پرواہ نہیں ‘‘کاش ہم سب جب یہ جملہ بولیں تو اندر سے بھی اسی قدر مضبوط ہو سکیں لیکن در حقیقت ایسا کہنا آسان ہے مگر دل کی حالت کچھ مختلف اطلاعات بہم پہنچا رہی ہوتی ہے ۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں