1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شہید رہنما سید قطب کی نظم کا ترجمہ

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏14 مئی 2017۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:

    مصر کے معروف مصنف اور اخوان المسلمون کے شہید رہنما سید قطب نے قید کے آخری ایام میں ایک خوبصورت نظم تحریر کی تھی، جس کا دلکش ترجمہ محترم خلیل احمد حامدی صاحب نے بہت خوبصورت انداز میں کیا ،،،، [​IMG]

    گر تیرا اللہ پر بھروسہ ہے
    تو اِن غلام فطرت انسانوں کی چالیں تیرا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں
    برادرم! تاریکی کے لشکر مٹ کر رہیں گے
    اور دنیا میں صبح نو طلوع ہو کر رہے گی
    تو اپنی روح کو ضوفشاں ہونے دے
    وہ دُور دیکھ صبح ہمیں اشارے کر رہی ہے۔
    جانِ برادر! تیرے ہاتھوں سے خون کے فوارے چھوٹے
    مگر تیرے ہاتھوں نے کمترین مخلوق کی زنجیروں کے اندر بھی شل ہونے سے انکار کر دیا۔
    تیرے ان ہاتھوں کی قربانی آسمان پر اٹھ جائے گی (منظور ہوگی)
    اس حالت میں کہ یہ ہاتھ خائے دوام سے گلرنگ ہوں گے
    میرے ہمسفر! اگر تو مجھ پر آنسو بہائے
    اور میرے قبر کو اُن سے تر کر دے
    تو میرے ہڈیوں سے ان تاریکی میں رہنے والوں کے لیے شمع فروزاں کرنا
    اور ان شمعوں کو ابدی شرف کی جانب لے کر بڑھنا
    میرے رفیق! اگر میں احباب کو چھوڑ کر موت کی آغوش میں چلا بھی جاؤں، تو کوئی خسارہ نہیں
    میرے رب کے باغات ہمارے لیے تیار ہیں
    ان کے مرغان خوشنو! ہمارے ارد گرد محوِ پرواز ہیں
    اس ابدی دیار کے اندر ہم خوش و خرم ہيں
    اگر میں مر جاؤں تو مجھے شہادت کا درجہ نصیب ہوگا
    اور تُو انشاء اللہ نئی کامرانی کے جلو جانب منزل رواں دواں رہے گا
    اللہ تعالٰی نے اپنی دعوت کے لیے ہمارے نام قرعہ فال ڈالا ہے
    بیشک ہم سنت الٰہی پر گامزن رہیں گے
    ہم میں سے کچھ لوگ تو اپنا فرض انجام دے گئے
    اور کچھ اپنے عہد و پیمان پر ڈٹے ہوئے ہیں
    میں بھی اپنے آپ کو نچھاور کروں گا، لیکن صرف پروردگار اور دین حق پر
    اور یقین و اذعان میں سرشار اپنے راستے پر چلتا رہوں گا
    یہاں تک کہ یا تو اس دنیا پر نصرت سے بہرہ یاب ہو جاؤں
    اور یا اللہ کی طرف چلا جاؤں اور زندگی جاوداں پانے والوں میں شامل ہو جاؤں​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں