1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سوالیہ بیت بازی

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از ع س ق, ‏9 ستمبر 2006۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    وہی قاتل وہی شاہد وہی منصف ٹھہرے
    اقرباء میرے کریں خون کا دعوی کس پر؟
     
  2. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی
    یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
    -----------------
    سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی
    حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
     
  3. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    مئے پیو ہوٹل میں، چندہ بھی دو مسجد میں
    شیخ بھی خوش رہے شیطان بھی ناراض نہ ہو
    --------
    فکر معاش، عشق بتاں، یاد رفتگاں
    اس زندگی میں اب کوئی کیا کیا کیا کرے؟
     
  4. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    جو یقیں کی راہ پر چل پڑے
    انہیں منزلوں نے پناہ دی
    جنہیں وسوسوں نے ڈرادیا
    وہ قدم قدم پر بہک گئے
    ----------------
    بدن سے روح جاتی ہے تو بچھتی ہے صفِ ماتم
    مگر کردار مر جائے تو کیوں ماتم نہیں ہوتا؟
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    قیس و لیلیٰ کا طرفدار اگر مر جائے
    میں بھی مر جاؤں یہ کردار اگر مر جائے
    ----------
    اب رہا ہی کیا ہے میرے جیب و دامن میں ریاض
    آ رہا ہے میرے پیچھے وقت شاطر کس لیے؟
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    خاک میں تجھ کو مقدر نے ملایا ہے اگر
    تو عصا افتاد سے پیدا مثال دانہ کر
    ----------
    جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجود
    پھر یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے؟
     
  7. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    خدا ایسے احساس کا نام ہے
    رہے سامنے اور دکھائی نہ دے
    --------
    ہنگامہ ہے کیوں برپا، تھوڑی سی جو پی لی ہے؟
    ڈاکا تو نہیں ڈالا، چوری تو نہیں کی ہے
     
  8. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    رند بخشے گئے قیامت میں
    شیخ کہتا رہا حساب حساب
    -----------
    وقت آنے دے دکھا دیں گے تجھے اے آسماں
    ہم ابھی سے کیوں بتائیں کیا ہمارے دل میں ہے؟
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    اس کو پوچھوں کہ کشف رکھتا ہے
    جو مرے دل کی بات بتلادے
    --------
    تو تمھیں اب سمجھ میں آیا ہے ؟
    دل کی بستی کبھی نہیں بستی ۔۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    دل کی بستی عجیب بستی ہے
    لوٹنے والے کو ترستی ہے

    دل کی بستی عجیب بستی ہے
    روز اجڑتی ہے روز بستی ہے
    --------------

    اجل خود زندگی سے کانپتی ہے
    اجل کی زندگی پر دسترس کیا؟
     
    Last edited: ‏1 جون 2015
  11. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا
    میں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاؤں گا
    ==
    جہان اور بھی ہیں موت تو ہے رختِ سفر
    حیات منزلِ تربت پہ تو نہیں موقوف
    ---------------------------
    مانا کہ سب کے سامنے ملنے سے ہے حجاب
    لیکن وہ خواب میں بھی نہ آئیں تو کیا کریں؟
     
  12. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    نیند تو خواب ہے، اور ہجر کی شب خواب کہاں
    اِس اماوَس کی گھنی رات میں مہتاب کہاں
    -------------------
    میں گرا خاک پہ لیکن کبھی تم نے پوچھا
    مجھ پہ کیا بیت گئی لغزشِ پا سے پہلے؟
    آنند نرائن ملا
     
    واصف حسین نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    فارسی میں جواب حاضر ہے
    دستش بہ دوشِ غیر نہاد از رہِ کرم
    مارا چو دید لغزشِ پا را بہانہ ساخت
    ترجمہ: تیرا ہاتھ محبت سے غیر کے کندھے پر دیکھ کر میں نے پاؤں لڑکھڑانے کابہانہ کیا
    ----------
    ذروں میں آفتاب نمایا ں تھے جن دنوں
    واصف وہ کیسا دور تھا وہ کیا زمانہ تھا؟
    واصف علی واصف
     
    Last edited: ‏4 جون 2015
    ارشین بخاری نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    وہ زمانہ اور تھا یہ زمانہ اور ہے
    تب تقاضے اور تھے اب تقاضہ اور ہے
    ----------------
    پچھلا پہر ہے، چاندنی چٹکی ہے، باغ میں
    ایسے میں آپ آ نہیں سکتے ہیں، کیا کریں؟
     
  15. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    مہرباں ہو کے بُلا لو مجھے ،چاہو جس وقت
    میں گیا وقت نہیں ہوں کہ پھر آ بھی نہ سکوں
    غالب
    ------------
    جو منکرِ وفا ہو فریب اس پہ کیا چلے؟
    کیوں بدگماں ہوں دوست سے دشمن کے باب میں؟
     
    ارشین بخاری نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    نہیں گر ہمدمی آساں، نہ ہو، یہ رشک کیا کم ہے
    نہ دی ہوتی خدا یا آرزوۓ دوست، دشمن کو
    -------------------
    میں کہاں ہوں تو کہاں ہے ، یہ مکاں کہ لامکاں ہے؟
    یہ جہاں مرا جہاں ہے کہ تری کرشمہ سازی
     
  17. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    عشق کی اکِ جست نے طے کر دیا قصہ تمام
    اس زمین و آسماں کو بیکراں سمجھا تھا میں
    اقبال
    ----------
    بے قصد لکھ دیا ہے گِلہ اِضطراب میں
    دیکھوں کہ کیا وہ لکھتے ہیں خط کے جواب میں؟
     
  18. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    قاصد کے آتے آتے خط اک اور لکھ رکھوں
    میں جانتا ہوں جو وہ لکھیں گے جواب میں
    غالب
    ----------------
    یہ آدھی چلمن ہے یا مری آنکھ میں ہے جالا؟
    دکھائی کیوں دے رہا ہے روئے نگار آدھا
     
  19. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    یہیں بہشت بھی ہے حور و جبرائیل بھی ہے
    تیری نگاہ میں ابھی شوخی ء نظارہ نہیں
    ----------
    جب درد محبت میں یہ لذّت ہے تو یارب
    ہر عضو میں، ہر جوڑ میں، کیوں دل نہیں ہوتا؟
     
  20. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    فکرِ نالہ میں گویا، حلقہ ہوں زِ سر تا پا
    عضو عضو جوں زنجیر، یک دلِ صدا پایا
    غالب
    --------------------
    کھنچے خود بخود جانب طور موسی
    کشش تيری اے شوق ديدار کيا تھی؟
     
  21. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    نظارگیِ شوق نے دیدار میں کھینچا
    پھر میں نے اسے اپنے ہوسِ زار میں کھینچا

    مجھکو یہ آرزو وہ اٹھائیں نقاب خود
    ان کو یہ انتظار تقاضا کرے کوئی
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب جواب ہےشہزاد بھائی اچھا لگا کہ کسی نے تو ادھر کا رخ کیا لیکن اس لڑی میں اگلا سوالیہ شعر دینا ہے تاکہ اس کا شعر میں جواب دیا جا سکے بہت شکریہ
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    دوسرا شعر سوالیہ ہی ہے
    پہلا شعر سوال کا جواب ہے
     
    پاکستانی55 اور ارشین بخاری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    ------------
    دل اس کو، پہلے ہی ناز و ادا سے، دے بیٹھے
    ہمیں دماغ کہاں حسن کے تقاضا کا
    غالب
    ---------------
    پوچھتے ہیں وہ کہ غالبؔ کون ہے
    کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا
     
    پاکستانی55 اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    اگر اپنا کہا تم آپ سمجھے تو کیا سمجھے؟
    مزا کہنے کا تب ہے اک کہے اور دوسرا سمجھے

    کلام میر سمجھے اور زبان میرزا سمجھے
    مگر ان کا کہا آپ سمجھیں یا خدا سمجھے.
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    سمجھتے کیا تھے مگر سنتے تھے فسانہ درد
    سمجھ میں آنے لگا جب تو پھر سنا نہ گیا
    -------------
    شراب بیچنے والوں پہ قیس حیراں ہُوں
    شراب بیچ کے ، آخر یہ کیا خریدیں گے؟
     
  27. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    ہر ایک چیز ، برائے فروخت رَکھ دیں گے
    تمہارے پیار کی ، ہم اِنتہا خریدیں گے
    ------------------
    تیرے دامن کی تھی، یا مست ہوا کس کی تھی؟
    ساتھ میرے چلی آئی وہ صدا کس کی تھی؟
     
    ارشین بخاری نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    ظاہر میں میرے پھول حقیقت میں میرے نخل
    اس گل کی یاد میں یہ صدا ابو البشر کی ہے
    -------------------

    چشمِ قاتل مری دشمن تھی ہمیشہ لیکن
    جیسی اب ہو گئی قاتِل کبھی ایسی تو نہ تھی؟
     
  29. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    اچھی آنکھیں جو ملی ہیں اُس کو
    کچھ تو لازم ہوا وحشت کرنا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    یہی دنیا ہے تو پھر ایسی یہ دنیا کیوں ہے
    یہی ہوتا ہے تو آخر یہی ہوتا کیوں ہے
     
    ارشین بخاری نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    ہمارا اور عالم ہم کو اس عالم سے کیا مطلب
    کسی سے کیا غرض ہم کو کسی کو ہم سے کیا مطلب
    بہادر شاہ ظفر
    ----------
    دل کے ٹکڑوں کو بغل بیچ لیے پھرتا ہوں
    کچھ علاج ان کا بھی اے چارہ گراں ہے کہ نہیں؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں