1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

زینب ہم شرمندہ ہیں

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زیرک, ‏11 جنوری 2018۔

  1. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    نیلی آنکھوں والی گڑیا
    ہم تجھ سے شرمندہ ہیں
    ماں تیری تو روز مرے گی
    قاتل جب تک زندہ ہیں
    ہم اس قوم کے غافل لوگ
    سب ہی جواب دہندہ ہیں
    تجھ پر جو بیتی ہے اس پر
    "زینب ہم شرمندہ ہیں"
     
    پاکستانی55، زنیرہ عقیل اور ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ماہم
    آف لائن

    ماہم ممبر

    شمولیت:
    ‏26 نومبر 2016
    پیغامات:
    172
    موصول پسندیدگیاں:
    156
    ملک کا جھنڈا:
    قیامت اور کیا ہوگی؟ سیاسی لوگ سیاسی بیان دے کر چپ ہوجائیں گے چار دن کا شور ہنگامہ۔ پھر سب وہی روٹین کے کاموں میں مشغول۔ مگر !!!! ماں باپ کیسے جیئے گے؟ قدرتی موت پر صبر بھی آجاتا ہے مگر اس طرح کی حادثاتی موت اور اتنا ظلم:(
    ماں باپ نہیں بھول سکتے کبھی بھی نہیں۔ یااللہ سب بچوں کی حفاظت فرما۔ ان معصوم پھولوں کو کچلنے والوں کو اسی دنیا میں نشان عبرت بنادے۔ آمین
     
    زیرک, پاکستانی55, زنیرہ عقیل اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    میری التجا ہے آپ سب سے کہ اپنے معصوم بچوں کے معاملے میں کسی پر بھروسہ مت کریں۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ ان بھیڑیوں کو اذیت و کرب کی ایسی موت دے کہ وہ فرعون کی طرح نشان عبرت بن جائیں۔ آمین
     
    زیرک اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ماہم
    آف لائن

    ماہم ممبر

    شمولیت:
    ‏26 نومبر 2016
    پیغامات:
    172
    موصول پسندیدگیاں:
    156
    ملک کا جھنڈا:
    آمین
     
    پاکستانی55 اور ناصر إقبال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    آخر کب تک ایسا ہوتا رہے گا؟ کب تک بچیوں سے ان کے جینے کا حق چھینا جاتا رہے گا؟ کب تک معصوم لڑکیوں کی تذلیل کی جاۓ گی؟ کب تک شیطان صفت بڈھے دکاندار معصوم کلیوں کو گود میں بٹھا کر ٹافیاں دیتے رہیں گے؟ خدا کے واسطے اب تو سیاستدان بیان بازی کے بجاۓ کوئی عملی اقدام کریں۔
     
    زیرک اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ماہم
    آف لائن

    ماہم ممبر

    شمولیت:
    ‏26 نومبر 2016
    پیغامات:
    172
    موصول پسندیدگیاں:
    156
    ملک کا جھنڈا:
    متفق۔اور یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کہ صرف چند الفاظ سے زخم کم ہوجائے گا۔ عملی اقدامات کی شدید ضرورت ہے۔ یہ جو بڑی بڑی کرسیوں پر بیٹھے ہوئے اعلی حکمران ہیں یہ سب سے زیادہ ذمہ دار ہیں۔ ان کے اپنے بچے کو سوئی بھی چبھے تو ہنگامہ مچا دیتے ہیں معطلیوں پر معطلیاں۔ انہیں درد کا احساس ہوگا بھی کیسے؟؟ ان کے اپنے بچے تو فل ٹاٹیٹ سیکیورٹی میں ہر وقت ہوتے۔ عوام کس کے پاس انصاف کے لیے جائے؟ اگر لوگ احتجاج کے لیے خود نکلے تو ان پر گولیاں برسائی گئی ۔ دو افراد شہید ہوگئے دس افراد کو گولیاں لگی۔ افسوس۔ بجائے عملی اقدام کرنے اور عوام کو حوصلہ تسلی دینے کے ان پر ہی مزید ظلم۔جنگل کا قانون بنا دیا ہے اس ملک کے حکمرانوں نے اور ان لوگوں نے بھی جن کے پاس تھوڑے سے پیسے اور احثیت کی طاقت ہوتی ہے۔
     
    ناصر إقبال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    یہ ایک زینب کا واقعہ نہیں ہے بلکہ زینب جیسی لاکھوں بچیاں ہیں جو روزانہ کسی نہ کسی درندے کی ہوس کا شکار ہوتی ہیں۔ ایسے واقعات کی ایک بڑی تعداد رپورٹ ہی نہیں ہوتی۔ جو رپورٹ ہوتے ہیں وہ کبھی بھی اپنے انجام کو نہیں پہنچتے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ ظالم کو کبھی معاف نہیں کریگا میں کہتی ہوں انکے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے جائیں
    اللہ تعالیٰ نے ایک شخص کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیا کیونکہ کوئی شخص قتل ناحق کا ارتکاب اسی وقت کرتا ہے جب اس کے دل سے انسان کی حرمت کا احساس مٹ جائے
    تابعی مفسر سدی نے منافقین کے بارے میں سورہ احزاب کی آیت مَلْعُونِينَ أَيْنَمَا ثُقِفُوا أُخِذُوا وَقُتِّلُوا تَقْتِيلًا سے استدلال کیا ہے
    (یہ لعنت کے مارے ہوئے ہوں گے کہ جہاں مل جائیں گرفتار کرلئے جائیں اور ان کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے جائیں )
    (وَمَن یَّقْتُلْ مُؤمِناً مُّتَعَمِّداً فَجَآاؤُہ جَهنَّمُ خَالِداً فِيه وَغَضِبَ الله عَلَيه وَلَعَنه وَاَعَدَّ له عَذَاباً عَظيماً)
    اور جو شخص کسی مسلمان کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کی سزا جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اور اللہ اس پر غضب نازل کرے گا اور لعنت بھیجے گا اور اللہ نے اس کے لئے بڑا عذاب تیار کررکھا ہے۔
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    سات سالہ زینب کو چند دن پہلے اس کے گھر کے پاس سے اغواء کیا گیا تھا۔ اس کے چچا نے پولیس میں زینب کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی مگر پولیس نے کچھ نہ کیا۔ 8 جنوری کی رات کو زینب کی لاش کوڑے کے ڈھیر سے برآمد ہوئی تو سوشل میڈیا پر کہرام مچ گیا اور مجبوراً حکومت اور میڈیا کو عمران خان کی شادی کی خبر چھوڑ کر اس طرف توجہ کرنی پڑی۔
     
  10. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    قصور(ڈیلی پاکستان آن لائن )قصور میں معصوم بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا ہے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وکیل احمد رضا قصوری نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بتا یا ہے کہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم پکڑا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ ملزم بچی کا رشتے دارہی ہے ۔
    انہوں نے بتا یا کہ میں زینب از خود نوٹس کیس میں سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس گیا تھا کہ میں قصور کا بزرگ شہری ہوں،وہاں جسٹس ثاقب نثار نے خوشخبر ی سنائی کہ ملزم پکڑا گیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت بھی ہوگئی ہے ،ملزم متاثرہ خاندان کا رشتے دار ہی ہے ۔

    اس پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ چیف جسٹس کو یہ معلومات کہاں سے ملی تو احمد رضا قصوری نے کہا کہ انہیں اداروں کی طرف سے ہی اطلاعات ملی ہیں
     
  11. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    "حکمران جب اپنی جان کی حفاظت کو ترجیح دینے لگیں تو وہ ملک و قوم کی آبرو کی حفاظت کے قابل نہیں رہتے"۔
    صلاح الدین ایوبی
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بالکل درست فرمایا آپ نے
     
    زیرک نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    فرمایا تو جناب سلطان صلاح الدین ایوبی نے تھا، میں تو بس ڈاکیے کا کام کیا ہے۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ان کے فرمان کو آپ نے خوب فرمایا
     
    زیرک نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    *زینب اور مُورخ*۔۔۔(واقعۂ قصور)

    *اے مُورّخ! میری رُوداد کو کُھل کر لکھنا۔۔*
    *میری آواز کو ، چیخوں کو برابر لکھنا۔۔*

    یہ بھی لکھنا کہ قدر دان سیاسی تھے بہت
    میرے اِس ملک میں باریش نمازی تھے بہت
    صاحبِ دین کے اطراف حواری تھےبہت
    سب سے بڑھ کریہاں مُنصف بھی کتابی تھے بہت

    *ایسے میں لُٹتی ہوئی حوّا کی دُختر لکھنا*
    *مجھ کو اِک وحشی مُسلمان کا بستر لکھنا*

    میرے بابا جو میرے پاس ہُوا کرتے تھے
    میرے جینے کی وہ سو بار دُعا کرتے تھے
    اپنے سینے سے کہاں مجھ کو جُدا کرتے تھے
    میرے ماتھے کو لبوں سے وہ چھُوا کرتے تھے

    *مجھ کو بابا کے سبھی لاڈ کا محور لکھنا*
    *میری معصوُم سی تُربت کومیراگھر لکھنا*

    میری فریاد کو سُنتے تھے فرشتے سارے۔۔۔
    مجھ پہ وہ ظلم ہوا جس پہ تھے پُر نَم تارے۔۔
    اشک برسائے قضا، ظلم بھی جس سے ہارے ۔۔
    ایسے یارب نہ کوئی شخص کسی کومارے۔۔

    *بھیگتی آنکھوں میں موجود سمندر لکھنا*
    *اپنے قِرطَاس پہ میرا یہ مقدر لکھنا*

    مُجھ کو معلوم ہے کُچھ شور شرابا ہو گا
    ٹی وی،اخبار میں بس ایک حوالہ ہو گا
    میری نامُوس کا یوں روز جنازہ ہو گا
    پھر میری یاد سے محرُوم زمانہ ہو گا

    *ایسی ہر قوم کو نا بِینوں کا لشکر لکھنا*
    *حاکمِ وقت کورضوان ستمگر لکھنا*

    *میجررضوان رضوی
    test1.PNG
     
    پاکستانی55، زیرک اور زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اپنے آنسوں قابو میں نہ رہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں