1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دنیا میں ہر ساتواں بچہ زہریلی ہوا میں سانس لینے پر مجبور ہے

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏7 دسمبر 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال( یونیسیف) نے دنیا سے اپیل کی ہے کہ بچوں کی صحت کے بارے میں بھی سوچا جائے۔ اس حوالے سے یونیسف کی طرف سے حیران کن اعداد و شمار پیش کیے گئے ہیں۔

    یونیسف کے مطابق دنیا میں ہر ساتواں بچہ زہریلی ہوا میں سانس لینے پر مجبور ہے ، جبکہ دنیا کے مختلف شہروں میں آلودگی کی شرح عالمی ادارہ صحت کی طرف سے قائم کردہ معیار سے بہت زیادہ آلودہ ہو چکی ہے۔ یونیسیف کی طرف سے سیٹیلائٹ ڈیٹا کے مطالعے پر مبنی یہ رپورٹ حال ہی میں شائع کی گئی ہے۔
    رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا، مشرق وسطی، افریقہ اور مشرق بعید میں سب سے زیادہ بچے فضائی آلودگی سے متاثر ہو رہے ہیں۔
    دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پشاور، نائجیریا کا شہر اونیتشا، ایرانی شہر زابل، بھارتی شہر گوالیار، سعودی عرب کا دارالحکومت ریاض بھی شامل ہیں۔
    یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے، جب مراکش میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس کا آغاز ہونے والا ہے۔ اس کانفرنس میں شریک ممالک سے اپیل کی جائے گی کہ وہ بچوں کے حوالے سے سوچیں اور اس آلودگی کو کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
    یاد رہے کہ دو سال قبل پاکستان کونسل فار سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے سائنسدانوں نے اپنی ایک تحقیق کے بعد انکشاف کیا تھا کہ پاکستان کے بڑے شہروں کی آلودگی میں بڑی تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ کراچی کے بعض علاقوں کی فضا میں لیڈ اور کیڈمیئم جیسی دھاتوں کی مقدار، بیجنگ اور نئی دہلی سے بھی زیادہ ہے جبکہ لاہور میں بھی صورتحال مثالی نہیں۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں