1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دنیا بھر میں ’’موم بتی‘‘سے جڑے دلچسپ و عجیب عقائد

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالمطلب, ‏14 مئی 2016۔

  1. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    موم بتی کو شاعری کی زبان میں شمع کہہ کراس کی دلکشی اور حسن کو امر کردیا گیا اور پھر شمع اور پروانے کی داستانوں نے تو اسے چار چاند لگادیئے اسی لیے شاعروں نے بتادیا کہ شمع کی روشنی صرف تاریکی کو ہی دور نہیں کرتی بلکہ دلوں کو محبت کی روشنی سے بھی منور کرتی جب کہ یہی شمع زمانہ قدیم سے لوگوں کے رسم و رواج اور عقائد کا حصہ رہی ہے‘ بلکہ کچھ لوگ اسے علاج کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔
    موم بتی کے ذریعے دیوتاؤں سے رابطہ :

    موم بتی کی تاریخ بتاتی ہے کہ ہزاروں سال قبل مصر کے لوگ موم بتی کو نہ صرف اپنے گھروں کوروشن کرنے کے لیے استعمال کرتے تھے بلکہ اسے اپنے دیوتاؤں سے رابطے کا ذریعہ بھی سمجھتے تھے تاہم زمانہ قدیم سے موجودہ دور تک موم بتی کے مختلف سائز دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں لیکن اس سے جڑی پراسرار اور دلچسپ روایات ہر معاشرے کا حصہ ہیں اور اسی لیے لوگ اس میں موجود حیرت انگیز توانائی سے آگاہی کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔
    موم بتی کے ذریعے شدید جذبات کی عکاسی:
    دنیا بھر کی ثقافت‘ خاندان اور رسم و رواج میں شمع کو روشن کیا جاتا ہے جو لوگوں کو ایک سکون اور توجہ فراہم کرتی ہے اور بالخصوص جب کوئی انسان اپنی کسی سوچ کو الفاظ کا رنگ نہیں دے سکتا تو پھر وہ شمع روشن کر کے اپنے شدیدجذبات کی عکاسی کرتا ہے۔
    موم بتی کے ذریعے حمایت کی یقین دہانی:

    دنیا بھر میں لوگوں کے کئی گروپ کسی مصیبت یا ظلم کا شکار متاثرہ شخص کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے شمعیں روشن کرتے ہیں جب کہ اس کا ایک بڑا مقصد لوگوں میں متعلقہ ایشو پر آگاہی پیدا کرنا بھی ہے۔
    موم بتی کے ذریعے سوچ میں توانائی پیدا کرنا:
    بہت سے معاشروں میں مریض کی صحت یابی کے لیے رات کو سوتے میں یا کسی چرچ میں شمع روشن کی جاتی ہے جب کہ اس کی مدد سے سوچ اور فکر کو ایک خاص توانائی فراہم کی جاتی ہے اور اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ جلتی شمع سے حاصل ہونے والی روشنی اور توانائی ہمیشہ مثبت ہوتی ہے جو ہماری زندگی اور سوچ کو متاثر کرتی ہے۔
    شمع کے مختلف رنگ:
    کئی معاشروں میں موم بتی کے رنگوں کو بھی اہمیت دی جاتی ہے اور اسے ماحول میں ایک خوشگوار تبدیلی کا ذریعہسمجھا جاتا ہے۔
    شیطانی سوچ کو دور کرتی ہے:

    زمانہ قدیم میں کچھ لوگوں کا ماننا تھا کہ کالے رنگ کی موم بتی کو کالے جادو کے لیے استعمال کیا جاتا تھا لیکن یہ بات درست نہیں بلکہ اکثر لوگوں کا عقیدہ ہے کہ کالے رنگ کی موم بتی کو روشن کیا جائے تو اس سے شیطانی قوتیں بھی بھاگ جاتی ہیں۔
    گھر میں دولت لاتی ہیں:
    قدیم چین میں روایت ہے کہ فینگ شوئی شمعیں آگ کا عنصر رکھتی ہے جو گھر کو گرم اور خوشگوار ماحول فراہم کرتی ہیں جب کہ اسکی روشنی گھر کے ماحول میں ایک دلکش متوازن قائم کرتی ہے جو صحت‘ خوش قسمتی اور خوشحالی کی علامت ہے۔ اورنج‘لال اور پیلے رنگ کی فینگ شوئی موم بتی کو گھر کے وسط میں رکھ کر روشن کریں تو اس سے موم بتی سے نکلنے والی روشنی کو پورے گھر میں آزادانہ پھیلنے کا موقع ملے گا۔
    تیرتی شمعیں:
    کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ نیلے‘ سبز اور کالے رنگ کی موم بتیوں کو گھر کے شمالی حصے میں رکھنے سے گھر والوں کا مستقبل روشن ہوتا ہے جب کہ گھر والوں کے درمیان میں محبت بھی بڑھتی ہے۔
    محبت اور شہرت کے لیے:
    لال‘ اورنج اور پیلے رنگ کی موم بتیوں کو گھر کے جنوب مغربی حصے میں رکھا جائے تو اس سے محبت بڑھتی ہے اور شہرت حاصل ہوتی ہے جب کہ مغربی حصے میں رکھی دھات کے ہولڈر میں لگی سفید رنگ کی شمعیں بچوں کی حفاظت اور دوستی کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔
    صحت یابی کے لیے:
    کچھ لوگوں کاماننا ہے کہ اگر آپ جوڑوں کے درد‘ آنکھوں کی خرابی اورخشک جلد کی بیماری کا شکار ہیں تو پیلے رنگ کی 5 موم بتیاں اپنے باورچی خانے کی میز پر رکھ کر روزانہ صبح کے وقت روشن کریں۔
    توازن اور امن کے لیے:

    بہت سے معاشروں میں روایت ہے کہ اگر سفید رنگ کی موم بتی کو ٹائل میٹریل سے بنے اسٹینڈ پر رکھا جائے تو یہ گھر میں توازن اور امن کا باعث بنتا ہے جبکہ اگر زندگی میں آپ کچھ بوریت محسوس کرنے لگیں تو خوبصورت اور اپنے پسند کے رنگ کی شمعیں روشن کریں گے تو آپ کی زندگی اندر گرم جوشی‘تیزی اور جذبات کا سمندر امڈ آئے گا۔
    تعلقات کا احیاء:
    کچھ لوگوں کے نزدیک اگر آپ ماضی کے ٹوٹے تعلقات کو دوبارہ سے جوڑنے کی خواہش رکھتے ہیں تو دو لا ل رنگ کی شمعیں آگے پیچھے رکھ کر گھر کے دائیں کونے اور اپنے بیڈ روم میں روشن کریں اور یہ عمل کئی دن تک دہرائیں اس یقین کیساتھ کہ آپ گہرا تعلق بحال کرنا چاہتے ہیں۔
    توجہ حاصل کرنے کے لیے:
    کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اگر آپ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اور آپ کسی کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو سرخ رنگ کی 9 شمعیں اپنے گھر کے وسطی حصے میں رکھ کر روزانہ ایک بار ضرور روشن کریں اور دیکھیں اس کے حیرتانگیز نتائج۔
    زندگی میں نئی توانائی لانے کے لیے:
    کچھ لوگوں کے نزدیک اگر آپ روٹین کی زندگی سے تنگ ہیں کچھ تبدیلی چاہتے ہیں تو نیلے رنگ کی 8 شمعیں گھر کے بائیں جانب رکھ کر روزانہ شام کے وقت روشن کریں جلد اپنے اندر ایک نئی توانائی محسوس کریں گے۔
    ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے:
    کچھ لوگوں کا مانناہے کہ اگر آپ ذہن میں کچھ بوجھ اور تناؤ محسوس کر رہے ہیں تو سفید رنگ کی 6 موم بتیاں گھر دائیں کونے پر رکھ کر روزانہ شام کے وقت روشن کریں‘ جلد ذہن کو بوجھ سے آزاد محسوس کریں گے۔
    مختلف رنگ کی شمعیں:
    لال رنگ کی شمع طاقت‘ تخلیق اور جذبات کی‘گلابی رنگ کی شمع محبت‘نیلا رنگ زخم بھرنے‘ صبر اور سونے کی علامت‘ سبز رنگ خوش قسمتی‘ کیرئیر اور دولت کی فراوانی کی علامت سمجھی جاتی ہے جبکہ پیلے رنگ کی شمع ذہنی سرگرمیوں اور پڑھائی‘کالے رنگ شمع حفاظت اور منفی اثرات کو دور کرنے اور سفید رنگ کی شمع رحمت‘امن اور اچھےمقاصد کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
    Candles.jpg
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں