1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات اور ہلاکتوں کے حوالے سے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏18 نومبر 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں دہشت گردی کے واقعات اور ہلاکتوں کے حوالے سے جاری کی گئی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2015 میں پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 45 فیصد کمی آئی اور 2006 کے بعد سے دہشت گردی اپنی کم ترین سطح پر آگئی۔
    انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کی جانب سے عالمی دہشت گردی انڈیکس (گلوبل ٹیررازم انڈیکس، جی ٹی آئی) کا یہ چوتھا ایڈیشن ہے، جس میں 2000 سے 2015 تک دنیا کے مختلف ممالک میں دہشت گردی کے عالمی رجحانات اور پیٹرن کی جامع خلاصہ پیش کیا گیا ہے۔
    گلوبل ٹیررازم انڈیکس دہشت گردی کے اثرات کے تجزیے کے لیے 163 ممالک کا جامع مطالعہ ہے، جن میں دنیا کی کُل آبادی کی 99.7 فیصد آبادی رہتی ہے۔
    عالمی دہشت گردی سے متعلق مختلف امور کا احاطہ کرتی اس رپورٹ میں شامل ڈیٹا ’نیشنل کنسورشیم فار دی اسٹڈی آف ٹیررازم اینڈ ریسپونسز ٹو ٹیررازم (اسٹارٹ)‘ کے ’گلوبل ٹیررازم ڈیٹابیس‘ سے حاصل کیا گیا ہے۔
    رپورٹ میں عالمی دہشت گردی کی پیچیدہ اور لمحہ بہ لمحہ بدلتی صورتحال پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ایک جانب جہاں چند ممالک میں دہشت گردی پر کسی حد تک قابو پایا گیا ہے تو دوسری طرف کئی ممالک میں اس حوالے سے صورتحال تشویشناک صورت اختیار کرگئی ہے.​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں