1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دنیاکے سب سے مظلوم ترین برمی مسلمان

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از روشنی 6655, ‏11 ستمبر 2012۔

  1. روشنی 6655
    آف لائن

    روشنی 6655 ممبر

    شمولیت:
    ‏27 جنوری 2012
    پیغامات:
    658
    موصول پسندیدگیاں:
    13
    ملک کا جھنڈا:
    انہیں کشتی میں سفر کرتے 25دن ھوچکے تھے لیکن منزل تو کیا،زمین کاکہیں نام ونشان بھی ان کے سامنے نہیں تھا.......
    کشتی بہت چھوٹی ،کمزور اور تنگ تھی اوراس میں سوارنو عمروں کی تعدادبارہ تھی.وہ اپنے ساتھ اپنی بساط کے مطابق زیادہ سے زیادہ کھانے پینے کاسامان لے کرنکلے تھے لیکن اب تووہ بھی ختم ھوچکاتھاجس کے بعد اب مسلسل بھوک ھی ان کامقدرتھی. کھلاآسمان،چہار اطراف تاحدنگاہ پانی ہی پانی اورپھراس میں اس قدر موجیں کہ یوں لگے جیسے کشتی ابھی الٹی کہ ابھی الٹی اور پھر....ساتھ ہی یہ خیال کہ اگر یہاں سمندرکی موجوں کانشانہ بنے تو شایدمچھلیوں کاپیٹ ہی ھماری قبر بنے ....نہ دن کو چین نہ رات کو سکون....اورپھر ساتھ ہی کھلے سمندرمیں بار باربرستی بارش نےبھی انہیں بے حال کردیا.‏
    اچانک انہیں دورکچھ سبزہ سادکھائی دیاتو سب کی آنکھوں میں امید کی چمک کے ساتھ جسموں میں نئ توانائی پیداھو گئ اور پھروہ پوری قوت صرف کرکے اس سبزے کی طرف بڑھتے گۓ. جیسےجیسے وہ نزدیک پہنچےتو سبزہ درختوں میں بدلنے لگااور عمارتیں بھی نظر آئیں تووہ خوشی سے بے حال ھونے لگے.وہ تیزی سے کشتی کو ساحل پر لاۓ .ابھی انھوں نے پاؤں خشک زمین پر رکھے بھی نہیں تھے کہ پولیس‎ ‎اہلکاروں کی ایک بڑی تعدادنے انہیں گھیرلیااورپھرانہیں اسی بھوکی پیاسی حالت میں ہانکتے ھوۓ پولیس اسٹیشن لے گۓ.آسمان سے گرااورکجھورمیں اٹکا"سے بھی حالت بری ھوچکی تھی.پولیس اسٹیشن پہنچنے کے بعداندازہ ھواکہ مقامی پولیس،لوگ اوریہ کشتی کے سوارایک دوسرے کی زبان تک نھیں جانتے تھے.پھر آہستہ آہستہ انہیں اندازہ ھواکہ ان کاتعلق برماسے ھے (جسےمیانماربھی کہاجاتاھے.یہ لوگ برماکی حکومت کے ناقابل بیان مظالم سے تنگ آکرمحض اپنی جانیں بچانے کی خاطر ایک کشتی میں سوارھوکرملائیشیا جانے کے لیے نکلے تھے.انہیں جس طرح سمجھایاگیاکہ سورج کی فلاں رخ میں سفرکروگے توملائیشیاپہنچ جاؤ گے تووہ اس چکرمیں نکل پڑے ساحلوں پرجااترے اوربرماکی کھلی جیل سے نکل کر انڈونیشیاکی چھوٹی اورتنگ جیل میں پہنچ چکے تھے اورنجانے کب انکی یہاسے خلاصی ھوگی.جی ھاں،یہ وہی برمی مسلمان ھیں جہیں دنیا"روہینگیا"کہتی ھے.جس طرح یورپ میں آج بھی ترک ھونے کامطلب مسلمان ھوناھے،چین میں "ایغور"نسل سے تعلق کامطلب بھی مسلمان ھے،اسی طرح برمامیں "روہنگیا"ھونے کامطلب بھی مسلمان ھی ھے .برماکے صوبے جس کاپہلے نام ارکان اسلام کے نام پر مقامی لوگوں نے اراکان رکھاتھا،کچھ ہی عرصےپہلے بدل کرحکومت نے راکھینے(‏Rakhine‏)کردیاتھا.راکھینے میں بسنے والے یہ مسلمان بلاشک وشبہ دنیابھر میں سب سے مظلوم اوربے کس ومجبورانسان ھیں.ان کی بے کسی وبے بسی اورمظلومیت کاحال اس قدرخستہ ھےکہ اس کااعتراف اقوام متحدہ،ایمنسٹی انٹرنیشنل اورہیومن رائٹس واچ جیسے سوفیصدمغرب نواز اوراسلام دشمن ادارے بھی کرتے ھیں. ان لوگوں کی اس سے بڑی بے بسی اور کیاھوگی کہ ان‏0‏1سے15لاکھ برمی روھینگیامسلمانوں کے پاس برماسمیت دنیاکے کسی ملک کی شہریت بھی نہیں کیونکہ انہیں برمااپنے شہری نہیں بلکہ بنگلہ دیش کے بنگالی نسل کے لوگ کہتااور مار مار کراسی طرف دھکیلتاھے.تو دوسری طرف بنگلہ دیش بھی اس کو قطعا تسلیم نہیں کرتااوروہ بھی انہیں مار مار کرواپس بھیجتاھے.یوں یہ مسلمان چکی کے ‏2پاٹوں میں پس رھاھیں.یہ دنیاکی واحد انسانی نسل کی مخلوق ھےکہ جس کے پاس کوئی دستاویزی ثبوت اورکاغذات ھی نہیں .یہ نہ سرکاری یاپرائیویٹ ملام بھرتی ھوسکتےہیں،نہ ان کے بچے تعلیم حاصل کرسکتے ہیں،نہ کسی دوسرے ملک کاسفرکرسکتے ھیں.ان کو کوئی قتل کردے ،گھرجلادے،عزت لوٹ لے.....ان کامقدمہ درج ھی نہیں ھو سکتا.شکایت سنی ہی نہیں جاسکتی کیونکہ دنیاکے کسی کاغذاور ریکارڈ میں ان کانام تو سرے سے موجودھی نہیں کہ یہ کس ملک اورکس خطے یاعلاقے کے انسان ھیں.اسی لیے تو برماکے طاقتور ظالم بودھ جب چاھیں انہیں گاجر مولی کی طرح کاٹ کر رکھ دیتے ھیں لیکن کوئی ان سے معمولی باز پرس نھیں کرسکتا.یہی کچھ ان کے ساتھ اس سال ماہ جون کے آغاز میں ھوا.
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دنیاکے سب سے مظلوم ترین برمی مسلمان

    اللہ پاک دنیا بھر کے مظلوموں کو ظلم سے نجات دلائے۔ آمین
     
  3. رشیدی
    آف لائن

    رشیدی ممبر

    شمولیت:
    ‏15 اکتوبر 2016
    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ ہماری مغفرت فرم اور ہمکو ازادی دلادے
     
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ثم آمین
     
  5. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    [​IMG]

    ہمارے نزديک برما ميں حاليہ مسلۓ کا حل يہی ہے کہ رياست راخائن ميں روہنگيا باشندوں کے ليے امن، استحکام اور ان کی شہريت کو يقينی بنايا جاۓ۔

    امريکی حکومت ميانمار پر زور دے رہی ہے کہ وہ حاليہ صورت حال سے متاثرہ ہزاروں کی تعداد ميں مہاجرين کی مدد کے ليے اقوام متحدہ اور انٹرنيشنل آرگنائزيشن فار مائگريشن کے ساتھ مل کر کام کرے۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu
     
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    کیونکہ وہاں تیل یا اور قدرتی وسائل نہیں ہیں اور ظلم بھی مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے اس لئے امریکہ خاموش ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں