1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دعا

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از Offshore Awan, ‏14 جون 2016۔

  1. Offshore Awan
    آف لائن

    Offshore Awan ممبر

    شمولیت:
    ‏9 جون 2016
    پیغامات:
    27
    موصول پسندیدگیاں:
    38
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
    کیا حال ہے سب حاضرین کا کیا ہو رہا ہے آج کل سب مل کے دعا کریں یا اللہ پاک ہم سب پر اپنا رحم و کرم فرما اور سب کی تنگی اور تکلیف دور فرما اور ہمارے ملک پاکستان میں ایک ایسا رہنما آگے لا جس کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہو تاکہ وہ کوئی سیاست نہ کرے بلکہ ملک کو سنوارے اور عوام کا خادم بن کے رہے نہ کہ لیڈر یا اللہ اک تو ہی تو ہے جو چاہے کرسکتا ہے اور وہی ہو گا جو تو کرے گا اے اللہ سب کی مغفرت فرما آمین ثم آمین
     
    عبدالمطلب اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    اس دال سے دعا کم اور دعوت مارشل لا زیادہ معلوم ہورہی ہے
     
    Offshore Awan نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    دوسرے لفظوں میں دعا یہ ہے
    کہ یا اللہ ! تو ہی کچھ کر دے۔ ہم نے تو نہ گھر سے نکلنا ہے، نہ ہم نے اپنے حق کی جدوجہد کرنی ہے۔ بلکہ بنی اسرائیل کی قوم کی طرح فارغ گھروں میں بیٹھ کر دعائیں ہی کرنی ہیں۔
    موسیٰ علیہ السلام کو خود اللہ پاک نے فرمایا کہ موسیٰ اپنی قوم کے ساتھ جاو فرعون والی بستی پر فتح اللہ نے تمھارے لیے لکھ دی ہے یعنی اللہ کی طرف سے فتح کا فیصلہ بھی آگیا۔
    پھر بھی بنی اسرائیل کی قوم بولی
    اذھب انت و ربک ، نحن ھھنا قاعدون۔ (القرآن)
    موسیٰ (جب فتح کا فیصلہ ہوہی گیا ہے) تو جا اور تیرا رب جائے (اور فتح کرکے ہمیں بتادینا۔ فی الحال) ہم یہیں بیٹھے ہیں۔ یعنی ہم ساتھ جا کر جدوجہد نہیں کریں گے۔
    میرا خیال ہے یہ دعا کچھ ایسی ہی ہے۔
    حالانکہ اللہ پاک نے قرآن مجید ہی میں اصول بتا دیا کہ
    اللہ پاک کسی قوم کی مجموعی حالت اس وقت تک نہیں سنوارتا جب تک وہ قوم خود اپنی حالت بدلنے پر آمادہ نہ ہوجائے۔
     
  4. Offshore Awan
    آف لائن

    Offshore Awan ممبر

    شمولیت:
    ‏9 جون 2016
    پیغامات:
    27
    موصول پسندیدگیاں:
    38
    ملک کا جھنڈا:
    ہمت کریں عوامی مارشل لاء ہو سکتا ہے
     
  5. Offshore Awan
    آف لائن

    Offshore Awan ممبر

    شمولیت:
    ‏9 جون 2016
    پیغامات:
    27
    موصول پسندیدگیاں:
    38
    ملک کا جھنڈا:
    اصل میں دعا سے تقدیر بدلتی ہے اور کوئی بھی کام کرنے سے پہلے اللہ سے مانگو گے تو اللہ ہر کام آسان کر دے گا اور راستے بنا دے گا اللہ کی مرضی کے بغیر کچھ بھی نہیں ہو سکتا اور یہ بات جو آپ نے کیا ہے حقیقت ہے کہ ( اللہ نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو خیال جس قوم کو آپ اپنی حالت بدلنے کا)
    جناب نعیم صاحب آپ ذرا دعا کے لفظوں پر غور فرمائیں
    یہ بات حقیقت ہے کہ ( اللہ نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو خیال جس قوم کو آپ اپنی حالت بدلنے کا)
    جہاں تک آپ نے کہا گھر بیٹھے کچھ نہیں ہوتا آپ کی بات درست ہے پر جو میں نے لکھا کہ اے اللہ کوئی ایسا رہنما دے جو عوام کا لیڈر نہیں غلام بن کے رہے ۔ میں نے اللہ سے مانگا اب اگر آپ بھی ایسا ہی چاہتے ہو کہ ایسا لیڈر ہونا چاہئے تو آپ کو سپورٹ کرنی چاہئے نہ کہ نکتہ چینی اور نہ ہی یہ کہ گھر میں بیٹھ کر کچھ نہیں ہوتا دعا سے کچھ نہیں ہوتا ایسے فتوے نہیں دینے چاہئیں اگر آپ کی سوچ یہ ہے کہ سڑک پر بیٹھنے سے ایسا لیڈر ملے گا آپ کدھر ہو آؤ پہلے میں بیٹھتا ہوں آپ میرے ساتھ چلو
    میرے بھائی دعا سے بہت کچھ ہوتا ہے تقدیریں بدل جاتی ہیں ذرا غور کرنا جناب دعا پہ اور اپنے جواب پہلے
    ناراضگی منع ہے
     
  6. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
    میرے محترم بھائیوں اور صارفین ۔۔۔
    میرا خیال تھا یہاں کے ایڈمنز آپ کی توجہ اس طرف لازمی مبذول کروائیں گے مگر ابھی تک کسی نے نہیں کروائی ۔اس لیے یہ نیک کام میں ہی سر انجام دے دیتی ہوں۔ ہمارے فورم کے ایڈمن صاحبان ھارون رشید پاکستانی55 @ سعدیہ ملک بلال مگر کسی نے آپ کو گائیڈ نہیں کیا شاید ابھی تک۔پلیز ہر ٹاپک کو اس کے سیکشن میں پوسٹ کریں۔ اگر وہ سیکشن نہیں ہےتو متفرقات والے میں کر دیں.@offshore awan صاحب
    غصہ کرنا منع ہے:D:
    میں نے جو کہنا تھا کہہ دیا اب آپ کیری آن پلیز اپنی گپ شپ:D:
     
    Last edited: ‏15 جون 2016
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. Offshore Awan
    آف لائن

    Offshore Awan ممبر

    شمولیت:
    ‏9 جون 2016
    پیغامات:
    27
    موصول پسندیدگیاں:
    38
    ملک کا جھنڈا:
    جی ضرور
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    کل تک صرف د تھی آج دعا میں تبدیل ہوگئی
     
  9. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    و علیکم السلام بھائی
    اللہ ہمارے ایمانوں کی حفاظت فرمائے ہمارے صغیرہ و کبیرہ گناہوں پر در گزر والا معاملہ فرمائے اور ملک و قوم کے لئے جو بہتر ہووہ فرمائے آمین

    سیدھے الفاظ میں آپ نے خلافت راشدہ جیسی خلافت کی دعا کرنی تھی لیکن اس کے لئے خلافت راشدہ کے وقتوں کے عوام جیسی صفات اپنے اندر پیدا کرنی ہوگی کیوں کہ جو بھی حکمران ہوتے ہیں عوام کے اعمال صالحہ اور اعمال بد پر اللہ کی طرف سے مسلط کیئے جاتے ہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں