1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دبئی: سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کی فتح

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏26 اکتوبر 2015۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    c.jpg
    دبئی: پاکستان نے عادل راشد کی شاندار کارکردگی کے باوجود انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 178 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے.
    دبئی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن انگلینڈ نے 130 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگ دوبارہ شروع کی تو جو روٹ اور جونی بیئراسٹو وکٹ پر موجود تھے.
    دونوں کھلاڑیوں نے اپنی شراکت کو بڑھاتے ہوئے ٹیم کے 150 رنز مکمل کرائے تاہم اس سے قبل کہ یہ شراکت پاکستانی ٹیم کیلئے مزید خطرناک ثابت ہوتی، ذوالفقار بابر نے 71 رنز بنانے والے روٹ کو یونس خان کی مدد سے قابو کر لیا.
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:

    بیئراسٹو سے بھی ساتھی کھلاڑی کی جدائی برداشت نہ ہو سکی اور وہ بھی مجموعی اسکور میں چھ رنز کے اضافے سے پویلین لوٹ گئے.
    جوز بٹلر کا بھی وکٹ پر قیام محض سات رنز تک محدود رہا اور اننگ میں یاسر شاہ کی تیسری وکٹ بنے جبکہ بین اسٹوکس 13 رنز بنانے کے بعد عمران خان کا شکار بنے.
    اس کے بعد اختتامی بلے بازوں نے پاکستان کیلئے ایک آسان فتح کو ڈراؤنے خواب میں بدل دیا.
    اسٹورٹ براڈ نے عادل راشد کے ساتھ مل کر بہترین مزاحمت دکھائی اور دونوں کھلاڑیوں نے 60 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستانی کپتان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی.
    وہاب ریاض نے اسٹورٹ کی وکٹیں بکھیر کر پاکستان کو آٹھویں کامیابی دلائی لیکن مارک وُڈ پاکستان کی توقعات کے برعکس ترنوالہ ثابت نہ ہوئے.
    انہوں نے عادل راشد کے ساتھ مل کر تحمل کے ساتھ زیادہ سے زیادہ اوورز کھیلتے ہوئے میچ ڈرا کرنے کی حکمت عملی بنائی.
    دونوں کھلاڑیوں نے مشکل مرحلے پر تقریبا 30 اوورز تک پاکستانی باؤلنگ کا سامنا کیا لیکن ایک ایسے موقع پر جب میچ ختم ہونے میں محض 12 اوورز باقی تھے، ذوالفقار بابر نے محمد حفیظ کے شاندار کیچ کی بدولت پاکستان کو میچ میں فتح کے نزدیک پہنچا دیا.
    عادل راشد ایک بار پھر پاکستان اور فتح کے بیچ آ کھڑے ہوئے تاہم مسلسل تحمل کے ساتھ بلے بازی کرنے والے عادل یاسر شاہ کی ایک گیند کو کھیلنے کی غلطی کر بیٹھے جو سیدھا ذوالفقار کے ہاتھوں میں محفوظ ہو گئی جس کے ساتھ ہی پاکستان نے 178 رنز سے فتح اپنے نام کر لی.
    عادل راشد نے 61 رنز کی شاندار اننگ کھیلی لیکن اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے.
    یاسر شاہ نے دوسری اننگ میں چار وکٹوں سمیت میچ میں آٹھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
    وہاب ویاض کو پہلی اننگ میں شاندار اسپیل کرانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.
    اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے سیریز میں 1-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے.
    واضح رہے کہ ابوظہبی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرامائی انداز میں ڈرا پر منتج ہوا تھا.
    http://www.dawnnews.tv/news/1028446/pakistan-win-nail-biting-dubai-test
     
    Last edited: ‏26 اکتوبر 2015
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں