1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خواب خرگوش سے اٹھنے کے بعد واویلہ چہ معنی دارد؟

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از زیرک, ‏21 جنوری 2018۔

  1. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    خواب خرگوش سے اٹھنے کے بعد واویلہ چہ معنی دارد؟
    خیبر پختونخوا میں اقوام متحدہ کے زیرانتظام سکولوں میں طلبہ کو پاکستان مخالف نصاب پڑھانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی جانب سے خیبر پختونخوا میں نصاب تعلیم میں تبدیلی کی گئی ہے، یو این ایچ سی آر کی جانب سے افغان مہاجرین کے کیمپوں میں کمیونٹی پرائمری سکول قائم کیے گئے ہیں جن کا سلیبس صوبائی اور وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر تبدیل کردیا گیا ہے جس پر وفاقی حکومت نے شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ وزارت داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت کے ذریعے یو این ایچ سی آر سے وضاحت طلب کر لی۔ ذرائع کے مطابق سلیبس میں پاکستان کی پالیسی اور نظریے کے خلاف تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ معاشرتی علوم کی کتاب میں گلگت، بلتستان اور متنازعہ کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا ہے، پاک افغان بارڈر کو ڈیورنڈ لائن بتایا گیا ہے اور بھارت کو قریبی دوست ملک لکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انگلش کی کتاب پر افغانستان کا جھنڈا ہر صفحہ پر موجود ہے۔ وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت کے ذریعے یو این ایچ سی آر سے وضاحت طلب کر لی ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں