1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حُسن و عشق

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد خلیل الرحمٰن, ‏1 مئی 2017۔

  1. محمد خلیل الرحمٰن
    آف لائن

    محمد خلیل الرحمٰن ممبر

    شمولیت:
    ‏18 اگست 2015
    پیغامات:
    14
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ملک کا جھنڈا:
    آپ نے بانگِ درا میں علامہ اقبال کی نظم حُسن و عشق پڑھی ہوگی۔ علامہ اگر آج کے شاعر ہوتے تو آزاد نظم کے پیراہے میں اس مضمون کو کس طرح نظم کرتے۔ ملاحظہ فرمائیے

    حُسن اور عشق



    جس طرح ڈوبتی ہے
    نورِ خورشید کے طوفان میں ہنگامِ سحر
    مہِ تاباں کی وہ سیمیں کشتی
    جیسے مفقودِ خبر
    چاندنی رات میں مہتاب کا ہم رنگ کنول
    جلوہء طور میں ضُو دینے کو آجائے ہے جیسے یدِ بیضائے کلِیم
    موجہء نکہتِ گلزار میں غنچے کی شمیم
    ڈوبتا جائے ترے سیلِ محبت میں یونہی دل میرا
    تیرا ہمزاد ہوں میں
    تو جو محفل ہے تو ہنگامہء محفل میں ہوں
    حُسن کی برق ہے تو ، عشق کا حاصل میں ہوں
    توسحرہے

    تومرےاشک ہیں شبنم تیری
    شامِ غربت ہوں اگر میں
    تو شفق تو میری
    میرے دل پر تری زلفوں کی گھٹا چھائی ہے
    حسن کامل ہے ترا، عشق بھی میرا کامل
    تیرا جلوہ ہے مرے باغِ سخن کے لیے یوں بادِ بہاری جانم
    میرے بے تاب تخیل کو دیا تو نے قرار
    جب سے آباد مرے دل میں ہوا عشق ترا
    نئے جوہر ہوئے پیدا
    مرے آئینے میں
    حُسن سے عشق کی فطرت کو ملی ہے تحریک
    تجھ سے سر سبز ہوئے
    میری امیدوں کے نہال
    قافلے نے بھی اسی موڑ پہ منزل پائی
     
    سعدیہ اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد خلیل الرحمٰن
    آف لائن

    محمد خلیل الرحمٰن ممبر

    شمولیت:
    ‏18 اگست 2015
    پیغامات:
    14
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ملک کا جھنڈا:
    سعدیہ اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ کاوش ہے
     
    محمد خلیل الرحمٰن نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محمد خلیل الرحمٰن
    آف لائن

    محمد خلیل الرحمٰن ممبر

    شمولیت:
    ‏18 اگست 2015
    پیغامات:
    14
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ۔ خوش رہیے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں