1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حضرت ابو بکر رض نے فرمایا

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از Admin, ‏25 جولائی 2008۔

  1. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اگست 2006
    پیغامات:
    687
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    اقوالِ صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ​

    "جو راےُ بھی کسی کو دواس میں خدا کا خوف ضرور شامل ھونا چاہیے ۔"
    ابوُعُبیدھ بن جراح سے فرما یا " حق و انصاف کے معاملے میں سب لوگ تُمھا ری نظر میں برابر ہونے چا ہییں۔"
    "کوئی قوم اپنا اقتدار اور اپنا ملک بغیر لڑے نہیں چھوڑ سکتی۔"
    "رب کی قسم ! وہ مسلمانوں کا انجام مجرموں جیسا نہیں کر ے گا۔"
    "جس پیمانے سے خریدو اسی سے برابر ناپ کر بیچو۔"
    "دشمن سے نہ تو بے وفائی اور نہ ہی دھوکہ کرنا چاہیے۔"
    "خدا نے اسلام اور اہلِ اسلام کو طیش اور شدتِ غضب سے پاک کر دیا ہے"۔
    "اپنے کسی کام پر بھروسہ نہ کرو۔ کیونکہ کامیابی کا دارومدار انسانی کوشش پر نہیں بلکہ اللہ کے لطف و احسان پر ہے"۔
    "آنکھ کا کانسہ دل کا دروازہ ہے۔ قلب کی تمام آفتیں اسی راستہ سے آتی ہیں۔ اور شہوت و لذت پیدا ہوتی ہے۔ آنکھ بند کرے تو تمام آفتوں سے محفوظ ہو جائے گا"۔
    "بروں کی ہم نشینی سے تنہائی بہتر ہے اور تنہائی سے نیک لوگوں کی صحبت بہتر ہے"۔
    "جس پر نصحیت اثر نہ کرے اسے سمجھ لینا چاہیے کہ اس کا دل ایمان سے خالی ہے۔میری نصحیت قبول کرنے والا دل موت سے زیادہ کسی کو محبوب نہ رکھے گا"۔
    "بہترین خصلت وُہ ہے جو دل پر گراں گزرے۔"
    "ایک کے بعد ایک نیک لوگ اُٹھا لیے جائیں گے یہاں تک کہ ایسے لوگ باقی رہ جائیں گے جو آٹے کی بھوسی کی طرح بالکل بیکار ہوں گے۔ اور جن سے خدا وند تعالٰی کا کوئی تعلق نہ ہو گا"۔
    "کاش میں کسی مومن کے سنیے کا ایک بال ہی ہوتا"۔
    "اگر تم سے کوئی ظلم ہو تو مظلوم کو خود سے پورا پورا حق لینے کا موقع دو"
     
  2. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    سبحان اللہ العظیم
    ایک ایک لفظ گویا ہدایت کے موتی اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔
    اللہ تعالی ہمیں ان عظیم ہستیوں کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
    ابنِ آدم بھائی ۔ جزاک اللہ الخیر
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ۔ کیا عظیم اور سنہری فرمودات ہیں کہ اگر انسان انہیں‌مشعلِ راہ بنا لے تو دنیا و آخرت کی کامیابیاں قدموں میں آجائیں۔
    " انسانی مزاج و حیات پر صحبت و سنگت کے اثرات " سے قرآن و حدیث، تعلیماتِ اولیا و صوفیا سمیت دنیا کا کوئی بھی مذہب اور فلسفہ انکاری نہیں ہے۔ اولیائے کرام، نیک صالحین بزرگانِ دین کی سنگت، مجلس، نسبت اور عقیدت کے سلاسل دراصل انہی تعلیمات کا حصہ ہیں کہ جن سے انسان کا ظاہر و باطن سنورتا چلا جاتا ہے۔

    سیدنا صدیق اکبر رض کا فرمان
    بہترین خصلت سے یہاں‌کیا مراد ہے ؟ اگر خصلت کا معنی صفت، خصوصیت، عادت یا مزاج وغیرہ لیا جائے تو پھر بہترین خصلت ، دل پر گراں کیسے گزرنے والی ہوئی؟
    کہیں "بہترین" کی جگہ اصل لفظ " بدترین" تو نہیں لکھنا تھا ؟

    براہ کرم ابنِ آدم صاحب یا کوئی دوست وضاحت فرما کر مجھ کم علم کی راہنمائی فرما دیں۔ شکریہ
     
  4. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے !

    ماشاء اللہ بہت خوب ۔۔

    خوش رہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں