1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حسین خود نہیں بنتا۔۔ خدا بناتا ہے

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏10 نومبر 2013۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اللھم صل وسلم علی سیدنا محمد وعلی آلہ واصحابہ وسلم

    حسینیت اور یزیدیت کا تضاد

    یزید نقشئہ جورو جفا بناتا ہے
    حسین اس میں خط کربلا بناتا ہے

    یزید موسم عصیاں کا لا علاج مرض
    حسین خاک سے خاکِ شفا بناتا ہے

    یزید کاخِ کثافت کی ڈولتی بنیاد
    حسین حسن کی حیرت سرا بناتا ہے

    یزد تیز ہواوں کی جوڑ توڑ میں گم
    حسین سر پہ بہن کی ردا بناتا ہے

    یزید لکھتا ہے تاریکیوں کو خط دن بھر
    حسین شام سے پہلے دیا بناتا ہے

    یزید آج بھی بنتے ہیں لوگ کوشش سے
    حسین خود نہیں بنتا خدا بناتا ہے


    اللھم صل وسلم علی سیدنا محمد وعلی آلہ واصحابہ وسلم​
     
  2. عباس حسینی
    آف لائن

    عباس حسینی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2009
    پیغامات:
    392
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    بہت ہی اعلی قبلہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سلام یا حسین علیہ السلام
     
    ملک بلال، نعیم اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    (حسرت موہانی)


    امامِ برحقِ اہلِ رضا سلام علیک
    شہیدِ معرکۂ کربلا سلام علیک

    کلِ مرادِ ولایت حسین ابنِ علی
    تتمۂ شرفِ مصطفٰی سلام علیک

    ثبوت یہ ہے کہ نُورِ شہادتِ کُبرٰی
    تری جبیں سے نمایاں ہوا، سلام علیک

    عبث ہے اور کہیں راہِ صبر و حق کی تلاش
    تری مثال ہے جب رہنما، سلام علیک

    ترے طفیل مِیں، حسرت بھی ہو شہیدِ وفا
    یہی دعا ہے، یہی مدّعا، سلام علیک
     
    ملک بلال، نعیم اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیک یا سید الشہداء و یا سید الشباب اھل الجنۃ
     
    ملک بلال، غوری اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    (محمد علی جوہر)


    بیتاب کر رہی ہے تمنّائے کربلا
    یاد آ رہا ہے بادیہ پیمائے کربلا

    ہے مقتلِ حسین میں اب تک وہی بہار
    ہیں کس قدر شگفتہ یہ گلہائے کربلا

    روزِ ازل سے ہے یہی اک مقصدِ حیات
    جائے گا سر کے ساتھ، ہے سودائے کربلا

    جو رازِ کیمیا ہے نہاں خاک میں اُسے
    سمجھا ہے خوب ناصیہ فرسائے کربلا

    مطلب فرات سے ہے نہ آبِ حیات سے
    ہوں تشنۂ شہادت و شیدائے کربلا

    جوہر مسیح و خضر کو ملتی نہیں یہ چیز
    اور یوں نصیب سے تجھے مل جائے کربلا
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    یزید آج بھی بنتے ہیں لوگ کوشش سے
    حسین خود نہیں بنتا خدا بناتا ہے
    ۔۔۔بہت خوب ، زبردست ۔۔۔جزاک اللہ
    السلام علیک یا سید الشہداء و یا سید الشباب اھل الجنۃ
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. پاکیزہ
    آف لائن

    پاکیزہ ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جولائی 2009
    پیغامات:
    249
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    میرا خدا جسے اوجِ کمال دیتا ہے
    اسے بتولّ کی چوکھٹ پہ ڈال دیتا ہے
    پرکھنا ہو جو کسی کو تو یا حسینّ کہو
    یہ وہ نام ہے جو شجرے کھنگال دیتا ہے

    پیر نصیرگولڑوی
     
    ملک بلال اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    کربلا - انور شعور

    مدینے کے مسافر جان دینے کربلا آئے
    تمام آسائشیں تج کر بہ تسلیم و رضا آئے

    نہیں ہوتا کوئی آسان راہِ عشق طے کرنا
    سفر میں ہر قدم پر مرحلے صبر آزما آئے

    بھلا ہر کس و ناکس کو بھی یہ توفیق ہوتی ہے؟
    فدا ہونے کی خاطر آئے تو اہلِ وفا آئے

    سما سکتی نہیں الفاظ میں مظلومیت ان کی
    شہیدوں پر غم و رنج و الم بے انتہا آئے

    ہمیں بھی کاش آ جائے یہ جینا اور یہ مرنا
    تمنا اے شعور اس کے سوا ہونٹوں پہ کیا آئے

    خدائی آج بھی ہے منتظر مشکل کشائی کی
    کوئی مردِ خدا اس دور میں بھی اے خدا آئے

    یزیدِ وقت نے دنیا جہنم میں بدل دی ہے
    ضرورت ہے کہ پھر کوئی زعیمِ کربلا آئے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں