1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حسن مرہون جوش بادۂ ناز --- فیضؔ

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏30 نومبر 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    حسن مرہون جوش بادۂ ناز
    عشق منت کش فسون نیاز
    دل کا ہر تار لرزش پیہم
    جاں کا ہر رشتہ وقف سوز و گداز
    سوزش درد دل کسے معلوم
    کون جانے کسی کے عشق کا راز
    میری خاموشیوں میں لرزاں ہے
    میرے نالوں کی گم شدہ آواز
    ہو چکا عشق اب ہوس ہی سہی
    کیا کریں فرض ہے ادائے نماز
    تو ہے اور اک تغافل پیہم
    میں ہوں اور انتظار بے انداز
    خوف ناکامئ امید ہے فیضؔ
    ورنہ دل توڑ دے طلسم مجاز ​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں