1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جمعۃ الوداع مبارک ۔۔۔۔۔ الوداع رمضان

'مبارک باد' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏24 جولائی 2014۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG][​IMG][​IMG]
    [​IMG][​IMG][​IMG]
    [​IMG]
    تمام اہلِ ایمان کو جمعۃ الوداع مبارک ہو
    [​IMG]
    رمضان میں ذکر اللہ کرنے والے کو بخش دیا جاتا ہے اور اس ماہ میں اللہ سے مانگنے والا محروم نہیں رہتا .( شعبہ الا ایمان ، حدیث 3628 )
    [​IMG]
    آج جمعۃ المبارک کا دن ہے، دعاؤں کی قبولیت کا دن،میں اللہ تعالی سے دعا کرتی ہوں کہ آپکو، آپکی فیملی کو ہمیشہ اچھی صحت اور اچھی زندگی میں*رکھے۔۔۔آپکے تمام جان و مال میں خوبصورت کامیابیاں، بابرکات کثیر،عزت و عقل، ایمانِ کامل، صحت، رزق، علم ، لمبی زندگی اور زندگی کی تمام خوشیاں جنکی آپکو خواہش ہو، اللہ تعالی آپکو سب عطا فرمائے۔۔۔آمین یا رب العالمین​

    اپنی دعاؤں میں ہمیشہ سبکو یاد رکھیئے۔۔۔
    [​IMG]
    [​IMG][​IMG][​IMG]
    [​IMG]
    رمضان کریم کا مبارک مہینہ اب ہمارے پاس کچھ ہی دن کا مہمان ہے

    [​IMG]
    قلب عاشق ہے اب پارہ پارہ
    الوداع الوداع ماہ رمضان

    کلفت ہجر و فرقت نے مارا
    الوداع الوداع ماہ رمضان

    تیرے آنے سے دل خوش ہوا تھا
    اور ذوق عبادت بڑھا تھا

    آہ! اب دل پہ ہے غم کا غلبہ
    الوداع الوداع ماہ رمضان

    تیری آمد یہ جو خوش ہو رخصت
    پر کرے غم ملے اس کو جنت

    یہ حدیث مبارک میں آیا
    الوداع الوداع ماہ رمضان

    مسجدوں میں بہار آگئی تھی
    جوق در جوق آتے نمازی

    ہو گیا کم نمازوں کا جذبہ
    الوداع الوداع ماہ رمضان

    بزم افطار سجتی تھی کسی !
    خوب سحری کی رونق بھی ہوتی

    سب سماں ہوگیا سونا سونا
    الوداع الوداع ماہ رمضان

    تیرے دیوانے اب رو رہے ہیں
    مضطرب سب کے سب ہورہے ہیں

    ہائے اب وقت رخصت ہے آیا
    الوداع الوداع ماہ رمضان

    تیرا غم سب کو تڑپا رہا ہے
    آتش، شوق بھڑکا رہا ہے

    پھٹ رہا ہے ترے غم میں سینہ
    الوداع الوداع ماہ رمضان

    یاد رمضان کی تڑپا رہی ہے
    آنسوؤں کی جھڑی لگ گئی ہے

    کہہ رہا ہے یہ ہر ایک قطرہ
    الوداع الوداع ماہ رمضان

    دل کے ٹکڑے ہوئے جارہے ہیں
    تیرے عاشق مرے جارہے ہیں

    رو رو کہتا ہے ہر اک بچارہ
    الوداع الوداع ماہ رمضان

    حسرتا ماہ رمضان کی رخصت
    قلب عشاق پر ہے قیامت

    کون دے گا انہیں اب دلاسہ
    الوداع الوداع ماہ رمضان

    کوہ غم آہ ! ان پر پڑا ہے
    ہر کوئی خون اب رو رہا ہے

    کہہ رہا ہے یہ ہر غم کا مارا
    الوداع الوداع ماہ رمضان

    تم پہ لاکھوں سلام مہ رمضان
    تم پہ لاکھوں سلام ماہ غفراں

    جاؤ حافظ خدا اب تمہارا
    الوداع الوداع ما ہ رمضان

    نیکیاں کچھ نہ ہم کر سکے ہیں
    آہ! عصیاں میں ہی دن کٹے ہیں

    ہائے! غفلت میں تجھ کو گزارا
    الوداع الوداع ماہ رمضان

    واسطہ تجھ کو میٹھے نبی کا
    حشر میں ہم کو مت بھول جانا

    روز محشر ہمیں بخشوانا
    الوداع الوداع ماہ رمضان

    جب گزر جائیں گے ماہ گیارہ
    تیری آمد کا پھر شور ہوگا

    کیا مری زندگی کا بھروسہ
    الوداع الوداع ماہ رمضان

    ماہ رمضان کی رنگین ہواؤ!
    ابر رحمت سے مملو فضاؤ

    لو سلام آخری اب ہمارا
    الوداع الوداع ماہ رمضان

    کچھ نہ حسن عمل کرسکا ہوں
    نذر چند اشک میں کررہا ہوں

    بس یہی ہے مرا کل اثاثہ
    الوداع الوداع ماہ رمضان

    ہائے عطار، بدکار کاہل
    رہ گیا یہ عبادت سے غافل

    اس سے خوش ہو کے ہونا ورنہ
    الوداع الوداع ماہ رمضان

    سال آئندہ شاہ حرم تم
    کرنا عطار پر یہ کرم تم

    تم مدینے میں رمضان دکھانا
    الوداع الوداع ماہ رمضان

    اللہ تعالی ہمیں اس مبارک مہینے کے باقی دنوں میں بھی اپنی عبادت کرنے اور اسکی رحمتیں سمیٹنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
    [​IMG]اہل ایمان کو جمعۃ الوداع مبارک[​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]

    معاف کرنا کہ گر کچھ کمی ہو میری آنکھوں میں گر کچھ نمی ہو
    مفتی حق کب ادا یہ ہؤا ہے ماہِ رمضان کو الوداع ہے
    کیا خبر تجھکو پھر پاؤں گا میں اپنے عصیاں کو دھو پاؤں گا میں
    زندگی کا بھروسہ ہی کیا ہے ماہِ رمضان کو الوداع ہے
    ہم نے ملکِ خداداد پایا تھی اسی ماہ کی برکت خدایا
    یہ جو قائم ہے تیری عطا ہے ماہِ رمضان کو الوداع ہے
    ہم جو بھولے تھے قرآں خدایا اس ہی رمضاں میں سننے کو پایا
    جاری رکھنا سفر یہ دعا ہے ماہِ رمضان کو الوداع ہے
    شان ِ رمضان کیسے بتاؤں لیلتہ القدر بھی اس میں پاؤں
    فہم ِ قرآں بھی کچھ کچھ ملا ہے ماہِ رمضان کو الوداع ہے
    دل کی وادی میں آہ وبکا ہے ماہِ رمضان کو الوداع ہے
    اب ملے نہ ملے کیا پتہ ہے ماہِ رمضان کو الوداع ہے

    [​IMG]
    [​IMG]
    رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اپنی تمام تر رحمتوں برکتوں سمیت ہم سے جدا ہونے کو ہے۔ اس مقدس ماہ صیام کے اختتام کے موقع پر میری اللہ عزوجل سے التجا ہے کہ وہ اس مقدس ماہ میں ہماری کی گئی عبادات کو شرفِ قبولیت بخشے۔ ہماری کی گئی دعائوں کو قبول کرے۔ اللہ کرے ہمارا کیا گیا ہر نیک عمل اللہ کی بارگاہ میں مقبول ہو۔آمین
    اور اس مبارک مہینے میں جو جو ہم سے بچھڑ گئے ہیں اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے آمین۔
    اے اللہ ہم تیرے شکر گزار ہیں کہ تو نے ہمی‫‫ں رمضان کا مہینہ نصیب کیا اوراگر اس کا حق ادا کرنے میں ہم سے کوئی کمی رہ گئی ہوتو اپنی رحمت سے درگزر فرما۔ آمین

    [​IMG]
     
    شہباز حسین رضوی، ماجداکرام اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  3. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں