1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایک یہودی عالم کی وصیت کون سی چیز اسے شراب و خمیر والی زمین سے تکلیف اور بھوک کی سرزمین کی طرف لے آئ

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالمطلب, ‏28 اپریل 2016۔

  1. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    مدینے کے نواح میں بسنے والے یہودی قبیلے بنو قریظہ کے ایک شخص کا بیان ہے کہ اسلام سے چند سال پیشتر شام کا ایک یہودی جسے ابن الہیبان کہا جاتا تھا، ہمارے پاس آیا، اللہ کی قسم پانچ وقت کی نماز نہ پڑھنے والوں میں ہم نے اس سے بہتر کوئی نہیں دیکھا۔ خشک سالی میں ہم اس سے دعا کرنے کو کہتے تو وہ پہلے ہم سے صدقہ دلاتا۔ پھر ہمیں ساتھ لے کر باہر نکلتا اور بارش کی دعا کرتا۔ اللہ کی قسم وہ اپنی جگہ سے نہ ہٹتا حتیٰ کہ بادل آتے اوربارش برسنے شروع ہو جاتی۔ اس نے کئی مرتبہ ایسا کیا۔ پھر اس کی موت قریب آ گئی۔ اس کو جب اپنے مرنے کا علم ہوا تو کہا ’’اے گروہِ یہود! کیا تم جانتے ہو کہ کون سی چیز مجھے شراب و خمیر والی زمین سے تکلیف اور بھوک کی سرزمین کی طرف لے آئی؟‘‘ ہم نے جواب دیا ’’تمہی بہتر جانتے ہو‘‘۔ میں اس شہر میں اس لئے آیا تھا کہ ایک نبی کے ظہور کا انتظار کروں جس کا زمانہ قریب ہے۔ یہ شہر اس کی ہجرت گاہ ہے۔ مجھے تمنا تھی کہ وہ مبعوث ہو اور میں اس کی پیروی کروں۔ اب تمہارے لئے اس کا زمانہ قریب ہے۔ پس اے گروہِ یہود! ایسا نہ ہو کہ اس کی طرف کوئی اور تم پر سبقت لے جائے۔ وہ ذاتِ مبارک خونریزی پر بھی مجبور ہو گی۔ مخالفوں کی عورتیں اور بچے بھی اس کے قیدی بنیں گے۔ یہ باتیں تمہیں اس پر ایمان لانے سے نہ روک دیں‘‘۔پھر جب کئی سال بعد رسولؐ نے بنو قریظہ کا محاصرہ کیا تو یہودی نوجوانوں نے اپنے بزرگوں سے کہا کہ یہ تو وہی نبی ہے جس کی خبر ابن الہیبان نے دی تھی۔ بوڑھے یہودی نہ مانے لیکن نوجوانوں نے اصرار کیا کہ صفات کے لحاظ سے یہ وہی ہے۔ پھر وہ آئے اور انہوں نے اسلام اختیار کر لیا۔ ان نوجوانوں میں ثعلبہ بن سعید، اَسِید بن سعید اور اسد بن عبید شامل تھے۔ بنو قریظہ کو غداری کی سزا دی گئی تو ان نوجوانوں کی جانیں، اموال و املاک اور اہل و عیال محفوظ رہے۔
    (ابن ہشام)

    aik-yahoodi-.jpg
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    GBU
     
    عبدالمطلب اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ
    سلامت رہیں
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    آمین
    خوش و سلامت رہیئے آمین
     
  5. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ محترم
    آمین ۔۔ جذاک اللہ خیر
    خوش و سلامت رہیئے آمین
     
    پاکستانی55 اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں