1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اگر آپ کا موبائل فون گم یا چوری ہو جائے تو بالکل بھی پریشان نہ ہوں بلکہ صرف یہ ایک کام کر لیں

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از کنعان, ‏6 اکتوبر 2017۔

  1. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    اگر آپ کا موبائل فون گم یا چوری ہو جائے تو بالکل بھی پریشان نہ ہوں بلکہ صرف یہ ایک کام کر لیں
    01 اکتوبر 2017

    نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) اس ٹیکنالوجی کے دور میں موبائل فون کا گم ہو جانا کسی بھی شخص کے لیے سب سے بڑا صدمہ قرار پا چکا ہے اور اکثراوقات اس صدمے کی وجہ موبائل فون کا مہنگا ہونا نہیں بلکہ اس میں موجود ڈیٹا، فون نمبر اور دیگر ضروری چیزیں ہوتی ہیں۔ تاہم اینڈرائیڈ اور ایپل فونز استعمال کرنے والے اگر کچھ پیشگی احتیاطی تدابیر کرلیں تو اس صدمے سے بچ سکتے ہیں۔


    انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جو لوگ ایپل کے آئی فونز استعمال کر رہے ہیں انہیں لازمی معلوم ہونا چاہیے کہ ان کا ایپل آئی ڈی کیا ہے جس کے ذریعے انہوں نے اپنے فون میں سائن اپ کیا تھا۔ اگر آپ کا آئی فون گم ہو جاتا ہے تو یہ واحد چیز ہے جو اسے تلاش کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔ آئی ڈی محفوظ کرنے کے بعد آپ سیٹنگز میں جا کر ’فائنڈ مائی آئی فون‘ (Find my iPhone) کا فیچر ان ایبل کر لیں۔ یہ فیچر آن کرنے سے آپ فون گم ہونے کی صورت میں جی پی ایس کے ذریعے اس کا سراغ لگا سکیں گے۔ یہ فیچر ان ایبل کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے:

    Settings=> Tap on your Apple ID=> Tap iCloud=> Scroll down for ‘Find my iPhone’=> Enable
    اب اگر آپ کا فون گم ہو جاتا ہے توکسی بھی کمپیوٹر پر www.icloud.com پر جائیے اور اپنے ایپل آئی ڈی کے ذریعے اس میں لاگ ان ہو جائیے۔ یہ وہی آئی ڈی ہو گا جس کے ساتھ آپ نے آئی فون میں سائن اپ کیا تھا۔ یہاں آپ کو ’فائنڈ مائی آئی فون‘ کا آپشن ملے گا۔ اس سے نقشے کے ذریعے آپ کو اپنے فون کی لوکیشن دکھا دی جائے گی۔


    تاہم یہ صرف اسی صورت میں ممکن ہو گا اگر آپ کے گمشدہ فون پر انٹرنیٹ آن ہو۔ دوسری صورت میں یہاں آپ کو وہ جگہ دکھائی جائے گی جہاں آخری بار آپ کا فون انٹرنیٹ سے منسلک ہوا ہو گا۔ یہاں سے آپ موبائل فون کی گھنٹی بجا کر اسے گھر میں تلاش کر سکتے ہیں اور اگر وہ چوری ہوا ہے تو اسے یہیں سے ’لاسٹ موڈ‘ پر بھی ڈال سکتے ہیں۔
    اس طرح آپ کے گمشدہ آئی فون کی لاکڈ (Locked) سکرین پر آپ کا نمبر ظاہر ہو جائے گا اور جسے بھی وہ ملے گا وہ اس نمبر پر آپ سے رابطہ کر سکے گا۔ آخری کام جو آپ یہاں سے کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ آپ اپنے فون میں موجود تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کر سکتے ہیں تاکہ وہ کسی اور کے ہاتھ نہ لگ سکے۔

    اگر آپ اینڈرائیڈ فون استعمال کر رہے ہیں تو اس میں بھی معمولی تبدیلی کے ساتھ یہی چیز موجود ہے۔ اینڈرائیڈ میں ’فائنڈ مائی ڈیوائس‘ (Find my Device) کا آپشن ہوتا ہے جسے آپ درج ذیل طریقے سے ان ایبل کر سکتے ہیں:

    Settings=> Security and Fingerprints=> Device Administrators=> Enable Find my device

    اس کے بعد جب بھی آپ کہیں باہر جائیں تو فون کی جی پی ایس سروس آن کر لیں تاکہ فون جس طرف بھی جائے ان جگہوں کی معلومات محفوظ ہوتی رہیں۔ اگر آپ کا اینڈرائیڈ فون گم ہو جاتا ہے تو کسی بھی کمپیوٹر سے www.google.com/android/find پر جائیں۔ یہاں آپ سے وہ گوگل اکاﺅنٹ مانگا جائے گا جس کے ذریعے آپ نے اس فون میں سائن اپ کر رکھا تھا۔ گوگل اکاﺅنٹ داخل کرنے پر آپ کو نیٹ ورک دکھایا جائے گا جس پر فوج رجسٹرڈ ہے۔ آپ وہاں سے ڈیوائس منتخب کریں جو گم ہوئی ہے۔ اگر اس وقت آپ کے گمشدہ فون پر جی پی ایس آن ہوا تو یہاں آپ کو نقشے کے ذریعے اس کی موجودگی کی جگہ دکھا دی جائے گی۔


    یہاں ایک ریموٹ لاکنگ (Remote locking) کا آپشن بھی موجود ہے جس کے ذریعے آپ فون کو لاک کر سکتے ہیں۔ یہاں سے اینڈرائیڈ فونز کا ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے اور اگر وہ گھر میں ہی کہیں گم ہوئے ہیں تویہاں سے ان کی بیل بجا کر ان کی موجودگی کی جگہ کا پتہ بھی چلایا جا سکتا ہے۔
     
    عثمان غنی آسؔی، زنیرہ عقیل اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں