1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ايک اور امريکی منصوبہ

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از فواد -, ‏11 ستمبر 2015۔

  1. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    [​IMG]

    نیشنل لائبریری آف پاکستان میں لنکن ریڈنگ لاؤنج کا افتتاح

    امریکہ سفیر ڈیوڈ ہیل اور وفاقی وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے نیشنل لائبریری آف پاکستان میں لنکن ریڈنگ لاؤنج (ایل آر ایل) کا افتتاح کیاجسکی حال ہی میں تزئین و آرائش کی گئی ہے ۔ کارنر میں لوگوں کو کتابوں، رسائل، ویڈیوز، ٹیک بار، ای بکس، اور ای لائبریری یو ایس اے تک مفت رسائی دی گئی ہے۔کارنر میں آنے والے افراد کو ای لائبریری یو ایس اے کے ذریعے ڈیٹا بیس کے بہت بڑے ذخیرے تحقیقی جرائد، الیکٹرانک کتب، اخبارات میں شائع ہونے والے مضامین اور ملٹی میڈیا مواد تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ امریکی سفارتخانہ کے اشتراک سے کارنر عوام کیلئے ماہانہ بنیادوں پر پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے جس کا مقصد انگریزی زبان کی تعلیم، ایجوکیشن یو ایس اے کے ذرائع، یو ایس ایلومینائی،ثقافتی پروگراموں اور امریکہ کے بارے میں دیگر معلومات فراہم کرنا ہے۔

    امریکی سفیر ڈیوڈہیل نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ امریکی سفارتخانہ کیلئے نیشنل لائبریری آف پاکستان کے ساتھ اس خوبصورت لنکن ریڈنگ لاؤنج کے سلسلے میں اشتراک کار باعث افتخار ہے۔ انہوں نےکہا کہ یہ اور اس جیسے دیگر منصوبے اس اہمیت کی عکاسی کرتے ہیں جو دونوں ممالک تعلیم کے شعبے کو دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس لاؤنج کے ذریعہ طلباء، محققین اورعام لوگوں کو اکیسویں صدی کی تخلیقی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کے علاوہ باہمی میل جول اور اشتراک کار کے زیادہ مواقع میسر آئیں گے۔

    نیشنل لائبریری آف پاکستان میں قائم لنکن ریڈنگ لاؤنج کو تزئین و آرائش کے بعد گزشتہ دنوں کھولا گیا۔ ۲۰۰۷ سے قائم یہ لاؤنج نیشنل لائبریری آف پاکستان اور امریکی سفارتخانہ کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

    امریکی سفارتخانہ پاکستان بھر کی لائبریریوں، جامعات اور ثقافتی اداروں میں قائم ۱۸ لنکن کارنرز کا انصرام سنبھالے ہوئے ہے جہاں مختلف پاکستان اداروں کے ساتھ مل کر ریسورس سنٹر اور تقریبات کے انعقاد کی جگہ فراہم کی جاتی ہے۔ یہ لاؤنج امریکیوں اور پاکستانیوں کو ایک آزاد مکالمہ کیلئے ایک ایسا پلیٹ فارم بھی فراہم کرتے ہیں جس سے باہمی رواداری اور لوگوں کے مابین تعلقات فروغ پاتے ہیں۔ لنکن ریڈنگ لاؤنج ان اٹھارہ لنکن کارنرز میں سے ایک ہے جن سے طلباء، ماہرین تعلیم ، صحافی، محققین اور پاکستانی نوجوان استفادہ کرتے ہیں۔

    لنکن کارنر کے بارے میں مزید جاننے کیلئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے۔

    https://pk.usembassy.gov/education-culture/lincoln-corners/.

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/
     
  2. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    [​IMG]

    یو ایس ایڈکی اعانت سے بلوچستان زرعی ترقیاتی منصوبے سے ۱۶۰۰۰ گھرانوں کی آمدنی میں بہتری

    امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) اور خوراک و زراعت کے عالمی ادارہ (ایف اے او) نے یوایس ایڈ کے مالی تعاون سے ۳۲ ملین ڈالر مالیت کے بلوچستان زرعی منصوبے کی کامیاب تکمیل کی مناسبت سے ایک مشترکہ تقریب کا انعقاد کیا۔ اس منصوبے پر ایف اے اونے عملدرآمد کیا تھا۔ اس منصوبے کے دائرہ کار میں صوبہ بلوچستان کے آٹھ اضلاع اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات میں زرعی ترقیاتی سرگرمیاں شامل تھیں

    یوایس ایڈ پاکستان کے مشن ڈائریکٹر جان گرورک نے اسلام آباد میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوایس ایڈ کو بلوچستان میں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے حکومت، مقامی لوگوں اور ایف اے او کے ساتھ اشتراک پر فخر ہے۔ "ہمیں اس منصوبے کے تحت متعلقہ علاقوں میں لوگوں کے روزگار میں زبردست بہتری رونما ہونے پر خوشی ہے۔"

    یو ایس ایڈ نے اس منصوبے ذریعے ۸۲۶ سماجی تنظیمیں قائم کیں ،جن سے سولہ ہزار گھرانوں کی آمدنیوں میں اضافہ ہوا۔ اس منصوبے نے مقامی آبادیوں اور کاشتکاروں کو اپنی فصلوں اور مویشیوں کی پیداوار، ان کی فروخت اور آمدن بڑھانے میں مدد دی۔ کاشتکاروں نے جانورپالنے کے نت نئے طریقوں، مویشیوں کی بہتر نسلوں ، بہتر بیجوں اور پانی کا انتظام و انصرام کرنے کے زیادہ باکفایت طریقوں کے بارے میں سیکھا۔ اس منصوبے سے کاشتکاروں کو مقامی تنظیمیں ، منڈی میں کاشتکاروں کے اجتماعات اور اشیاء کی درجہ بندی، انھیں ڈبوں میں محفوظ کرکے منڈی میں فروخت کرنے کیلئے باہمی انجمنیں قائم کرنے اور انھیں تربیت فراہم کرنے،نیز ان اشیاء کو بہتر داموں خریدنے والی منڈیوں کی تلاش میں بھی مدد ملی

    اس منصوبے سے آمدن والی سرگرمیوں اور صوبے کی زرعی پالیسیوں میں خواتین کی شمولیت بڑھانے، نیز منڈی کی بنیاد پر اور مقامی آبادیوں کی شمولیت پر مبنی سرمایہ کاری کیلئے قانونی اور نگرانی کیلئے ڈھانچے کے قیام میں بھی مدد ملی۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/
     
  3. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    امریکی محکمہ زراعت کی پاکستانی زرعی برآمدات میں اضافہ کیلئےاعانت

    اسلام آباد (۲۲ ِ مارچ ، ۲۰۱۷ء)__ امریکی محکمہ زراعت نے حکومت پاکستان کی زرعی تجارت میں اضافہ کی کوششوں میں اعانت کے لیے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے ساتھ مل کر گذشتہ چھ برس میں فاصلاتی تربیت کے ایک پروگرام میں چالیس لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ۔ اِس پروگرام کا مقصد پاکستان کی بین الاقوامی تجارت کے قواعد وضوابط پر عمل پیرا ہونے کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے تاکہ برآمدات میں اضافہ کرکے خام ملکی پیداوار بڑھائی جائے۔

    امریکی محکمہ زراعت اور اس کے اشتراک ِ کار ، سینٹر فار ایگرکلچر اینڈبائیو سائنس انٹرنیشنل اورٹیکساس اے اینڈ ایم یو نیورسٹی نے ملکر فا صلاتی تربیت کے پروگرام (ایس پی ایس) کا آغاز کیا جس کا مقصد پاکستان میں پودوں اور زرعی پیداوار کی صحت و صفائی سے متعلق آگہی وشعور میں اضافہ کرنا تھا۔ اس پروگرام اور آن لائن موڈیولز کی مدد سے نباتات اور حیوانات کی صحت و صفائی کے مروجہ بین الاقوامی معیار سے متعلق تیس پاکستانی زرعی ماہرین اور پلانٹ پروٹیکشن آفیسرز تربیت حاصل کررہے ہیں ۔ تربیت کے دوران میں حشرات سے بچاؤ ، معائنے ، علاج و معالجہ اور منڈی تک رسائی ایسے موضوعات پر خاص توجہ دی گئی ہے۔

    قونصلر برائے زراعت ڈیوڈ ولیمز نے اِس موقع پر کہا کہ درآمدات و برآمدات کے قوانین پر عملدرآمد بین الا قوامی خریداروں کی ضروریات کو پورا کرنے اورپاکستان کی مقامی زراعت اور صارفین کے تحفظ کے لیےانتہائی ضروری ہےاور ہمیں امید ہے کہ یہ کورسز پاکستان میں نباتات کی صحت و صفائی کے ماہرین کورہنمائی فراہم کریں گے۔

    ایس پی ایس تربیتی پروگرام کی پاکستان میں کامیابی کی بدولت فاصلاتی تربیت کے اِن ماڈیولزکو یوایس ایڈ کے نئے پروگرام "فوڈ سیفٹی نیٹ ورک" کےایک کلیدی حصہ کے طور پر شامل کر لیا گیا ہے اور اب اس کے نصاب میں غذائی تحفظ اور جانوروں کی صحت کے متعلق مضامین شامل کر نے کے بعد اسے مختلف بین الاقوامی زبانوں میں شا ئع کیا جائیگا ۔

    زراعت پاکستان کی معیشت کا دوسرا سب سے بڑا شعبہ ہے، جس کا خام ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں حصہ ۲۱فیصد سے زیادہ ہے۔ زراعت سب زیادہ روزگار فراہم کرنے والاشعبہ بھی ہے اورپاکستان کی مجموعی افرادی قوت کا۴۶فیصد زراعت سے منسلک ہے۔ دیہی علاقوں میں پاکستان کی تقریباً ۶۲فیصد آبادی کے لئے زراعت روز مرہ کی زندگی کے لئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ امریکی حکومت پاکستان میں زراعت کی پیداوار میں اضافے ، غذ ائی تحفط اور معاشی اہداف کے حصول کے لیے پاکستانی سائنسدانوں اور کاشتکاروں کو اعانت فراہم کرتی ہے ۔ ۲۰۰۲ءسے ۲۰۱۵ ءکے دوران امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی نے پاکستانی میں زرعی شعبے کے لیے تین سو پچاس ملین ڈالرسے زیادہ کی رقوم مختص کی۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  4. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    یو ایس ایڈ پاکستان کو مکئی کے بیجوں کی پیداوار میں خود کفیل بنائے گا

    اسلا م آباد (۱۱ اپریل، ۲۰۱۷ء) __ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی ڈپٹی مشن ڈائریکٹر جولی چین اور وزیر برائےقومی غذائی سلامتی و تحقیق سکندر حیات خان بوسن نے مکئی کی پیداوار سے متعلق آج ایک قومی ورکشاپ کا افتاح کیا۔ ورکشاپ میں مکئی کے ان نئے بیجوں کی کارکردگی اجاگر کی گئی جو یو ایس ایڈ کے فنڈز سے چلنے والے ایگریکلچرل انوویشن پروگرام (اے آئی پی) کے تحت گذشتہ سال بیس پاکستانی زرعی تحقیقی ادارں اور زرعی بیجوں کی پاکستانی کمپنیوں کو نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر میں فراہم کئے گئے تھے۔ مکئی کے بیجوں کی ان نئی اقسام سے پاکستان میں مکئی کے معیاری ہائیبرڈ بیج کی پیداوار تیزی سے پھیلی ہے۔

    یو ایس ایڈ کے فنڈز سے چلنے والا ایگریکلچرل انوویشن پروگرام پچاس ہائیبرڈ اور اوپن پولینیٹڈ مکئی کی اقسام جو پاکستان کے ماحول سے مطابقت رکھتی ہیں، کی نشاندہی کے لئے پاکستان ایگریکلچر ریسرچ سینٹر (پی اے آر سی) کے ساتھ ملکر کام کررہا ہے۔ مکئی کے بیجوں کی یہ اقسام خشک سالی اور موسم کی حدت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کی گئی ہیں، جن سے غذائیت (مزید پروٹین، پروٹامن اے اور زنک) میں اضافہ ہوا ہے۔ ان اقسام سے کاشتکاروں اور صارفین دونوں کے لئے پیداواری صلاحیت اور غذائیت میں بہتری رونما ہوئی ہے۔

    ورکشاپ ان بیجوں کی ایک سالہ پیشرفت کا جائزہ لینے اور ۱۹۶۰ء کی دہائی جب امریکی اور پاکستانی سائنسدانوں نے پاکستان میں گندم کی میکسی پاک قسم متعارف کرائی تھی، سے جاری امریکہ۔پاکستان تعاون کے اعتراف میں منعقد کی گئی۔ ۱۹۶۱ء سے ۱۹۶۹ء کے دوران پاکستان میں گندم کی پیداوار میں ۲۵ فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

    یو ایس ایڈ کی ڈپٹی مشن ڈائریکٹرجولی چین نے کہا کہ مکئی کے بیجوں کی ان نئی اقسام کے ساتھ اب ہمارے پاس مقامی سیڈ کمپنیوں اور زرعی تحقیق کے سرکاری اداروں کے لئے مزید زیادہ قابل رسائی اور موسم کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور زیادہ غذائیت کے حامل مکئی کے بیج موجود ہیں۔ گزشتہ سال نئی بیجوں کی فراہمی اس تعاون کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے جو امریکہ پاکستان کو زرعی شعبے میں فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکئی کے ان بیجوں کی صلاحیت لاکھوں پاکستانی کسانوں کی زندگی میں بہتری کا موجب بنے گی۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے قومی غذائی سلامتی و تحقیق سکندر حیات خان بوسن نے پاکستانی کاشتکاروں کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی و تحقیق کا تبادلہ کرنے پر امریکہ کا شکریہ اا کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستانی ادارے ان بیجوں سے مستفید ہوں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ بیج کسانوں کو ان کے مقامی سپلائی اسٹور پر دستیاب ہوں۔

    ۲۰۱۳ء میں شروع کیا جانے والا ایگریکلچرل انوویشن پروگرام یو ایس ایڈ، انٹرنیشنل میز اینڈ ویٹ امپروومنٹ سینٹر اور پاکستان ایگریکلچر ریسرچ سینٹر کا منصوبہ ہے جو گندم، مکئی، چاول، مویشیوں، پھلوں اور سبزیوں کے لئے جدید ٹیکنالوجی کی حوصلہ افزائی اور فراہمی کے ذریعے زرعی پیداوار اور آمدنی میں اضافہ کے لئے کام کرتا ہے۔

    مزید معلومات کے لئے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجئے۔

    aip.cimmyt.org


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  5. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    فکری املاک کے حقوق کو پاکستان کی معاشی ترقی میں بنیادی اہمیت حاصل ہے، پاکستانی اور امریکی ماہرین


    اسلا م آباد (۲۴ ِاپریل، ۲۰۱۷ء) __ پاکستانی ماہرین تعلیم اور امریکی قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ فکری املاک کےحقوق (انٹیلکچول پراپرٹی رائٹس) سے پاکستان میں معاشی ترقی میں تیزی آئے گی کیونکہ ان حقوق سے جدت اور تخلیق کا تحفظ ہوتا ہے اور اُن کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ جدت اور تخلیق معاشی سرگرمیاں تیز کرنے میں کلیدی عوامل کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان سے صنعت کو روزگار کے نئے مواقع مہیا کرنے اور بین الاقوامی منڈی میں مسابقت میں مدد ملتی ہے۔

    اس حوالے سے آج نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، اسلام آباد میں کاروبار اور جدت طرازی کے لئے انٹیلکچول پراپرٹی رائٹس کی اہمیت کے موضوع پر ایک گول میز مباحثے میں مکمل اتفاق رائے پایا گیا،جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ پر خاص طور پر توجہ مرکوز کی گئی۔ مباحثے میں نسٹ کے ماہرین تعلیم، امریکی حکام اورایک پاکستان نژادامریکی شہری نے،جو انٹیلکچول پراپرٹی رائٹس کےماہر ہیں، نسٹ کیمپس میں انجینئرنگ اور کاروبار کے طالبعلموں کے ساتھ معاشی ترقی اورانٹیلکچول پراپرٹی رائٹس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

    تقریب میں آئی پی آر کے معروف ماہر حارث باجوہ نے، جو ایک پاکستانی نژادامریکی ہیں، کلیدی خطاب کیا۔ حارث باجوہ جنہوں نے گوگل، سام سنگ اور اے او ایل جیسی کمپنیوں کے لئے پیٹنٹس وضع کرنے اور اُن کے تحفظ کے لئے ایک عشرے سے زائد عرصہ تک کام کیا، کہا کہ انٹیلکچول پراپرٹی رائٹس نت نئی ایجادات کے لئے ایک زرخیز زمین کی مانندہیں اورسرکاری پالیسیوں کو اس عمل کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے۔

    واشنگٹن میں امریکی محکمہ تجارت کے ایک سینئر کمرشل لاء ایڈوائزر جان کے ڈکرسن نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور معاشی ترقی کو فروغ دینے میں انٹیلکچول پراپرٹی رائٹس کے کردار کو اُجاگر کیا۔

    تقاریر کے بعدحارث باجوہ اور جان کے ڈکرسن نےپاکستانی ماہرین تعلیم کے ساتھ ایک پینل مباحثے میں حصہ لیا۔ واشنگٹن، ڈی سی میں امریکہ کے پیٹنٹ اینڈ ٹریڈ مارک آفس کے اٹارنی ایڈوائزر امین امام نے بھی مباحثے میں شرکت کی۔

    نسٹ میں منعقد کی جانے والی یہ تقریب ۲۶ ِاپریل کو فکری املاک کے عالمی دن کو منانے کے سلسلے میں امریکی سفارتخانہ کے تعاون سے کی جانے مختلف سرگرمیوں کا حصہ ہے۔ امریکی سفارتخانہ ہر سال فکری املاک کے حقوق کے بارے میں شعور وآگہی بیدار کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرتا ہےاورانٹیلکچول پراپرٹی کا عالمی دن مناتا ہے ۔ ا مسال ان تقریبات کا موضوع’’جدت۔ زندگی میں بہتری ‘‘ہے جس کے ذریعہ دنیا کو بہتر بنانے والے غیر معمولی نئے خیالات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سرگرم عام لوگوں کو اجاگر کرناہے۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  6. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    جان گروک: نسٹ میں نیا سینٹر فار انرجی، انرجی انجینئرنگ میں پاکستان کے مستقبل کو ایک سمت دے گا

    اسلام آباد (۸ ِمئی ، ۲۰۱۷ء)__ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے سربراہ جان گروک اور وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے آج نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں نئے تحقیقی مرکزکا افتتاح کیا۔اس تحقیقی مرکزکی تعمیر امریکی حکومت کی اعانت سے کی گئی ہے۔

    پاکستان میں تعلیم کے شعبے کی مضبوطی اور توانائی کے بحران کے حل کی تلاش کے لیے دیر پاء امریکی تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے مشن ڈائر یکٹر جان گروک نےکہا کہ ان نئی عمارتوں میں پڑھائے جانے والے تعلیمی پروگرام پاکستان کے مستقبل کو ایک سمت دیں گے اور انرجی انجینئرنگ کے شعبے میں خواتین اور غیر مراعات یافتہ نوجوانوں کی کامیابی کے نئے معیار قائم کریں گے۔

    نو تعمیر شدہ چار منزلہ عمارت ساٹھ ہزار مربع فٹ پر محیط ہے اور اس میں پانچ کلاس رومز، توانائی کی آٹھ جدید تجربہ گاہیں، ایک سیمینار ہال، کانفرنس رومز ، دفاتر اور معذور افراد کے لیے لفٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔

    وفاقی وزیر خواجہ آصف نے امریکی عوام کی اعانت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس موقع پر کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ تحقیقی تجربہ گاہ کے لیے امریکی حکومت کی اعانت ، پاکستان میں تعلیمی معیار کی بہتری اور توانائی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ہماری کوششوں اور عزم کی عکاس ہے۔

    وفاقی وزیر نے دوسرے کئی منصو بوں بشمول زراعت اور پانی کے زخیرے کے لیے تعمیر کیے گئے گومل ذام اور کرم تنگی ڈیم میں اعانت فراہم کرنے پر بھی امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔

    نسٹ میں قائم یہ تحقیقی مرکزاعلیٰ تعلیم کے ادارے (ہائر ایجوکیشن کمیشن) کے تعاون سے عنقریب پاکستان میں پائیدار توانائی کا سب سے ممتاز تحقیقی ادارہ بن کر ابھرے گا۔ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے تعاون کو سراہتے ہوئے نسٹ کے ریکٹر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نوید زمان نے کہا کہ تعلیم کے فروغ میں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کا کردار قابل ستائش ہے۔ اس سنیٹر کے قیام سے ہنر یافتہ نوجوان تیار کرنے میں مدد ملے گی اور ٖ انجینئرنگ کے شعبے میں خواتین اور غیر مراعات یافتہ نوجوانوں کی شمولیت کا ایک نیا معیار قائم ہو سکے گا ۔

    یہ اقدام ، امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے پاکستان میں توانائی، پانی، زراعت اور غذائی تحفظ کے لیے اطلاقی تحقیق کے ایک سو ستائیس ملین امریکی ڈالر کے بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔

    تصاویر امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے فلکر پیٖج پر موجود ہیں

    ###

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  7. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    پاکستان کی سیکورٹی مضبوط بنانے کے لیے سرحدی چوکیوں کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح

    اسلام آباد (۱۲ ِمئی ، ۲۰۱۷ ء)__ جنرل ہیڈ کوارٹر ز راولپنڈی میں ڈی آئی جی ایف سی خیبر پختونخواہ بریگیڈیر محمد یو سف ماجوکا اورشعبہ انسدادِمنشیات ونفاذِقانون (انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ افئیرز) کی ڈائر یکٹر کیٹی اسٹا نا نے سرحدی چو کیوں کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ایف سی خیبر پختونخواہ نے شعبہ انسدادِمنشیات ونفاذِقانون کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکی سفارتخانہ کا انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ افئیرز ایک عشرے سے زیادہ عرصہ سے ایف سی کے ساتھ کھڑا ہےاور پاکستان کی مغربی سرحد پر قانون نافذ کرنے والےاداروں اور عام شہریوں کےجانی نقصانات ، سرحد پاردراندازی ، اسمگلنگ اور منشیات ،اغواء برائے تاوان اور دیگرجرائم کو کم کرنے میں اعانت فراہم کر رہا ہے۔

    یہ تقریب ۲۰۱۴ء میں شروع ہونے والے ایک کروڑ ڈالر لاگت کے تین سالہ منصوبے کے مکمل ہونے کی خوشی میں منعقد کی گئی جس میں پانچ کمپنی ہیڈ کوارٹرز ، تینتیس سرحدی چوکیوں کی تعمیر ، ۵۴حفاظتی چوکیوں کی تزئین و آرائش شامل تھی ۔ قبل ازیں ۵۵ لاکھ ڈالر کی لاگت سے ۵۴ سرحدی چوکیوں کی تعمیر جبکہ تیس تنصیبات کی تزئین و آرائش کی گئی۔

    تقریب میں انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ افئیرز اسلام آباد کی سربراہ کیٹی سٹانا نے پاکستان کی افغانستان کے ساتھ سرحد پر فر نٹیر کور کی بطور اولین دفاعی لائن کردارکی تعریف کی اور اس کے ساتھ تعاون کو قابل فخر قرار دیا ۔ کیٹی اسٹانا نے خاص طور پر شعبہ انسدادِمنشیات ونفاذِقانون کے تعاون سے چترال ، مہمند اور باجوڑ ایجنسی میں قائم سرحدی چوکیوں کا ذکر کیا جن سے ۲۰۱۴ ء سے ۲۰۱۶ء کے دوران کئی حملوں میں انسداد منشیات اور سرحد پار در اندازی روکنے میں مصروف عمل ایف سی اہلکاروں کی قیمتی جانوں کو محفوظ بنانے میں مدد ملی۔

    شعبہ انسدادِمنشیات ونفاذِقانون انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ رواں سال انسداد منشیات اہلکاروں کے تحفظ اور فاٹا اور پاک افغا ن سرحد پر ایف سی کی موجودگی بہتر بنانے کے لیے بلٹ پروف جیکٹس ، ہیلمٹ اور بم ڈسپوزل سوٹ کی فراہمی سمیت سازو سامان کی شکل میں پچاس لاکھ ڈالر مہیا کرے گا۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  8. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    امریکہ کی جانب سے پاکستان میں صحت کے بہتر نظام کیلئے مزید سرمایہ کاری

    اسلام آباد (۱۷ ِمئی ، ۲۰۱۷ء)__ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یوایس ایڈ) کے مشن ڈائریکٹر جان گرورک، وزارت قومی صحت کے سیکرٹری ایوب شیخ، ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر اسد حفیظ اور شعبہ صحت حکومت سندھ ڈاکٹر فضل اللہ پیچوہو نے حکومت امریکہ کی جانب سے پاکستانی عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مختص بجٹ میں اعانت کیلئے نئے منصوبے شروع کرنے کی غرض سے تین لیٹرز آف کمٹمنٹ پر دستخط کئے۔

    یو ایس ایڈ اور وزارت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کے درمیان طے پانے والے پہلے لیٹر آف کمٹمنٹ کا مقصد صوبے میں صحت وآبادی کے شعبے میں منصوبہ بندی اور اصلاح کو فروغ دینا، صحت سے متعلق سرکاری شعبہ کی مالی استعداد بڑھانا،محفوظ زچگی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور صحت کے شعبہ میں افرادی قوت ، بالخصوص ماہر دائیوں اور لیڈی ہیلتھ ورکرز، کو تیارکرناہے۔

    یو ایس ایڈ اور وزارت صحت حکومت سندھ کے درمیان دستخط کئے جانے والے دوسرے لیٹر آف کمٹمنٹ کا تعلق عوام کی صحت کے حوالے سے منصوبہ بندی میں معلومات فراہم کرنے کیلئے اعدادوشمارکے استعمال میں بہتری لانا ہے۔ امریکی اعانت سے اس محکمے کو صوبے بھر میں نگرانی کی صلاحیتوں کو مؤثربنانے اور ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ کے نگرانی اور جائزے کےشعبے کو ترقی دینے میں مدد ملے گی۔

    یوایس ایڈ اور ہیلتھ سروسز اکیڈمی کےمابین طے پانے والے تیسرے لیٹر آف کمٹمنٹ کے ذریعے اساتذہ کی ترقی ، مطلوبہ تحقیق، سابق طالب علموں کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے، بین الاقوامی ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے اور فاصلاتی تعلیم کے پروگرام وضع کرنے میں مدد ملے گی۔

    مشن ڈائریکٹر جان گرورک نے پاکستان کے شعبہ صحت کے حوالے سے امریکہ کے دیر پا عزم کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا کہ امریکی حکومت سمجھتی ہے کہ پاکستانی عوام پر سرمایہ کاری کرنااور ہر سطح پر ضروری خدمات کی فراہمی کیلئے حکومت پاکستان کی استعداد کو بہتر بنانا انسانی زندگیوں کو بچانے اور صحت کے حوالے سے بہتر نتائج حصول کے دو لازمی اجزاء ہیں۔

    وزارت قومی صحت کے سیکرٹری ایوب شیخ نے صحت کے شعبے میں حکومتوں کی سطح پر نئے پروگرام شروع کرنے اور تزویراتی سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرنے پر، جس سے قومی صحت پالیسی، خدمات، مالیات اور نگرانی میں بہتری آئے گی ، امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔

    فوٹو دیکھنے کیلئے درجہ ذیل پیج ملاحظہ کیجئے۔

    U.S. Embassy’s Flickr page.

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  9. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    امریکی سفارتخانہ کی جانب سے اسلام آباد پولیس اور پاکستان نیشنل پولیس بیورو کیلئے

    نفاذ قانون سے متعلق سازو سامان اور گاڑیوں کا عطیہ

    پاکستان پولیس کے اعلیٰ حکام نے اسلام آباد پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران نفاذ قانون اور انسداد دہشت گردی سے متعلق آلات وصول کئے۔دئیے گئے سازو سامان میں گاڑیاں، مواصلات کے آلات، یونیفارم اور کرائس ریسپانس ٹیم کا سازوسامان شامل ہے جس کی کل مالیت ایک ملین ڈالر سے زائد ہے۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس اشرف زبیر صدیقی تھے جب کہ امریکی سفارتخانہ کی نمائندگی ڈپٹی ریجنل سیکیورٹی آفیسر راب میئر نے کی۔

    یہ عطیات امریکی وزارت خارجہ کے انسداد دہشت گردی معاونت (اے ٹی اے) پروگرام کے زیر اہتمام فراہم کئے گئے۔اے ٹی اے پروگرام کے تحت دنیا بھر میں قانون نافذ کرنے والے افراد کو تربیت اور سازو سامان فراہم کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام کے تحت۲۰۰۳ سے وفاقی اور صوبائی سطح پر پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انسداد دہشت گردی کی صلاحیتیں نکھارنےاورپاکستان بھر سے تین ہزار سے زائد افسران کی تربیت فراہم کرنے کے علاوہ اس پروگرام کے آغاز سے اب تک لگ بھگ تین اعشاریہ تین ملین ڈالر کا سازو سامان مہیا کیا جا چکا ہے۔

    اس تقریب سے متعلق تصویریں آپ مندرجہ ذیل ویب سائٹ سے حاصل کر سکتے ہیں۔

    U.S. Embassy Flickr page.


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  10. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    پاک فضائیہ کےکیڈٹ کی یو ایس ایئرفورس اکیڈمی میں تربیت کے لئے امریکہ روانگی

    اسلا م آباد (۱۶ ِجون، ۲۰۱۷ء) __ پاک فضائیہ کے ۱۹ سالہ کیڈٹ محمد شاہ رخ خان یو ایس ایئرفورس اکیڈمی میں تربیت کے لئے امریکہ روانہ ہوگئے۔ انہیں امریکہ کی ایئرفورس اکیڈمی میں چار سالہ علمی و عسکری تربیت کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

    شاہ رخ نے امریکہ روانگی سے قبل کہا کہ وہ دنیا اور مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد سے سیکھنے کا موقع ملنے پر بے حد خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکی ایئرفورس اکیڈمی میں انجینئرنگ پڑھنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملٹری کے نقطہ نظر سے یہ میرے لئے عسکری مہارتوں میں بہترین کارکردگی دکھانےکا ایک موقع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں بہت کچھ سیکھا ہے اور امریکی ایئرفورس اکیڈمی سے انہیں مزید نئی اور مختلف چیزیں سیکھنے کا موقع ملے گا۔

    شاہ رخ ان بارہ طلبہ میں سے ایک تھے، جنہیں پاک فوج نے سروس اکیڈمی فارن اسٹوڈنٹ پروگرام میں شرکت کے مقابلے کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کے تحت شراکت دار ممالک غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل لڑکوں اور لڑکیوں کو باوقار امریکی ملٹری اکیڈمیز میں داخلے کے مقابلے کے لئے نامزد کرتے ہیں۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان نہایت اہم فوجی تعلقات کے پیش نظر پاکستان اُن بارہ ملکوں میں سے ایک ہے، جنہیں امریکی وزیردفاع نے ترجیحی ملک قرار دیا ہے۔

    فروری میں شاہ رخ اور دیگر کیڈٹس نے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ میں امیدواروں کی جسمانی اہلیت کے جائزے اور انٹرویوز کے مراحل مکمل کئے۔ جسمانی اہلیت کا معیار طاقت، پھرتی، تیزی اور بقاء کی جدوجہد کاایک امتحان ہوتاہے، جسے ملٹری اکیڈمیز میں جسمانی پروگرام کے لئے امیدوار کی اہلیت جانچنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ،جبکہ انٹرویوز کے دوران امیدوار پاکستان کی مسلح افواج میں سروس کے لئے اپنے کردار کی پختگی اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

    اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانہ میں مئی میں برگیڈیئر جنرل کینتھ ایکمین نے شاہ رخ کو مبارکباد پیش کی، امریکہ کے بارے میں اُنہیں کتابیں پیش کیں اور کولوراڈو میں یو ایس اے ایف اکیڈمی میں جانے سے متعلق مفید مشورے دیئے۔

    بریگیڈیئر جنرل کینتھ ایکمین کا ،جو یو ایس ایئرفورس اکیڈمی سے۱۹۹۱ء میں فارغ التحصیل ہوئے، کہنا تھا کہ وہ یہ بات بڑے وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ سروس اکیڈمی میں داخلے نے اُن کے فوجی کیریئر اور زندگی پر کتنے گہرے اثرات مرتب کئے۔ انہوں نے کہا ،" اکیڈمی سے میری یہ خوشگوار یاد وابستہ ہے کہ میں نے شراکتی ممالک کے بعض غیر معمولی ہم جماعتوں کے ساتھ اکیڈمی میں تعلیم و تربیت حاصل کی ، جن میں سے کئی نے اپنی سروسز اور دفاعی اداروں کی قیادت کی۔ " انہوں نے کہا کہ شاہ رخ کو ایک منفرد نقطہ نظر حاصل ہوگا اور وہ اپنے جماعت کو چیزیں مختلف زاویئے سے دیکھنے اور پاکستان اور پاک فضائیہ کو سمجھنے میں مدد کریں گے۔

    فی الو قت پاکستان کا ایک طالبعلم یونائیٹڈ اسٹیٹس نیول اکیڈمی میں، تین یونائیٹڈ اسٹیٹس ایئرفورس اکیڈمی میں اور چار یونائیٹڈ اسٹیٹس ملٹری اکیڈمی میں زیر ِتعلیم ہیں۔

    یو ایس اے ایف اکیڈمی میں بریگیڈیئر جنرل کینتھ ایکمین کے ہم جماعت مکرم کیو خان نے بھی ۱۹۹۱ء میں تربیت مکمل کی اور پاکستا ن ایئرفورس میں دس سال سے زائد عرصے خدمات سرانجام دیں۔

    مکرم خان کا کہنا ہے کہ کسی کیڈٹ کی زندگی میں یو ایس اے ایف اکیڈمی میں جانے سے زیادہ مفید تجربہ نہیں ہوسکتا۔ یہ تعلیم و تربیت انسان کو علمی، جسمانی اور جذباتی طور پر نفیس بناتی ہے اور رنگ و نسل، مذہب یا قومیت کے تعصب سے ماوریٰ بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس ایئرفورس اکیڈمی میں تربیت سے مجھے بطور ایک لڑاکا ہوا باز، گھریلو فرداور پاکستان کے ایک شادوخرم شہری کے ہمیشہ طاقت اور بصیرت ملی۔

    یونائیٹڈ اسٹیٹس ملٹری اکیڈمی کے بارے میں مزید معلومات کے لئے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجئے۔

    www.usma.edu

    یونائیٹڈ اسٹیٹس ایئرفورس اکیڈمی کے بارے میں مزید معلومات کے لئے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجئے۔

    www.usafa.af.mil


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  11. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور کی تبادلہ پروگرام میں شرکت کرنےوالےپاکستانی طالبعلموں کومبارکباد

    اسلام آباد (۷ جولائی ، ۲۰۱۷ء)__ امریکی حکومت کی اعانت سےجاری کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچنج اینڈ اسٹڈی پروگرام (یس) کےسابق طالب علموں نے رواں برس یس پروگرام کےتحت امریکہ جانے والے ۷۵ طالب علموں کے ساتھ وہاں اپنے قیام اورامریکی اسکولوں اور ثقافت کےحوالے سے اپنے تجربات بیان کئے ۔ یہ طالب علم ایک سالہ دورانیے کے یس تعلیمی تبادلہ پروگرام میں شرکت کے لیے عنقریب امریکہ روانہ ہوں گے۔

    امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور جوناتھن پریٹ نےاس پروگرام کے سابق اور امسال امریکہ جانے والے طالب علموں کے اعزاز میں اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے تبادلہ پروگرام کے شرکاء کوان کی تعلیمی کامیابیوں پرمبارکباد دی ۔

    امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور نے کہا کہ امریکہ میں غیرملکی طالب علموں کو خوش آ مدید کہناپرانی روایت ہے کیونکہ وہ ہمارے ملک اوروہاں کی درسگاہوں میں تنوع لاتے ہیں۔ امریکی سفارتخانہ مختلف تعلیمی اور پیشہ وارانہ پروگراموں کے تحت ہر سال ایک ہزار کے لگ بھگ پاکستانی طالب علموں کو مختلف امریکی جامعات میں تعلیم کے حصول کیلئے اعانت فراہم کرتا ہے۔

    آئی ای اے آر این کے زیراہتمام ۲۰۰۴ء سےلے کر اب تک ۹۰۰سے زائد پاکستانی طالب علم یوتھ ایکسچنج اینڈ اسٹڈی پروگرام (یس) میں شرکت کر چکے ہیں ۔

    آئی ای اے آر این کی کنٹری ڈائریکٹر فرح کمال نے کہا کہ یس پروگرام کے تحت نوجوان پاکستانی طالب علم قائدانہ صلاحیتوں ، سماجی خدمات کی لگن اورتنقیدی فکر جیسی مہارتوں کی تربیت حاصل کرتے ہیں جومستقبل میں ان کیلئے اور ان کی قوم کیلئے فائدہ مند ثابت ہونگی۔

    دوبارہ داخلے کےسیمیناراورروانگی سے قبل تعارفی تقریب کے دوران ۲۰۱۶ء کے یس پروگرام کے سابق طالب علموں نے ۲۰۱۷ء کے یس پروگرام کےشرکاء سےامریکہ میں اپنےقیام کےتجربات بیان کیےاورطلباء پر زوردیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے امریکہ میں سماجی خدمات اورغیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

    یوتھ ایکسچنج اینڈ اسٹڈی پروگرام(یس) کی سابقہ شریک درنایاب نے کہا کہ مجھے پروگرام میں شرکت کے بعد بہت اعتماد ملا۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام میں شرکت سے قبل میں اتنی پر اعتماد نہیں تھی مگر ابھی میرا اعتماد بہت بڑھا ہے۔ میں اس تبدیلی جس کا ذکر ہمیشہ کیا جاتا ہے کیلئے مکمل طور پر تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہوں جسکا سہرا یوتھ ایکسچنج اینڈ اسٹڈی پروگرام(یس) کو جاتا ہے۔

    تبادلہ پروگرام اور پاکستان میں امریکی سفارتخانہ کی سرگرمیوں کے بارے میں مزیدمعلومات کیلئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:

    http://pk.usembassy.gov.

    ###


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  12. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    امریکی تعاون سے تعمیرکردہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کی نئی عمارت کا افتتاح

    اسلام آباد (۱۳ ِجولائی ، ۲۰۱۷ء)__ امریکی سفارتخانے کے شعبہ انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ افئیرز (آئی این ایل) کے ڈپٹی ڈائر یکٹر مائیک مک کیون نے آئی این ایل کے تعاون سے مکمل ہونیوالے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے سپنہ تھانہ کمپاؤنڈ کی عمارت کے افتتاح کے حوالے سے ایک تقریب میں شرکت کی جس کا اہتمام خیبر پختونخواہ ہاؤس اسلام آباد میں کیا گیا۔ اس موقع پر آئی این ایل کے جانب سے سے فرنٹیئر کانسٹیبلری کے لئے وردیاں اور زرہ بکتر بھی فراہم کی گئیں۔

    دو اعشاریہ چھ ملین ڈالر سے زائد لاگت سے تعمیرشدہ سپنہ تھانہ کمپاؤنڈ میں۹۰۰ ایف سی اہلکاروں کے لیے دفاتر، رہائشی عمارت، بیرکس، میس ہالز، سنتری پوسٹس، اور چوکیوں کی تعمیر شامل ہے ۔ تقریب کے دوران آئی این ایل کے تعاون سے حال میں ایف سی کو مہیا کی گئی تین ملین ڈالر مالیت کی پندرہ سو حفاظتی جیکٹس اور ہیلمٹ، تیس ہزار وردیاں، پندرہ سو جوتے اور پندرہ ہزاربیلٹس کو بھی سراہا گیا۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر مائیک مک کیون نے حکومتی عملداری اور سیکورٹی کی فراہمی میں اضافے کے لیے ایف سی کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کہ سپنہ تھانے کی نو تعمیر شدہ عمارت کوہاٹ، پشاور اور خیبر ایجنسی کے سنگم پر واقع ہے اور یہ آئی این ایل کے تعاون سے دسمبر ۲۰۱۵ء اور مارچ ۲۰۱۶ء میں ایک اعشاریہ نو اور ایک اعشاریہ سات ملین امریکی ڈالر لاگت سے تعمیر ایف سی اور لیوی کمپاؤنڈ کے ساتھ واقع ہے۔

    کمانڈنٹ لیاقت علی خان نے اپنے خطاب میں امریکی حکومت اور آئی این یل کی اعانت اور موثر تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایف سی اور آئی این ایل کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔

    ۲۰۱۷ء میں اب تک مہیا کی گئی تین ملین امریکی ڈالر کی اعانت کے علاوہ رواں برس امریکی سفارتخانے کا شعبہ آئی این ایل فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی حفاظت اور فاٹا میں آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایک اعشاریہ پچتھر ملین امریکی ڈالر قیمت کے آرمرڈ پرسنل کیر ئیر بھی مہیا کر یگا۔

    آئی این ایل نوّے سے زائد مما لک میں جرائم، کرپشن، منشیات سے منسلک جرائم کے خاتمے، پولیس کے اداروں کی بہتری، اور ایک شفاف اور جوابدہ نظام کے لیے قوانین اور عدالتی نظام کی بہتری کے لیے اعانت فراہم کرتا ہے۔

    آئی این ایل سے متعلق مزید جاننے کے لیے ملاحظہ کیجئے:


    http://www.state.gov/j/inl/


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  13. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    امریکہ کی جانب سے پاک فوج کو دھماکہ خیز مواد کا پتہ چلانیوالے جدید آلات کی فراہمی

    امریکی سفارتخانہ کے دفتر دفاعی نمائندہ پاکستان نے پاکستان فوج کو دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کرنیوالے پچاس جدید ترین آلات" فیڈو ایکس ۳" فراہم کیے ہیں۔" فیڈو ایکس ۳ " ایک جدید ترین دستی آلہ ہے جس کی مدد سے پاکستانی فوجی دس سکینڈ سے بھی کم وقت میں کسی بھی چیز میں دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کا پتہ چلاسکیں گے۔ یہ جدید آلات ، پاکستان فوج کو پہلے سے مہیا کیے گئے آلات کے ساتھ استعمال کئے جائیں گے ،جو ملک بھر میں دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں استعمال ہو رہے ہیں اور دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی کے ذریعے قیمتی جانوں کو محفوظ بنانے میں مدد دے رہےہیں۔

    امریکی سفارتخانہ کے دفتر دفاعی نمائندہ پاکستان کے سربراہ بریگیڈئیر جنرل کینتھ ایکمن نے دہشتگری کے خاتمے ، بالخصوص پاک۔افغان سرحدی علاقوں میں امریکہ اور پاک فوج میں اشتراک ِ کار کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی دھماکہ خیز مواد کو غلط ہاتھوں سے دُور رکھنا سب کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ امریکی حکومت نے پاکستانی فوج کو بین الاقوامی معیار کی ٹیکنالوجی کے حامل یہ آلات فراہم کیے ہیں ۔ بم کو روکنے کا ایک بنیادی راستہ یہ ہے کہ بم بنانے والے شخص یا حملہ آور کو بم نصب کرنے سے قبل ہی پکڑلیا جائے۔ یہ آلات عوام کی حفاظت کے لیے پاکستان فوج کی جانب سےاستعمال کئےجانے والے پہلے سے موجود نظام میں مزید بہتری لائیں گے۔

    فیڈو آلات کی فراہمی امریکی حکومت کی جانب سے پاکستانی فوج کو مہیا کی جانے والی ایک سو اٹھائیس ملین امریکی ڈالر کی اعانت کے پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصدغیر قانونی دھماکہ خیز مواد کا تدارک ہے۔ دھماکہ خیز مواد کے خلاف پاکستان امریکہ پارٹنر شپ پروگرام میں ان آلات کے علاوہ بکتر بندگاڑیاں، بم ڈسپوزل روبوٹس، تربیت اور دھماکہ خیز مواد کے نمونو ں کے تفصیلی تجزئیے کے لیے ایک تجربہ گاہ کاقیام بھی شامل ہے۔

    فرائض کی انجام دہی کے دوران پاکستانی فوج کے اہلکاروں کی جانب سے پیش کی جانیوالی قربانیوں کے اعتراف میں پاکستان اور امریکہ اعضاء سے محروم ہونے والے افراد کی معاونت کےپروگرام میں بھی شراکت دار ہیں ۔ اس شراکت کے نتیجے میں جدید طبی سازوسامان اور تربیت کی فراہمی سےپاک فوج کےمیڈیکل ٹیکنیثنز مصنوعی اعضاء کی تیار ی کے ذریعے معذور ہونے والےافراد کی زندگی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔


    ###


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  14. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    [​IMG]

    یوایس ایڈ کی جانب سے آم کے پاکستانی برآمدکنندگان کو عالمی مسابقت کیلئے اعانت

    اسلا م آباد (۲۴ ِجولائی، ۲۰۱۷ء) __ یوایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر جیری بسن اور چیئرمین پاکستان زرعی ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) ڈاکٹر یوسف ظفرنے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یوایس ایڈ) میں ۲۴ جولائی کو منعقدہ "مینگو گالا" کے موقع پر ۱۳ کاشتکاروں کو آم کی درجہ بندی کرنے کے لیے ساڑھے سات لاکھ ڈالر مالیت کے مینگو گریڈرزحاصل کرنے کی راہ ہموار کی جس سے پاکستان میں آم کی پیداوار اور برآمد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

    نیپال کی سفیر سیوا لمسال ادھیکاری نے بھی آم کے پاکستانی شعبے کے بارے میں مزید جاننے کیلئے اسلا م آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہ اس تقریب میں شرکت کی ۔

    "مینگو گالا" کا انعقاد آم کے پاکستانی شعبے کے حوالے سے امریکہ کی وابستگی کی غمازی کرتا ہے۔ یہ تقریب سرکاری اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے متعلقہ فریقوں کو قریب لانے میں معاون ثابت ہو ا تاکہ آم کی برآمد کے حوالے سے رجحانات اور نئے مواقع پر بات چیت کی جاسکے۔ صف اول کے کاشتکاروں اور برآمد کنندگان نے پاکستان میں پیدا ہونے والے آموں کی متعدد اقسام کی نمائش کی۔

    یوایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر جیری بسن نے کہا کہ حکومت ِامریکہ یوایس ایڈ کی وساطت سےبین الاقوامی معیار اور برآمدی ضوابط کی تعمیل کو یقینی بناتے ہوئے آم کے پاکستانی کاشتکاروں کی نئی منڈیوں تک رسائی کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی آم کو زیادہ سے زیادہ مسابقت کے قابل بنانا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہم پُر اعتماد ہیں کہ ہماری شراکت داری سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، جدید ٹیکنالوجی اور منڈیوں میں مواقع کے ذریعے آم کی برآمد بڑھے گی ، جس سے پاکستانی کاشتکاروں اور برآمد کنندگان کی آمدن میں اضافہ ہوگا۔

    چیئرمین پاکستان زرعی ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) ڈاکٹر یوسف ظفر نےبھی پاکستان کی زرعی صنعت کے اس شعبےکیلئےامریکہ کی جانب سےفراخدلانہ اعانت فراہم کرنے کو سراہا۔

    یوایس ایڈ نے عالمی اور قومی منڈیوں میں تجارتی پیمانے پر پاکستان کی زراعت اور لائیواسٹاک کے شعبوں کی چاراشیاء گوشت، قیمتی اور بے موسمی سبزیوں، آموں اور سنگترے کی مسابقتی صلاحیت کو بڑھانے کی غرض سے ۲۰۱۵ء میں یوایس –پاکستان پارٹنرشپ فار ایگریکلچرل مارکیٹ ڈیویلپمنٹ کا آغاز کیا۔ یہ شراکت داری ترقی اور سرمایہ کاری کیلئے عمل انگیز کا کردار ادا کررہی ہے اور پاکستان کی زرعی اجناس کے کا شتکاروں، انھیں مصنوعات کی شکل دینے والوں، برآمدکنندگان اور صارفین کے درمیان تعاون کو فروغ دے رہی ہے۔

    یوایس ایڈ نے گرانٹ کے حوالے سےاس منصوبے کے تحت جاری پروگرام کےذریعے۱۳جدیداور خودکار مینگو گریڈر فراہم کئے ہیں۔یہ گریڈر اِمسال پہلی بار برآمد کی غرض سے آموں کی درجہ بندی کرنے کیلئے استعمال کئے جارہے ہیں۔

    یوایس ایڈ نے ۲۰۰۹ء سے لے کر اب تک آم کے کاشتکاروں کو اس پھل کو پراسیس کرنے اور برآمدی پیمانے پر پورا اترنے کیلئے اعانت فراہم کی ہے۔ان ابتدائی کوششوں کو مزیدآگے بڑھاتے ہوئے یو ایس ایڈ آم کی برآمد کو توسیع دینے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ یوایس ایڈ پاکستانی حکومت اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے کاشتکاروں کے ساتھ مل کر آم کی فروخت بڑھانے کیلئے بھی کام کررہی ہے۔

    پاکستان میں یوایس ایڈ کے پروگراموں کے بارے میں مزید معلومات کیلئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:

    www.usaid.gov/pakistan/economic-growth-agriculture

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  15. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    زمین کی زرخیزی کا اٹلس پنجاب میں زرعی ترقی کی راہ ہموار کرے گا: سربراہ یو ایس ایڈ

    اسلام آباد (۲۷ ِجولائی ، ۲۰۱۷ء)__پاکستان اور امریکہ کی حکومتوں نے صوبہ پنجاب میں زمین کی زرخیزی کے اٹلس کی رونمائی کی ہے جس کا مقصد زمین کی زرخیزی کی دیکھ بھال اور برقرار رکھنے کے ساتھ زرعی شعبے کو مضبوط بنانا ہے۔

    امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ڈائریکٹر جیری بسن ، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق سکندر حیات خان بوسن اور چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقا تی کونسل ڈاکٹر یوسف ظفر نے آج قومی زرعی تحقیقاتی کونسل اسلام آباد میں صوبہ پنجاب کی زمین کی زرخیزی کے بارے میں اٹلس کی رونمائی کی ۔

    یو ایس ایڈ کے ڈائر یکٹر جیری بسن نے اس موقع پر کہا کہ آج جس اٹلس کی ہم رونمائی کر رہے ہیں یہ زرعی اعتبار سے پاکستان کے سب اہم صوبے پنجاب ، جو پاکستان کی کُل زرعی پیداوار کا ساٹھ فیصدپیدا ہوتا ہے، میں زمین کی زرخیزی اور زراعت کے پائیداری کے نظام کو سمجھنے میں مدد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں زرعی شعبےکی ترقی کے لیے کئی سالوں سے جاری امریکی اعانت پر فخر ہے اور ہمیں امید ہے کہ دیگر متعلقہ فریق ان کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

    وفاقی وزیر سکندر بوسن نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ زمین کی زرخیزی کے اٹلس سے زمین زرخیزی کے لیے درکار زراعت کی پائیداری کے نظام کو تشکیل دینے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ کسان، زرعی اور ماحولیاتی ماہرین ، معیشت دان اور سرکاری اور نجی شعبے میں فیصلہ سازی سے وابستہ افراد اس اٹلس سے استفادہ کریں گے۔

    یہ پروگرام اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت ، وزرات قومی غذائی تحفظ و تحقیق ، پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ، امریکہ ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی اور امریکی حکومت کے محکمہ زراعت کی باہمی اشتراک کا نتیجہ ہے۔ یہ اٹلس زمین کی مختلف اقسام، ان کی زرخیزی کے معیار، پنجاب میں مقامی سطح پر بہترانتظام کےمروجہ طریقوں، کھاد کے چناؤ اور زمین کی زرخیزی سے متعلق کسانوں کی رہنمائی اور زیادہ سے زیادہ پیداوار کے حصول کے لیے مقداراور وقت کے انتخاب پر ایک جامع تفصیل فراہم کرتا ہے۔

    اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کی نمائندہ مینا ڈاولتچاحی نے کہا کہ یہ پراجیکٹ زرعی طور طریقوں پر عملدارآمد کے ذریعے زمین کے تحفظ اور پاکستان میں زرعی پیداوار کے اضافے، غذائی عدم تحفظ اور بھوک کے خاتمے کی کوششوں میں اہم پیشرفت ہے ۔

    یہ اٹلس زرعی اعدادو شمار، وفاقی اور صوبائی محکموں اور اداروں کے حقیقی تخمینوں کی بنیاد پرتشکیل دیا گیا ہے۔ اٹلس کی تکمیل کے لیے صوبہ پنجاب میں مختلف مقامات پر گندم، چاول، کپاس، مکئی اور گنے کے کاشتکاروں سے معلومات کے لیے اُن کے ساتھ مشاورت کے سلسلے میں ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ اٹلس عام لوگوں اورحکومتی زرعی اداروں کے لیے دستیاب ہو گا،اورکسانوں کو غیر ضروری کھادوں کے استعمال کو کم کرنے اور اخراجات میں بچت سے فصلوں کی پیداوار میں اضافےمیں معاون ثابت ہوگا۔

    پاکستان میں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے پروگراموں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے وزٹ کریں۔

    www.usaid.gov/pakistan/economic-growth-agriculture.


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  16. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    امریکہ اور عورت فاؤنڈیشن کی جانب سےصنفی مساوات کے پروگرام کی کامیابیوں کے حوالے سے تقریب


    اسلام آباد (۳ ِاگست ، ۲۰۱۷ء)__ امریکہ اور عورت فاؤنڈیشن نے پاکستان میں صنفی مساوات کو فروغ دینے کے سلسلے میں اپنی کامیابیوں کے سات سال مکمل ہونے کے موقع پر پروگرام برائے صنفی مساوات(جی ای پی) کی اختتامی تقریب منعقد کی ۔


    جی ای پی، جسے حکومت امریکہ نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کی وساطت سے عملی جامہ پہنایا،۷۰ سال قبل قیام پاکستان سے لے کر اب تک اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پروگرام تھا۔


    قائم مقام نائب امریکی سفیر کرسٹینا ٹوملنسن نے اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے خواتین کی انصاف تک رسائی بڑھانے اور ان کے حقوق اور مواقع میں اضافہ کے ذریعہ ان کو بااختیا ربنانے، صنفی بنیاد پر تشدد میں کمی اور صنفی مساوات کی وکالت کیلئے پاکستانی تنظیموں کی استعداد ِکارکو بہتربنانے ایسے اقدامات کے لیے جانفشانی کا مظاہرہ کرنے پر جی ای پی کے شرکاء کو مبارکباد دی۔


    کرسٹینا ٹوملنسن نے کہا کہ معاشروں کی ترقی کیلئے عورتوں اور لڑکیوں کو تعلیم ،صحت عامہ اور ٹیکنالوجی تک رسائی کے مواقع میسر ہونے چاہیئں، انھیں وسائل، زمین اور منڈیوں تک رسائی حاصل ہو اور انھیں رہنمائی کرنے، امن وآشتی کے فروغ اور روزی کمانے کے قابل بنانے کیلئے مساوی حقوق اور مواقع فراہم کئے جائیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ صنفی مساوات اور عورتوں کوبااختیا ر بنانا محض ترقی کے عمل کا حصہ ہی نہیں ، بلکہ ترقی کے عمل کا مرکزومحور ہو۔ عالمی سطح پر عورتوں اور لڑکیوں کے مرتبہ میں اضافہ نہ صرف یہ کہ درست ،بلکہ قابل ستائش کام ہے۔


    عورت فاؤنڈیشن کے قائم مقام ایگزیکٹو نعیم مرزا نے پروگرام کی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں ، سرکاری جامعات، بارکونسلوں اور جوڈیشل اکیڈیمیوں میں صنفی مسائل کے حوالے سے پروگرام متعارف کروا نے سے ملک بھر کے اداروں اور پاکستانی عورتوں کی زندگیوں میں تبدیلی آئی ہے۔ اس پروگرام میں صنفی مساوات کے فروغ کے ذریعہ سرکاری اور غیرسرکاری اداروں کی استعداد بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ دی گئی۔ نعیم مرزا نے پاکستان میں صنفی مساوات کےفروغ کیلئے مسلسل اعانت فراہم کرنے پر حکومت امریکہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔


    تقریب میں اس پروگرام سے مستفید ہونے والوں کو اپنے کام کے بارے میں آگہی فراہم کرنے کا موقع بھی ملا، جس میں فاروق قیصر نے "انکل سرگم "کے روپ میں اس پروگرام کی کامیابیوں اور ملک میں عورتوں کو درپیش مسائل کو اُجاگرکیا۔


    حکومت امریکہ ،پاکستانی حکومت کےاشتراک سے ان پروگراموں کےذریعے صنفی بنیاد پر ہونے والے تشدد کے تدارک ، خواتین کی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور اُنھیں بااختیار بنانے، سیاسی عمل میں اُن کی شرکت اورانھیں معیاری تعلیم اور صحت کی سہولتوں تک رسائی کیلئے اعانت فراہم کرتی ہے۔


    صنفی پروگرام کے بارے میں مزیدجاننے کیلئے مندرجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:


    http://www.usaid.gov/news-information/fact-sheets/gender-equity-program.


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  17. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    https://s28.postimg.org/agpqq5ljh/image.jpg


    امریکہ کا پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی میں اضافے کے لئے عزم کااظہار

    اسلا م آباد (۱۰ ِاگست، ۲۰۱۷ء) __ حکومتِ امریکہ نے تعلیم، معاشی سرگرمیوں میں شرکت اور صنفی مساوات کے متعلق ایک پینل مباحثے کے دوران پاکستانی خواتین کے لئے ترقی کے مواقع بڑھانے کے عزم کا اظہارکیا۔

    امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے مشن ڈائریکٹر جیری بسن نے یو ایس ایڈ کے فنڈ سے چلنے والے ٹریننگ فار پاکستان پراجیکٹ کے تعاون سے منعقدہ ایک پروگرام میں تعلیم و تدریس، سرکاری اور نجی شعبے اور سماجی بہبود کے اداروں سے تعلق رکھنے والے ڈیڑھ سو شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے لئے ایک واضح راستے کے بغیر لڑکیوں اور ان کے خاندانوں کو اس بات پر قائل کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ تعلیم اُن کے مستقبل کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ فار پاکستان منصوبے کے ذریعے یو ایس ایڈ لڑکیوں اور خواتین کے لئے تعلیم اور کام کے مساوی مواقع کی فراہمی کے لئے کام کررہا ہے۔

    پینل مباحثے کی میزبانی کے فرائض یو ایس ایڈ کے تعاون سے چلنے والے پاتھ ویز ٹو سکسیس نیشنل مینٹورنگ پروگرام کی رابطہ کار منیزہ ہاشمی نے کی جبکہ پینل کے شرکاء میں معروف مصور اور فنکار سلیم ہاشمی، مقرر اور پریزنٹر تنزیلہ خان، ٹی وی فنکارہ سیمی راحیل، سماجی کارکن اور بیوٹیشن مسرت مصباح اور ماہر قانون و انسانی حقوق کی کارکن رخشندہ ناز شامل تھیں۔

    ٹریننگ فار پاکستان منصوبہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے انہیں مارکیٹ کی مناسبت سے مہارتوں کے حصول، کام کے مقامات کے لئے انہیں تیار کرنےاور کاروبار و روزگار سے متعلق کوششوں میں تعاون کے ذریعے رسمی و غیر رسمی فنی و تعلیمی مواقع کی فراہمی کے لئے خیبرپختونخوااور سندھ میں تین ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ ملکر کام کررہا ہے۔

    اطلاعات ٹیکنالوجی، کاروبار، قانون، مائیکرو فائنانس، بینکنگ، درس و تدریس، فنون، کھیلوں اور ذرائع ابلاغ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی تیس سے زائد کامیاب اور معروف خواتین نے یو ایس ایڈ کے تعاون سے جاری رہنمائی پروگرام کے تحت تین سو لڑکیوں کے لئے ایک قومی رہنمائی نیٹ ورک میں شرکت کے لئے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ اپنے اپنے شعبوں میں مہارت رکھنے والی یہ خواتین کامیابی کی راہ میں حائل مشکلات پر قابو پانے اور پیشہ ورانہ ترقی کی راہ ہموار کرنے سے متعلق رہنمائی کے لئے ایک ماہ میں کم از کم دو مرتبہ لڑکیوں اور اُن کے اہل خانہ سے ملاقاتیں کرتی ہیں ۔

    ٹریننگ فار پاکستان منصوبہ ایک کثیر سالہ پروگرام ہے جس کا مقصد تعلیم، توانائی، معاشی ترقی و زراعت، صحت و استحکام اور نظم و نسق کے شعبوں میں تربیت فراہم کرنا ہے۔ منصوبے کے تحت حکومتِ پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے مطابق یو ایس ایڈ کے اشتراک ِ کاروں کی صلاحیت میں بہتری لاتے ہوئے تربیت کے وسیع وسائل کو بروئے کار لایاجاتا ہے۔

    یو ایس ایڈ اور پاکستان میں اس کے پروگراموں کے بارے میں مزید جاننے کے لئے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجئے۔

    www.usaid.gov/pakistan

    ###

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    امریکی سفارتخانے کی جانب سے معذور افراد کےلیے ٹیک کیمپ کا انعقاد

    اسلام آباد (۱۰ ِاگست ، ۲۰۱۷ء)__ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے آج معذورافراد کے لیے منعقدہ ٹیک کیمپ میں شرکت کی ، جس میں یہ خصوصی افراد اپنی روزمرہ زندگی میں ٹیکنالوجی کےاستعمال کے متعلق سیکھ رہے ہیں ۔ امریکی سفارتخانے اور اسپیشل ٹیلنٹ ایکسچینج پروگرام (اسٹیپ) کے اشتراک سے منعقدہ اس دو روزہ کیمپ میں ذرائع آمدن اور آگاہی میں اضافے کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال، وڈیو فلمسازی اور تدوین ، اور معذور افراد کے لیے تیار کی گئی موبائل ایپس کے استعمال پر مختلف نشستیں منعقد کی گئیں۔

    سفیر ڈیوڈ ہیل نے شرکا ء کو نئی مہارتوں کواپنی زندگیوں کو اجا گر کرنے اور معذوری کے شکار افراد کے حقوق اور آگاہی کے لیے استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔

    امریکی سفیر نے کہا کہ انہیں اُمید ہے کہ شرکا ء کیمپ کے دوران حاصل کی گئی نئی ٹیکنالوجی اور وسائل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی معذور افراد کےلیے اطلاعات، روزگار اور شہری زندگی میں شرکت کے زیادہ مواقع کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

    امریکی سفارتخانہ رواں ہفتے منعقدہ اس ٹیک کیمپ کے علاوہ پاکستان میں معذوری کے شکار افراد کے لیے متعد د دیگر سرگرمیوں میں بھی معاونت کرتا ہے ۔ امریکی سفارتخانے نے موبیلیٹی انٹر نیشنل یو ایس اے اور اسٹیپ کے اشتراک سے امریکہ میں معذور افراد سے متعلق قانون اوردوسروں کے سہارے کے بغیر آزادانہ زندگی سے متعلق آگاہی کے لیےتبادلے کے پروگرام کے دو گروپس کو امریکہ بھیجا ہے۔

    ٹیک کیمپ کے دوران اسٹیپ کی ڈائر یکٹر پراجیکٹس عابیہ اکرم نے ٹیک کیمپ کے انعقاد اور پاکستان میں معذوری کےشکار افراد کی فلاح کے لیے اعانت پر امریکی سفارتخانے کا شکریہ ادا کیا ۔

    عابیہ اکرم نے کہا کہ اسٹیپ پاکستا ن میں معذوری کے شکار افرا د کے لیے پائیدار تعاون پر امریکی سفا رتخانے کا مشکورہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمپ کے ذریعے ہم معذوری کے شکار افراد کو اُن وسائل سے روشناس کروا رہے ہیں جن سے وہ اپنی زندگیوں میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ معذوری کے شکار افراد کی پاکستانی معاشرے کے لیے خدمات سے آگاہی بھی فراہم کر سکتے ہیں ۔

    پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے دیگر پروگراموں کے متعلق جاننے کے لیے درج ذیل ویب سائیٹ ملاحظہ کریں۔

    pk.usembassy.gov


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  19. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    https://s27.postimg.org/imxgby65f/image.jpg

    https://s27.postimg.org/9gf5oo0wz/image.jpg


    امریکی ماہرین کی پاکستان واٹر ڈائیلاگ پراجیکٹ میں اعانت کے لئے تربیتی نشستیں

    اسلا م آباد (۲۲ ِاگست، ۲۰۱۷ء) __ امریکی محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے) کے تین ماہرین پاکستان آبی مکالمہ منصوبہ (پاکستان واٹر ڈائیلاگ پراجیکٹ )میں معاونت کے لئے اس ہفتے اسلام آباد میں آبی وسائل سے متعلق تربیتی نشستیں منعقد کررہے ہیں۔ وفاقی اور صوبائی وزارتوں، جامعات اور غیر سرکاری تنظیموں کے ۸۵ اعلیٰ حکام اور فنی ماہرین اِن ورکشاپس میں شرکت کررہے ہیں، جن کا اہتمام امریکی محکمہ زراعت اور خشک علاقوں میں زرعی تحقیق کے بین الاقوامی مرکز (ایکارڈا) نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

    امریکی سفارتخانہ کے زرعی قونصلر ڈیوڈ ولیمز نے پہلی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آبی مکالمہ منصوبہ سے کسانوں کو زراعت کے لئے پانی کو زیادہ باکفایت انداز میں حاصل کرنے، ذخیرہ کرنے اور استعمال کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    امریکی محکمہ زراعت کے جو ماہرین یہ تربیتی نشستیں منعقد کررہے ہیں، اُن میں یو ایس ڈی اے کے نیچرل ریسورس کنزرویشن سروس کے ایگرونومسٹ مائیکل کیوسیرا ، یو ایس ڈی اے کنسٹرکشن اینڈ سوائل مینجمنٹ سینٹر کے اسٹریم مکینکس سول انجینئر جان فرپ اور یو ایس فارن ایگریکلچرل سروس کے کیپیسٹی بلڈنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ آفس کی پروگرام منیجر ہیلری لینڈ فرائیڈ شامل ہیں۔

    امریکی محکمہ زراعت نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے تعاون سے پانی و زمین کی حفاظت کے طریقوں اور ٹیکنالوجیز کو فروغ دیتے ہوئے واٹر شیڈ کی بحالی و آبپاشی میں بہتری کے لئے چھ برس کام کیا ہے۔

    امریکی محکمہ زراعت کا یہ کام ۲۰۱۱ء میں ایکارڈا کے ساتھ شراکت میں دیہی کاشتکاروں کی مدد کے لئے ایک پانچ سالہ پروگرام سے شروع کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کے تحت چالیس آزمائشی مقامات قائم کئے گئے، ڈیڑھ لاکھ کتابچےشائع کئے گئے، ۲۴۰ فارمرز فیلڈ ڈیز کا انعقاد کیا گیا اور ۱۴ ہزار کاشتکاروں تک رسائی ممکن بنائی گئی۔ ان اقدامات کی بدولت پندرہ سو کاشتکاروں نے پہلے ہی ایک یا اس سے زائد جدید ٹیکنالوجیز کو اختیار کرلیا ہے۔ امریکی محکمہ زراعت نے ۲۰۱۳ء سے ۲۰۱۵ء تک انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ بھی شراکت کی۔ اس پروگرام کے تحت پاکستان واٹر ڈائیلاگ کا متفقہ لائحہ عمل وضع کرنے کے لئے مقامی حکام اور امریکی محکمہ زراعت کے ماہرین کو ایک جگہ جمع کیا گیا۔

    ۲۰۱۶ء میں امریکی محکمہ زراعت اور ایکارڈا نے ’’پاکستان واٹر ڈائیلاگ ۔ ڈی فیوژن اینڈ اڈاپشن تھرو پارٹنرشپس اینڈ ایکشن آف دی بیسٹ واٹرشیڈ ری ہیبیلٹیشن اینڈ اِری گیشن پریکٹسز‘‘کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا۔ اس پروگرام کے تحت پچھلے واٹر شیڈ پروگرام میں وضع کردہ انتظامی طریقوں میں مزید بہتری کے لئے پیش رفت کی جارہی ہے۔

    ###

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  20. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    امریکی محکمہ زراعت کے تحت گندم کی پیداوار میں اضافے کے پروگرام کا سالانہ اجلاس

    اسلا م آباد (۶ ِستمبر، ۲۰۱۷ء) __ پاکستان کی سب سے اہم فصل گندم قومی زرعی تحقیقی مرکز کی توجہ کا مرکز ہے، جو رواں ہفتے گندم کی پیداوار میں اضافے کے پروگرام (ڈبلیو پی ای پی ) کے دو روزہ سالانہ اجلاس کی میزبانی کررہا ہے۔

    امریکی محکمہ زراعت کے ڈاکٹر ڈیوڈ مارشل نے اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر مارشل جن کا تعلق امریکی محکمہ زراعت کے پلانٹ سائنس یونٹ سے ہے، گندم کی پیداوار میں اضافے کے پروگرام کے ریسرچ لیڈرہیں۔

    ایک عام پاکستانی کی یومیہ کیلوریز کی ۶۰ فیصد ضرورت گندم سے پوری ہوتی ہے اور گندم ملک بھر میں ۹۰ لاکھ ہیکٹر سے زائد اراضی پر کاشت کی جاتی ہے۔ گندم کی پیداوار میں اضافے کے پروگرام کا مقصد گندم کو گھن لگنے کی بیماری کو،جس کی وجہ سے گذشتہ پچاس برسوں کے دوران فصلوں کو کروڑوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، کنٹرول کرنےپر خاص توجہ مرکوز کرتے ہوئے گندم کی پیداوار کو وسعت دینا ہے۔

    چونکہ گندم کو گھن لگنے کی وباء پاکستان کی غذائی سلامتی کے لئے ایک خطرہ ہے اس لئے امریکی محکمہ زراعت گندم کو گھن سے بچانے کے اقدامات ، بین الاقوامی محققین کے ساتھ اشتراک کو وسعت دینے اور کاشت اور آزمائش کے طریقوں کو بہتر بنانے میں پاکستان کی معاونت کررہا ہے۔ امریکی محکمہ زراعت پاکستانی اداروں کو بیج کی نئی اقسام کی دستیابی بڑھانے اور پاکستان میں محفوظ غذائی نظام کے لئے پیش رفت میں تعاون کررہا ہے۔

    گندم کی پیداوار میں اضافے کا پروگرام (ڈبلیو پی ای پی) ایک بین الاقوامی اشتراک ہے جو پاکستانی حکومت اور جامعات سے منسلک زرعی تحقیقی اداروں، امریکی محکمہ زراعت، مکئی و گندم کی بہتری کے بین الاقوامی مرکز(انٹرنیشنل سینٹر فار میز اینڈ ویٹ امپروومنٹ) اور بارانی علاقوں میں زرعی تحقیق کے بین الاقوامی مرکز(انٹرنیشنل سینٹر فار ایگریکلچرل ریسرچ اِن ڈرائی لینڈ ایریاز) کے کنسورشیم پر مشتمل ہے


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  21. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    پاکستان کی توانائی کی ضروریات کا حل تلاش کرنے کیلئے امریکی مالی تعاون سے کانفرنس کا انعقاد

    اسلا م آباد (۱۲ ِستمبر، ۲۰۱۷ء) __ پاکستان میں امریکہ کے نائب سفیر جان ہوور نے پائیدار توانائی کی ٹیکنالوجیز سے متعلق ایک بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس دو روزہ کانفرنس کا انعقاد امریکہ۔پاکستان سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز اِن انرجی نے کیا ہے، جو امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے فنڈ سے چلنے والا منصوبہ ہے اور اس کا انتظام و انصرام یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی)، پشاور کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔

    کانفرنس میں تعلیمی شعبے، حکومت، بجلی کی کمپنیوں اور صنعتوں کے توانائی سے متعلق پیشہ ورانہ ماہرین اور پالیسی ساز حکام شرکت کررہے ہیں ، جو پائیدار توانائی کی ٹیکنالوجیز سے متعلق معلومات اور خیالات کا تبادلہ کریں گے۔

    امریکی نائب سفیرجان ہوور نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، پشاور کے ساتھ ہمارا اشتراک اس مشترکہ نصب العین پر مبنی ہے کہ باشعور اور تعلیم یافتہ پاکستانی افرادی قوت درپیش مشکلات پر بہتر انداز میں قابو پاسکتی ہے اور پاکستان اور دنیا میں موجود مواقع سے مستفید ہوسکتی ہے۔

    منصوبہ بندی کمیشن کے نائب چیئرمین سرتاج عزیز نے توانائی بحران کےپائیدار حل کی تلاش میں تعلیمی شعبے کی فعال شرکت کی ضرورت پر زور دیا اور سینٹرز فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز کے قیام میں تعاون کرنے پر امریکی حکومت کی تعریف کی ۔

    یو ایس ایڈ کے فنڈ سے چلنے والا امریکہ۔پاکستان سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز اِن انرجی نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، یو ای ٹی پشاور اور ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کا ایک مشترکہ منصوبہ ہے جس میں پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے پاکستان کی عملی تحقیق کی صلاحیت کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ یو ایس ایڈ کے ۱۲۷ ملین ڈالر مالیت کے یو ایس ۔پاکستان سینٹرز فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز پروگرام کے تحت یو ای ٹی پشاور سے تقریباً ۱۰۰ گریجویٹ طلبہ اور اساتذہ ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی میں ۲۰۱۹ء تک توانائی سے متعلق عملی تحقیق مکمل کریں گے۔ اس شراکت کے تحت نصاب وضع کیا گیا ہے ، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور یو ای ٹی پشاور میں نئی تجربہ گاہیں قائم کی گئی ہیں اور ام اور تبادلہ پروگراموں کا آغاز کیا گیا ہے۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  22. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    امریکہ۔ پاکستان تعاون کو فروغ کے لئے امریکی محکمہ دفاع کی انسدادِدیسی ساختہ موادتنظیم

    کے ڈائریکٹر کا دورہ پاکستان

    امریکی محکمہ دفاع کی جوائنٹ اِمپرووائزڈ تھریٹ ڈیفیٹ آرگنائزیشن (جے آئی ڈی او) کے ڈائریکٹر لیفٹننٹ جنرل مائیکل شیلڈز کی زیر ِقیادت ایک چار رکنی وفد نے رواں ہفتے پاکستان کا تین روزہ دورہ کیا۔ جنرل شیلڈز کا ڈائریکٹر جے آئی ڈی او کی حیثیت سے یہ دوسرا دورہ پاکستان تھا۔

    جنرل شیلڈز اور اُن کے وفد نے دورے کے دوران پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز اور وزارت داخلہ کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔ جنرل شیلڈز نے پاکستان آرمی کے کاؤنٹر اِمپرووائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائس آرگنائزیشن (سی آئی ای ڈی او) کے چیئرمین سے بھی ملاقات کی اور اُن سے مختلف اقدامات، تربیت اور امریکہ اور پاکستان کے درمیان فوجی تعاون کے مختلف شعبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    جنرل شیلڈز نے ملٹری کالج آف انجینئرنگ، رسالپور میں کاؤنٹر آئی ای ڈی، ایکسپلوسیوز اینڈ میونیشنز اسکول (سی ای ایم ایس) کا بھی دورہ کیا۔ اُن کے دورہ رسالپور کے دوران ملٹری کالج آف انجینئرنگ کے کمانڈنٹ نے جنرل شیلڈز کو فوجیوں کو دیسی ساختہ مواد کاکھوج لگانے اور اُنہیں ناکارہ بنانے اور نمودار ہوتے ہوئے نئے میدان جنگ اور آپریشنل خطرات سے نمٹنے کی تربیت دینے سے متعلق اپنے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    جنرل شیلڈز نے کہا کہ وہ دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سے درپیش خطرے سے نمٹنے کے لئے دونوں ملکوں کے مشترکہ کوششوں پر بات چیت کے لئے پاکستانی رہنماؤں سے ملاقات کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک پیچیدہ معاملہ ہے جو ہماری مشترکہ اقدامات کا متقاضی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور سی آئی ای ڈی او کے مابین مسلسل اشتراک کے منتظرہیں۔

    جے آئی ڈی او دیسی ساختہ دھماکہ خیزمواد کے انسداد کی دوطرفہ کوششوں اور تربیت میں اعانت کرتا ہے اور پاک فوج کو رسالپور میں دیسی ساختہ دھماکہ خیزمواد کے انسداد کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے اقدامات میں تعاون کرتا ہے۔

    ***

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  23. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    امریکی اعانت سے مربوط توانائی منصوبہ کے تحت اسٹیئرنگ کمیٹی کا افتتاحی اجلاس

    پاکستان میں متعین امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز کے ہمراہ آج مربوط توانائی منصوبہ برائے پاکستان کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کا افتتاح کیا۔

    امریکی محکمہ توانائی ،یو ایس ایڈاور امریکی محکمہ خارجہ کے تعاون سے پاکستانی عوام کے لئے زیادہ مستعد اور قابل اعتبار توانائی کی فراہمی کےلئے ایک روڈ میپ کے طور پر پاکستان کا مربوط توانائی منصوبہ وضع کررہا ہے ۔ امریکی محکمہ توانائی کی ٹیموں نےدو برس کی مدت کے دوران مربوط توانائی منصوبہ وضع کرنے کے لئے پاکستانی حکومت کے مذاکرات کار، درس وتدریس سے وابستہ افراد اور نجی شعبے کے نمائندوں کے ساتھ اشتراک ِعمل کیا ہے ۔ اسٹیرنگ کمیٹی کا آغاز اس عمل میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

    اسٹیرنگ کمیٹی کی قیادت منصوبہ بندی کمیشن کرے گا اور اس میں حکومت کے تمام متعلقہ فریق شامل ہوں گے۔ مربوط توانائی منصوبہ پاکستان کے لئے توانائی کے شعبے میں پیش رفت اور معلومات کے تبادلہ کے لئے تعلیمی شعبےسے منسلک ماہرین ، غیر سرکاری تنظیموں، بجلی پیدا کرنے اور تقسیم کار کمپنیوں کے ساتھ اشتراک پر زور دیتا ہے۔

    امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی جانب سے مربوط توانائی منصوبہ کی اہمیت اور پاکستان کے لئے توانائی کے مسائل کے حل کی جانب فیصلوں میں سہولت کے لئے ایک جامع توانائی منصوبہ کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ مربوط توانائی منصوبہ کی اسٹیرنگ کمیٹی کا افتتاح مناسب وقت پر ہوا ہے کیونکہ حکومت توانائی کے شعبے میں استعداد کو بہتر بنانا چاہتی ہے اور یہ تزویراتی منصوبہ قومی سطح پر توانائی سے متعلق ایک ٹھوس منصوبہ بندی میں معاون ثابت ہوگا۔

    منصوبہ بندی کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبہ کیلئے ایک روڈ میپ اور باکفایت و دیرپا حکمت عملیوں ا ور منصوبوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے خود کفالت کی منزل کے حصول کے لئے مربوط منصوبہ بندی کا نظام بہت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر خوشی ہے کہ دونوں ممالک توانائی کے شعبے میں ایک بامعنی تعاون کی جانب بڑھ رہے ہیں اور توانائی کے شعبے میں متعدد منصوبے تکمیل یا منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اس ضمن میں امریکی تعاون کو سراہتی ہے۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  24. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    امریکہ کی جانب سےبین الاقوامی اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے پاکستانی اسکالرز کی اعانت

    امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی(یوایس ایڈ) کے مشن ڈائریکٹر جیر ی بسن نے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے پائیدار عزم کی تجدید کرتے ہوئے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں پاکستانی ا سکالرز کو مبارکباد پیش کی۔

    یہ تقریب یوایس ایڈ کے ٹریننگ فار پاکستان پروگرام کے تحت حال ہی میں دو سالہ ماسٹرز اور چار سالہ پی ایچ ڈی پروگرام کامیابی سےمکمل کرنیوالے پاکستانی ا سکالرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی۔ امریکی حکومت کی اعانت سےامریکی جامعات میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد پی ایچ ڈی کے اکتیس اور ماسٹرز پروگرام کے پچیس طالبعلم پاکستانی جامعات میں بطور اساتذہ خدمات سر انجام دینے کے لیے وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔

    مشن ڈائر یکٹر جیری بسن نے درس وتدریس ، سرکاری اور نجی شعبے اورفلاحی اداروں سے وابستہ ایک سو سے زائد شرکا ء سے گفتگو میں کہا کہ معیاری بنیادی اور اعلیٰ تعلیم کسی بھی قوم کی معاشی، سماجی اور سیاسی ترقی کی بنیاد ہوتی ہے اور بطور ایک معلم اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے ا سکالرز اگر ہزاروں نہیں ،تو کم ازکم سینکڑوں افراد کی زندگی میں تبدیلی لانے میں منفردکردار ادا کر سکتے ہیں ۔

    تعلیم کا شعبہ پاکستان میں امریکی حکومت کی اعانت کے پانچ ترجیحی شعبوں میں شامل ہے۔ پی ایچ ڈی اور ماسٹرز کا ا سکالرشپ پروگرام پاکستان میں تعلیم وتحقیق کے فروغ کے لیے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے مختلف پروگراموں میں سے ایک ہے۔ یوایس ایڈ اس پروگرام کے تحت ملک بھر میں اساتذہ اور درس وتدریس کی صلاحیت میں اضافے کے ذریعے تعلیمی نظام میں بہتری کی کوششوں میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ان ا سکالرز نے امریکہ میں تعلیم کے دوران پاکستان میں درس وتدریس ، تحقیق اور اُس کے عملی اطلاق ایسےموضوعات پرتحقیق کی ۔

    تعلیمی شعبے میں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کےمزید پروگراموں کے متعلق جاننے کے لیے درج ذیل ویب سائیٹ ملاحظہ کریں:

    http://www.usaid.gov/pakistan/education



    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  25. فواد
    آف لائن

    فواد ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2017
    پیغامات:
    160
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    امریکی سفارتخانہ کی پاکستان میں معذورافراد کے حقوق کیلئے کوششوں میں اعانت


    امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے معذور افراد کیلئے منعقدہ لیڈر شپ کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے معذور افراد کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والے لگ بھگ ۷۰ افراد سے ملاقات کی ۔ امریکی سفارتخانہ ،موبیلٹی انٹر نیشنل اور اسپیشل ٹیلنٹ ایکسچینج پروگرام (اسٹیپ) کے تعاون سے ایک پروگرام پر کام کر رہا ہے جس کا مقصد پاکستانی معذور افراد اور اُن کے حقوق کے علمبرداروں کو بااختیار بناناہے۔کانفرنس میں پاکستان کے معذور افراد کے حقوق کی صورتحال، بشمول معذور افراد کے حقوق کے بارے میں قانون سازی،اور پاکستان کے معذور افراد اور ان کے حامیوں کو بااختیار بنانے کیلئے کوششوں پر روشنی ڈالی گئی۔

    امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارا مقصد معذور افراد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اور ایک ایسی دنیا کی تعمیر ہےجس میں معذوری کے شکار افراد ایک بھر پور اور باوقار زندگی گزار سکیں -اس مقصد کے حصول کے لیے ہم حکومتوں اور اسٹیپ جیسے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تا کہ معذور افراد کے حقوق کے تحفظ ،فروغ اورمعاشرے میں اُن کے بھر پور کردار اور شمولیت کے لیے عملی اِعانت اور سہو لتیں فراہم کی جا سکیں۔

    اسٹیپ کے صدر محمد عاطف شیخ نے کہا کہ پاکستان میں نوجوان معذور افراد کو حقوق کی بنیاد پر قانون سازی کیلئے حکمت ِعملی کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا ہوگی اور امریکہ میں معذوری کے شکار افراد کے لیے بنائے گئے قانون کی تحریک کا حصہ رہنے والے امریکی ماہرین کی جانب سے فراہم کر دہ یہ تربیت اہمیت کی حامل ہو گی۔ اسٹیپ کی ڈائریکٹر ابیہ اکرم نے کہا کہ اُنہیں خوشی ہے کہ بڑی تعداد میں معذور خواتین کو اس تربیت کی وجہ سے امریکہ سے تعلق رکھنے والے معذور افراد کے علمبرداروں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

    حال ہی میں امریکی سفارتخانہ اور اسٹیپ کے تعاون سے چلنے والا ایک سالہ پروگرام پایہ تکمیل کو پہنچا، جس کا مقصد پاکستان کی معذور خواتین کی اعانت اور پاکستانی عوام اور حکومت میں معذور خواتین کے حقوق کے بارے میں آگہی وشعور بیدارکرنا تھا۔ رواں سال اگست میں امریکی سفارتخانہ کے انفارمیشن ریسورس سنٹر اور اسٹیپ نے دو روزہ ٹیکنالوجی ورکشاپ کا اہتمام کیا ،جس کا مقصدشرکا ء کو سوشل میڈیا کو رائے عامہ ہموار کرنے اور آمدن میں اضافہ کرنےکے لیے بروئے کارلانے ، ویڈیو فلمبندی اور تدوین کے علاوہ معذور افراد کیلئے تیار کئے گئے موبائل فون ایپس استعمال کرنے کے بارے میں تربیت دی گئی۔


    امریکی سفارتخانہ تبادلہ پروگراموں اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے معذور افراد کےحقوق کیلئے معاونت کرتا ہے،جس میں امریکی محکمہ خارجہ کامعروف انٹر نیشنل لیڈر شپ پروگرام بھی شامل ہے۔پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے دیگر پروگراموں کےبارے میں مزید جاننے کے لیےدرج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے:


    http://pk.usembassy.gov.


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  26. فواد
    آف لائن

    فواد ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2017
    پیغامات:
    160
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    https://s1.postimg.org/5c01xgutxb/DMvpn1_CX4_AA4tqc.jpg

    دہشت گردی سے متاثرہ ممالک میں امریکی ادارہ برائے ترقی کی کوششیں: امریکی حکومت نے یو ایس ایڈ کے ذریعے پاکستان بھر میں17 تعلیم اداروں کی بحالی و تعمیر کیلئے 47.5 ملین ڈالرز کی امداد فراہم کی ہے۔

    http://bitter-harvest.net/دہشت-گردی-کی-شکست/


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  27. فواد
    آف لائن

    فواد ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2017
    پیغامات:
    160
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    https://s1.postimg.org/6m9ja1tn0v/Press_Release_Police_training.jpg

    امریکی سفارتخانے کی اعانت سے ضروری طبی امداد کی فراہمی کے لیے پاکستانی پولیس افسران کی تربیت

    اسلام آباد (۲۵ ِاکتوبر ، ۲۰۱۷ ء)__ امریکی سفارتخانے کے شعبہ برائے بین لاقوامی انسداد منشیات و نفاذ قانون (آئی این ایل )کی اعانت سے تیس پاکستانی پولیس افسران نے چار ہفتے پر محیط ضروری طبی امداد کی فراہمی کی تربیت مکمل کی ۔ تربیت کے ساتھ دو ہفتے کا ماسٹرٹرینر اضافی کورس بھی شامل تھا

    جکارتہ سینٹر برائے نفاذ قانون و تعاون میں حال ہی میں منعقدہ اس تربیت میں شریک افسران کو زندگی بچانے کی طبی تربیت فراہم کی گئی، پولیس افسران عام طور پر دہشت گرد حملوں اور ہنگامی حالات میں جائے حادثہ پر پہنچنے والے اولین اہلکار ہوتے ہیں۔

    شعبہ برائے بین لاقوامی انسداد منشیات و نفاذ قانون کے ڈائر یکٹر گریگوری شیفر نے کہا کہ ہنگامی طبی امداد کی فراہمی کی تربیت حادثات کی زد میں آنے والے شہریوں اور پولیس افسران کی زندگی بچانے کی استعداد میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تربیت میں شریک پولیس افسران حاصل شدہ مہارت سے زندگیاں بچانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

    تر بیت میں شریک پاکستان پولیس سے وابستہ آٹھ اداروں بشمول فرنٹیر کانسٹیبلری، گلگت بلتستان پولیس، خیبر پختونخواہ پولیس، پنجاب پولیس، سندھ پولیس ، بلوچستان پولیس، اسلام آباد پولیس اور نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پولیس کے تیس افسران کو بنیادی انسانی زندگی اور ہنگامی ضروری طبی امداد کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سند بھی دی گئی ہے۔

    کورس میں شریک پاکستانی افسران نے ہنگامی حالات میں فرسٹ ایڈ اور طبی امداد کی فراہمی کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ایک آفیسر نےاس موقع پر کہا کہ تربیت سے پہلے ہم صرف جائے حادثہ پر مشاہدہ کر سکتے تھے مگر اب ہم زخمیوں کو امداد فراہم کر سکتے ہیں اور دوسروں کو بھی زندگی بچانے کی تربیت فراہم کر سکتے ہیں

    شعبہ برائے بین لاقوامی انسداد منشیات و نفاذ قانون ۹۰ سے زائد ممالک میں کام کر رہا ہے اور ان ممالک کو جرائم، بدعنوانی، اورمنشیات سے پاک کرنے ، پولیس کے محکموں میں اصلاح، اور صاف وشفاف احتساب کیلئے قوانین اور عدالتی نظام کو فروغ دینے کیلئے تعاون کرتا ہے۔ آئی این ایل کے بارے میں مزید جاننے کیلئے مندجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں


    http://www.state.gov/j/inl/


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  28. فواد
    آف لائن

    فواد ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2017
    پیغامات:
    160
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    امریکی مشن کے لیے بین الاقوامی کاروباری نظام میں اعانت پر ایوارڈ

    اسلام آباد (۱۷ نومبر، ۲۰۱۷ء)__ امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نےامریکی مشن کی جانب سے پاکستان میں کاروباری نظام کو توسیع دینے اور اسے مضبوط بنانے کیلئے زبردست اور مربوط کوششیں کرنے کے حوالے سے گلوبل اینٹر پرینیورشپ نیٹ ورک پاکستان کا ایوارڈ حاصل کیا ہے ۔

    سفیر ڈیوڈ ہیل نے نیشنل اینٹر پرینیورشپ مہینے اور گلوبل اینٹر پرینیورشپ ہفتے کے سلسلے میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان اور امریکہ کی مشترکہ کاروباری روایات کی تعریف کی۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ معاشی ترقی اور سرگرمی، جس میں معاشرے کے تمام ارکان آزادانہ اور منصفانہ طور پر شریک ہوں، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کی بنیاد ہیں۔

    سفیر ڈیوڈ ہیل نےکہا کہ پاکستان خطے میں علم کا مرکزبن سکتا ہے، اورانھیں نومبر ۲۸-۳۰حیدرآباد ، بھارت، میں منعقدہ گلوبل اینٹر پرینیورشپ سمٹ میں پاکستانی وفود کی شرکت سے خوشی ہورہی ہے ۔

    گلوبل انٹرپرینیورشپ سمٹ (جی ای ایس) ۲۰۱۸ء کا مرکزی خیال "سب سے پہلے خواتین، سب کے لیے خوشحالی" ہے۔ امریکی مشن ،"دی وی کریئٹ سینٹر" اسلام آباد، جو کہ پاکستان میں پہلی مخلوط کام کرنےکی جگہ ہے ؛"ویمن کین ڈو"، جس کے تحت چار ہزار پاکستانی خواتین کی مہارتوں میں اضافے کے لیے سیمینار کرائے گئے؛اور تبادلہ پروگراموں جیسا کہ" ٹیک ویمن "جس کے ذریعہ امسال دس پاکستانی خواتین کو سان فرانسسکو اورکیلی فورنیا بھیجا گیا ، ایسے مختلف پروگراموں کے ذریعہ خواتین کی کاروباری شعبے میں حوصلہ افزائی کررہاہے۔

    پاکستان میں انٹرپرینیورشپ میں اعانت کے لیے امریکی امداد کے بارے میں درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجیئے:


    https://www.usaid.gov/pakistan/cross-cutting-themes-good-governance-and-gender-equity


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
     
  29. فواد
    آف لائن

    فواد ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2017
    پیغامات:
    160
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    [​IMG]

    کيا آپ جانتے ہيں کہ سال 2011 سے اب تک يو ايس ايڈ کے تعاون سے پاکستان ميں 1135 سکولوں کی تعمير اور مرمت کا کام مکمل کيا گيا ہے؟

    علاوہ ازيں گزشتہ 8 برسوں کے دوران معاشی مشکلات کا شکار 17000 ہونہار طالب علموں کو وظائف بھی فراہم کيے گۓ ہيں۔

    https://tinyurl.com/k3l7ra7

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  30. فواد
    آف لائن

    فواد ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2017
    پیغامات:
    160
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    امریکی سفارتخانہ کے جانب سے پاکستانی پولیس کیلئے ۲۳ ملین ڈالر کے حفاظتی سازوسامان کی فراہمی


    امریکی سفارتخانہ کے بین الاقوامی شعبہ انسداد ِمنشیات و نفاذِ قانون نے روا ں سال جون سے ستمبر کے دوران پاکستان کے مختلف پولیس محکموں کو ۲۳ ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کے جدید ترین اور کم وزن کاحامل حفاظتی سازوسامان فراہم کیا ہے ،جس میں ۳۰ہزار بلٹ پروف جیکٹس اور ستائیس ہزار سے زیادہ مضبوط ہیلمٹس شامل ہیں۔اِس حفاظتی سامان سے پولیس اہلکاروں کو دہشت گردی اور جرائم کی بیخ کنی کے دوران اپنی حفاظت میں مددملے گی۔ ان پولیس محکموں میں چاروں صوبوں کی پولیس، فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا، فرنٹیئر کانسٹیبلری، فاٹا لیویز، نیشنل ہائی وے و موٹروے پولیس اور نیشنل پولیس اکیڈمی شامل ہیں۔ اس حفاظتی سازوسامان کے ساتھ ہی ۲۰۰۹ء سے اب تک فراہم کی جانے والی بلٹ پروف جیکٹس کی تعداد تریپن ہزار اور ہیلمٹس کی تعداد سنتالیس ہزار ہوگئی ہے۔


    شعبہ انسداد ِمنشیات ونفاذِقانون کے ڈائریکٹر گریگوری شیفر نے کہا ہے کہ پاکستانی پولیس ہرروز اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران اور لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے قربانیاں پیش کرتی ہے۔ امریکہ اور پاکستان اپنے عوام کے تحفظ کے لیے پولیس پر انحصار کرتے ہیں اور ہم دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں اور پاکستان میں استحکام اور عدل وانصاف کے نصب العین میں پاکستانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     

اس صفحے کو مشتہر کریں