1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ايک اور امريکی منصوبہ

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از فواد -, ‏11 ستمبر 2015۔

  1. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    [​IMG]

    امریکی سفارتخانہ کی جانب سے پاکستان کی پولیس، انسداد منشیات اور نفاذ قانون کے

    پروگراموں کے لئے چار کروڑ ۸۰ لاکھ ڈالر سے زائد رقم کی فراہمی

    اسلام آباد (۲۵ ِمئی ، ۲۰۱۶ء)__ پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور پاکستان کے معاشی امور ڈویژن کے سیکرٹری طارق باجوہ نے ایک تقریب کے دوران چار کروڑ ۸۶ لاکھ ڈالر مالیت کے دو طرفہ تعاون کے ایک سالہ معاہدے پر دستخط کئے۔ اس معاہدے کے تحت امریکی محکمہ خارجہ کا ادارہ برائے بین الاقوامی انسداد منشیات و نفاذِقانون (آئی این ایل) پاکستان میں قانون نافذ کرنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے، غیرقانونی منشیات کی روک تھام اور فوجداری نظام کو مضبوط بنانے کے لئے حکومت پاکستان کو اعانت فراہم کرے گا۔

    امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن امریکہ اور پاکستان کے درمیان جاری طویل شراکت میں ایک اور سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس معاہدے سے قانون نافذ کرنےکی صلاحیت ، منشیات کے انسداد اور فوجداری نظام کو بہتر بنانے کے لئے پاکستان کے ساتھ ہمارے تعاون کے عزم کا اعادہ ہوتا ہے۔ امریکہ نے اس نوعیت کے پہلے معاہدے پر ۱۹۸۲ء میں دستخط کئے تھے۔ اس کے بعد ہونے والے سالانہ معاہدوں کے تحت ہزاروں پولیس افسران اور استغاثہ کے وکلاء کی تربیت، پولیس اسٹیشنوں کی تعمیر، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے لئے گاڑیوں، ساز و سامان، جان بچانے والی حفاظتی اشیاء کی فراہمی میں تعاون کیا گیا۔

    اس نئے معاہدے کے تحت تربیت، سامان اور انفرااسٹرکچر سے متعلق معاونت کے ذریعے صوبائی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی صلاحیت اور رسائی کو بہتر بنانے سمیت پورے پاکستان میں متعدد پروگراموں کے لئے رقم فراہم کی جائے گی۔ ان پروگراموں میں انصاف کے نظام تک خواتین کی رسائی اور خواتین کی پولیس افسران، استغاثہ کے وکلاء اور ججوں کی حیثیت سے بھرتیوں، انہیں برقرار رکھنے اور ان کی ترقی کے لئے بھی تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ان پروگراموں سے منشیات کی روک تھام، منشیات کی غیر قانونی ترسیل کرنے والوں کی گرفتاری اور ان پر مقدمہ چلانے، متبادل کاشت اور پوست کے کاشتکاروں کے لئے زرعی تربیتی پروگراموں کے لئے بھی تعاون کیا جائے گا جبکہ خیبرپختونخواہ اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں چھوٹے پیمانے کے نظام آبپاشی، پن بجلی کے نظام اور کھیتوں سے منڈی تک سڑکوں کے لئے بھی اعانت فراہم کی جائے گی۔ نیز اس اقدام کے نتیجے میں صوبائی اور وفاقی سطح کے استغاثہ کے وکلاء اور ججوں کو موثر انداز میں مقدمہ چلانے اور جیلوں کے جدید انداز میں نظم و نسق کے لئے متعلقہ حکام کو تربیت کی فراہمی کے ذریعے قانون کی حکمرانی کو بہتر بنایا جائے گا۔

    امریکی محکمہ خارجہ کا انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ افیئرز بیورو جرائم، بدعنوانی اور منشیات سے متعلق جرائم کی روک تھام، پولیس کے اداروں کو بہتر بنانے، منصفانہ اور جوابدہ قانونی و عدالتی نظام کے فروغ میں مدد کے لئے ۹۰ سےزیادہ ملکوں میں کام کرتا ہے۔ اس بیورو کے بارے میں مزید معلومات کے لئے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجئے۔

    http://www.state.gov/j/inl/

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  2. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
  3. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    https://postimg.org/image/tg81dumdj/

    امریکی سفیر کی ایک سالہ تبادلہ پروگرام میں شریک ۱۷۱ پاکستانی طلبہ کو مبارکباد

    اسلام آباد (۱۷ ِجولائی ، ۲۰۱۶ء)__ پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نےگزشتہ روز پنجاب، خیبر پختونخوا اور شمالی پاکستان سے تعلق رکھنے والے ان ۶۶ طلباء میں اسناد تقسیم کیں جو حال ہی میں امریکہ میں ایک سالہ تعلیمی تبادلہ پروگرام میں شرکت کے بعد واپس لوٹے ہیں۔امریکی سفیر نے ان ۱۰۵ ثانوی اسکولوں کے طلبہ سے بھی ملاقات کی جو۲۰۱۶ ء اور ۲۰۱۷ء کا تعلیمی سال امریکہ میں گزاریں گے۔

    اس موقع پر اپنے خطاب میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ انہیں بخوبی علم ہے کہ تعلیمی تبادلہ پروگرام کس طرح نئے خیالات تخلیق کرتے اور گھسے پٹے خیالات کا مقابلہ کرتے ہیں، ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں اور نئی دوستیاں قائم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور پاکستانی حکومت مل کر تعلیم کے شعبے میں اعانت کو بڑھانے، پاکستان کے موجودہ تعلیمی نظام میں بہتری اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطے بڑھانے کیلئے پرُعزم ہیں۔

    پاکستان بھر سے ۱۷۱ طلبہ کو درخواستوں، انگریزی زبان کی استعداد کے امتحان اور انٹرویوز کی بنیاد پر کینیڈی- لوگر یوتھ ایکسچینج اینڈ سٹدی پروگرام (یس) میں شرکت کا موقع ملا ہے۔ یس پروگرام جس کیلئے مالی معاونت امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف ایجوکیشنل اینڈ کلچرل افیئرز نے کی ہے ۳۷ ممالک کے سیکنڈری سکول کے طلبہ کو امریکن ہائی اسکولوں میں تعلیم اور امریکی میزبان خاندانوں کیساتھ ایک سال وقت گزارنے کا موقع فراہم کرتاہے۔ اس پروگرام کے دوران شرکاء تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں، فلاحی سرگرمیوں اور نوجوانوں کی قائدانہ تربیت میں بھی شرکت کرتے ہیں۔ شرکاء اس پروگرام میں اپنے ممالک کے ثقافتی سفیروں کا بھی کردار ادا کرتے ہیں جس سے امریکی طلبہ کو ان کے ممالک اور ثقافتوں کے بارے میں بہترمعلومات مہیا ہوتی ہیں۔

    دی انٹر نیشنل ایجوکیشن اینڈ ریسورس نیٹ ورک (آئی ای اے آر این) پاکستان امریکی سفارتخانہ کے تعاون سے یس پروگرام کے شرکاء کا انتخاب کرتی ہی۔ یس پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کیلئے مندرجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے

    www.iearnpk.org.

    یس پروگرام امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کے جامع تبادلہ پروگراموں میں سے ایک ہے۔ ہر سال ۱۳۰۰ سےزائد پاکستانی تعلیمی اور پیشہ وارانہ پروگراموں میں شرکت کی لئے امریکہ جاتے ہیں۔امریکی تعلیمی اور ثقافتی تبادلہ پروگراموں کے بارے میں مزید جاننے کیلئے مندرجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔

    www.eca.state.gov


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

    [​IMG]
     
  4. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    [​IMG]

    پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک کے زیر اہتمام تین روزہ

    بین الاقوامی کانفرنس میں تعلیم کے مستقبل کا جائزہ

    اسلام آباد ( ۲۳ جولائی، ۲۰۱۶ء)__ پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک نے اکیسویں صدی میں تعلیم کے مستقبل کا جائزہ لینے کے لئے ایک تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح آج ایک مقامی ہوٹل میں کیا۔ امریکی حکومت کے تعاون سے چلنے والے تبادلہ پروگراموں کے دو سو سے زائد سابق شرکاء پورے پاکستان اور جنوبی ایشیاء سے اس کانفرنس میں شرکت کے لئے اسلام آباد میں جمع ہوئے ہیں، جس کا انعقاد اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانہ اور پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

    ورکشاپس، پینل مباحثوں، کلیدی تقاریر اور مقامی آبادیوں کی خدمت کی سرگرمیوں کے باضابطہ آغاز کے لئے کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے سابق چیئرمین اور یونیورسٹی آف کراچی کے پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر عطاء الرحمن اور ایچ ای سی کے چیئرپرسن ڈاکٹر مختار احمد نے شرکت کی۔ کانفرنس میں اساتذہ، منتظمین، پالیسی ساز، سماجی کارکنان اور ترقیاتی کارکنان سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے تعلیمی ماہرین نے اپنے تجربات اور علم کا تبادلہ کرنے کے لئے شرکت کی، جس سے انہیں اپنے مقامی لوگوں کی بہتر خدمات کرنے میں مدد ملے گی۔

    کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ تدریس کے شعبے سے وابستہ ہونے کی حیثیت سے آپ نوجوان پاکستانیوں کو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کانفرنس کے شرکاء سے کہا کہ چاہے آپ ایک استاد ہوں، منتظم ہوں، قانون ساز ہوں یا ترقیاتی کارکن ہوں، آپ کی خدمات پاکستان کے تعلیمی شعبے کی بہتری کے لئے کلیدی اہمیت کی حامل ہیں۔ آپ کے عزم اور آپ کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے ۲۰۱۵ء میں قائم کردہ امریکہ۔ پاکستان نالج کوریڈورکے تحت جس سے تحقیق، جدت اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلیمی تبادلہ کو فروغ ملے گا، تعلیمی تعاون کو وسعت دینے کے لئے صدر اوبامہ اور وزیر اعظم نواز شریف کےعزم کو بھی اجاگر کیا۔ انہوں نے فلبرائیٹ پروگرام کے ذریعے ۱۲۵ کی تعداد تک پی ایچ ڈیز کے لئے فنڈز کی فراہمی کے لئے ۲۵ ملین ڈالر کے حکومت پاکستان کے عزم کو بھی سراہا۔

    امریکہ پاکستانی شہریوں کے لئے تبادلہ پروگراموں میں ہر سال تقریباً ۴۰ ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرتا ہے اور تعلیمی و پیشہ ورانہ پروگراموں میں شرکت کے لئے ہر سال ۱۳۰۰سے زائد پاکستانیوں کو امریکہ بھیجتا ہے۔ پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک ایسے طلبہ اور پیشہ ورانہ افراد کا ایلومنائی نیٹ ورک ہے ،جنہوں نے امریکی حکومت کے تعاون سے چلنے والے تبادلہ پروگراموں میں شرکت کی۔ پاکستان بھر میں ۱۹ ہزار سے زائد ایلومنائی کے ساتھ پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک کا شمار دنیا کے بڑے ایلومنائی نیٹ ورکس میں ہوتا ہے۔

    پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک پاکستان بھر میں باقاعدگی کے ساتھ سرگرمیوں کا انعقاد کرتا ہے، جن میں خدمات کے منصوبے، قائدانہ تربیت، گول میز مباحثے اور مقامی آبادیوں کی خدمت کی سرگرمیاں شامل ہیں۔

    پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک اور کانفرنس کے بارے میں مزید جاننے کے لئے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجئے۔

    http://www.facebook.com/pakalumni

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

    [​IMG]
     
  5. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    [​IMG]

    امریکی سفارتخانہ کے ای ٹیچر پروگرام کو وسعت دی جائے گی

    اسلام آباد ( ۲۶ ِجولائی، ۲۰۱۶ء)__ پاکستان بھر سے ای ٹیچر پروگرام کے ۲۵ سابق شرکاء نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ایک تربیتی نشست میں انگریزی زبان کے اساتذہ کے لئے امریکی سفارتخانہ کے ای ٹیچر پروگرام کو وسعت دینے کے متعلق بات چیت کی ۔ اُنہوں نے پاکستان میں انگریزی زبان کی مہارتوں کے لیے وسیع پیمانے کے اوپن آن لائن کورسز کو استعمال کرنے اور فروغ دینے کی تربیت بھی حاصل کی ۔

    امریکی سفارتخانہ کی ریجنل انگلش لینگویج آفیسر جین میک آرتھر نے کہا کہ ہم اپنے ای ٹیچر پروگرام کا حجم جو ۲۰۱۶ء میں اڑتیس اساتذہ پر مشتمل تھا، دوگنا کرکے ۲۰۱۷ء میں ۷۵ سے زیاد ہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اِس ورکشاپ سے ہمیں پروگرام کے سابق شرکاء کی آراء حاصل کرنے کا ایک قابل ِقدرموقع میسر آیا۔ انہوں نے کہا کہ اُنہیں امریکی تبادلہ پروگراموں کے سابق شرکاء کی پرائمری اسکولوں سے جامعات کی سطح تک پورے پاکستان میں انگر یزی سکھانے کے اس اقدام میں کامیابی کے بارے میں جان کر بہت خوشی ہوئی اور اُنہیں امید ہے کہ اوپن آن لائن کورسز جیسے طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے مزید طلبہ تک پہنچا جاسکے گا۔

    اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز میں انگریزی کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ای ٹیچر ورکشاپ نے ہمیں دیگر پاکستانی ای ٹیچر الومینائی سے بالمشافہ ملاقاتوں اورایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا موقع فراہم کیا ۔ اس سے ہمیں اپنی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے مستقبل میں باہمی تعاون کی منصوبہ بندی میں بھی مدد ملے گی۔

    امریکی سفارتخانہ نے ۲۰۰۶ء سے اب تک سینکڑوں پاکستانی اساتذہ کو امریکی جامعات کے ذریعے آن لائن گریجویٹ سطح کے انگریزی زبان کے آٹھ ہفتے کے تدریسی کورسز کی تکمیل کے لئے ای ٹیچر پروگرام کے تحت مکمل وظائف فراہم کئے ہیں۔ ای ٹیچر پروگرام کے بارے میں مزید جاننے کے لئے د رج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔

    https://exchanges.state.gov/non-us/program/AE-E-Teacher-Program

    امریکی محکمہ خارجہ کی اعانت سے چلنے والے انگریزی زبان کے دیگر پروگراموں کے بارے میں آگہی کے لئے مندرجہ ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔

    AmericanEnglish.state.gov

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

    [​IMG]
     
  6. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    فواد صاحب آپ نے اپنی تصویر نہیں لگائی DP۔ غائبانہ ہی تعارف ہے آپکا۔ تصویر لگائیں گے تو آپ کی پوسٹس زیادہ مستند لگیں گی۔ اور لوگ اسے امریکہ کیconspiracy کہنا بھی شائد بند کر دیں۔
     
  7. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    [​IMG]

    امریکی محکمہ زراعت کا پاکستان کی زرعی برآمدات میں اضافے کے لئے تعاون

    اسلام آباد ( یکم اگست، ۲۰۱۶ء)__ مُلکی زرعی تجارت میں اضافے کے حوالے سے حکومت پاکستان کے اقدامات میں تعاون کے لئے امریکی محکمہ زراعت کی جانب سے وضع کردہ ۲ روزہ تربیتی نشست میں پاکستان بھر سے محکمہ زرعی تحفظ کے ۳۰ کے قریب حکام اور دیگر زرعی پیشہ ورانہ ماہرین نے شرکت کی۔ تربیتی نشست کا مقصد حکام کو پودوں کی صحت کے بین الاقوامی معیارات پورا کرنے سے متعلق آگاہی کی فراہمی کے ذریعے پاکستان کی زرعی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان کی تازہ پھلوں اور سبزیوں کی موجودہ برآمدات تقریباً ۵۸ کروڑ ۵۰ لاکھ ڈالر سالانہ ہیں۔

    امریکی سفارتخانہ کے زرعی قونصلر ڈیوڈ ولیمز نے کہا کہ اس تربیت اور اس طرح کی دوسری تربیتی نشستوں سے پاکستان کی برآمدی مارکیٹ کو وسعت دینے اور ہماری حکومتوں اور اقوام کے درمیان قریبی تعلقات کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکی منڈیوں میں پاکستانی پھلوں اور سبزیوں کی برآمد کو بڑھانے کے لئے حکومت پاکستان کے ساتھ تعاون کے لئے پُرعزم ہیں۔

    محکمہ زراعت پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل برائے زرعی توسیع و تحقیق ڈاکٹر محمد انجم علی نے کہا کہ امریکی محکمہ زراعت، سینٹر فار ایگریکلچر اینڈ بائیو سائنسز انٹرنیشنل کی ٹیم اور دیگر ماہرین سے سنیٹری اور فائیٹو سنیٹری اقدامات کے بارے میں آگاہی حاصل کرنا ایک منفرد تجربہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تربیت فراہم کرنے والوں اور ان کی طریقوں سے بہت کچھ سیکھا۔

    زراعت پاکستان کی معیشت کا دوسرا سب سے بڑا شعبہ ہے، جس کا خام ملکی پیداوار (جی ڈی پی) میں حصہ ۲۱ فیصد سے زائد ہے۔ زراعت سب زیادہ روزگار فراہم کرنے والا شعبہ ہے، جس کا اس شعبے میں مجموعی افرادی قوت میں حصہ ۴۶ فیصد ہے۔ دیہی علاقوں میں پاکستان کی تقریباً ۶۲ فیصد آبادی کے لئے زراعت روز مرہ کی زندگی کے لئے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ یہ تربیتی نشست پاکستان میں زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور معاشی نمو اور غذائی سلامتی میں تعاون کے لئے امریکہ اور پاکستان کے درمیان وسیع تر اشتراک کا ایک تازہ ترین اقدام ہے۔ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی فنڈنگ سے ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی اور سینٹر فار ایگریکلچر اینڈ بائیوسائنسز انٹرنیشنل نے پاکستان کے زرعی شعبے میں کام کرنے والے افراد اور اداروں کے لئے ۱۲ آن لائن تربیتی ماڈیولز تیار کئے ہیں۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

    [​IMG]
     
  8. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
  9. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
  10. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    [​IMG]

    امریکی سفارتخانہ کی جانب سےعالمی ورثہ قرار پانے والے پاکستانی آثار قدیمہ کی تشہیر،

    ٹیکسلا، شاہی قلعہ لاہور اور قلعہ روہتاس جہلم پر دستاویزی فلموں کی نمائش


    اسلام آباد ( ۹ ِاگست، ۲۰۱۶ء)__ پاکستان میں تعینات امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے آج پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں تین دستاویزی فلموں کی نمائش کی تقریب کا افتتاح کیا، ان فلموں میں پاکستان کے آثارقدیمہ او رثقافتی ورثے کو اجاگر کیا گیاہے ۔ امریکی سفیر کے فنڈ کے گرانٹ پروگرام کے تعاون سے واک اباؤٹ فلمز نے ان دستاویزی فلموں کو تیار کیا، جن میں یونیسکو کی جانب سے پنجاب میں عالمی ورثہ قرار دیئے جانے والے تین پاکستانی مقامات ٹیکسلا کےکھنڈرات، شاہی قلعہ لاہور ۔ شالامار باغ اور قلعہ روہتاس جہلم کی عکاسی کی گئی۔ تقریب میں یونیسکو اور حکومت پنجاب کے نمائندوں، مقامی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبہ وطالبات نے شرکت کی۔


    امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ورثہ پاکستان کے شاندار ثقافتی تنوع اور شناخت کو اجاگر کرتا ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ پاکستان نے کس طرح اپنی تاریخ کو محفوظ رکھا ہے۔ آج اس تقریب میں ہم میں سے کئی اس تاریخ کو محفوظ رکھنے کے خواہاں ہیں تاکہ آنے والی نسلیں اپنے ورثے کا مطالعہ اور اس کی نگہداشت کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔


    واک اباؤٹ فلمز کے سی ای او نثار ملک نے امریکہ کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس تعاون کی وجہ سے یہ ثقافتی ریکارڈ مرتب کرنا ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آثارقدیمہ ہماری مجموعی تاریخ اور بحیثیت قوم ہماری شناخت کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہمیں اپنی تاریخ کے بارے میں ضرور علم حاصل کرنا چاہئے اور ہمیں ہماری شناخت دینے والے متنوع ثقافتی پس منظر کے بارے میں اپنے بچوں کوضرور پڑھانا چاہئے۔


    امریکی سفیر کے فنڈ کے تحت پاکستان میں ثقافتی تحفظ کو فروغ دینے کے لئے زبانوں اور بولیوں، کھانوں، جمالیات، تعمیرات اور میلوں وٹھیلوں اور کھیلوں جیسی تفریحی سرگرمیوں اور ثقافتی ورثہ قرار دی جانے والی عمارتوں کی تزئین و آرائش کے منصوبوں کے لئے مالی تعان کیا جاتا ہے۔ امریکی سفیر کے فنڈ کے تحت بلوچستان کے قدیم آلہ موسیقی سرود، شمالی پاکستان کی مقامی کھو ثقافت اور کوہستان اور سوات کی تورولی زبان کے تحفظ کے منصوبوں کے لئے گرانٹس دی گئی ہیں۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

    [​IMG]
     
  11. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    پاکستانی طلبہ اور اساتذہ کی توانائی کے شعبے میں تحقیق کیلئے امریکہ روانگی

    امریکی اور پاکستانی حکام نے ایک تقریب میں ۳۳ پاکستانی گریجویٹ طالبعلموں اور ان کے ہمراہ ۲ اساتذہ سے ملاقات کی جو عنقریب امریکہ کی ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی اور اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی میں ایک سمیسٹر گزاریں گے۔ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی مالی اعانت سے چلنے والے اس تبادلہ پروگرام کے دوران شرکاء پاکستان کو درپیش توانائی کے سنگین بحران سے متعلق تحقیق کرینگے۔

    یہ تعلیمی تبادلہ امریکہ، پاکستان سینٹرز فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز کے بارےمیں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی کے پانچ سالہ سرمایہ کاری پروگرام کا حصہ ہے جس کی مالیت ۱۲۷ ملین ڈالر ہےاوراس کا مقصد پاکستان میں توانائی، پانی، زراعت اور غذائی سلامتی سے متعلق مسائل کا جدید اور عملی حل تلاش کرنے کے لئے اطلاقی تحقیق کو فروغ دینا ہے۔ اس پروگرام کے تحت آئندہ چار برس کے دوران تقریباً ۲۰۰ پاکستانی طلبا وطالبات اور اساتذہ امریکی جامعات میں امریکہ میں ایک سمیسٹر گزاریں گے۔ اساتذہ کو درس وتدریس کی مہارتوں کو بہتر بنانے اوراساتذہ اور کارپوریٹ شعبہ کے مابین کامیاب اشتراک کار کے متعلق جاننے کا موقع ملے گاجبکہ طلبہ وطالبات تحقیق اور صنعت سے متعلق جدید آگہی پر توجہ مرکوز کریں گے۔

    یو ایس ایڈ کے ڈپٹی مشن ڈائریکٹر جیمز پیٹرز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوایس ایڈ کو توقع ہے کہ ان میں سے ہر ایک سینٹر فار ایڈوانسڈ سٹڈیز ایک نجی و سرکاری اشتراک کار اور نیٹ ورک تیار کرینگے جوشعبہ تعلیم، حکومت، تاجر برادری میں ذہین افرا د کو یکجا کر کے جدت،مسابقتی اور معاشی ترقی کیلئے کام کریں گے ۔یہ مراکز خواتین اور پسماندہ پس منظر کے حامل نوجوانوں کو انجینئرنگ کے شعبے میں کامیابی میں معاونت کے لئے بھی نئے معیارقائم کریں گے ۔

    توقع ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں قائم امریکہ، پاکستان سینٹرز فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز دیرپا توانائی کے شعبے میں پاکستان کے سرکردہ تحقیقی مراکز بن کر ابھریں گے۔امریکی اور پاکستانی حکام نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ۔ڈیوس کے اشتراک کارسے سینٹر فار ایڈوانسڈاسٹڈیز برائے زراعت وغذائی سلامتی اورمہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں یونیورسٹی آف یوٹاہ کے اشتراک کار سے سینٹر فار ایڈوانسڈاسٹڈیز برائے پانی کے قیام کے لیے بھی تعاون کیاہے۔

    یو ایس ایڈ کے پاکستان میں مزید پروگراموں کے بارے میں مزید جاننے کیلئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:

    http://usaid.gov/pakistan


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

    [​IMG]
     
  12. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    [​IMG]

    امریکی تبادلہ پروگراموں کے پاکستانی شرکاء کی انجمن کے تعاون سے اسکاؤٹس کیمپ کا انعقاد


    اسلام آباد ( ۲۲ ِاگست، ۲۰۱۶ء)__ امریکی تبادلہ پروگراموں میں شرکت کرنے والے پاکستانیوں کی انجمن پاکستان۔یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک نے پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ ملکر شکر پڑیاں پارک، اسلام آباد میں ایسوسی ایشن کے ہیڈکوارٹرز میں پاکستانی بوائے اسکاؤٹس کے لئے ۱۹ سے ۲۱ ِاگست تک ایک تین روزہ لیڈرشپ کیمپ کا انعقاد کیا۔


    امریکی سفارتخانہ کے قونصلر برائے امور عامہ اور ایگل اسکاؤٹ روب رینز نے افتتاحی تقریب میں پاکستانی اسکاؤٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائدانہ صلاحیتیں، ٹیم ورک ، بیرونی سرگرمیوں کےبنیادی طورطریقے، ابتدائی طبی امداد اور شہری ذمہ داریوں کے حوالے سے مہارتیں برسوں تک آپ اور دوسروں کی زندگیوں میں اہم تبدیلیاں لائیں گی۔


    راب رینز نے پاکستانی نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے اقدامات پر بوائے اسکاؤٹس کی چیف کمشنر اور بلوچستان اسمبلی کی اسپیکر راحیلہ حمید خان درانی کاشکریہ ادا کیا۔ بوائے اسکاؤٹس کی چیف کمشنرامریکی حکومت کے اولین پیشہ ورانہ تبادلہ پروگرام انٹرنیشنل وزیٹر لیڈرشپ پروگرام (آئی وی ایل پی) میں شرکت کرچکی ہیں۔


    لیڈرشپ کیمپ میں اسکاؤٹس نے ابتدائی طبی امداد، کھیلوں، دریافتوں اور زندگی کی بقاء کے طریقوں سمیت متعدد مہارتوں سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ پاکستان بوائے اسکاٹس ایسوسی ایشن کے نیشنل سیکریٹری زاہد محبوب اور امریکی تبادلہ پروگراموں کے سابق شرکاء سمیت مختلف قائدین نے اسکاؤٹس کی رہنمائی کی۔


    امریکہ اور پاکستان میں اسکاؤٹنگ کی مضبوط روایت ایک قدرِ مشترک ہے ۔ دونوں ملکوں میں مشترکہ طو رپر تیس لاکھ سے زائد اسکاؤٹس ہیں جو ایک ہی طرح کی مہارتیں اور اقدار سیکھ رہے ہیں۔


    پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک ایسے طلبا وطالبات اور پیشہ ورماہرین کی انجمن ہے جنہوں نے امریکی حکومت کے مالی تعاون سے چلنے والے تبادلہ پروگراموں میں شرکت کی۔ پورے پاکستان میں ایسے ۲۰ ہزار سے زائد شرکاء کے ساتھ پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک دنیا کے بڑے ایلومنائی نیٹ ورکس میں سے ایک ہے۔ پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک باقاعدگی کے ساتھ پاکستان بھر میں سرگرمیوں کا انعقاد کرتا ہے، جن میں سماجی خدمات کے منصوبے، قائدانہ تربیت کی فراہمی، گول میز مباحثے اور علاقے کے لوگوں کی بہبود کی سرگرمیاں شامل ہیں۔ پاکستان۔ یو ایس ایلومنائی نیٹ ورک کے بارے میں مزید جاننے کے لئے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجئے۔

    http://www.facebook.com/pakalumni


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

    [​IMG]
     
  13. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    [​IMG]

    پاکستانی کاروباری افراد کی امریکہ میں شعبہ صحت کی نمائش میں شرکت

    پاکستان کے گیارہ کاروباری افراد نے حال ہی میں پینسلوانیا میں منعقد ہونے والی امریکی ایسوسی ایشن برائے کلینیکل کیمیاء کے ۶۸ ویں سالانہ اجلاس اور کلینیکل لیب ایکسپو میں شرکت کی۔ اس نمائش میں پاکستانی وفد نے صحت کے شعبے میں استعمال ہونیوالی جدید ترین ٹیکنالوجی کے بارے میں جانا اور کلینیکل لیب کی ٹیسٹنگ میں متعدی بیماریوں سے لے کر اس شعبے میں ہونے والی ترقی ایسے موضوعات پر منعقدہ خصوصی نشستوں میں شرکت کی۔ اس پروگرام کے ذریعے پاکستانی اور امریکی کاروباری لوگوں کو منڈی میں نئے مواقع سے واقفیت حاصل ہوئی اور انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان کاروباری سطح پر روابط قائم کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

    امریکی سفارتخانہ ، اسلام آباد، کی کمرشل قونصلر چیرل ڈیوکلو نے کہا کہ امریکی سفارتخانہ کا ایک اہم مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کیلئے پاکستانی اور امریکی کاروباری افراد کے درمیان روابط قائم کرنا ہے۔

    امریکی تجارتی سروس ، انٹرنیشنل بائرز پروگرام کے تحت ہر سال پاکستان کی کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والے ۱۵۰ سے ۲۰۰افراد کو امریکہ میں منعقد ہونے والی تجارتی نمائشوں میں شرکت کیلئے رہنما ئی فراہم کرتی ہے۔ امسال اس تجارتی سروس نے ایسی نمائشوں میں شرکت کیلئے پاکستانی وفود کی راہنمائی کی جن میں صارفین سے متعلق الیکٹرانکس، مرغبانی اور اس کی مصنوعات کی تیاری میں استعمال ہونے والے آلات، ریستورانوں، تعمیرات، ہومیوپیتھک کی قدرتی طور پر پائی جانے والی اشیاء، اسمارٹ گرڈ ٹیکنالوجی اور بجلی کی ترسیل، تقسیم اور ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ مستقبل قریب میں منعقد ہو نے والے پروگراموں میں انٹرنیشنل وُوڈ ورک فیئر، فارم پراگریس شو اور سولر پاور انٹرنیشنل شامل ہیں۔ یہ تجارتی میلے پاکستان کی معاشی ترقی اور استحکام کو فروغ دینے کےحوالے سے امریکہ کے مستقل عزم کا ایک لازمی جزو ہیں۔

    یوایس سی ایس اور انٹرنیشنل بائرز پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کیلئے اپنے مقامی چیمبر آف کامرس سے رابطہ کریں ،یادرج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کریں:

    http://islamabad.usembassy.gov/us-commercial-service-pakistan.html


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

    [​IMG]
     
  14. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    امریکہ کی جانب سے زرعی کیڑوں پر قابو پانے کے پروگرام میں گلگت۔بلتستان تک توسیع

    امریکی محکمہ زراعت اور سینٹر فار ایگریکلچر اینڈ بائیوسائنسز انٹرنیشنل (کیبی) نے صوبائی حکومت کے نمائندوں کے ساتھ ملکر گلگت۔بلتستان میں فصلوں کے کیڑوں پر قابو پانے کے مشترکہ منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا۔

    امریکی محکمہ زراعت کی پلانٹ ہیلتھ ایڈوائزر لوٹی ایریکسن نے کہا کہ گلگت۔ بلتستان خوبانی اور سیب جیسی اعلیٰ معیار کی زرعی پیداوار فراہم کرتا ہےلیکن زرعی کیڑوں سے فصلوں کے معیار اور مقدار کو خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی کیڑوں پر قابو پانے کے نظام کو مضبوط بنانے سے گلگت۔بلتستان کے کسانوں کو نقصان دہ کیڑے مکوڑوں کو کنٹرول کرکےاپنی آمدنی میں اضافہ کرنے اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

    زرعی کیڑوں پر قابو پانے کا منصوبہ امریکی محکمہ زراعت اور سینٹر فار ایگریکلچر اینڈ بائیوسائنسز انٹرنیشنل کےفائیٹوسینیٹری رِسک مینجمنٹ پروگرام کا حصہ ہے، جس کے تحت بلوچستان،پنجاب ، سندھ اور اب گلگت۔ بلتستان میں صوبائی اور وفاقی حکام، جامعات، کاشتکاروں اور متعلقہ صنعتوں کے ساتھ ملکر زرعی کیڑوں پر قابو پانے کے نظام کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد کاشتکاروں کی آمدن اور زرعی تجارت کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔ اب تک اس پروگرام میں کھیتوں میں کیڑوں پر قابو پانے کے کم لاگت کے طریقے وضع کرنے اور اُن پر عمل پیرا ہونے، فصلوں کی کٹائی کے بعد کیڑوں پر قابو پانے کے طریقوں کو بہتر بنانے اور خطرات کا اندازہ لگانے اور عالمی معیار کے مطابق زرعی اشیاء کی برآمد کے لئے تصدیق کرنے کی حکومت ِپاکستان کی صلاحیت بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

    گلگت۔ بلتستان کے زراعت، لائیو اسٹاک اور فشریز کے سیکریٹری خادم حسین سلیم نے کہا کہ گلگت۔ بلتستان میں فائیٹوسینیٹری رِسک مینجمنٹ پروگرام پر عمل درآمد سے کاشتکاروں کی کیڑے مکوڑوں پر قابو پانے سے متعلق معلومات میں بہتری آئے گی اور ساتھ ہی محکمہ کو پیسٹ کنٹرول کی مستقبل کی جدوجہد کے لئے بنیاد میسر آئے گی۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

    [​IMG]
     
  15. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    [​IMG]

    امریکی سفارتخانہ کے تعاون سے پاکستانی، افغان اور بھارتی

    طلبہ کے لئے انگریزی زبان کا علاقائی پروگرام


    پاکستان بھر سے ۳۳ طلبہ ترکی میں امریکی حکومت کی اعانت سے چلنے والے انگریزی زبان کے دو ہفتے کے تبادلہ پروگرام ’’کیمپ فیوچر اسٹارز ‘‘ کے لئے جلد روانہ ہوں گے، اس پروگرام کے لئے امریکی حکومت نے تعاون کیا ہے۔ پروگرام میں پاکستانی طلبہ کے ساتھ افغانستان اور بھارت سے بھی طلبہ شریک ہوں گے۔ پروگرام کے شرکاء جن کی عمریں ۱۵ سے ۱۷ سال کے درمیان ہیں، قائدانہ صلاحیتوں اور انگریزی زبان کی مہارتوں کے حصول پر توجہ مرکوز کریں گے۔


    امریکی سفارتخانہ کی ریجنل انگلش لینگویج آفیسر جین میک آرتھر نے پاکستانی شرکاء سے ملاقات کی اور ان کی اس بات پر حوصلہ افزائی کی کہ وہ پروگرام کے دوران دوسرے ملکوں سے شرکت کرنے والے طلبہ کو اپنے قیمتی ثفاقتی ورثے سے روشناس کرائیں۔


    جین میک آرتھر نےکہا کہ ’’کیمپ فیوچر اسٹارز ‘‘ نہ صرف انگریزی زبان کی مہارتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ اس پروگرام کی بدولت ہر شریک ملک کے طلبہ کو ترکی میں ایک نئے ماحول کا تجربہ میسر آئے گا اور وہ ثقافتی سفیروں کے طور پر اپنے اپنے ملکوں کی نمائندگی کریں گے۔


    کراچی سے تعلق رکھنےپروگرام میں شریک ۱۶ سالہ طالبعلم حمزہ نے کہا کہ دوسرے ملکوں کے نئے لوگوں سے ملنے اور علم کے حصول کے لئے پاکستانی طلبہ کے جذبہ کی عکاسی کرنے پر انہیں بہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔


    امریکی سفارتخانہ اس سالانہ تبادلہ پروگرام کے لئے ۲۰۱۳ء سے مالی تعاون کررہا ہے۔ اس تبادلہ پروگرام کے شرکاء امریکی سفارتخانہ کے دو سالہ انگلش ایکسس مائیکرواسکالرشپ پروگرام کے موجودہ یا سابقہ طالب علم ہیں جنہیں اُن کے اساتذہ نے نامزد کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے انگریزی زبان کے پروگراموں کے دفتر کے بارے میں مزید معلومات کے لئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے۔

    AmericanEnglish.state.gov

    ###

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

    [​IMG]
     
  16. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    [​IMG]

    امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانہ کی نئی اور انٹرنیٹ صارفین کے لئے آن لائن اشتراک کے ساتھ ایک بہتر ویب سائٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔

    امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے اپنے پیغام میں تمام لوگوں کو امریکہ اور پاکستان کی مشترکہ جدوجہد اور دونوں ملکوں کے درمیان شراکت کو مزید مضبوط بنانے کے لئے دونوں اقوام کے تعاون سے متعلق آگہی کے لئے امریکی سفارتخانہ کی نئی ویب سائٹ دیکھنے کی دعوت دی۔ امریکی سفیر کا پیغام اور ویب سائٹ کی تمام خصوصیات درج ذیل لنک پر ملاحظہ کیجئے۔

    http://pk.usembassy.gov

    امریکی سفارتخانہ کی آفیشل ویب سائٹ پر امریکی ویزہ، ملازمتوں کے مواقع اور پریس ریلیزز سمیت تمام اہم معلومات پیش کی گئی ہیں۔ ویب سائٹ پر پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو پاسپورٹس سے متعلق معلومات مہیا ہوں گی۔ کاروباری افراد پاکستان اور امریکہ میں کاروبار سے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور طلبہ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے سے متعلق مزید معلومات سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ امریکی سفارتخانہ کی نئی ویب سائٹ پر تینوں امریکی قونصل خانوں اور ان کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات اور پاکستان میں کام کرنے والے لنکن کارنرز سے متعلق معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

    امریکی سفارتخانہ اور امریکی قونصل خانوں کو فیس بک، ٹویٹر، فلکر اور انسٹاگرام پر فالو کیجئے۔ یہ لنکس درج ذیل سائٹ پر ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔

    https://pk.usembassy.gov/social-media/

    ہم آپ کے رائے کے منتظر ہیں۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/

    [​IMG]
     
  17. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    امریکہ اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق کشمیر کے مسئلے پر کیوں خاموش ہے؟
     
  18. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اس لئے کہ امریکہ مسلہ کشمیر حل نہیں کرانا چاھتا۔بالی کو اقوام متحدہ میں قرارداد منظور ہونے کے بعد ایک ہفتے کے اندر آزاد کرا لیا گیا تھا لیکن کشمیر پر 1948 میں قرارداد منظور ہوئی تھی ۔اب تو امریکہ بھارت پر بہت مہربان ہے اسے چین کی ٹکر کا بنانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن بھارتی بنیا بہت مکار ہے امریکہ کو بھی روس کی طرح ناامید چھوڑ دے گا ۔
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    امریکہ فلسطین پر کی جانے والی بربریت پر عراق کی طرز پر اسرائیل پر فوج کشی کیوں نہیں کر رہا؟
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    دنیا کا بیوقوف ترین ملک امریکہ ہے جو ہمیشہ وہاں ہاتھ ڈالتا ہے جہاں اسے اپنے مفاد عزیز ہوں مگر یہ سوچے بنا کہ اب تک افغانستان اور عراق کی وجہ سے انکو کیا نقصانات ہوئے

    ان کی انسانیت دنیا دیکھ چکی ہے ملالہ کو ایوارڈز دینے والوں نے عافیہ کے ساتھ کیا کچھ کیا۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بیوقوف نہیں چالاک ترین ہے یہودیوں کو فلسطینیوں کو مارنے کے لئے ہر طرح کا اسلحہ دے رہا ہے مسلمانوں کو برباد کر کے ان کے وساہل سے فاہدہ اٹھا رہا ہے
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    کیا امریکہ کی اچھائی کے نغمے گانے والے مسلمانوں کے دوست ہیں؟
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    امریکی ملازم تو تنخواہ لیتے ہیں نغمے گانے کی بھائی
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی کرنسی میں یا ڈالر میں؟
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اگر امریکہ میں ہیں تو ڈالر ز میں ۔اور اگر پاکستان میں ہیں تو پتہ نہیں لیکن امریکہ کے ملازمین کی تنخواہ اچھی خاصی ہوتی ہے ۔
     
  26. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    تنخواہ کتنا عرصہ چلائینگے ضمیر کو کیا جواب دینگے
     
  27. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    امريکہ کشمير اور فلسطين کے تنازعات کو اہم اور حل طلب ايشو کے حوالے سے تسليم کرتا ہے اور يقينی طور پر يہ خواہش رکھتا ہے کہ ان مسائل کواس طريقے حل کيا جانا چاہیے جو تمام فريقین کے ليے قابل قبول ہو۔

    تاہم امريکی حکومت کے ليے يہ ممکن نہيں ہے کہ تن تنہا خودمختار ممالک کو ان کی مرضی کے برخلاف ان مسائل کے حل اور اس ضمن میں شرائط پر مجبورکرے۔ ايسا اقدام نقصان دہ ثابت ہو گا۔

    اس ضمن ميں کوششوں کا آغاز براہراست فريقين کی جانب سے ہی کيا جانا چائيے

    ايک جانب تو کچھ راۓ دہندگان اس بنياد پر امريکہ کے خلاف نفرت کو درست قرار ديتے ہیں کہ امريکہ ايک طاغوتی قوت ہے جو دنيا بھر ميں اپنے سياسی حل مسلط کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ دوسری جانب کئ دہائيوں پرانے فلسطین اور کشمير جيسے عالمی مسائل کا حوالہ دے کر امريکہ پر يہ الزام لگايا جاتا ہے کہ ہم اپنی مبينہ کٹھ پتلی رياستوں کی پشت پناہی کر کے اور کوئ کاروائ نا کر کے براہ راست ان انسانی زيادتيوں اور ان مسائل کو حل نہ کرنے کے ليے ذمہ دار ہیں۔

    کشمير اور فلسطين سميت ديگر علاقائ اور عالمی تنازعات اور دہشت گردی کی موجودہ لہر ميں اہم ترين فرق يہ ہے کہ تمام عالمی برادری بشمول پاکستان کے اس حقيقت کا ادارک بھی رکھتی ہے اور اس کو تسليم بھی کرتی ہے کہ دہشت گردی ايک عالمی عفريت ہے جس کا خاتمہ تمام فريقین کے ليے اہم ہے۔ اس کے مقابلے ميں ديگر تنازعات میں فریقين کے مابين اختلافی موقف اور نقطہ نظر کا ٹکراؤ ہے

    اس ميں کوئ شک نہيں کہ اسرائيل اور فلسطين کا جاری تنازعہ اور اس ميں بے گناہ انسانی جانوں کا نقصان امريکہ سميت تمام انسانی برادری کے ليے لمحہ فکريہ ہے۔ ليکن اس معاملے ميں بھی امريکی حکومت تشدد کی محرک يا وجہ نہيں بلکہ مسلۓ کے ديرپا حل کی جانب جاری عمل کا حصہ ہے۔ خطے ميں پائيدار امن کے حصول اور تمام متعلقہ فريقين کے مابين کدورتيں کم کرنے کے ليے ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہيں۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    آپ کے دونوں دعوے بے بنياد ہيں۔ ميں ڈاکٹر عافيہ کے معاملے پر کبھی بھی خاموش نہيں رہا۔ ڈاکٹر عافيہ کے ايشو پر مختلف اردو فورمز پر ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کی 100 سے زائد پوسٹنگز موجود ہيں جن ميں ہم نے تمام سوالات پر امريکی موقف واضح کيا ہے۔ يہ ايک خالص قانونی مقدمہ تھا جس ميں حتمی فيصلہ امريکی عدالتوں نے کرنا تھا۔ امريکی حکومت کی جانب سے اثر انداز ہونے يا مداخلت کی کوئ کوشش نہيں کی گئ۔ ڈاکٹر عافيہ کے حوالے سے امريکی حکومت کا نقطہ نظر اور سرکاری موقف متعدد بار پيش کيا جا چکا ہے۔

    اسی طرح يہ موقف کہ اپنے ايجنڈے کی تکميل کے ليے ہم ملالہ کے کيس کو ہوا دے رہے ہيں، حقائق پر مبنی نہيں ہے۔ ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم کے ممبر کی حيثيت سے ميں نے تواتر کے ساتھ گزستہ چند برسوں ميں پاکستان ميں پيش آنے والے دہشت گردی کے ہر اہم واقعے کے بعد امريکی حکومت کے اہم ترين عہديداروں اور سفارت کاروں کے بيانات، پريس ريليزز، پاليسی اور موقف پر مبنی نقطہ نظر پيش کيا ہے۔ بلکہ حقي‍ت تو يہ ہے کہ بعض اوقات ميں نے دہشت گردی کے ان واقعات کی جانب بھی توجہ مبذول کروائ ہے جنھيں پاکستان میں پرنٹ اور اليکٹرانک ميڈيا پر نظرانداز کر ديا جاتا ہے۔

    اسی طرح ہم نے تواتر کے ساتھ پاکستان کی سيکورٹی فورسز کی بے پناہ قربانيوں کا بھی تذکرہ کيا ہے۔

    امريکہ حکومت کا ہميشہ يہ موقف رہا ہے کہ پاکستانی عوام سميت تمام فريقين کی مشترکہ کاوشيں اس متشدد سوچ کے سدباب کے ليے کليدی کردار ادا کريں گی جس نے برسابرس سے ملک ميں ايک وبا کی سی حيثيت اختيار کر لی ہے۔ يہ کوئ ايسی گمنام حقيقت نہيں ہے جو ملالہ پر حملے کے بعد اچانک سب کے سامنے آشکار ہو گئ ہے۔ جيسا کہ ميں نے پہلے بھی واضح کيا تھا کہ ہمارا موقف اور دہشت گردی کی بڑھتی ہوئ لہر کے خلاف شعور کو بيدار کرنے کی کوشش اور ضرورت صرف ملالہ پر حملے والے واقعے تک محدود نہيں ہے۔امريکی حکومت کے اہم ترين عہديداروں کی جانب سے ايسے سينکڑوں بيانات ريکارڈ پر موجود ہيں جو پاکستان ميں دہشت گردی کے ہر اہم واقعے کے بعد ہماری جانب سے نا صرف يہ کہ پرزور مذمت کے جذبات کی عکاسی کرتے ہيں بلکہ اس ضرورت کو بھی اجاگر کرتے رہے ہيں کہ ان مجرموں کی جانب سے بچوں کو خودکش ببمار کے طور پر استعمال کر کے دہشت گردی کی جس مہم کو جاری کيا گيا ہے وہ کوئ آزادی کی جانب راغب مقدس جدوجہد ہرگز نہيں ہے۔ اس کے برعکس يہ اپنا اثرورسوخ بڑھانے کے ليے طاقت کے حصول کی کوشش ہے جس کی بنياد دہشت اور خوف پر رکھی گئ ہے۔ ايک ايسے غلط نظريے اور نقطہ نظر کے ذريعے دماغوں کو پراگندہ کيا جا رہا ہے جسے قريب تمام مذہبی سکالرز، اداروں اور مسلک سے تعلق رکھنے والے علماء نے يکطرفہ طور پر نہ صرف مسترد کر ديا ہے بلکہ اس کی مذمت بھی کی ہے۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    ميں آپ کو ياد دلانا چاہتا ہوں کہ امريکہ وہ واحد ملک نہيں ہے جس نے اسرائيل کے وجود کو تسليم کيا ہے۔ اقوام متحدہ ميں اسرائيل ايک تسليم شدہ ملک کی حيثيت سے شامل ہے۔

    سال 2002 ميں بيروت کے مقام پر عرب ليگ کے اجلاس ميں تمام ممبر ممالک کی جانب سے ايک امن معاہدہ پيش کيا گيا تھا جس ميں 20 عرب ممالک نے اسرائيل کے وجود کو تسليم کرتے ہوۓ اس بات کی اہمیت پر زور ديا تھا کہ امن کے تناظر ميں اسرائيل کے ساتھ معمول کے تعلقات کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    اسرائيل اور فلسطين کے مسلۓ کے حوالے سے امريکی حکومت کے موقف اور نقطہ نظر کو نہ صرف عالمی برادری ميں حمايت حاصل ہے بلکہ عرب ليگ کی جانب سے کی جانے والی امن کی کوششيں بھی اسی سمت ميں ہيں جس کے مطابق اس مسلۓ کا حل دو الگ رياستوں کا قيام ہے جہاں فلسطينی اور اسرائيلی امن اور سکون کے ساتھ رہ سکيں۔

    صدر اوبامہ نے قاہرہ ميں تقرير کے دوران اسی نقطہ نظر کا اعادہ کيا تھا۔

    " عرب امن کوششوں پر مزيد کام کرتے ہوۓ عرب رياستوں پر لازم ہے کہ وہ فلسطينی رياست کی بقا کے لیے اداروں کی تشکيل ميں فلسطينی عوام کی مدد کريں اور اسرائيلی کی قانونی حيثيت تسليم کريں۔ اس کے علاوہ ماضی ميں جھانکنے کی ناکام روش کے مقابلے ميں ترقی پر فوکس کرنا ہوگا۔ "

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  30. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    اگر آپ اسرائيل کے ليے امريکی فوجی امداد کو خطے کے سياسی اور جغرافيائ منظر نامے کے تناظر ميں ديکھنے پر بضد ہيں اور اس امداد کو امريکی کی جانب سے اسرائيل کی طرف داری اور عرب دنيا کے لیے مبينہ بغض سے تعبير کرتے ہيں تو پھر انصاف کا تقاضا تو يہ ہے کہ آپ ان اعداد وشمار پر بھی ايک نظر ڈالیں جو امريکہ کی جانب سے خطے کے عرب ممالک کو دی جانے والی امداد کے ضمن ميں ريکارڈ کا حصہ ہيں۔ صرف اسی صورت ميں آپ درست تناظر کو سمجھ سکتے ہيں۔


    مثال کے طور پر کيا آپ جانتے ہيں سال 2010 ميں امريکہ نے فوجی ساز وسامان کے حوالے سے اپنی تاريخ کا سب سے بڑا معاہدہ سعودی عرب کے ساتھ کيا تھا جس کی لاگت قريب ساٹھ بلين ڈالرز ہے؟

    https://www.theguardian.com/world/2010/sep/13/us-saudi-arabia-arms-deal


    علاوہ ازيں جب آپ ديگر ممالک کے ليے امريکہ کی عسکری امداد کو اجاگر کرتے ہيں تو پھر آپ اس بات کو بھی مدنظر رکھيں کہ ان فوجی معاہدوں ايک بڑا حصہ ہمارے بہت سے شراکت داروں اور اتحاديوں کی دفاعی ضروريات کو پورا کرنے کے ليے بھی خرچ ہوتا ہے جو ہماری جانب سے دی جانے والی امداد، سازوسامان، تربيت اور لاجسٹک اسپورٹ پر انحصار کرتے ہيں۔


    اس تناظر ميں سال 2014 ميں بيرونی فوجی اعانت وصول کرنے والے سرفہرست ممالک کی لسٹ پيش ہے۔


    اسرائيل – 1۔3 بلين ڈالرز

    مصر – 3۔1 بلين ڈالرز

    عراق – 300 ملين ڈالرز

    جارڈن – 300 ملين ڈالرز

    پاکستان – 280 ملين ڈالرز


    آپ ديکھ سکتے ہيں کہ اس لسٹ ميں 5 ميں سے 4 اسلامی ممالک ہيں۔


    صرف يہی نہيں بلکہ اگر ہم خطے کی سطح پر بھی امريکی امداد کی تقسيم کا تجزيہ کريں تو آپ پر واضح ہو گا کہ گزشتہ برس امريکہ کی کل فوجی امداد کا 86 فيصد ان دو خطوں پر خرچ کيا گيا۔


    مشرق وسطی 64 فيصد

    افريقہ 23 فيصد


    عالمی سطح پر سياسی، معاشی اور معاشرتی تبديليوں کے ساتھ امريکی کی جانب سے عسکری معاونت کے ضمن ميں ردوبدل بھی ملحوظ رکھنا چاہيے۔ تاہم گزشتہ تين برسوں کے دوران بيرونی ممالک کو دی جانے والی عسکری معاونت قدرے يکساں رہی ہے۔ سال 2013 ميں 7۔5 بلين ڈالرز، سال 2014 میں 9۔5 بلين ڈالرز اور سال 2015 ميں 6۔5 بلين ڈالرز بيرون ممالک کو عسکری معاونت کے ضمن ميں ديے گۓ ہيں۔ ان تين سالوں کے دوران وہ پانچ ممالک جو عسکری معاونت وصول کرنے والے ممالک ميں سرفہرست رہے ہيں ان ميں اسرائيل، مصر، عراق، جارڈن اور پاکستان شامل ہيں اور ان تمام ممالک کو اس دورانيے ميں قريب يکساں فوجی امداد فراہم کی گئ ہے۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     

اس صفحے کو مشتہر کریں