1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انگلینڈ کو شکست، سیریز پاکستان کے نام

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏5 نومبر 2015۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    cricket.jpg
    شارجہ:پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 127 رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی.
    انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم میچ کے آخری روز 284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 156 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی.

    [​IMG]
    میچ کے آخری روز انگلینڈ نے 46 رنز دووکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا تو اس وقت انھیں جیت کے لیے 238 رنز درکار تھے، لیکن پاکستانی اسپن باؤلرز نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدا میں ہی انگلینڈ کو مشکلات سے دوچار کردیا۔
    یاسر شاہ نے اپنے پہلے ہی اوور میں جو روٹ کو 6 رنز پر آؤٹ کیا جبکہ ذوالفقار بابر نے ٹیلر کو دورنز پر چلتا کردیا.
     
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اگلے ہی اوور میں یاسر نے بیئراسٹو کو صفر اور ذوالفقار بابر نے سمیت پٹیل کو بھی صفر پر آؤٹ کرکے میچ پاکستان کے حق میں کردیا، کھانے کے وقفے سے قبل ہی عادل راشد 22 رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے.
    [​IMG]
    کھانے کے وقفے پر انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے کپتان الیسٹرکک کے 50 رنز ناٹ آؤٹ کے بدولت 120 رنز بنائے تھے جبکہ دوسرے طرف اسٹورٹ براڈ دس رنز بناکر ان کا ساتھ دے رہے تھے.
    انگلش ٹیم کھانے کے وقفے کے بعد دوبارہ کھیلنے کے لیے آئی تو اسٹورٹ براڈ 20 رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار ہوئے جبکہ کپتان الیسٹر کک 63 رنز بناکر شعیب ملک کی گیند پر سرفراز کے ہاتھوں اسٹمپ ہوگئے، اس وقت انگلینڈ کا اسکور 150 رنز تھا.پہلی اننگز میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہونے والے بین اسٹوکس دوسری اننگز میں بھی بیٹنگ کے لیے آئے اور 12 رنز بنا کر یاسر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے انھیں بھی سرفراز نے اسٹمپ کیا اورانگلینڈ کی پوری ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی.
    دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے چار، شعیب ملک نے تین اور ذوالفقار بابر نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ راحت علی کے حصے میں آئی.
    دوسرے ٹیسٹ میچ کے ہیرو وہاب ریاض دوسری اننگز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کرپائے.
    [​IMG]

     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    میچ کے چوتھے روز پاکستان کی ٹیم 355 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی اور انھیں 283 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی.
    پاکستان کی جانب سے اوپنر محمد حفیظ نے 151 رنز کی شان دار اننگ کھیلی. دیگر کھلاڑیوں میں اسد شفیق 46، کپتان مصباح الحق 38، سرفراز احمد 36 اور اظہر علی 34 رنز بناکر نمایاں رہے.
    انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے تین اور جیمز اینڈرسن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا.
    جبکہ انگلینڈ نے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ آغاز کیا معین علی نے 22 رنز بنائے لیکن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے شعیب ملک نے انھیں آئوٹ کرکے انگلینڈ کے سامنے رکاوٹ کھڑی کی جبکہ ای ین بیل کو بھی ملک نے پویلین بھیج دیا وہ کوئی رن نہیں بنا سکے.
    [​IMG]
    پہلی اننگز میں پاکستان 234 اور انگلینڈ کی ٹیم 306 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی.
    انگلینڈ نے 1928 میں آسٹریلیا کے خلاف 332 رنز کا ہدف عبور کیا تھا جو ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں ہدف کے حصول میں بہترین کارکردگی ہے جبکہ ایشیا میں ان کی بہترین کارکردگی جب انھوں نے بنگلہ دیش کے خلاف پانچ سال قبل ڈھاکا میں 209 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔
    cri.jpg

    پاکستان نے انگلینڈ کو دبئی میں دوسرے ٹیسٹ میں 178 رنز سے شکست دی تھی جبکہ پہلا میچ خراب روشنی کے باعث ڈرامائی انداز میں برابر ہوگیا تھا اس وقت انگلینڈ کو جیت کے لیے محض 15 رنز درکار تھے.
    پاکستان نے سیریز دو صفر سے اپنے نام کرکے آئی سی سی کی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے اسے قبل 2006 میں پاکستان نے مختصر عرصے کے لیے یہ پوزیشن حاصل کی تھی.
    محمد حفیظ کو بہترین کارکردگی پر میچ کا جبکہ یاسر شاہ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.
    [​IMG]
     
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں