1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

امريکہ، اسلام اور مسلمان

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از فواد -, ‏15 ستمبر 2015۔

  1. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  3. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    دانش کا تقاضا يہ ہے کہ ہر بات کا تجزيہ اس کے درست تناظر ميں کيا جانا چاہیے۔

    ميں اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہوں کہ جب بھی امريکی صدر، سينير امريکی فوجی افسر، اہم سفارتی اہلکار يا عہديدار کی جانب سے کوئ بيان سامنے آتا ہے يا ان عناصر کے تعاقب کے ضمن ميں ہمارے مصمم ارادے کا اعادہ کيا جاتا ہے جن کی جانب سے مسلسل دہشت گردی کی کاروائياں کی جا رہی ہيں تو بعض تبصرہ نگار اسے براہراست پاکستان کے عوام کے خلاف دھمکی سے تعبير کیوں کرتے ہيں۔ حيرت کی بات يہ ہے کہ يہ شور وغل ان مجرموں کی خونی کاروائيوں کے ردعمل میں سامنے نہيں آتا جو دہشت گردی کی ہر کاروائ، بم دھماکے، سياسی قتل اور ٹارگٹ کلنگ کی دھڑلے سے ذمہ داری قبول کرتے ہيں۔ اگر ايک امريکی سرکاری اہکار نے امريکہ پر حملے کے بعد ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائ کے ارادے کا اظہار کيا تھا تو اس عزم کو پاکستان کے خلاف دھمکی کيسے قرار ديا جا سکتا ہے، کيونکہ حقيقت تو يہ ہے کہ پاکستانی عوام اور افواج پاکستان بھی روزانہ انھی مجرموں کے مظالم کا شکار ہو رہے ہيں۔

    يہ کوئ ڈھکی چپھی بات نہيں ہے کہ امريکہ اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف باہم اتحادی ہيں۔ انکی باہمی تعاون اور وسائل کا اشتراک اس حکمت عملی کا حصہ ہےجس کا مقصد افغانستان اور پاکستان کی سرحدوں کے دونوں طرف موجود اس مشترکہ دشمن کا خاتمہ ہے جو دنيا بھر ميں بے گناہ افراد کو بے دريخ قتل کرنے کا خواہ ہے۔

    امريکی حکومت نے يہ بھی واضح کيا ہے کہ اس خطے کے اندر دہشت گردی کے حوالے سے سب سے زيادہ نقصان پاکستان نے اٹھايا ہے۔ يہ ايک مشترکہ دشمن کی جانب سے ايسا خطرہ ہے جو سب کے ليے يکساں ہے۔

    ہم نے امريکہ پر حملے کے ضمن ميں پاکستان کی حکومت اور عوام پر الزام نہيں لگايا ہے۔ ہم نے بارہا اس حقيقت کو اجاگر کيا ہے کہ پاکستان پہلے ہی اپنی فوجی کاروائيوں کے ذريعے دہشت گردوں کے خلاف فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

    امريکی حکومت اور عسکری قيادت اس بات سے بخوبی آگاہ ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اس عالمی کوشش ميں ہمارا اہم ترين اتحادی اور شراکت دار ہے جس کا مقصد خطے میں پائيدار امن کے قيام کو يقينی بنانا ہے۔

    ہم پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں اور ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستان کی سرحدوں کا احترام اور تقدس برقرار رہے۔ اس ضمن ميں يہ نشاندہی بھی ضروری ہے کہ ان غير ملکی دہشت گردوں کی کاروائيوں کو بھی مد نظر رکھنا چاہيے جو دانستہ پاکستان کی خود مختاری پر حملے کر رہے ہيں اور ملک بھر میں پاکستان کی افواج اور شہريوں کو قتل کرنے کے منصوبے تيار کر رہے ہيں۔ میں پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ آپ ان سے ان کاروائيوں کے ضمن ميں کسی پيشمانی يا ندامت کی توقع نہيں رکھ سکتے۔

    امريکہ اور پاکستان دونوں کو اس حقيقت کا ادراک ہے کہ پاکستان اور افغانستان کی سرحدوں کے دونوں اطراف ان دہشت گردوں پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جو دونوں ممالک کی خود مختاری پر حملے کر رہے ہيں۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  6. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    ڈبليو – ايم – ڈی ايشو کے حوالے سے امريکی حکومت کا موقف ميں پہلے بھی اس فورم پر پيش کيا جا چکا ہے۔

    اس حوالے سے يہ اضافہ بھی ضروری ہے کہ اگر سال 2003 ميں امريکی حملے سے پہلے عراق کی صورت حال اور اس پر عالمی راۓ عامہ کا جائزہ ليں تو يہ واضح ہے کہ عالمی برداری اور بالخصوص امريکہ پر صدام حسين کی جانب سے عراقی عوام پر ڈھاۓ جانے والے مظالم پر خاموشی اور مناسب کاروائ نہ کرنے پر مسلسل شديد تنقيد کی جاتی رہی ہے۔ کئ غير جانب دار تنظيموں کی جانب سے ايسی بے شمار رپورٹس ريکارڈ پر موجود ہيں جن ميں عراقی عوام پر ڈھاۓ جانے والے مظالم کی داستانيں رقم ہیں۔

    جب ڈبليو – ايم – ڈی کا معاملہ دنيا کے سامنے آيا تو صدام حسين نے اس ضمن ميں تعاون اور عالمی برداری کی جانب سے اٹھاۓ جانے والے سوالات کا جواب دينے سے صاف انکار کر ديا۔ يہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ 911 کے واقعات کے بعد کسی بڑی دہشت گردی کی کاروائ کوئ غير حقيقی يا ناقابل يقين بات نہيں تھی۔

    يہ درست ہے کہ امريکہ کی جانب سے عراق ميں کاروائ کی بڑی وجہ ڈبليو – ايم – ڈی ايشو کے حوالے سے امريکہ کے تحفظات تھے۔ يہ بھی درست ہے کہ ڈبليو – ايم – ڈی کے حوالے سے انٹيلی جينس غلط ثابت ہوئ۔ ليکن انٹيلی جينس رپورٹس کی ناکامی کسی بھی صورت ميں صدام حسين کو "معصوم" ثابت نہيں کرتيں۔ صدام حسين ايک ظالم حکمران تھا جس کی حکومت عراق کے ہمسايہ ممالک سميت خود عراق کے اندر بے شمار انسانوں کی موت کا سبب بنی۔

    امريکہ کی خارجہ پاليسی کے حوالے سے کيے جانے والے سارے فيصلے مکمل اور غلطيوں سے پاک نہيں ہيں اور نہ ہی امريکی حکومت نے يہ دعوی کيا ہے کہ امريکہ کی خارجہ پاليسی 100 فيصد درست ہے۔ اس ميں کوئ شک نہيں کہ عراق ميں مہلک ہتھياروں کے ذخيرے کی موجودگی کے حوالے سے ماہرين کے تجزيات غلط ثابت ہوۓ۔ اور اس حوالے سے امريکی حکومت نے حقيقت کو چھپانے کی کوئ کوشش نہيں کی۔ بلکل اسی طرح اور بھی کئ مثاليں دی جا سکتی ہيں جب امريکی حکومت نے پبلک فورمز پر اپنی پاليسيوں کا ازسرنو جائزہ لينے ميں کبھی قباحت کا مظاہرہ نہيں کيا۔

    اس ايشو کے حوالے سے امريکی حکومت کے علاوہ ديگر ممالک کو جو مسلسل رپورٹس ملی تھيں اس ميں اس بات کے واضح اشارے تھے کہ صدام حسين مہلک ہتھياروں کی تياری کے پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس حوالے سے صدام حسين کا ماضی کا ريکارڈ بھی امريکی حکام کے خدشات ميں اضافہ کر رہا تھا۔ نجف، ہلہ،ہلاجہ اور سليمانيہ ميں صدام کے ہاتھوں کيميائ ہتھیاروں کے ذريعے ہزاروں عراقيوں کا قتل اور 1991 ميں کويت پر عراقی قبضے سے يہ بات ثابت تھی کہ اگر صدام حسين کی دسترس ميں مہلک ہتھياروں کا ذخيرہ آگيا تواس کے ظلم کی داستان مزيد طويل ہو جاۓ گی۔ خود صدام حسين کی جانب سے مہلک ہتھياروں کو استعمال کرنے کی دھمکی ريکارڈ پر موجود ہے۔ 11 ستمبر 2001 کے حادثے کے بعد امريکہ اور ديگر ممالک کے خدشات ميں مزيد اضافہ ہو گيا۔

    سال 1995
    ميں جب صدام حسين کے داماد حسين کمل نے عراق سے بھاگ کرجارڈن ميں پناہ لی تو انھوں نے بھی صدام حسين کے نيوکلير اور کيميائ ہتھياروں کے حصول کے ليے منصوبوں سے حکام کو آگاہ کيا۔ 2003 ميں امريکی حملے سے قبل اقوام متحدہ کی سيکيورٹی کونسل عراق کو مہلک ہتھياروں کی تياری سے روکنے کے ليے اپنی کوششوں کا آغاز کر چکی تھی۔

    يہی وجہ ہے کہ جب اقوام متحدہ کئ تحقيقی ٹيموں کو عراق ميں داخلے سے روک ديا گيا تو نہ صرف امريکہ بلکہ کئ انٹرنيشنل ٹيموں کی يہ مشترکہ رپورٹ تھی کہ صدام حکومت کا وجود علاقے کے امن کے ليے خطرہ ہے۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  7. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    مگر امریکہ کومسلمانوں پر یہ تمام مظالم صرف ان اسلامی ممالک میں ہی کیوں نظر آتے ہیں جہاں قدرتی وسائل تیل و گیس موجود ہو؟
    کشمیر کے شہداء کی تعداد کو دیکھتے ہوئے انڈین آرمی کے خلاف کتنی بار اپنی فوج مظلوم میں حق میں اتاری؟
    فلسطینیوں کے حق میں کتنی بار اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائ ہوئ؟
    کتنے بار ڈرون یورپین ظالموں کے خلاف استعمال ہوا؟
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    امریکہ کشمیریوں کے حق میں کبھی بھی آواز نہیں اٹھائے گا کیونکہ انڈیا ناراض ہو جائے گا
    امریکہ اسرائیل کو کبھی بھی ناراض نہیں کرے گا چاھیے اسرائیل سارے فلسطینیوں کو ذبح کر دے
     
  9. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    رچرڈ آرميٹج نے اس بات کی سختی سے ترديد کر دی تھی اور واضح کيا تھا کہ ان کی جانب سے ايسی کوئ دھمکی نہيں دی گئ تھی۔ سابق امريکی صدر بش نے بھی واشگاف الفاظ ميں واضح کیا تھا کہ پاکستان کو کسی بھی حوالے سے دھمکی نہيں دی گئ تھی۔

    يہ رہا اس حقيقت کا ثبوت

    http://www.nbcnews.com/id/14943975/...nies-threatening-pakistan-after/#.Vx-XCPnR9Mw

    غلط تاثر اور الفاظ کے مقابلے ميں اعمال حقيقت کو واضح کرتے ہيں۔ گزشتہ ايک دہائ کے دوران امريکی حکومت کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی عسکری اور سول امداد اور اس ضمن ميں اعداد وشمار کا جائزہ ليں اور پھر اس بات کا فيصلہ خود کريں کہ کيا اس دعوی ميں کوئ سچائ ہو سکتی ہے کہ امريکی حکومت کسی بھی سطح پر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سوچ رکھتی ہے۔

    سال 2005 ميں زلزلے کے تباہ کاری کے بعد امريکہ کی جانب سے دی جانے والی امداد ہو يا سال 2010 ميں تاريخی سيلاب کے بعد امريکہ کی جانب سے مدد اور تعاون ہو، امريکہ ہميشہ ان ممالک کی فہرست ميں سب سے آگے رہا ہے جنھوں نے مصيبت کی گھڑی ميں پاکستان کے لوگوں کی مدد کی ہے۔

    اسی طرح جب عسکری امداد اور دہشت گردی کے عفريت سے نبردآزما ہونے کے ليے پاکستان کی مدد کا سوال آتا ہے تو امريکی حکومت نے گزشتہ ايک دہائ کے دوران کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے ميں پاکستان کو سب سے زيادہ وسائل، لاجسٹک سپورٹ، سازوسامان اور تربيت فراہم کی ہے۔


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  10. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    امريکہ کشمير کے مسلۓ کو بھارت اور پاکستان کے مابين ايک اہم اور حل طلب ايشو کے حوالے سے تسليم کرتا ہے۔ بھارت اور پاکستان کے مشترکہ دوست کی حيثيت سے امريکہ يقينی طور پر يہ خواہش رکھتا ہے کہ اس مسلۓ کو حل کيا جاۓ۔ خطے ميں مستقل اور پائيدارامن کے قيام کے ضمن ميں يہ ايک اہم پيش رفت ہو گی۔ ليکن امريکہ دو خودمختار ممالک کو ان کی مرضی کے برخلاف اس مسلۓ کے حل اور اور اس ضمن میں شرائط پر مجبور نہيں کر سکتا۔ ايسا اقدام نقصان دہ ثابت ہو گا۔

    اس ضمن ميں کوششوں کا آغاز بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کو کرنا ہو گا۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  11. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    کشمير اور فلسطين سميت ديگر علاقائ اور عالمی تنازعات اور دہشت گردی کی موجودہ لہر ميں اہم ترين فرق يہ ہے کہ تمام عالمی برادری بشمول پاکستان کے اس حقيقت کا ادارک بھی رکھتی ہے اور اس کو تسليم بھی کرتی ہے کہ دہشت گردی ايک عالمی عفريت ہے جس کا خاتمہ تمام فريقین کے ليے اہم ہے۔ اس کے مقابلے ميں ديگر تنازعات میں فریقين کے مابين اختلافی موقف اور نقطہ نظر کا ٹکراؤ ہے۔

    آپ کی راۓ سے يہ تاثر ابھرتا ہے کہ چونکہ کشمير اور دنيا کے ديگر علاقوں ميں بے گناہوں کا خون بہہ رہا ہے اس لیے پاکستان اور افغانستان ميں بھی عورتوں اور بچوں کا قتل قابل فہم ہے يا اس کی توجيہہ پيش کی جا سکتی ہے۔ سياسی اختلافات کی بنياد پر دوسروں کے خلاف کھلم کھلا دہشت گردی کا لائسنس نہیں ديا جا سکتا

    اس وقت اقوام متحدہ ميں قريب 1800 کے لگ بھگ قرارداديں موجود ہیں جن کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک ميں جاری تنازعات سے ہے۔ يہ غير منطقی سوچ ہے کہ ان تمام ممالک ميں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے ليے فوجیں بيجھی جانی چاہيے۔ يہ طريقہ کار تو اقوام متحدہ کے قيام کے بنيادی فلسفے کی ہی نفی کر ديتا ہے جس کے مطابق دنيا کے مختلف ممالک کے درميان تنازعات کے حل کے ليے سفارتی کوششوں کو زيادہ موثر بنانے پر زور ديا گيا ہے۔

    امريکہ کشمير اور فلسطين کے تنازعات کو اہم اور حل طلب ايشو کے حوالے سے تسليم کرتا ہے اور يقينی طور پر يہ خواہش رکھتا ہے کہ ان مسائل کواس طريقے حل کيا جانا چاہیے جو تمام فريقین کے ليے قابل قبول ہو۔

    تاہم امريکی حکومت کے ليے يہ ممکن نہيں ہے کہ تن تنہا خودمختار ممالک کو ان کی مرضی کے برخلاف ان مسائل کے حل اور اس ضمن میں شرائط پر مجبورکرے۔ ايسا اقدام نقصان دہ ثابت ہو گا۔

    اس ضمن ميں کوششوں کا آغاز براہراست فريقين کی جانب سے ہی کيا جانا چائيے۔

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    [​IMG]
     
  12. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اسرائیل ریاستی دہشت گردی سے فلسطینیوں کو شہید کرتا ہے روزانہ امریکی اسلحہ سے ۔۔اور امریکہ بھارت کا دوست ہے مودی جو کہ ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے ۔امریکہ مودی پر خاص مہربان ہے
    صرف امریکہ کی وجہ سے فلسطینیوں کا آزاد ہونا کھٹائی میں پڑا ہوا ہے۔۔یار اتنی غلط بیانی نہ کیا کرو کیونکہ جھوٹ اللہ پاک کو پسند نہیں اور اگر ٹرمپ نومبر میں صدر بن گیا تو پھر کیا کرو گے وہ سب سے پہلے آپ لوگوں کو فارغ کرے گا
     
  13. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
  14. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یہ تصویریں صرف ڈپلومیسی کے لئے ہوتی ہیں پالیسیاں اس سے مختلف ہوتی ہیں ۔
     
  15. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
  16. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
  17. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    [​IMG]

    ’ہم مسلمان ہیں، ہم امریکی ہیں، ہمیں امریکہ سے محبت ہے‘


    امریکی پرچم کو فخر سے تھامے امریکی مسلمان


    ‘’ہمیں امریکی شہری ہونے پر فخر ہے، ہم امریکہ سے محبت کرتے ہیں۔’’




    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  18. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    صدر ٹرمپ کو پتہ نہ چلے ورنہ وہ آپ کو اسی وقت جہاز میں بیٹھا کر امریکہ سے نکال دے گا ۔
     
  19. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    [​IMG]

    آئیلس میڈل آف آنر جیتنے والے پاکستانی ا مریکی سرجن عادل حیدر

    یہ ایوارڈ سات امریکی صدور کے علاوہ انسانیت کے لئے کام کرنے والے کئی عظیم شخصیات حاصل کر چکی ہیں


    http://www.urduvoa.com/a/adil-haider-Pakistani-surgeon-/3791450.html



    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  20. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
  21. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اس میں امریکی حکومت کی کونسی بہادری ہے ان لوگوں نے اپنی محنت سے سب کچھ پایا ہے ٹرمپ کا بس چلے تو آپ سمیت سب کو امریکہ سے نکال دے
     
  22. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ


    [​IMG]

    ثقافتی ہم آہنگی اور شعور اجاگر کرنے کيلۓ‎ امريکی حکومت کے پروگرام کے تحت ايک

    امريکی خاندان کی ميزبانی




    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  23. فواد -
    آف لائن

    فواد - ممبر

    شمولیت:
    ‏16 فروری 2008
    پیغامات:
    613
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    ایک نوجوان مسلمان امریکی لڑکی حجاب کے ساتھ باکسنگ کے رنگ میں: ایک قابل قدر مثال

    [​IMG]




    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  24. فواد
    آف لائن

    فواد ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2017
    پیغامات:
    160
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    https://s17.postimg.org/uvbpteden/DOx0_Lu_NX0_Ag_PGDN.jpg

    "يہ بھی ہمارا ملک ہے" – امريکہ ميں رہائش پذير پاکستانی ترقی کی منازل طے کرتے ہوۓ

    ايک متنوع امريکی معاشرے کی يہ خوبی ہے کہ مختلف ثقافتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے خوابوں کی تکميل کے ليے مساوی مواقع ميسر ہوتے ہيں۔

    https://tinyurl.com/ybtt32ef


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  25. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہاہا پاکستانی55 آپ کو ہنسی نہیں آتی انکے دہرے معیار پر
     
  26. فواد
    آف لائن

    فواد ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2017
    پیغامات:
    160
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    https://s8.postimg.org/4tloae3qt/New_Meaning_to_life.jpg

    ہر زی روح کی زندگی اہميت کی حامل ہے۔


    ايک امريکی مسلمان کی درمندی نے انسانيت اور اميد جيسے الفاظ کو نۓ معنی دے ديے۔


    https://tinyurl.com/yax4kw5x


    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  27. فواد
    آف لائن

    فواد ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2017
    پیغامات:
    160
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    ملک کا جھنڈا:
    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    [​IMG]

    “میں نے ہمیشہ یہ یقین رکھا ہے کہ نوجوان نسل عالمی یکجہتی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بطور تبادلہ طالب علم بنیادی ذمہ داریوں میں سے ایک یہ ہے کہ آپ اپنی ملکی ثقافت کی نمائندگی کریں اور بین الثقافتی تفہیم کی ترویج کریں۔ “ایمان علی، امریکہ دفتر خارجہ کے زیر اہتمام کلچرل ایکسچینج پروگرام مستفید ہونے والے ایک طالب علم

    http://www.yesprograms.org/stories/reflections-on-better-understanding-for-a-better-world

    فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

    digitaloutreach@state.gov

    www.state.gov

    https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

    http://www.facebook.com/USDOTUrdu

    https://www.instagram.com/doturdu/

    https://www.flickr.com/photos/usdoturdu/
     
  28. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں مسلمانوں کی آمد کو بند اور محدود کردیا ہے
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلمانوں کے ساتھ رویہ خراب ہے مگر امریکہ کے ادارے ٹرمپ کے خلاف متحرک ہیں، اخبارات اُن کے مخالف ہیں، کئی کانگریس مین بھی اُن کے خلاف باتیں کررہے ہیں اور جج حضرات نے باقاعدہ اُن کے فیصلوں کے خلاف پریس کانفرنس تک کر ڈالی ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں