1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

الطاف حسین ۔۔۔ ایک رہنما ایک قائد

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از مخلص انسان, ‏20 اکتوبر 2015۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    سریاب روڈ پر مسافر بس میں بم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے ، الطاف حسین
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    دنیا کا کوئی قائد اپنے لوگوں سے دوری اختیار نہیں کرتا۔ پھر الطاف بھائی کس کام سے لندن میں براجمان ہیں؟ انھیں غریب بھائیوں کے درد کا احساس کب ہوگا۔
     
  3. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی کا لندن میں قیام ہماری ( کارکنوں ) خواہش اور اسرار پر ہی ہے ۔۔۔۔ لیاقت علی خان سے لیکر بے نظیر بھٹو تک لاتعداد مثالیں موجود ہیں لیڈران کی ہلاکت کی پھر ہم کیسے یہ رسک اٹھا سکتے ہیں اور جب آپ کا دشمن معصومیت کا نقاب اوڑھ رکھا ہو تو یہ اور بھی مشکل ہوجاتا ہے ۔۔۔ اس کے علاوہ دنیا میں لاتعداد مثالیں موجود ہیں جب رہنما قوم اور وطن سے دور رہ کر بھی قوم کی راہنمائی کرتا ہے
     
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    لیکن یہ جلاوطنی ذاتی مفاد پر منحصر نہیں؟
     
  5. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    زاتی مفاد کیسا ۔۔۔ جو شخص نہ کبھی اسمبلی کا رکن بنا نہ کوئی وزارت لی نہ گورنر نہ صدر حتاکہ نہ اپنے کسی رشتہ دار کو کوئی عہدہ دلوایا وہ کیسے مفاد پرست ہوسکتا ہے
     
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    پھر بھی ساری قوت انھی کے پاس ہے اور ماشاءاللہ بہت ہی عمدہ زندگی انجوائے کررہے ہیں۔
    کاش وہ بھی کراچی کی لوڈ شیڈنگ کا تجربہ کرتے تاکہ غریب کے درد کا احساس ہو۔
     
  7. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ظاہر ہے بانی و قائد ہیں تحریک کے طاقت تو ہوگی یہ ہی تو ہمارا کہنا ہے طاقت کے لیے کبھی کسی عہدے کا سہارا نہیں لیا ہمیشہ کارکنوں کو ہی اپنی طاقت کہا ہے
    ہماری تو دعا ہے خداوند بھائی کو ہر پریشانی اور مشکل سے دور رکھے باقی جتنا احساس وہ رکھتے ہیں کارکنوں کے درد کا اتنا تو شاید کوئی پاکستان میں موجود رہنما نہیں رکھتا
    یہ میرا نظریہ ہے ہوسکتا ہے آپ اختلاف رکھیں مگر اسی کا نام جمہوریت ہے
     
  8. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    دین کی اصل خدمت کرنے والے مدرسہ پر چھاپہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔۔۔ الطاف حسین
     
  9. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بوری والی دہشت گردی محفوظ ہے
     
  10. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ہم الزامات کا خوش دلی سے خیر مقدم کرتے ہیں ۔۔۔ ایسے الزامات جو پچھلے 23 برسوں سے سن رہے ہیں مگر آج تک صرف سنے ہی ہیں ثابت ایک بھی نہیں ہوئے
    جناح پور
    میجر کلیم
    حکیم سعید
    نیٹو اسلحہ
    انڈین ایجنٹ ( را )
     
  11. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    حقیقت ذیادہ دیر چھپ نہیں سکتی۔
     
  12. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    جناح پور کا الزام لگانے والوں نے 17 سال بعد اپنے الزام کی خود تردید کی ۔۔۔ 17 سال کا وقفہ اور آپ کہتے ہیں زیادہ دیر ؟؟
    حکیم سعید کیس میں سپریم کورٹ سے تمام کارکن باعزت بری ہوئے
    نیٹو اسلحہ امریکہ نے تردید کی
    رہی بات انڈین ایجنٹ کی تو یقین کریں جب میڈیا پر کوئی یہ الزام تراشی کرتا ہے تو میں خود کو الطاف حسین کا نہیں بلکہ مادر ملت کا سپاہی سمجھنے لگتا ہوں اور الزام لگانے والے میں ایوب خان نظر آتا ہے جب وطن کے سیاستدانوں نے قائد اعظم کی ہمشیرہ کو نہیں بخشا تو ہم ایم کیو ایم کے کارکن اور رہنما کس کھیت کی مولی
     
    سعدیہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    زلزلہ متاثرین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کیمپ قائم کئے جائیں، قائد ایم کیوایم الطاف حسین
    ہولناک زلزلے سے شدید جانی ومالی نقصان ہوا ہے اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ متاثرین امداد کے منتظر ہیں، الطاف حسین
    زلزلہ متاثرین کی بھرپورامداد کرنا اور ان کی بھرپورمدد کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے، الطاف حسین
    آزمائش کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنان زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے حاضرہیں، حکومتی اداروں کو پیشکش
    عوام بالخصوص مخیر حضرات زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے حسب توفیق دل کھول کرعطیات دیں، الطاف حسین کی اپیل
    عوام ،غذائی اجناس، گرم کپڑے، کمبل ، ادویات اور دیگر امدادی اشیاء خدمت خلق فاؤنڈیشن
    کے امدادی کیمپوں میں جمع کرائیں،الطاف حسین
     
  14. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جو بھی پاکستان سے مخلص ہوتا ہے اسے زیادہ مہلت نہیں ملتی پھر الطاف بھائی کیسے اتنا طویل وقت طے کرچکے۔ اب جو بھی ہورہا ہے اس لئے کہ الطاف بھائی بہت زیادہ بیمار ہیں اور شاید ان کی بساط کو لپیٹا جارہا ہے جیسے اسامہ کی بساط کو ایبٹ آباد میں کیا گیا ۔
     
  15. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی کے چیپٹر کلوز کی کہانیاں 1992 سے سن رہے ہیں مگر الحمدللہ آج بھی سوچنے والے ناکام ہی ہوئے ہیں اور آئندہ بھی ہوتے رہیں گے
    جنرل آصف نواز ۔۔۔ نصیراللہ بابر ۔۔۔ زیشان کاضمی ۔۔۔ بہادر علی ۔۔۔ ذلفقار مرزا اور نہ جانے ان جیسے کتنے فرعون آئے اور حق کے سامنے مٹ گئے
    جب ہی تو ہم کہتے ہیں
    ہم نہ ہوں ، ہمارے بعد
    الطاف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الطاف
     
    سعدیہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    الطاف بھائی اگر کراچی والوں کے لئے مخلص ہیں تو مصطفی کمال کو کیوں ہٹایا گیا۔
    اور کراچی کے وقار کو کیوں روندا گیا۔
    یہی کراچی منی پاکستان جہاں ملک بھر سے لوگ روزگار کماتے تھے اور کوئی بھی کسی سے دست و گریبان نہیں ہوتا تھا
    پھر الطاف بھائی کے دور میں ایسا کیوں ہوگیا؟ جبکہ الطاف بھائی کے اختیارات لامحدود تھے
     
  17. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    فاظمہ جناح کے خلاف جب ایوب خان نے لیاقت آباد میں قتل و غارتگیری کی اس وقت ایم کیو ایم نہیں تھی
    جب کوٹہ سسٹم سندھ میں رائج ہوا اور کراچی کا استحصال ہوا اس وقت ایم کیو ایم نہیں تھی
    جب سانحہ اورنگی ٹاون ظہور پذیر ہوا اس وقت ایم کیو ایم نہیں تھی
    ان سب زیادتیوں کے بعد ایم کیو ایم وجود میں آئی اور اس نے کراچی اور کراچی والوں پہچان دی
    مصطفی کمال بھائی اپنی مرضی سے گئے باقائدہ بھائی سے اجازت لے کر اور اس کی وجہ ان کی دبئی میں نوکری تھی جس کی پہلی شرط سیاست سے قطع تعلق ہونا تھا اور پھر جو سسٹم مصطفی کمال کی شہرت کا سبب بنا اس سسٹم کو تو ہمارے صاحب اقتدار نے جڑ سے اکھاڑ پھینکا پھر ہ یہاں رہ کر کیا کرتے کم از کم نوکری کرکے کرائے کے مکان سے اپنے گھر تو منتقل ہوگئے
     
  18. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ہم دہشت گرد نہیں امن پسند ہیں اورپورے ملک میں امن چاہتے ہیں ۔ الطاف حسین
     
  19. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    کرپشن فری سوسائٹی اور انصاف کا نظام چاہتے ہیں۔ الطاف حسین
    جو لوگ ایم کیوایم کو دہشت گرد سمجھتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں توفیق دے کہ وہ ایم کیوایم کو ملک کا دشمن سمجھنے کے بجائے اپنا سمجھیں
    قومی ادارے اور ایم کیوایم ملکر کڑی سے کڑی آزمائشوں کا سامنا کریں اور مل جل کر ملک کی خدمت کریں
    جاگیرداروں اور وڈیروں نے بھٹو خاندان کی شہادت کا بدلہ اقتدار حاصل کرکے اور وولت کما کر لیا ہے
    جاگیرداروں اور وڈیروں نے غریب سندھیوں کی کوئی مددکرنے کے بجائے انہیں اپنا غلام بنائے رکھا
    میں غریب سندھیوں کو جاگیرداروں اور وڈیروں کے مظالم سے نجات دلانا چاہتا ہوں
    میرا پیغام غریبوں کے حقوق کیلئے ہے، مخالفین چاہے کچھ بھی کہیں، یہ میرے پیغام کی سچائی ہے کہ وہ آج ملک بھر میں پھیل رہا ہے
    حکومت نے میری تقریر نشرکرنے اور تصویر دکھانے پر پابندی لگادی ہے مجھے اسکی کوئی پروا نہیں، الطاف حسین غریبوں کے دل میں بستا ہے
     
  20. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ سانحہ 31 اکتوبر1986ء کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورتحریک اپنی منزل مقصود پر ضرور پہنچے گی۔ سانحہ 31 اکتوبر86ء کے شہداء کی 29 ویں برسی کے موقع پراپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ31اکتوبر 1986ء کوتحریک کے دوسرے بڑے عوامی جلسہ عام میں شرکت کے لئے جلوس کی شکل میں کراچی سے حیدرآباد جانے والے ایم کیوایم کے کارکنوں پر جس بیدردی سے فائرنگ کی گئی اورایم کیوایم کے کارکنوں کوخون میں نہلایا گیا وہ خونریزواقعہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایسا سیاہ باب ہے جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ31 اکتوبر 86ء کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس روزتحریک کی خاطراپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دینے والے وہ شہید کارکنان بہت عظیم ہیں۔ ایم کیوایم کے ان جیالے ، جانباز، وفا شعار اورسچے کارکنوں نے اپنے خون سے جس شمع کوروش کیا تھا وہ کبھی بھی بجھ نہیں سکتی،ان شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورہماری تحریک اپنے مشن ومقصدمیں کامیابی سے ضرورہمکنارہوگی۔
    انشاللہ
     
  21. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ حق پرستی کا پیغام تیزی سے پھیل رہا ہے اور انشاء اللہ وہ دن جلد آئے گا پورے ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ ہوگا اورملک بھر میں غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی قائم ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سکھر میں ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ، سندھ تنظیمی کمیٹی اور سکھرزونل کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے بلدیاتی انتخابات میں سکھرسے ایم کیوایم کے نامزد کردہ حق پرست چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلرزکی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر اور سکھر کے عوام سے دلی تشکرکااظہار کرتے ہوئے کہاکہ سکھر کے حق پرست عوام نے ایم کیوایم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یوسی 5 سے چیئرمین فریدصدیقی، وائس چیئرمین ماجد ملک اور دوکونسلرز کوکامیاب بنایا، اسی طرح یوسی 12 سے چیئرمین سید نسیم ہاشمی ، وائس چیئرمین محمد شاہد مغل اور دو کونسلرز کو کامیاب بنایاجبکہ یوسی 13 سے چیئرمین محمد یاسین آرائیں ، وائس چیئرمین نثاراحمد اور دو کونسلرز کو کامیاب بنایا ، اسی طرح یوسی 14 سے چیئرمین آصف علی اور وائس چیئرمین محمد علی شیخ اور دو کونسلرز کو میاب بنایا جس پر میں سکھرکے عوام اور تمام کارکنان کو زبردست مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ جناب الطاف حسین نے نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو تاکید کی کہ وہ اپنے پرائے سب کی بلاامتیاز خدمت کریں اور سب کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کریں۔اپنی ذات اور معیار زندگی بہتر بنانے کے بجائے عوام کا معیارز ندگی بہتر بنائیں ، ان کی پریشانیوں اور مسائل کو دور کریں اور سب کی بلاامتیاز خدمت کریں کیونکہ یہی حق پرستی ، اللہ تعالیٰ کا فرمان اور نبی کریم کی تعلیمات ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں سے ایم کیوایم کے کارکنان حالات کے جبر کا شکارہیں لیکن 26 ، اکتوبر کوجب پاکستان میں زلزلہ آیا تو ایم کیوایم کے کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار ایک مرتبہ پھر خلق خدا کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سامان جمع کرنے میں دن رات مصروف ہوگئے ہیں اور ان کی امدادی سرگرمیوں کو ایم کیوایم ویب ٹی وی کے ذریعہ دنیا بھر میں دیکھا جارہا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام ساتھیوں کی قربانیوں اور محنت کو قبول فرمائے اور انہیں اپنی حفظ وامان میں رکھے۔
     
  22. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ مذہبی انتہاء پسندی اور مذہبی جنونیت کسی بھی معاشرے کیلئے اجتماعی خودکشی کے رحجان سے ہرگز کم نہیں ہے اوریہ رحجان باقیماندہ پاکستان کو غیرمستحکم اور تباہ کرنے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ڈیفنس میں سابق رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی کی رہائش گاہ پرڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس کمیٹی کے ارکان سے وڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجتماع میں معروف صنعتکاروں ، تاجروں ، فلمی اداکاروں اور زندگی کے دیگر شعبہ سے تعلق رکھنے والے عمائدین کے علاوہ رابطہ کمیٹی کے ارکان اور مستعفی حق پرست ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 20 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے لیکن ملک میں آج بھی صوبوں کی تعداد وہی چار ہے جو آج سے 68 سال پہلے تھی، صوبہ پنجاب کی جتنی آبادی کے دنیا میں پچاس سے زائد ممالک ہیں، وقت کا تقاضا ہے کہ گڈ گورنس، پاکستان کی سلامتی وبقاء، ترقی وخوشحالی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے ملک بھر میں نئے صوبے بنائے جائیں تاکہ عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ہو، ملک میں امن وامان کی فضا بہتر بنائی جاسکے اور ملک کی معاشی ترقی میں اضافہ ہوسکے ۔
    جناب الطاف حسین نے کہا کہ معاشرے کی ترقی وخوشحالی کیلئے تعلیم بہت ضروری ہے تاہم ایسی تعلیم جو انسان کے فرسودہ مائنڈ سیٹ کوتبدیل نہ کرسکے اور انسان کو اچھے برے کی تمیز نہ سکھا سکے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی انتہاء پسندی کو فروغ دیا جارہا ہے ، صوبہ پنجاب کے گورنر سلمان تاثیر کو دن دہاڑے قتل کردیا جاتا ہے اور قتل کرنے والا فخر سے اس کی ذمہ داری قبول بھی کرتا ہے لیکن جب قتل کے ملزم کو عدالت میں پیش کیا جاتا ہے تو تعلیم یافتہ وکلاء کی جانب سے قتل کے ملزم کا استقبال کیا جاتا ہے اور اس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جاتی ہیں، صورتحال یہ ہے کہ جب جج انتہاء پسند عناصر کو مقدمہ سننے کی کوشش کرتا ہے تو اسے اتنا دھمکایا جاتا ہے کہ وہ ملک چھوڑنے پر مجبورہوجائے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم ایک جمہوری، لبرل اور روشن خیال جماعت ہے ، میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ مذہب کو نہ مانیں بلکہ میں نے ہمیشہ تمام مذاہب اور مکاتب فکر کے احترام کا درس دیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں پاکستان کے تمام شہریوں کو بلاامتیاز رنگ ونسل ، زبان، مسلک ، عقیدہ اور مذہب برابر کا شہری سمجھتا ہوں ، میری خواہش ہے کہ پاکستان سے لفظ ’’اقلیت ‘‘ ختم کردیا جائے، پاکستان میں رہنے والے تمام شہریوں کو بلاامتیاز برابر کا پاکستانی تسلیم کیا جائے اورتمام مذاہب ومسالک کے ماننے والوں کو یکساں عزت اور حقوق حاصل ہوں۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ جب میں نے مذہب، مسلک اور عقائد کی بنیاد پر تفریق کے خاتمے کی بات کی تو مجھے اسلام دشمن قراردیا گیا ، میں نے کہا کہ طالبانائزیشن ہورہی ہے اور طالبان دہشت گرد فاٹا سے کراچی سمیت ہرجگہ چھارہے ہیں تو وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے میری باتوں کو غلط قراردیا اورکہا کہ کراچی میں کوئی طالبانائزیشن نہیں ہورہی ہے ۔ اسی طرح جب میں نے کراچی میں داعش کی موجودگی کی بات کی تو کہا گیا کہ الطاف حسین جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ صفورا گوٹھ میں اسماعیلی برادری کی بس پر وحشیانہ حملہ اور بے گناہ شہریوں کے سفاکانہ قتل میں داعش کے دہشت گرد ملوث تھے، القاعدہ ، طالبان اور داعش کے لوگ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے گھروں سے گرفتار کئے گئے لیکن جماعت اسلامی کو دہشت گرد قرارنہیں دیاجاتا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم اپنی عاقبت نااندیشی سے آدھا ملک گنواچکے ہیں ، اگر الطاف حسین جیسے محب وطن لوگوں کو کنارے لگا کر چوروں اوراچکوں کو ’’شرفا‘‘ قراردیا جاتا رہے گا تو باقیماندہ پاکستان کا اللہ حافظ ہے ۔الطاف حسین پر ہرقسم کا جھوٹا الزام عائد کیا گیا ہے لیکن مجھ پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔اگر میں چاہتا تو ملک اوربیرون ملک محلات بناسکتا تھا لیکن مجھے محلات کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ میں اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں رہتا ہوں۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ میری باتیں تلخ ضرور ہیں لیکن سچائی پر مبنی ہیں ، جاگیردار اوروڈیرے خود کو محب وطن قراردیکر ملک کو دیمک کی طرح چاٹتے رہیں لیکن میں ان کی مخالفت کی پرواہ کئے بغیر سچ بول کر ملک بچانے کی کوشش کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ یہ سراسر ظلم اور نسل پرستانہ عمل ہے کہ الطاف حسین کی تحریر، تقریر اور تصویر نشر وشائع کرنے پر پابندی عائد کی جائے لیکن دوسری جانب عالمی سطح پر جن تنظیموں کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے انہیں پاکستان میں کھلی آزادی دی جائے۔جناب الطاف حسین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ،حق پرست عوامی نمائندے انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے، ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے ۔ انشاللہ
     
  23. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے پر کوئی لڑائی جھگڑا نہیں کررہے ہیں، ہمارے وکلاء اس معاملے کودیکھ رہے ہیں اورہم عدلیہ میں اپنی قانونی جنگ آخروقت تک لڑتے رہیں گے ،ظلم کرنے والے اپنا ظلم کرتے رہیں، ہم ظلم پر صبرکرتے رہیں گے، دیکھتے ہیں کہ ان کا ظلم کام کرتا ہے یاہماراصبرکام آتاہے۔ کارکنان و ذمہ داران میری تقریرپر پابندی سے ہرگزمایوس نہ ہوں،ٹی وی پرمیری تقریرپربابندی ضرور لگائی جاسکتی ہے لیکن میری سوچ وفکرپر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، میری سوچ وفکر، نظریہ اورآئیڈیالوجی کوقیدنہیں کیاجاسکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی شب عزیزآباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ، منتخب عوامی نمائندوں اور مختلف شعبہ جات کے ارکان کے ہنگامی اجلاس سے وڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جناب الطاف حسین کا خطاب امریکہ ، کینیڈا، بیلجیم ، ساؤتھ افریقہ ، ناروے ، آسٹریلیا،سوئیڈن، برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں بھی دیکھا اور سنا گیا۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے اے پی ایم ایس او اور ایم کیوایم کے قیام کے اسباب اور حق پرستانہ جدوجہد کے دوران پیش آنے والے واقعات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ مہاجروں کے خلاف 1947ء سے مختلف ادوار حکومت اور اسٹیبشلمنٹ کی جانب سے متعصبانہ اور جانبدارانہ اقدامات کئے جاتے رہے ، 11، جون1978ء کو جامعہ کراچی میں اے پی ایم ایس او کا قیام عمل میں لایاگیا اور اے پی ایم ایس او کے قیام کے بعد بھی قوم کو تمام تر واقعات اور تاریخی حقائق سے آگاہ کیاجاتارہا ، آہستہ آہستہ حق پرستی کا پیغام پھیلتا رہا ۔ ابھی جامعہ کراچی میں اے پی ایم ایس او کے قیام کو محض تین سال کا عرصہ ہی ہوا تھا کہ 3 ، فروری 1981ء کو جمعیت نے اے پی ایم ایس او پر وحشیانہ حملہ کردیا،پورے سندھ، پورے کراچی خصوصاً جامعہ کراچی میں جماعت اسلامی کی طلبا تنظیم اسلامی جمعیت طلبا اور دیگر طلباء تنظیموں کی جانب سے مہاجر طلبا وطالبات کو ظلم وتشدد کا نشانہ بنایاجاتارہا، ان پر طنزیہ جملے کسے جاتے اور انہیں دیگر طریقوں سے پریشان کیاجاتا رہا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ بالکل ویساہی عمل تھا جیسا کہ مغربی پاکستان کے علاقوں میں غریب بنگالی دکاندار وں کے ساتھ روا رکھا جاتا تھا۔ شرارتی لڑکوں کا گروپ غریب بنگالی دکاندار سے سامان لیتا اور پیسہ ادا کیے بغیر چلاجاتا تھا اور جب وہ غریب دکاندار اپنے پیسے لینے کیلئے ان لڑکوں کے پیچھے جاتا تو شرارتی لڑکے اس کی دھوتی کھینچ کراسے برہنہ کردیاکرتے تھے۔ان کے ساتھ ایسا سلوک کیاجاتا تھا کہ گویا غریب بنگالی انسان نہیں ہمارے غلام یا الگ مخلوق ہوں۔ حکومت ، انتظامیہ ، پولیس اور اہل محلہ یہ المناک مناظر دیکھتے رہتے تھے لیکن کوئی ان شرارتی لڑکوں کو نہیں روک کر نہیں کہتا تھا کہ یہ عمل غلط ہے ۔یہ عمل صرف مغربی پاکستان میں ہی نہیں ہوتا تھابلکہ سابقہ مشرقی پاکستان جہاں بنگالیوں کی اکثریت تھی وہاں بھی مغربی پاکستان سے جانے والے حکومت کیاکرتے تھے اور بنگالی عوام کے ساتھ غیروں جیسا سلوک کیاکرتے تھے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ صوبہ سندھ میں سندھی ، اردوبولنے والوں، پٹھان ، پنجابی اور بلوچ سمیت مختلف قومیتیں آباد ہیں لیکن سندھ میں دوبڑی آبادیاں ہیں جن کی مادری زبان سندھی اور اردو ہے ۔ سندھ میں اکثریت میں بلوچ ہیں جو سندھی کہلاتے ہیں لیکن ان کے گھروں میں مادری زبان بلوچی بولی جاتی ہے ، اسی طرح پنجابی ، پٹھان اور دیگر قومیتیں بھی رہتی ہیں جنکی مادری زبان علیحدہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 17 برسوں سے سندھ میں مردم شماری نہیں ہوئی جبکہ 1998ء میں ہونے والی مردم شماری محض جھٹکا مردم شماری تھی جبکہ آج صوبہ سندھ کی آبادی تقریباً 8 سے 9 کروڑ ہے اور کراچی کی آبادی سوا2 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے لیکن صوبہ سندھ اور کراچی میں مردم شماری کے بجائے اعدادوشمارکا گورکھ دھندا اور گمراہ کن اعداد وشمار پیش کرکے صوبہ سندھ اور کراچی کی اصل آبادی کو چھپایاجاتا ہے تاکہ سندھ اورکراچی کے عوام کو بجٹ اور این ایف سی ایوارڈ میں جائز حصہ نہ دیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اپنی عددی اکثریت دکھانے کیلئے جاگیرداروں، وڈیروں اور دولت مندوں نے اردوبولنے والوں کے ساتھ تیسرے درجے کے شہری جیسا سلوک کیا، اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں اردوبولنے والوں کی بڑی تعداد میں زمینیں تھیں جوکہ ایوب خان اور یحییٰ خان کے زمانے تک ان کی ملکیت تھیں لیکن ذوالفقارعلی بھٹو کے اقتدار میں آنے کے بعد سندھ میں ایک سازش کے تحت لسانی فسادات کرائے گئے اور ایسے حالات پیدا کردیئے گئے کہ اردوبولنے والوں کا اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں رہنا مشکل بنادیا گیا، جواردوبولنے والے زراعت کے پیشہ سے وابستہ تھے ، ان کی زمینوں اورکھڑی فصلوں کو آگ لگاکر انہیں مالی نقصان پہنچایا جانے لگا اور ان پر حملے کیے جانے لگے م اب ہر قبضہ کیاجانے لگاجس کے باعث اردوبولنے والوں کو ان شہروں سے اپنے بھرے بھرائے گھر، کاروبار اور زمینیں اونے پونے فروخت کرکے یاچھوڑ کربھاگنا پڑا۔اس موقع پر متعدد افراد نے اپنے اور اپنے خاندان کے ساتھ پیش آنے والے واقعات بیان کرکے جناب الطاف حسین کے بیان کردہ واقعات کی گواہی دی ۔ جناب الطاف حسین نے اپنی تقریراور تصویر کی اشاعت ونشر کرنے پر پابندی کے حوالہ سے سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ آج سپریم کورٹ نے بھی اس حوالہ سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقراررکھا ہے جبکہ اس سے قبل فاضل ججوں نے یہ آبزرویشن دی تھی کہ لاہورہائی کورٹ نے یہ پابندی 15 دن کیلئے عائد کی تھی جوکہ ختم ہوچکی ہے لیکن اس کے باوجود سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقراررکھ کر اس کیس کودوبارہ لاہورہائی کورٹ بھیج دیا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ میرے خلاف مقدمہ کرنے والوں کے بڑے بڑے وکلاء بھی عدالت میں پیش ہوئے لیکن سماعت کے دوران وہ وکلاء اتنا نہیں بولے جتنا کہ نواز شریف حکومت کے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بات کی ، وہ عدالت میں کافی دیرتک دلائل دیتے رہے کہ یہ وطن کی آبرو کا مسئلہ ، غداری ہے اور اس پر تو غداری کا مقدمہ بنناچاہیے ، ایم کیوایم کے قائد کی تقریرپر پابندی کے بجائے اس جماعت پر ہی پابندی لگاکر اسے ختم کردیا جائے ۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ حکومت کے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی باتوں سے لگ رہا تھا کہ اگر انہیں اجازت ہوتی تو وہ کھل کر کہتے کہ جیٹ طیاروں کے ذریعہ بمباری کرکے ایک ایک اردوبولنے والے کو ختم کردیا جائے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آخر ہمارا قصور کیا ہے ؟کیاحقائق بیان کرنا کوئی جرم ہے ؟ اگرملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ سے بھی مجھے انصاف نہ ملے تومیں کہاں جاؤں؟ہم سپریم کورٹ کے فیصلے پر کوئی لڑائی جھگڑانہیں کررہے ہیں، ہمارے وکلاء اس معاملے کودیکھ رہے ہیں اورہم عدلیہ میں اپنی قانونی جنگ آخر وقت تک لڑتے رہیں گے۔جناب الطاف حسین نے کارکنوں وذمہ داروں سے کہاکہ آپ سپریم کورٹ کی جانب سے پابندی کے فیصلے پر کسی بھی طرح مایوس نہ ہوں ، ظلم کرنے والے اپناظلم کرتے رہیں، ہم ظلم پر صبرکرتے رہیں گے، دیکھتے ہیں کہ ان کاظلم کام کرتاہے یا ہماراصبرکام آتاہے۔الطاف حسین نے کارکنوں اورذمہ داروں سے کہاکہ آپ میری تقریرپر پابندی سے ہرگزمایوس نہ ہوں،ٹی وی پرمیری تقریرپرپابندی ضرور لگائی جاسکتی ہے لیکن میری سوچ و فکر پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، میری سوچ وفکر، نظریہ اورآئیڈیالوجی کوقیدنہیں کیاجاسکتا۔آئیڈیالوجی یانظریہ دینے والے کوتوجیل یا سرحد میں قید کیا جاسکتاہے لیکن کسی آئیڈیالوجی یاپولیٹکل فلاسفی کوقیدنہیں کیاجاسکتاکیونکہ نظریہ سرحدوں کامحتاج نہیں ہوتا،نظریہ سرحدوں کی دیواریں توڑکرپھیلتارہتاہے۔
     
  24. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی حق پرستانہ جدوجہد میں خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہے اورانشاء اللہ حق پرست مائیں ، بہنیں اور بیٹیاں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں بھی ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گی ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کے روز لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں ایم کیوایم شعبہ خواتین کی کارکنان کے اعزاز میں دعوت حلیم کے شرکاء سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر حق پرست شہداء کے لواحقین ، لاپتہ اور اسیر کارکنان کے اہل خانہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے حق پرست شہداء کے لواحقین ، لاپتہ اور اسیرکارکنان کے اہل خانہ کو تقریب میں شرکت پر خوش آمدید کہا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے، لاپتہ ساتھیوں کی بحفاظت گھروں کو واپسی یقینی بنائے اور اسیر ساتھیوں کی رہائی کیلئے غیب سے مدد فرمائے ۔ انہوں نے کہاکہ 2005ء میں جب صوبہ سرحد اور آزاد کشمیر میں قیامت خیز زلزلہ آیا تو ایم کیوایم اور اس کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن نے چھ ماہ سے زائد عرصہ تک زلزلہ متاثرین کو غذائی اجناس اور ادویات فراہم کیں، موبائل اسپتال قائم کرکے زلزلہ میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی سہولیات فراہم کیں اور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر دکھی انسانیت کی خدمت کی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ 26 ، اکتوبر2015ء کو آنے والے ہولناک زلزلہ کے موقع پر بھی ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں امدادی کیمپ لگاکر کروڑوں روپے مالیت کا امدادی سامان جمع کیا اور اب تک امدادی سامان پر مشتمل پانچ بڑے کنٹینرز متاثرہ علاقوں میں بھجوائے جاچکے ہیں جنکی مالیت کئی کروڑ روپے بنتی ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ہم نے دکھی انسانیت کی خدمت کسی قسم کی نمود ونمائش کیلئے نہیں کی بلکہ خلق خدا کی خدمت کے جذبے کے تحت کی تھی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے کیونکہ خلق خدا کی خدمت سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں ہے ۔ میڈیا پر متعصب تجزیہ نگاروں اور اینکرپرسنز کی جانب سے ایم کیوایم پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات تو عائد کیے جاتے ہیں لیکن ایم کیوایم کی فلاحی سرگرمیوں کا کوئی تذکرہ نہیں کیا جاتا۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ ٹی وی ٹاک شوزمیں ایم کیوایم سے تعصب اور عصبیت رکھنے والوں کی اکثریت ہوتی ہے جو ہرواقعہ کا الزام ایم کیوایم کے سرتھوپ دیتے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ جب جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹر شکیل اوج کو قتل کیا گیا تو اس کا الزام بھی ایم کیوایم پر لگایا گیا اورایڈیشنل آئی جی نے ٹیلی ویژن پر آکراس الزام کی تصدیق کی جبکہ ڈاکٹر شکیل اوج کو جمعیت اور کالعدم مذہبی تنظیموں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی تھیں اور اب یہ پتہ چلا ہے کہ ڈاکٹر شکیل او ج کو کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں نے قتل کیا ہے ،اسی طرح سانحہ صفورا چورنگی میں اسماعیلی برادری کی بس پر مسلح حملے میں بھی ایم کیوایم کو ملوث کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ سانحہ صفورا چورنگی کے اصل قاتلوں کو گرفتارکرلیا گیا جن کا تعلق اسلامی جمعیت طلباء سے ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے علاقوں میں القاعدہ ، داعش جیسی گندی تنظیمیں آگئی ہیں جن کے لوگ جماعت اسلامی کے لوگوں کے گھروں پر پناہ لیتے ہیں لیکن میرا ایمان ہے کہ سچائی کو چھپایا نہیں جاسکتا اور ایم کیوایم پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کرنے والوں کو ایک نہ ایک دن آئین اور قانون کے تحت اپنے ہرعمل کا حساب دینا پڑے گا۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ سازشی عناصر نے این اے 246 کے ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کو ہرانے کیلئے تمام ترہتھکنڈے استعمال کیے لیکن ایم کیوایم کے کارکنان وعوام بالخصوص خواتین نے ہرسازش کا بہادری سے مقابلہ کیا اور تمام سازشوں کوناکام بنادیا جس پر ایک ایک ماں ، بہن اور بیٹی زبردست خراج تحسین کی مستحق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کی جدوجہد کسی فرد واحد کیلئے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے ہے ، حق پرستی کی اس جدوجہد میں خواتین نے ہرکٹھن ،کڑے اور آزمائش کے مرحلے میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کراچی ، حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والی ماؤں ، بہنوں اور بیٹیوں سے اپیل کی کہ وہ 19، نومبرکو حیدرآباد اور سندھ کے دیگرشہروں اور 5 ،دسمبرکو کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکرکامیاب بنائیں اور حق پرست امیدواروں کے انتخابی نشان ’’پتنگ ‘‘ پر اپنے اعتماد کی مہرلگائیں۔
     
  25. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    انتہائی طاقت انسانوں کے ذہنوں کو کرپٹ بنا دیتی ہے۔الطاف حسین
    جہاں فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور جاگیردارانہ ذہنیت ہوگی وہاں مذہبی انتہاء پسندی اور فرقہ واریت ہوگی
    انگریزوں کی آمد کے بعد غیراعلانیہ طورپر ہندوؤں اورمسلمانوں کی جو تفریق شروع ہوئی وہ آج تک جاری ہے
    ہندوستان میں انتہا پسندوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل پر غیرمسلم فنکار ، ادیب ، شاعراوردانشور میدان میں آگئے جبکہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کونشانہ بنانے کے خلاف کوئی باہر نہیں نکلا
    جہاں فیوڈل سسٹم اور فیوڈل مائنڈ سیٹ ہوتاہے وہاں اختیارات کونچلی سطح پرمنتقل نہیں کیاجاتا
    عوام کی محرومی دورکرنے،اختیارات نچلی سطح پر منتقل کرنے اور گڈ گورننس کے لئے انتظامی بنیادوں پر یونٹس قائم کئے جائیں
    کراچی وفاق کو67 فیصد ریونیو دیتا ہے لیکن کراچی کواس کی تعمیروترقی کے لئے جائز حصہ نہیں ملتا
    میئراورڈپٹی میئر پانی اوربجلی کے بحران سے نمٹنے کے لئے کام کریں گے
    سینئر سیاستداں محفوظ یارخان کی رہائش گاہ پر مختلف شعبہ ء زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے اجتماع سے خطاب
     
  26. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ایم کیوایم اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی نہیں چاہتی بلکہ اس کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتی ہے۔ الطاف حسین
    اسٹیبلشمنٹ ایم کیوایم کواپنا حریف یا دشمن نہیں بلکہ اپنا حلیف سمجھے، ایم کیوایم کو اپنے ساتھ ملائے ہم اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکر ملک کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کیلئے تیارہیں
    میں امن پسند انسان ہوں اور ہرقسم کے تشدد کے خلاف ہوں چاہے کتناہی ظلم کرلیا جائے ، کتنا ہی زہریلا پروپیگنڈہ کرلیا جائے لیکن عوام کوالطاف حسین سے دورنہیں کیا جاسکتا
    عوام الطاف حسین سے اختلاف کریں لیکن القاعدہ، طالبان اور داعش سے اپنے بچوں کے تحفظ کیلئے ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ہوجائیں
    لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کے اجلاس سے خطاب
     
  27. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ملازمت سمیت زندگی کے ہرشعبہ میں میرٹ کی بنیاد پر خواتین کو پچاس فیصد حصہ دیا جائے، الطاف حسین
    ایم کیوایم نے منتخب ایوانوں میں قانون سازی کرکے خواتین کی نشستوں میں اضافہ کروایا، الطاف حسین
    ایم کیوایم خواتین کے خلاف ہرقسم کے سیاہ قوانین کا خاتمہ چاہتی ہے ، الطاف حسین
    ایم کیوایم نے خواتین میں شعوری بیداری پھیلا کر ان میں اعتماد پیدا کیا، الطاف حسین
    ایم کیوایم کی جدوجہد میں خواتین نے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے، الطاف حسین
    حیدرآباد آج بھی الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے، الطاف حسین
    سندھ دھرتی کسی جاگیردار یا وڈیرے کی جاگیر نہیں بلکہ مظلوم سندھی عوام کی ملکیت ہے ، الطاف حسین
    پکا قلعہ حیدرآباد میں ایم کیوایم حیدرآباد شعبہ خواتین کی ذمہ داران اور کارکنان کے اجلاس سے وڈیو لنک کے ذریعہ خطاب
     
  28. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    سندھ کے مستقل باشندوں کا جینا مرنا قیامت تک سندھ دھرتی سے وابستہ ہے، الطاف حسین
    سندھی اور اردو بولنے والے سندھی ایک دوسرے کے وجود کو دل سے تسلیم کریں، الطاف حسین
    اردو بولنے والے بھی اسی طرح سندھی ہیں جس طرح سندھ میں رہنے والے سندھی، بلوچ اور بروہی سندھی ہیں، الطاف حسین


    پکا قلعہ حیدرآباد کے علاوہ جامشورو، ٹنڈوالہیار اور شہدادپور میں منعقدہ جلسہ عام سے ٹیلی فونک خطاب
     
  29. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    جب تک پاکستان میں مزید صوبوں کا قیام عمل میں نہیں آئے گا گڈ گورننس قائم نہیں ہوسکتی۔ الطاف حسین
    چیف آف آرمی اسٹاف اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ملک میں گڈ گورننس کی بات کررہے ہیں
    سندھی بھائی کاروکاری کی ظالمانہ رسم کا خاتمہ چاہتے ہیں تو انہیں فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف جنگ کرنی ہوگی
    سندھ میں آباد پنجابیوں، پختونوں، بلوچوں، سرائیکیوں، کشمیریوں، ہزارے وال اور دیگر قومیتوں کا بھی سندھ پر مساوی حق ہے
    میرپورخاص کے عوام نے کسی ظلم کے آگے اپنا سر نہیں جھکایا اور ایم کیوایم سے جڑے رہے

    مہاجرکالونی گراؤنڈ میرپورخاص میں بلدیاتی انتخابی مہم کے سلسلے میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب
     
  30. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    اشتیاق احمد مرحوم ادب کی دنیا کا بڑا نام تھے، الطاف حسین
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں