1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اظہرعلی ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از مخلص انسان, ‏14 اکتوبر 2016۔

  1. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان نے اپنے 400ویں ٹیسٹ کا پراعتماد انداز میں آغاز کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف دبئی ٹیسٹ کے پہلے دن 279 رنز بنائے اور اس کا صرف ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا۔

    اظہرعلی ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ گذشتہ سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں جو ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا اس میں کوئی سنچری نہیں بن سکی تھی۔

    اظہر علی نے سمیع اسلم کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں 215 رنز کا اضافہ کیا جو دبئی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچوں میں سب سے بڑی اوپننگ شراکت بھی ہے۔

    سمیع اسلم صرف دس رنز کی کمی سے اپنی پہلی سنچری مکمل نہ کر سکے۔

    دونوں ٹیمیں پہلی بار ڈے نائٹ ٹیسٹ اور گلابی گیند کے ساتھ کھیلنے کے تجربے سے آشنا ہوئی ہیں تاہم ویسٹ انڈین بولرز دبئی سٹیڈیم میں گلابی گیند کے ساتھ پاکستانی بیٹسمینوں کو مرعوب کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

    ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی کشش بھی شائقین کو دبئی اسٹیڈیم میں نہ لا سکی اور سٹیڈیم پہلے دن تماشائیوں سے خالی رہا۔

    مصباح الحق نے ٹاس جیت کر ایک آسان وکٹ پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    بابر اعظم اور محمد نواز کو اس میچ میں ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے۔

    سمیع اسلم اور اظہرعلی نے گلابی گیند پر ابتدا میں خاصی محتاط بیٹنگ کی لیکن پھر وہ ویسٹ انڈین بولنگ پر حاوی ہوتے چلے گئے۔

    یہ دونوں جنوبی افریقہ کے گریم سمتھ اور ایلویرو پیٹرسن کی 153 رنز کی اوپننگ شراکت کو پیچھے چھوڑگئے جو دبئی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچوں میں سب سے بڑی اوپننگ شراکت کا ریکارڈ تھا۔
    اظہر علی جو اپنا 50واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں اس لحاظ سے خوش قسمت رہے کہ 17 کےانفرادی سکور پر کمنز کی گیند پر گلی پوزیشن پر لیون جانسن نے ان کا کیچ ڈراپ کر دیا۔

    اظہر علی نے اپنی سنچری 184 گیندوں پر دس چوکوں کی مدد سے مکمل کی۔یہ ان کی ٹیسٹ میچوں میں 11 اور دبئی میں 3 سنچری ہے۔

    سمیع اسلم جنھوں نے انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں 82 اور70 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھیں اس بار بھی اپنی اننگز کو تین ہندسوں میں تبدیل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔90 کے انفرادی سکور پر روسٹن چیس نے انہیں بولڈ کر دیا۔

    ویسٹ انڈیز نے اظہرعلی اور سمیع اسلم کے خلاف اپنے دونوں ریویوز بھی ضائع کر دیے۔

    جب پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو اظہر علی 146 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ان کی اننگز میں 14 چوکے بھی شامل تھے۔

    اسد شفیق جو ون ڈاؤن پر کھیلنے آئے تھے ثابت قدمی سے اپنی اننگز کو بڑے سکور کی طرف لے جاتے ہوئے 33 رنز پر کریز پر موجود تھے۔

    دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 64 رنز بن چکے ہیں۔
     
    اویس جمال لون نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں