1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اشعار میں محاوروں کا استعمال

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏2 جون 2013۔

  1. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:

    زندگی زندہ دلی کا نام ہے
    مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں
    (ناسخ)

    ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
    وہ بھی قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
    (اکبرالہ آبادی)

    ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا
    آگے آگے دیکھے روتا ہے کیا
    میر

    قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دو

    خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو
    اس شعر کے خالق کی تصحیح درکار ہے، شاید مرز ا غالب یا کوئی اور؟آصف بھائی توجہ​
     
    Last edited: ‏26 اگست 2013
    پاکستانی55 اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    جناب احتشام محمود صدیقی صاحب
    اس شعر کے خالق جناب میاں داد خان سیاح اورنگ آبادی ہیں . غالب کے شاگرد تھے اور " سیاح " تخلص رکھتے تھے ۔
    آپ کا تحریر کردہ شعر اُن کی اس غزل کا مطلع ہے ۔


    قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دو
    خوب گذرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو


    جاں بَلَب دیکھ کے مجھ کو مرے عیسیٰ نے کہا
    لا دوا درد ہے یہ، کیا کروں، مر جانے دو

    لال ڈورے تری آنکھوں میں جو دیکھے تو کھُلا
    مئے گُل رنگ سے لبریز ہیں پیمانے دو

    ٹھہرو! تیوری کو چڑھائے ہوئے جاتے ہو کدھر
    دل کا صدقہ تو ابھی سر سے اتر جانے دو

    منع کیوں کرتے ہو عشقِ بُتِ شیریں لب سے
    کیا مزے کا ہے یہ غم دوستو غم کھانے دو

    ہم بھی منزل پہ پہنچ جائیں گے مرتے کھپتے
    قافلہ یاروں کا جاتا ہے اگر جانے دو

    شمع و پروانہ نہ محفل میں ہوں باہم زنہار
    شمع رُو نے مجھے بھیجے ہیں یہ پروانے دو

    ایک عالم نظر آئے گا گرفتار تمھیں
    اپنے گیسوئے رسا تا بہ کمر جانے دو

    سخت جانی سے میں عاری ہوں نہایت ارے تُرک
    پڑ گئے ہیں تری شمشیر میں دندانے دو

    ہمدمو دیکھو، الجھتی ہے طبیعت ہر بار
    پھر یہ کہتے ہیں کہ مرتا ہے تو مر جانے دو

    حشر میں پیشِ خدا فیصلہ اس کا ہو گا
    زندگی میں مجھے اس گبر کو ترسانے دو

    گر محبت ہے تو وہ مجھ سے پھرے گا نہ کبھی
    غم نہیں ہے مجھے غمّاز کو بھڑکانے دو

    جوشِ بارش ہے ابھی تھمتے ہو کیا اے اشکو
    دامنِ کوہ و بیاباں کو تو بھر جانے دو

    واعظوں کو نہ کرے منع نصیحت سے کوئی
    میں نہ سمجھوں گا کسی طرح سے سمجھانے دو

    رنج دیتا ہے جو وہ پاس نہ جاؤ سیّاحؔ
    مانو کہنے کو مرے دُور کرو جانے دو

    میاں داد خان سیّاح
     
    Last edited: ‏27 اگست 2013
    پاکستانی55 اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شاندار اشعار سے مزین کیا ھے آپ نے۔ بہت خوب۔بہت اچھا جواب ہے۔ شکریہ
     
    پاکستانی55 اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں
    تمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے
    زیدی۔

    وہ باتیں تیری وہ فسانے تیرے
    شگفتہ شگفتہ بہانے تیرے
    غالب
    وہ آئے بزم میں اتنا تو میر نے دیکھا
    پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی
     
    پاکستانی55 اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    نیرنگئِ سیاستِ دوراں تو دیکھئے
    منزل اُنہیں ملی جو شریک سفر نہ تھے
    محسن بھوپالی
     
    پاکستانی55، آصف احمد بھٹی اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ان اشعار میں جو محاورے استعمال ہورہے ہیں اگر انہیں کسی خاص رنگ سے نمایاں کردیں تو مجھ جیسے علم و ادب سے بےبہرہ آدمی کو سمجھنے میں آسانی ہوجائے گی۔
    شکریہ ۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    اصل میں یہاں کچھ معاملہ گڈ مڈ ہو گیا۔ کچھ اشعار ایسے ہیں جن میں اردو زبان میں مستعمل محاورات کا استعمال کیا گیا ہے۔ جیسا کہ @آصف احمد بھٹی بھائی نے لکھے اور کچھ اشعار ایسے ہیں جو اب ضرب الامثال یا محاورات کی صورت اختیار کر چکے ہیں اور اکثر کلام و بیان میں استعمال ہوتے ہیں۔ جیسا کہ @احتشام محمود صدیقی بھائی نے لکھے۔

    میری طرف سے بھی ایک شعر ، جس کا مصرعہِ اُلیٰ ایک محاورے کے طور پر مشہور ہو چکا ہے۔

    گرتے ہیں شہ سوار ہی میدانِ جنگ میں
    وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے
     
  8. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    گدا سمجھ کے وہ چُپ تھا مری جو شامت آئی
    اٹھا اور اُٹھ کے قدم میں نے پاسباں کے لئے ۔۔۔ غالب
     
    پاکستانی55، آصف احمد بھٹی اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    جب عشق سکھاتا ہے آداب خود آگاہی
    کھلتے ہیں غلاموں پر اسرارِ شہنشاہی

    اقبال۔۔
     
    پاکستانی55، آصف احمد بھٹی اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    اس غیرت ناہید کی ہر تان ہے دیپک
    شعلہ سا لپک جائے ہے آواز تو دیکھو
    (مومن)
     
    پاکستانی55 اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
    وہی وعدہ یعنی نباہ کا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
    (مومن)​
     
    پاکستانی55 اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    کھیر پکائی جتن سے چرخہ دیا جلا
    آیا کتا کھا گیا تو بیٹھی ڈھول بجا
    امیر خسرو رح
     
    پاکستانی55 اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    دیکھ تو ، دل کہ جاں سے اُٹھتا ہے
    یہ دُھواں سا کہاں سے اُٹھتا ہے ؟
    میر تقی میر​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    خیالِ زلفِ دو تا میں نصیر پیٹا کر
    گیا ہے سانپ نکل اب لکیر پیٹا کر
    شاہ نصیر

    اس زلف پہ پھبتی شبِ دیجور کی سوجھی
    اندھے کو اندھیرے میں بہت دور کی سوجھی
    انشا اللہ خان انشا

    رندِ خراب حال کو زاہد نہ چھیڑ تُو
    تجھ کو پرائی کیا پڑی، اپنی نبیڑ تُو
    استاد زوق
     
    نعیم، پاکستانی55 اور آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    وہ آئے بزم میں اتنا تو برق نے دیکھا
    پھر اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی
    مہاراجہ برق لکھنوی
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    بھانپ ہی لیں گے اشارہ سر محفل جو کیا
    تاڑنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں

    لالہ مادھو رام جوہر فرخ آبادی
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    اے ذوق دیکھ دُخترِ رَز کو نہ منہ لگا
    چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی
    ۔ محمد ابراہیم ذوقؔ
    ۔​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    تنگ دستی اگر نہ ہو سالکؔ
    تندرستی ہزار نعمت ہے
    مرزا قربان علی بیگ سالکؔ
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    سدا عیش دوراں دکھاتا نہیں

    گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    نہیں کھیل اے داغ یاروں سے کہدو
    کہ آتی ہے اردو زباں آتے آتے
     
    احتشام محمود صدیقی، نعیم اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    غیر کی محفل میں مجھ کو مثلِ شمع
    آٹھ آٹھ آنسو رلایا آپ نے
    ( نواب مرزا داغ دہلوی )
     
    ارشین بخاری، پاکستانی55 اور نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    تو بھی اے ناصح کسی پر جان دے
    ہاتھ لا اُستاد کیوں کیسی کہی
    --------------------
    ( نواب مرزا داغ دہلوی )
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    مشکل ہے زبس کلام میرا اے دل
    سن سن کے اسے سخنورانِ کامل
    آسان کہنے کی کرتے ہیں فرمائش
    گویم مشکل وگرنہ گویم مشکل -
    مرزا غالب۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    اور بازار سے لے آئے اگر ٹوٹ گیا
    جام جم سے تو مِرا جام سِفال اچھا ہے
    مرزا غالب۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    واہ بھئی واہ !بہت اچھوتا موضوع ہے اور اِس کے تحت بہت معیاری اشعار ہیں جو اہلِ بزم نے پیش کیے ہیں ۔میں اِس موضوع میں شامل تمام اراکین مجلس کو سلام اور اُن کے انتخاب کو دادپیش کرتاہوں ۔اور اب چند محاورہ بند اشعارمیری طرف سے :ہمارے آگے تیرا جب کسونے نام لیا۔۔۔۔۔۔دلِ ستم زدہ کو ہم نے تھام تھام لیا(2)بات کی طرز کو دیکھوتو کوئی جادوتھا۔۔۔۔۔۔۔پر ملی خاک میں کیا سحر بیانی اُس کی(3)مرمٹے ہم تو مٹ گئے سب رنج۔۔۔۔۔۔۔یہ بھی اچھا ہوا برانہ ہوا(4)حضورِ یار ہوئی دفتر ِ جنوں کی طلب۔۔۔۔۔۔۔۔گرہ میں لے گریباں کا تار تار چلے(5)یادہے سیرِ چراغاں ناصر۔۔۔۔۔۔دل کے بجھنے کا سبب یاد نہیں
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. مزمل حسین چیمہ
    آف لائن

    مزمل حسین چیمہ ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جون 2014
    پیغامات:
    17
    موصول پسندیدگیاں:
    28
    ملک کا جھنڈا:
    انوکھا موضوع ہے بہت پسند آیا کچھ عرض کرنا چاہوں گا
    بات کچھ ادھوری لگی ہے
    اساتذہ کے کلام میں بعض ایسے مصرعے ہیں جو آج کل محاوروں اور ضرب المثال کے طور پر استعمال ہوتے ہیں
    جیسے مایوسی میں کہہ دیتے ہیں
    کوئی امید بر نہیں آتی
    یا
    کوئی صورت نظر نہیں آتی
    یہ غالب کے ایک ہی شعر کے دو نوں مصرع ہیں اور دونوں ہی محاورے کے طور پر استعمال ہوتے ہیں
    جیسے اوپر یہ شعر ہوا
    ٹک ساتھ ہو حسرت دل مرحوم سے نکلے
    عاشق کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے

    اس کا دوسرا مصرع بھی محاورے کے طور پراستعمال کیا جاتا ہے
     
  27. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    دشمن ہو کوئی دوست ہو پرکھا نہیں کرتے
    ہم خاک نشیں ظرف کا سودا نہیں کرتے
     
  28. عبدالرحیم اسد
    آف لائن

    عبدالرحیم اسد ممبر

    شمولیت:
    ‏23 جون 2016
    پیغامات:
    3
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    شکوۂ آبلہ ابھی سے میرؔ
    ہے پیارے ہنوز دلی دور
    میر تقی میر
     
  29. عبدالرحیم اسد
    آف لائن

    عبدالرحیم اسد ممبر

    شمولیت:
    ‏23 جون 2016
    پیغامات:
    3
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    کہاں بچ کر چلی اے فصل گل مجھ آبلہ پا سے
    مرے قدموں کی گلکاری بیاباں سے چمن تک ہے
    مجروح سلطانپوری
     
  30. محمد عرفان عباسی
    آف لائن

    محمد عرفان عباسی ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جنوری 2017
    پیغامات:
    2
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    بہترین موضوع ہے اور نئی نسل کو اردو کی وسعت اور تنوع سے روشناس کرنے کی بہترین ترکیب ہے۔ کچھ اشعار میری طرف سے بھی شامل فرما لیجیے۔۔۔

    بوئے گل، نالہء دل دود چراغ محفل
    جو تری بزم سے نکلا، سو پریشان نکلا
    مرزا غالب

    ابراہیم ذوق کے متعدد اشعار میں بہت ہی خوبصورتی سے ضرب الامثال کا استعمال ہے۔

    بجا کہے جسے عالم اسے بجا سمجھو
    زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو


    رند خراب حال کو زاہد نہ چھیڑ تو
    تجھ کو پرائی کیاپڑی ، اپنی نبیڑ تو

    دنیا و دیں میں رہتا ہے آلودہ جو فقیر
    دھوبی کا کتا ہے وہ نہ گھر کا نہ گھاٹ کا

    ناخن خدا نہ دے تجھے اے پنجہء جنوں
    دے گا تمام عقل کے بخیے ادھیڑ تو

    بلبل نے آشیانہ چمن سے اٹھا لیا
    اس کی بلا سے بوم بسے یا ہما بسے

    ہو تو عاشق سوچ کر اس دشمن ایماں کا
    دل نہ کر جلدی، کہ جلدی کام ہے شیطان کا

    سینے میں بوالہوسی کے بھی پھولا تھا آبلہ
    نشتر کا نام سنتے ہی منہ زرد ہو گیا

    اکبر الہ آبادی نے بھی اپنے کلام میں کیا خوبصورتی سے محاورات کا استعمال کیا ہے۔

    بے پردہ کل جو آئیں نظر چند بیبیاں
    اکبرزمیں میں غیرت قومی سے گڑ گیا
    پوچھا جو ان سے آپ کا پردہ وہ کیا ہوا
    کہنے لگیں کہ عقل پہ مردوں کی پڑ گیا۔

    کہے جو چاہے کوئی، میں تو یہ کہتا ہوں اے اکبر
    خدا بخشے، بہت سی خوبیاں تھیں مرنے والے میں

    پر ایک سخن بندہ عاجز کا رہے یاد
    اللہ کو اور
    اپنی حقیقت کو نہ بھولو
     

اس صفحے کو مشتہر کریں