اللہ کے نزدیک بہتریں انسان وہ ہے جس کا وجود دوسروں کے لیے نفع مند ہے ۔۔
ہمارا ہر دن ایک سبق لے کر آتاہے اور ہر شام ایک تجربہ دے کر ڈھلتی ہے ۔۔
خوبصورت ہونا اہم نہیں بلکہ اہم ہونا خوبصورتی ہے ۔۔
انسان کی گفتگو سے اس کا وزن کیا جاتاہے اور اس کے کردار سے اسکی قیمت لگائی جاتی ہے ۔۔
صبر کریں تو اذیت بھی اجر بن جاتی ہے ۔۔
عقل جتنی چھوٹی ہو گی زبان اتنی لمبی ہوگی کیونکہ برتن وہی شور کرتاہے جو خالی ہو۔۔
چھوٹی چھوٹی باتیں بڑے بڑے رشتوں میں ایسے بدگمانی کے سوراخ کردیتی ہے کہ انسان ساری عمر ان سوراخوں میں وضاحتوں کی اینٹیں لگا کر بھی اپنے خوبصورت رشتوں...
جسمانی امراض پرہیز سے جاتے ہیں اور روحانی امراض پرہیزگاری سے جاتے ہیں۔۔
کسی دانا شخص نے کیا خوب کہا ہے ۔۔۔ یہ مت کہا کروکہ میں بے نماز ہوں۔۔بلکہ یہ کہا کرو میں اتنا بے نصیب اور بد بخت ہوں کہ اللہ نے اپنے سامنے کھڑاکرنے...
سچائی انسان کی رہائی کا وسیلہ ہے ۔۔
مشکل وقت دنیا کا سب سے بڑا جادوگر ہے ۔۔جو ایک لمحے میں آپ کے چاہنے والوں کے چہروں سے نقاب ہٹا دیتاہے ۔۔
جن کے دلوں میں رحم،طبیعت میں سادگی ،احساس میں خلوص اور سوچ میں سچائی ہے ۔۔ایسے انسانوں کا وجود ’’ اللہ‘‘ کی طرف سے مخلوق کے لیے نعمت ہے۔
ہمیشہ زندگی اس طرح بسر کریں کہ دیکھنے والے تمہارے درد پر افسوس کی بجائے تمہارے صبر پر رشک کریں۔۔
حمد و شکر بہتر ہے شکوہ وشکایت سے ۔۔۔۔
دولت کو صدقہ جاریہ میں لگاؤ آخرت میں کام آئے گی۔شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ
دنیا بے وفا اور انتہائی ناقابل اعتبار ہے اس سے فائدہ وہی شخص اٹھاتاہے جو اسے مخلوق خدا کی اصلاح اور فلاح میں لگا دیتاہے۔شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ
ظالم جب تک ظلم نہیں چھوڑتا اس کے حق میں کوئی دعا قبول نہیں ہوتی۔شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ
نصیحت اگرچہ ناخوشگوار ہوتی ہے لیکن اس کا انجام خوشگوار ہوتاہے۔شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ
مظلوم کی تکلیف تو چند ساعت کی ہوتی ہے مگر ظالم ابدی مصیبت میں مبتلا ہوجاتا ہے۔شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ
نیک نیت کی وجہ سے کام نیک اور بری نیت کی بدولت برا ہوجاتاہے۔شیخ سعدی رحمۃ اللہ علیہ