1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان میں پائی جانے والی تازہ پانی کی مچھلیاں

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از سید شہزاد ناصر, ‏7 جون 2015۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    سکردو میں ایک سال گزرانے کے دوران ٹراوٹ سے واقفیت ہوئی۔ یہ دو قسم کی ہے ایک جو جھیلوں کے یخ پانی میں پائی جاتی ہے۔اس میں کانٹا کم اور گوشت انتہائی لذیز ہوتا ہے۔ دوسری قسم جسے دیسی ٹراوٹ کہتے ہیں دریا سندھ کے نسبتا گدلے پانی میں ہوتی ہے۔اس میں کانٹا نسبتا زیادہ ہوتا ہے۔ٹراوٹ ایک شکاری مچھلی ہے اور اس کو پکڑنے کے لیے لائیو بیٹ کی بجائے سپنر استعمال ہوتا ہے۔جن لوگوں کو سپنر کا معلوم نہیں ہے ان کے لیے عرض ہے کہ یہ ایک دھات کا کنڈا ہوتا ہے جو ڈوری کھچنے پر گھومتا ہے اور مچھلی کو شکار نظر آتا ہے۔
    [​IMG]
     
    سعدیہ, ھارون رشید, پاکستانی55 اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    اس کانٹے میں جو دھات کی پلیٹ لگی ہوئی ہے اس کو سپنر کہتے ہیں اور جو لال رنگ کا دھاگہ نما ہے اس کو فلائی کہتے ہیں اس طرز کی فشنگ کو فلائی فشنگ بھی کہا جاتا ہے جو کہ کافی مشکل ہے کیوں کہ اس میں بعض اوقات شکاری کو گہرے اور تیز چلتے ہوئے پانی میں بھی جانا پڑتا ہے
     
  3. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    فلائی فشنگ​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    فلائی فشنگ کا سامان
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. آصف اقبال
    آف لائن

    آصف اقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2015
    پیغامات:
    2
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہترین معلومات ہیں۔شکریہ۔۔۔ میں نورا ئن مچھلی کے بارے میں جا ننا چا ہتا ہوں
     
  6. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    واہ بہت خوبصورت ،حیرت انگیزاور معلومات افزاصفحہ ہے اور وہ بھی باتصویر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    بلکہ میں تو اِسے صحیفہ کہوں گا۔مچھلیوں کی اقسام،شکاراور شکارکے سامان سے متعلق جومعلومات بہم پہنچائی گئی ہیں اُن میں تجربات کانچوڑ ،گہرے مشاہدے کاحاصل،شوق ،جستجو،مطالعہ اور سب سے بڑھکر ترسیل وابلاغ کاجوہراور دلکش اندازِ بیان کی خوبیاں نمایاں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    آداب عرض ہے
    بہت دعائیں
     
  9. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    یہ تو ہوگئیں سب پائی جانے والی مچھلیاں اور کھائی جانے والی مچھلیاں کون سی ہیں
     
    ھارون رشید اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا سوال دیکھ کر خوشی ہوئی
    جواب ذرا تفصیل طلب ہے شام کو فرصت میں جواب دوں گا
     
    سعدیہ، ھارون رشید اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یہ شام پھر نہیں ائے گی
     
    سعدیہ اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    shakil2.jpg
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
  14. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    001.jpg
     
    دُعا اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    مچھلی خرید نے سے پکانے تک چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے
    جتنی مچھلی خریدنی ہو ہمیشہ ایک دانہ خریدیں مثلاََ اگر آپ نے دو کلو مچھلی لینی ہے تو دو کلو کا دانہ ہی لیں مگر تین کلو سے ذیادہ وزن کی مچھلی لینا مناسب نہیں کیونکہ اس سے ذیادہ وزن کی مچھلی کے ذائقے میں فرق آ جاتا ہے
    اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ تازہ مچھلی کی پہچان کس طرح ہو؟
    مچھلی کے گلپھڑے چیک کریں تازہ مچھلی کے گلپھڑے گہرے سرخ ہوتے ہیں جلد اور کھپرے اور آنکھیں چمکدار ہوں گی جب آپ مچھلی کے جسم پر انگلی سے دباؤ ڈالیں گے تو اس کا گوشت فوراََ اپنی جگہ واپس آ جائے گا یہ تازہ مچھلی کی پہچان ہےباسی مچھلی کے گلپھڑے گدلے رنگ کے ہوں گے آنکھوں کی چمک مانند اور اندر کو دھنسی ہوئی ہوں گی اور انگلی سے دبانے سے اس کے جسم میں گڑھا سا بن جائے گا مزید مچھلی کے پیٹ کو کھول کر دیکھیں اگر کانٹے گوشت سے علیحدہ ہوں تو یہ مچھلی بالکل باسی ہے -
    اب آپ مچھلی کو صاف کروا کر دوکان سے مصالحہ لگوا کر پرانے اخبار میں لپیٹ کر شاپر میں ڈلوائیں مچھلی والے کے پاس جو مصالحہ ہوتا ہے اس میں اجوائین اور نمک شامل ہیں اس کا یہ فائیدہ ہے کہ اس سے مچھلی کے جسم کا پانی اور بدبو نکل جاتی ہے اب گھر آ کر مچھلی کو دھوئے بغیرکسی جالی دار برتن میں ڈھک کر اس پر کم از کم پانچ کلو وزن رکھ کر ایک گھنٹہ پڑا رہنے دیں ایک گھنٹے بعد آپ دیکھیں گے کہ مچھلی کے جسم سے سارا پانی نکل گیا ہے اب مچھلی کو پانی سے دھو لیں آپ دیکھیں گے کہ مچھلی کی ناگوار مہک بالکل ختم ہو چکی ہو گی، خیال رہے کہ پانی کم سے کم استعمال کریں دھونے کے بعد مچھلی کو پکانے والا مصالحہ حسب منشاء لگا کر ایک گھنٹہ ریفجریٹر کمپارٹمنٹ میں رکھ دیں فریزر میں نہ رکھیں-
    ایک گھنٹہ بعد اس کو ڈیپ فرائی کریں اور آدھا کچا نکال کر کسی ٹرے میں اخبار بچھا کر پھیلا دیں تھوڑا ٹھنڈا ہونے کے بعد مچھلی کے پیس کو دونوں ہتھیلیوں کے درمیان رکھ کر دبائیں اور دوبارہ فرائی کر لیں مزیدار مچھلی تیار ہے کھائیں اور لطف اُٹھائیں-
    اگلی بار یہ بتاؤں گا کہ کون کون سی مچھلی کھانے میں لذیذ ہوتی ہے
     
    سعدیہ, دُعا, ھارون رشید اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    ھارون رشید، دُعا اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ جناب آپ نے وعدہ وفاکردکھایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوال یہ ہے کہ زیادہ اور کم کانٹوں والی مچھلی کی شناخت کا معیار کیا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مچھلی فروش پہلے سے فنگر بناکر رکھ لیتے ہیں ،جن میں کانٹے بالکل نہیں ہوتے مگر اُن کابھروسہ نہیں کہ وہ کس مچھلی کے فنگر ہیں ،اعلیٰ نسل کی یا ادنیٰ و ارزاں مچھلی کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سالم مچھلی میں کانٹے کی پرکھ کیونکر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب بھی فرصت ملے ،ازراہِ کرم ضرور بالتفصیل اِرشاد فرمائیے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    پاکستانی55 اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    انشاءاللہ پہلی فرصت میں کچھ شریک کروں گا
     
    پاکستانی55 اور شکیل احمد خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    سردیاں اپنے مخصوص پکوانوں کے لیے زیادہ پسند کی جاتی ہیں۔چھوٹے بڑے پایوں کے علاوہ یہی وہ موسم ہے جب مچھلی سے بنی ڈشزہاتھوں ہاتھ لی جاتی ہیں ۔مچھلی کی خرید سے لیکر باورچی خانے اور چولہے پر چڑھانے تک ضروری معلومات اور رہنمائی سے پُرآپ کی تحریربغور پڑھنے اور حرزِ جاں بنالینے کے قابل ہے۔
     
    دُعا، ھارون رشید اور سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یہ تو مجھے پہلے سے پتا تھا
     
    دُعا، پاکستانی55 اور سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    آہو تہانوں تے سارا پتہ جے :nty:
     
    دُعا اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    واہ۔۔ انکل جی کیا عمدہ معلومات آپ نے فراہم کی ہیں۔۔ بہت شکریہ
    آپ کا ذاتی تجربہ بھی بہت اچھا ہے۔مجھے ویسے کسی کا نام نہیں آتا تھا سوائےایک کے"ڈولفن" کے،اور وہ کھاتے نہیں ہیں(ھاھاھا)
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہا۔۔ انکل جی آپ مذاق کر رہے ہیں یا اڑا رہے ہیں؟:cfd::D:
     
    پاکستانی55 اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    اُڑانا تو بہت مشکل ہے :soch:
     
    ھارون رشید، شکیل احمد خان اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    میں پھر کہوں گا اور باربار کہوں گا کہ مچھلی سے متعلق ایسی مستند ،متحقق ،حیران کن اور معلومات افزاباتیں جو سید صاحب نے ہمیں بتائی ہیں ،کہیں اور سے ملنا محال ہیں۔مزے کی بات یہ کہ کہیں کہیں خوبصورت شاعرانہ لوازم کے برمحل اِستعمال سےتحریرمیں جو ایک ادبی شان اور اِنشائے لطیف کا سا جمال پیدا ہوا ہے وہ قارئین کو اپنی گرفت سے جانے نہیں دیتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔واہ صاحب واہ!یہ خوبی ہم نے انگریزی لٹریچر میں تو پائی کہ جس میں معلومات کا خزانہ بھی ہے اور ادبی شان وشوکت اورجاہ وجلال بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور سادگی وسلاست کے ساتھ جامعیت اور پُرکاری الگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ٹراؤٹ مچھلی:
    وادی کاغان میں جو ندی نالے پائے جاتے ہیں ان کی تہہ پتھریلی ہے‘ پانی کا بہاؤتیز ہے‘ پتھروں کے ساتھ پانی کے ٹکراؤسے اضطراب آمیز نغمہ پھوٹتا ہے۔ دریائے نین سکھ یا دریائے کنہار سڑک کے ساتھ ساتھ کسی سانپ کی طرح بل کھاتا ہوا مست اونٹ کی طرح جھاگ دیتا ہوا اور ہاتھی کی طرح چنگھاڑتا ہوا بہہ رہا ہے۔ اگر کوئی انسان بدقسمتی سے اس میں گرپڑے تو لاش تو کیا اس کا نشان تک بھی نہ ملے۔ کیا ایسے تندو تیز دریا اور ندی نالوں کی خوفناک موجوں میں نباتات اور حیوانات کی زندگی ممکن ہے؟ یقین جانیے کہ ایسا ہے بعض حیوانات اور پودے ان ندی نالوں اور دریا ؤںمیں بڑے سکون کی زندگی بسر کرتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ اگر ان کو میدانی علاقوں کے ندی نالوں اور دریا ؤںمیں رکھا جائے تو یہ زندہ نہیں رہ سکتے۔
    جناب سید صاحب ،غالب ،جو شاعر کے علاوہ اعلیٰ درجہ کا نثار بھی تھااور تحریر کی باریکیوں کا سب سے بڑا رازداں،اعلیٰ درجہ کا نباض اور طرزِ بیان کی نزاکتوں کا سب سے بڑاپاس داراور قدرداں بھی تھا۔اُس نے شاید اِسی موقع کےلیے کہاتھا:
    سادگی وپُرکاری،بے خودی و ہشیاری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسن کو تغافل میں جرأت آزماپایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور میں کہتاہوں خوب پایا!​
     
    Last edited: ‏9 دسمبر 2015
    ھارون رشید اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    واضج ہو یہ۔تحریر میری نہیں۔ہے ہاں۔میری تحریر پڑھنی ہے تو فورم پر سہرے کے پھول کے عنوان سے ایک انشائیہ موجود ہے آپ کی رائے کا انتظار رہے گا
     
    شکیل احمد خان اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    بالضرورپڑھوں گااور بالیقین اپنی بے لاگ رائے کا اظہار بھی کروں گا،انشاء اللہ !
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اب کے بار کراچی حیدری گوٹھ میں ایک مچھلی دیکھی جسے وہاں مقامی لوگ پٹن کہہ رہے تھے بڑی ساری گول ٹوکرے کے مانند وہ کیا چیز ہے
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    کیا آپ اس کی تصویر دکھا سکتے ہیں
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں