1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کہانی: گائے اپنے مالک کے ساتھ

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏10 نومبر 2015۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    استاد اپنے طلباء کے ساتھ خرید و فروخت کے مقام سے گزر رہا تھا۔ انھوں نے دیکھا کہ ایک آدمی رسی سے بندھی گائے کو کھینچ رہا ہے۔ استاد نے اس آدمی کو مخاطب کرکے کہا کہ ذرا رکو اور اپنے شاگردوں سے کہا کہ وہ ان کے گرد جمع ہوجائیں۔ میں آپ کو ایک چیز سکھانا چاہتا ہوں۔ اور اسے جاری رکھتے ہوئے استاد نے کہا کہ مجھے یہ بتاؤ کہ کون کس کا تابع ہے؟ کیا یہ گائے اس آدمی کے تابع ہے یا یہ آدمی گائے کے تابع ہے؟

    شاگردوں نے بلا جھجھک جواب دیا کہ بے شک گائے اس آدمی کے تابع ہے کیونکہ یہ آدمی اس کا مالک ہے۔ رسی آدمی کے ہاتھ میں ہے اس لئے گائے تو وہیں جائے گی جہاں یہ آدمی جائے گا۔ آدمی مالک ہے اور گائے اس کی غلام ہے۔

    [​IMG]

    استاد نے کہا اب دیکھئے کیا ہوتا ہے۔ اس نے اپنے تھیلے میں سے ایک قینچی نکالی اور رسی کو کاٹ دیا۔ گائے اپنے مالک کو چھوڑ کر بھاگ گئی اور وہ آدمی اپنی گائے کے پیچھے دوڑنے لگا۔ استاد نے کہا دیکھو کیا ہورہا ہے

    [​IMG]

    "کیا تم دیکھ سکتے ہوکہ کون مالک ہے؟ گائے اس آدمی میں بالکل بھی رغبت نہیں رکھتی۔ حقیقت میں گائے اس آدمی سے فرار چاہتی ہے"۔ یہی حالت ہمارے دماغ کی ہے۔


    گائے ہی کی طرح، وہ تمام مہمل باتیں یا لغویات جو ہم اپنے دماغوں کے اندر سمائے ہوئے رہتے ہیں، وہ ہمارے اندر رہنا نہیں چاہتیں۔ ہم ان فضول باتوں سے واسطہ رکھنا چاہتے ہیں اور کسی نا کسی طرح انھیں اپنے دماغوں کے اندر اکٹھا کرکے رکھتے ہیں۔ ان احمقانہ اور بے معنی باتوں کو اپنے قابو میں رکھنے کے لئے ہم پاگل ہوئے جاتے ہیں۔

    Too-Many-Thoughts.jpg
    جس وقت ہم ان تمام آلائشوں اور کوڑا کرکٹ جو ہمارے سروں میں بھرا پڑا ہے ان سے عدم دلچسپی لینا چھوڑ دیں اور جیسے ہی ہم ان فضولیات کی بے حاصلی کو سمجھ جائیں یہ غائب ہونا شروع ہوجائیں گی۔ بالکل اسی طرح جیسے گائے نے راہ فرار حاصل کی اور غائب ہوگئی۔ ہمیں چاہیے کہ ان تمام غیر ضروری چیزوں کو جو ہمارے دماغ میں ہیں انھیں بھاگنے کی اجازت دیں تاکہ آرام حاصل کرسکیں۔

    9-ways-to-get-rid-of-unwant.jpg

    مرتبہ و ترجمہ: عبدالقیوم خان غوری
     
  2. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    واہ جناب کیا کہنے ۔۔۔۔۔۔ کیا خوبصورت انداز ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت عمدہ
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    پھر گائے پکڑی کس نے
     
  4. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے تو لگتا ہے اُس نے آپ کے کلینک کی راہ لی تھی۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    کس گائے کی بات ہو رہی ہے
    1۔ bull3.gif
    یا اس کی
    bull4.gif
     

اس صفحے کو مشتہر کریں