1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دنیا کے 14 مضحکہ خیز بین الاقوامی قوانین

'متفرق تصاویر' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏29 جولائی 2015۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کا معاملہ ہو تو حکومت کے پاس پابندیوں کے سوا کچھ نہیں ہوتا یعنی موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور موبائل فون تو چھوڑیں کچھ علاقوں میں تو موٹرسائیکل چلانے کی بھی اجازت نہیں ہوتی، پھر یوٹیوب، فیس بک، ٹوئیٹر غرض متعدد ویب سائٹس بھی پابندی کی زد میں آئیں مگر جناب یہ تو کچھ بھی نہیں دنیا کے دیگر ممالک میں تو ایسی ایسی چیزوں پر پابندی عائد ہوجاتی ہیں جو حیران کن نہیں بلکہ ہوش اڑا دینے والی ہوتی ہیں۔
    یقین نہیں آتا چلیں دنیا کے مختلف ممالک کے ان مضحکہ خیز قوانین کی یہ فہرست آپ کو شرطیہ حیران کرکے رکھ دے گی جیسے گلے ملنے سے لے کر کھلی ہوا میں سیگریٹ جلانا آپ کو بہت بڑی مشکل میں ڈال سکتے ہیں اور ان ممالک میں جانے کا موقع ملے تو ان اشیاءسے گریز ہی آپ کے حق میں بہتر ثابت ہوگا۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    جاپان میں وکس ان ہیلرز کا استعمال ممنوع

    [​IMG]
    جاپان میں الرجی پر قابو پانے والی ادویات جیسے وکس ان ہیلرز کے استعمال پر پابندی ہے جس کی وجہ سخت جاپانی انسداد تحریک دینے والی ادویات کا قانون ہے۔ افیون کے ست سے تیار کی گئی ادویات پر بھی پابندی ہے بلکہ آپ تو بیرون ملک سے بھی اسے جاپان میں نہیں لے جاسکتے ورنہ جرمانے کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اٹلی میں کسی چرچ کی سیڑھیوں پر کھانے سے گریز
    [​IMG]
    اٹلی میں سیر و تفریح کرتے ہوئے کھانے پینے سے گریز ہی بہترین احتیاط ہے۔ اطالوی شہر فلورنس میں تو کسی گرجا گھر کی سیڑھیوں یا احاطے میں بیٹھنے یا کھڑے ہوکر کچھ بھی کھانے پینے پر پابندی عائد ہے۔ یہی قانون سرکاری عمارات کے قریب کھانے پینے کو بھی ممنوع قرار دیتا ہے خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ آپ کے سیاحتی بجٹ پر بھاری پڑسکتا ہے۔
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    سان فرانسسکو میں کبوتروں کو کھلانا پڑسکتا ہے بھاری
    [​IMG]
    امریکی شہر سان فرانسسکو میں کبوتروں کو کچھ کھلانا غیر قانونی ہے۔ یہ شہر اپنے مشہور و معروف گولڈن گیٹ برج کی بناءپر جانا جاتا ہے اور کبوتروں کو یہاں بیماریاں پھیلانے اور جائیدادوں کو نقصان پہنچانے والا پرندہ سمجھا جاتا ہے تو اگر آپ یہاں کے کبوتروں کو کچھ کھلاتے ہوئے پکڑے گئے تو زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ آپ کی جیب تو خالی ہوجائے گی مگر جرمانہ پورا نہیں ہوگا۔ سرکاری عملہ ہی نہیں یہاں کے عام شہری بھی بڑے شوق سے کبوتروں کو کھلانے کے شوقین افراد کو پکڑانا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    قازقستان میں کیمرے کا استعمال
    [​IMG]
    اگر تو آپ ائیرپورٹ پر جہاز سے سوار ہونے سے پہلے اپنے خاندان کی ایک تصویر بنانا چاہتے ہیں تو جان لیں وسطی ایشیائی ملک قازقستان میں یہ قانون کے خلاف ہے۔ ائیرپورٹس کے اندر اور ارگرد فوٹوگرافی غیرقانونی ہے اور فوجی و سرکاری عمارات کی تصاویر بنانا بھی بہت بھاری پڑسکتا ہے، سیاحوں کو تو اکثر بھاری جرمانے ہوجاتے ہیں جبکہ مقامی افراد کے لیے جیل کا دروازہ بھی کھل سکتا ہے۔
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آسٹریلیا میں بلب تبدیل کرنے کی حماقت نہ کریں
    [​IMG]
    کیا واقعی ایک بلب کو تبدیل کرنے کے لیے الیکٹریشن ہونا ضروری ہے ؟ کم از کم آسٹریلین ریاست وکٹوریہ کا تو یہی قانون ہے۔ درحقیقت اس ریاست میں بلب کو تبدیل کرنا اس صورت میں غیرقانونی ہے اگر آپ کے پاس الیکٹریشن کا لائسنس نہیں جبکہ اس کی خلاف ورزی کی صورت میں 10 آسٹریلین ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔
     
    ملک بلال اور نوشین فاطمہ عبدالحق .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    برطانوی پارلیمنٹ کے اندر مرنے پر پابندی
    [​IMG]
    برطانیہ کی پارلیمنٹ میں مرنے پر پابندی عائد ہے اور تیکنیکی طور پر اس عمارت کے اندر موت کی صورت میں اس فرد کو ریاستی تدفین کا استحقاق حاصل ہوجاتا ہے اور حکومت متعدد افراد کو ریاستی تدفین کا استحقاق دینے کے بالکل حق میں نہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مضحکہ خیز قانون بہت پرانی نہیں بلکہ 2007 میں پاس ہوا تھا۔
     
    ملک بلال اور نوشین فاطمہ عبدالحق .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جاپان میں موٹا ہونا خلاف قانون
    [​IMG]
    کیا آپ موٹاپے کے شکار ہیں تو جاپان جانے سے گریز کریں کیونکہ وہاں موٹا ہونا غیر قانونی ہے۔ یہ دلچسپ قانون 2009 میں منظور ہوا جس میں قانون سازوں نے زیادہ سے زیادہ کمر کی حد مقرر کردی اور 40 سال سے زائد عمر کے مردوں پر پابندی لگادی گئی کہ وہ اپنی کمر 31 انچ سے زیادہ پھیلنے نہیں دیں جبکہ خواتین کے لیے یہ گنجائش 35 انچ رہی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جاپان اپنے انتہائی موٹے سومو ریسلرز کے حوالے سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔
     
    ملک بلال اور نوشین فاطمہ عبدالحق .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    سیگریٹ اور چیونگم چبانا پڑسکتا ہے بھاری
    [​IMG]
    سنگاپور میں تمباکو نوشی سے متعلق قوانین بہت سخت ہیں۔ عام مقامات میں سیگریٹ جلانا بھاری جرمانے کا باعث بنتا ہے، اسی طرح چیونگم چبانا بیشتر افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے مگر سنگاپور میں ایسا کرنا کافی مہنگا ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ وہاں اس کے چبانے تو کیا فروخت تک پر پابندی عائد ہے اور وہاں رہنے والوں کے لیے تو اسے خریدنا ناممکن ہے، اس کا مقصد اس چھوٹے سے ملک کو صاف ستھرا رکھنا ہے اور اس کی خلاف ورزی جیب پر بہت بھاری پڑتی ہے۔
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    سوئٹزر لینڈ اور فلش کرنا
    [​IMG]
    اگر تو رات کے 10 بجے کے بعد آپ سوئٹزرلینڈ میں ہوٹل یا کسی اپارٹمنٹ عمارت میں ٹوائلٹ میں فلشنگ کرتے ہیں تو جان لیں کہ یہ عمل غیر قانونی ہے۔ سوئس حکومت کا موقف یہ ہے کہ ایسا کرنا آواز کی آلودگی ہے جس سے ماحولیاتی نظام متاثر ہوتا ہے لہذا ایسا کرنے پر سزا دی جاسکتی ہے۔
     
    ملک بلال اور نوشین فاطمہ عبدالحق .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    برازیلین علاقے میں گدھے کا ڈائپر کے بغیر گھومنا
    [​IMG]
    برازیل کی ریاست مناس جیراس کے علاقے جیوز ڈی فورا میں گھوڑوں اور گدھوں کو بغیر ڈائپر سڑک پر لانا غیرقانونی ہے۔ جی ہاں یہ انوکھا قانون وہاں نافذ ہے اور اگر گھوڑوں و گدھوں کا وہاں کی سڑکوں پر گھومنے کا دل کرے تو انہیں لازمی ڈائپرز پہن کر نکلنا ہوگا دوسری صورت میں ان کے مالکان مشکل میں پھنس جائیں گے۔
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    نائیجریا میں منرل واٹر لے کر نہ جائیں
    [​IMG]
    آپ افریقی ملک نائیجریا میں قیام کے دوران وہاں سے بوتلوں میں بند پانی تو خرید سکتے ہیں مگر کسی بھی صورت میں اپنے ساتھ منرل واٹر کی کوئی بوتل لے کر نہ جائے کیونکہ وہاں اس پانی کی درآمد پر پابندی ہے اور پانی ہی نہیں سافٹ ڈرنکس وغیرہ لے جانا بھی ممنوع ہے جس کی خلاف ورزی جرمانے کی سزا میں آپ کے سامنے آئے گی۔
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    کینیڈا میں سکوں سے خریداری سے گریز
    [​IMG]
    اگر آپ کینیڈا میں خریداری میں مصروف ہیں اور جیب میں صرف سکے ہی رہ گئے ہیں تو جان لیں کہ وہاں سکوں کی صورت میں ادائیگی خلاف قانون ہے۔ کینیڈا کے کرنسی ایکٹ کے مطابق دکاندارون کو قانونی اجازت ہے کہ وہ بڑی تعداد میں سکوں کی صورت میں کسی شے کی ادائیگی قبول کرنے سے انکار کردیں۔ مثال کے طور پر کسی چیز کو خریدنے کے لیے 25 سے زیادہ سکوں کے استعمال پر آپ کو صاف انکار سننے کو مل سکتا ہے۔
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    سعودی عرب اور سرکاری عمارات کی تصاویر
    [​IMG]
    اگر تو آپ سعودی عرب میں ہے تو اپنے کیمرے کا استعمال انتہائی احتیاط سے کریں کیونکہ سرکاری عمارات، فوجی تنصیبات یہاں تک کہ محلوں کی تصاویر لینا غیر قانونی ہے اور اس کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے سے جان نہیں بچے گی بلکہ گرفتاری اور جیل کی ہوا بھی کھانا پڑسکتی ہے۔
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    فرانس میں ایفل ٹاور کی تصاویر لینا پڑسکتا ہے بھاری
    [​IMG] [​IMG]
    پیرس کو شہر محبت قرار دیا جاتا ہے اور اس کی جان ایفل ٹاور ہے جہاں کی تصاویر اتارنا سیاحوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے خاص طور پر رات کے وقت اس کی فوٹوگرافی کمال کی ہوتی ہے مگر اب اگر آپ نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو آپ کو جرمانے کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ اب پیرس انتظامیہ نے دنیا کے اس مقبول ترین مقام پر رات کو جگمگانے والی روشنیوں کو کاپی رائٹس کے تحت قرار دے دیا ہے جن کی تصاویر اتارنا قابل تعزیر جرم ہے۔
    http://www.dawnnews.tv/news/1024481/
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    واہ جناب ۔۔۔ عجیب قوانین ہیں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. نوشین فاطمہ عبدالحق
    آف لائن

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    شمولیت:
    ‏11 جولائی 2015
    پیغامات:
    76
    موصول پسندیدگیاں:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    باقی قوانین کے بارے تو کچھ نہیں کہہ سکتی مگر سعودیہ میں اتنی بھی سختی نہیں ہے ۔
    :)
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    دلچسپ معلومات ہیں
    شکریہ پاکستانی جی :)
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پسند کرنے کا بہت شکریہ خوش رہیں آمین
     
  19. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی بات بھی صحیح ہو سکتی ہے ۔پسند کرنے کا بہت شکریہ خوش رہیں آمین
     
    نوشین فاطمہ عبدالحق نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پسند کرنے کا بہت شکریہ خوش رہیں آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں