1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آپ کی زبان کی حالت آپ کی صحت کے بارے میں کیا کہتی ہے؟ وہ معلومات جو کسی دن آپ کی زندگی بچاسکتی ہیں

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏30 جولائی 2015۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    لندن(نیوزڈیسک)انسانی جسم میں زبان کی حیثیت ایک ایسے عضو کی ہے جس کی مدد سے ہم تمام جسم کی صحت کا جان لیتے ہیں۔آئیے آپ کو زبان سے صحت کے بارے میں حال جاننے کا طریقہ بتاتے ہیں ۔یہ معلومات اس لئے بھی اہم ہیں کہ یہ کسی دن آپ کی یا آپ کے پیاروں کی زندگی بھی بچا سکتی ہیں۔
    زبان کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاسکتاہے یعنی زبان کی چونچ، درمیانی حصہ اور اس کی جڑ(سب سے پچھلا حصہ)۔
    مزید پڑھیں:زبان سے جانئے اپنی صحت کا حال
    صحت مند زبان
    اگر ہمارا معدہ بالکل ٹھیک کام کررہا ہو اور ساتھ ہی جسم کے دیگر اعضاء صحت مند ہوں تو زبان کا رنگ سرخی مائل ہونے کے ساتھ اس پر سفید فلم کی کوٹنگ ہوتی ہے جو کہ ہمارے نظام انہضام کے لئے بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔
    زبان پرسفید موٹی تہہ
    اگر آپ کی زبان پر سفید رنگ کی دبیز تہہ موجود ہے تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ کا جسم صحیح طریقے سے اپنا فعل انجام نہیں دے رہا اور کہیں نہ کہیں آپ کی صحت میں مسئلہ درپیش ہے۔
    پیلی تہہ والی زبان
    اگر زبان پر لگی تہہ پیلے رنگ کی ہے تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جسم میں بہت زیادہ گرمی ہے جس کی وجہ سے آپ کو انفیکشن ہوسکتی ہے۔
    نیم سفید زبان
    اس طر ح کی زبان ہمارے معدے کی کمزوری کی طرف اشارہ کرتی ہے۔اس کی وجہ سے رفع حاجت میں تکلیف،شدید سردی کا لگنا،بہت زیادہ تھکاوٹ اور پیٹ میں درد ہوسکتی ہے۔اگر زبان پیلی اور خشک ہو تو یہ جسم میں خون کی کمی کی جانب اشارہ کرتی ہے اور یہ علامت مردوں کی نسبت خواتین میں زیادہ ہوتی ہے۔
    سرخ چمکدار زبان
    اس طرح کی رنگت ہمارے جسم میں شدید انفیکشن کی جانب اشارہ ہے۔ابتداء میں زبان کی نوک سرخ ہوتی ہے لیکن جیسے جیسے بیماری بڑھتی ہے ویسے ویسے بقیہ زبان بھی سرخ ہونا شروع ہوجاتی ہے اور ساتھ ہی اس پر سرخ دھبے بھی بننے لگتے ہیں۔اس کی وجہ سے بے خوابی اور بے چینی ہوسکتی ہے۔
    اطراف کی جانب سے سرخ زبان
    اگر زبان کے اطراف سرخ ہوں تو اس کی وجہ بہت زیادہ مصالحے والی غذائیں اور الکوحل کااستعمال ہے۔اس قسم کی زبان کامطلب ہماری انتڑیوں میں خرابی ہے اور ساتھ ہی جگرمیں گرمی ہے۔اس کے علاوہ یہ دوران خون میں خرابی،وٹامن کی کمی،گلے کی خرابی کی جانب اشارہ کرتی ہے۔
    جامنی زبان
    اس طرح کی زبان خواتین میں اس وقت دیکھنے کومل سکتی ہے جب انہیں ایام کے دنوں کی تکلیف ہو۔اس کی بڑی وجہ جسم میں وٹامنB2کی کمی بتائی جاتی ہے۔ایسے لوگ جوجسم میں مستقل درد کاشکار رہیں ان کی زبان کا رنگ بھی ایسا ہوسکتا ہے۔

    مزید پڑحیں:دنیا کی سب سے لمبی زبان کی حامل نوجوان لڑکی کوشرمناک نوکری کی پیشکش
    نیلی زبان
    اس طرح کی زبان انتہائی خطرناک بیماریوں کی علامت سمجھی جاتی ہے اور اس کا جلد علاج کیا جانا انتہائی ضروری سمجھا جاتا ہے۔اس طرح کی رنگت کی وجہ دل یا نظام تنفس میں خرابی ہے اور اس طرح کی زبان کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری،دمہ،دل کی خرابی،نمونیا لاحق ہوسکتا ہے۔
    پیلی زبان
    اس طرح کی زبان خال خال ہی دیکھنے کوملتی ہے اوراس کی ایک وجہ یرقان ہوسکتی ہے۔
    کالی زبان
    بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ ہماری زبان سیاہ ہوجائے لیکن اس کی کچھ وجوہات میں تمباکو کا استعمال،خراب اور گندے دانت،سانس کی بدبو ،مخصوص ماؤتھ واش کا استعمال اور ادویات شامل ہیں۔
    [​IMG]
    http://dailypakistan.com.pk/education-and-health/30-Jul-2015/250197
     
    ھارون رشید اور نوشین فاطمہ عبدالحق .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب۔۔۔۔۔۔ عمدہ شیئرنگ ہے جناب
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ جناب خوش رہیں آمین
     
  4. Chaichana
    آف لائن

    Chaichana مہمان

    We must work to bring out the best for ourselves.
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    you are absolutely right sir thanks
     

اس صفحے کو مشتہر کریں